
جدید رہنمائے ادویہ مکمل
علم الادویہ میں ہر دن نئی نئی دواؤں کا اضافہ ہو تا رہتا ہے کچھ دوائیں متروک اور منسوخ ہوتی رہتی ہیں اس لئے اس بات کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی تھی کہ نئی دواؤں کی مکمل معلومات پیش کی جائیں۔ ہماری پچھلی کتاب جدید رهنمائی ادویہ میں یہ کمی شدت سے محسوس ہوری تھی اس لئے قارئین اور کرم فرماؤں کے اصرار پر نئی دواؤں پر ایک الگ کتاب منفرد انداز میں پیش کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے قارئین کو نہ صرف یہ کتاب پسند آئے گی بلکہ جدید دواؤں کے بارے میں مکمل اور اپ لوڈ یٹ معلومات ان کو مل سکے گی ۔

اس میں امراض کے تحت الگ الگ نظام جسمانی میں کام آنے والی دواؤں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ سب سے پے ب سے پہلے دوا کا اصلی نام GENERIC NAME پھر اس کے افعال INDICATION مقدار و ترکیب استعمال DOSAGE مختلف امراض میں ہونے SIDE EFFECT مضر اثرات – CONTRA INDICATION والے منفی افعال احتیاط PRECAUTIONS دواؤں کے ساتھ اس کا رد عمل :DRUG INTERACTIO تجارتی مرکبات TRADE NAME پینگ PACKING اور قیمت PRICE درج کی گئی ہے ساتھ ہیں آیور ویدک اور یونانی کی پینٹ دواؤں کا ذکر کیا گیا ہے ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس کتاب کو زیادہ سے زیادہ مفید ، معلوماتی اور اپ ٹوڈیٹ بنانے کی کوشش کی ہے ہم اسمیں کتنے کامیاب ہوئے ہیں اس کا فیصلہ قارئین کریں گے اور اپنی رائے اور مشوروں سے آگاہ فرمائیں گے۔ فن کی اور آپ کی خدمت ہمارا مقصد ہے۔
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِالله العلى العظيم.
عبد الجبار