میو اسٹوڈنٹس اتحاد جامعہ پنجاب، شہزاد جواہر کی افطاری پارٹی۔

0 comment 3.7K views

میو اسٹوڈنٹس اتحاد جامعہ پنجاب، اور شہزاد جواہر کی افطاری پارٹی۔

Advertisements

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔

اندازہ نہیں تھا کہ جامعہ پنجاب کے طلباء کا قضیہ دیگر افطار پارٹیوں میں بھی موضوع سخن بنے گا۔
ڈاکٹر الیاس صاحب کے تعاقبات لکھنے والو اور سوشل میڈیا کے لئے پر بروقت کاروائی ہوتے ہیں۔ان کی گہری نگاہ ایک عام سی تصویر یا پوسٹ سے بھی وہ نفسیاتی پہلو کو تلاش کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ویسے بھی میو قوم کے لئے ان کی آراء و افکار ہوا کا تازہ جھونکا ہوتے ہیں۔جب میو اسٹوڈنٹس اتحاد جامعہ پنجاب کے طلباء کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کی پہلی پوسٹ لگی تو ڈاکٹر صاحب نے جامعہ پنجاب میں پنپنے والی خلش کا اشارہ دیا تھا۔مجھے اندازہ نہ تھا کہ ڈاکٹر صاحب کی گہری فکر کس بھرے ہوئے زخم کی نشان دہی کررہی ہے کہ اس کینسر کو آج نہ دبیا گیا تو کل

یہ وجود کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔


چوہدری شہزاد جواہر کی طرف سے دعوت افطار دی گئی تو وہاں میو برادری کی کریم جمع دیکھی۔متنوع الافکار افراد کا اس طرح یکجا ہونا، صاحب دعوت کا اخلاص ہی کہہ سکتے ہیں۔خوشگوار حیرت کہ مختلف الرائے اور رجحان متفرقہ کے حامل صاحب الرائے لوگ ایک ہی میز پر خوش گوار موڑ

میں ہنتے مسکراتے محو گفتگو تھے۔
ہرایک اپنی جگہ پر لیڈر تھا۔کچھ لیڈر تھے تو کچھ کو لیڈر ہونے کا وہم تھا۔شرکاء میں۔ میوٹیکنیکل کالج بدو ۔ زمین عطیہ کرنے والے میو قوم کے محسن لوگ بھی شریک تھے۔یہ محفل “انجمن ترقی اتحاد میوات” کی طرف سے جمائی گئی تھی
چوہدری محمد عثمان میو۔ چوہدری طاہر اسلام میو ۔چوہدری اختر بادشاہ(سابق ایم پی اے)۔طاہر میو۔ بابا ذادہ ڈاکٹر محمد اسحق میو۔شہزادجواہر(میزبان)۔ناصر محمود (سابقہ ناظم)۔چوہدری علی محمد میو (کنٹونمنٹ بورڈ) کرنل محمد علی میو۔برگیڈئر یاسین بابر میو۔ممتاز شفیق میو (سابقہ ناظم)حافظ سلمان طارق میو (صدائے میو کے روح رواں)چوہدری شیر محمد۔چوہدری احسان میو(“پاکستان میواتی قومی تحریک ) ۔ شان چوہدری (میو اسٹوڈنٹس اتحاد جامعہ پنجاب)۔عمران بلا میو۔ڈاکٹر خالدمیو ۔عدنان میو(میو اسٹوڈنٹس اتحاد جامعہ پنجاب)شکر اللہ میو (میڈیا پرسن)سردار فرخ طفیل(فرزند ارجمند بابا محمد طفیل میو مرحوم رہنما میو قوم)۔محمد اسلام میو۔ مشتاق احمد امبرلیا(میڈیا)۔چوہدری سرور میو (ہئیر کوٹھی)۔
کاش کہ دوسرے فریق طلباء کے نمائیندے بھی حاضر محفل ہوتے تو میو قوم ایک ہیجان انگیز

اضطرابی کیفیت سے نجات پاچکی ہوتی۔(بسا آرزو کہ خاک شد)
افطاری کے بعد میزبان کی طرف سے تینو ں(زمین عطیہ کندگان)ڈونرز کے لئے تحفہ کے طور پر “میوات ایک کھوج”نامی کتاب پیش کی گئی ۔(اس کتاب کی اشاعت جناب نواب ناظم میو کا قوم پر احسان ہے)میزبان کے ذہن میں جو بھی ہو لیکن ایک نفسیاتی پہلو اس تحفہ میں تلاش کیا جاسکتا ہے،کالج کی تعمیر شاید میو قوم کا کھویا ہوا وقار و امید ہے جیسے میوات کی کھوج ہے، ایسے ہی کالج کی کھوج ہے ۔اللہ کرے تلاش کرنے میں کامیابی ملے۔ہماری زندگی میں یہ خواب شرمندہ تعبیر

ہوجائے۔
محل کے شرکاء کا موضوع سخن میو قوم کی مثبت ترویج و ترقی۔میو طلباء کے اتحاد۔اور کالج کی تعمیر تھا۔
خوش آئیند بات یہ بھی دیکھی گئی کہ اس محل کے شرکاء یکجا ہوکر ایک پیالی چاپئے کی پی لیں تو میو طلباء کا اختلاف اس پیالی میں ڈوب جائے۔اور میو قوم کی توانائی کا رخ ترقی کی طرف تبدیل ہوجائے۔۔
میو قوم کے کرتا دھرتا لوگ جس انداز میں اتحاد و اتفاق کی باتیں کررہے تھے مجھے تو ایسا لگا کہ یہ افطار پارٹی میو قوم کے اختلافات کی اختتام پارٹی ثابت ہوگی۔
تشنگی باقی رہے دیوانگی باقی رہے۔
رنج و غم ہے اس لیے تاکہ خوشی باقی رہے۔
حاٖفظ سلمان طارق صاحب نے صدائے میو کے پلیٹ فارم سے طلباء کے اختلاف کے بارہ میں کالم لکھ کر میڈیا پر اپلوڈ کیا، برَوقت اور احسن کاوش ہے۔حافظ صاحب کے بہت سے اقدامات برَوقت ہوتے ہیں۔قوم ان کی احسان مند ہے۔
۔سوچنے کی بات۔
زخم اگر بھر جائے گا تو بھول جاؤں گا اسے
یہ دعا دو زخم دل کی تازگی باقی رہے
جس انداز میں میوقوم کے زعماء نے اپنے خیالات و تفکرات کا اظہار کیا ایسا لگتا ہے کہ میو قوم کی قسمت بدلنے والی ہے۔افتراق نفاق کی جگہ اتحاد و اتفاق آنے والے ہیں۔جب سب ہی لوگ اتحاد و اتفاق چاہتے ہیں تو پھر وہ مقام نفاق تلاش کرنا سب کی ذمہ داری ہے جو اس قوم کو مل بیٹھنے سے روکے ہوئے ہے ۔طلباء گروپس کا بھی کہنا مل بیٹھنے کے لئے تیار ہیں ۔میو رہنما بھی اسی فکر میں ہیں۔میو قوم بھی یہی چاہتی ہے۔پھر رکاوٹ کیا ہے؟ کیا اتنی بڑی قوم ایک معمولی سی خرابی تلاشنے میں ناکام ہے؟
تشنگی ایسی کہ دریا بھی مجھے پیاسا لگے
دل کا عالم ہے کہ صحرا بھی گلابی لگے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme