in ,

Kitab al-Taysirکتاب التیسیر

Kitab al-Taysirکتاب التیسیر
Kitab al-Taysirکتاب التیسیر

Kitab al-Taysirکتاب التیسیر

Kitab al-Taysirکتاب التیسیر
Kitab al-Taysirکتاب التیسیر

کتاب التیسیر ۔فی المداوۃ التدبیر
Kitab al-Taysir
ابو مروان عبد الملک ابن زہر۔(1092تا1162ء۔۔484۔557ھ)

ناقل:حکیم کاری محمد یونس شاہدمیو
مولف/مصنف کتب کثیرہ

سخن ہائے گفتنی۔

کتاب التیسیر فی المداوۃ التدبیر۔۔ابو مروان عبد الملک ابن زہر۔

 (1092تا1162ء۔۔484۔557ھ)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حال دل

اللہ تعالیٰ امور دنیا کو اپنے انداز میں طے فرماتے ہیں،جب کسی کام کا ارداہ فرماتے ہیں تو اس کے اسباب پیدا کرکے کچھ انسانوں کےدلوں میں  اس امر کی انجام دہی کا جذبہ پیدا فرمادیتے ہیں،بسا اوقات فرد واحد یا چند افراد سے اتنا کام لے لیتے ہیں جنہیں ادارے اور حکومتیں بھی بمشکل سر انجام دیتی ہیں۔آج سے دیڑھ دیہائی پہلے جس سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نولاہور کی رجسٹریشن کرائی گئی تو اس وقت کوئی خاص لائحہ عمل سامنے نہ تھا۔یہ امر حادثاتی طورپر عمل میں آیا تھا۔اس وقت میرا بیٹا سعد یونس مرحوم محض دس بارہ سال کا تھا۔اللہ تعالیٰ نے طب نبوی کے موضوع پر کام لیا،حالات زندگی کچھ اس قسم کے تھے کہ لوگوں سے میل جول کم ہی رہا،اور طب و حکمت میرے لئے اسباب رزق بن کر رہ گیا۔

بہت سے لوگوں کو فروغ طب میں ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن ہر ایک سوال کرتا ہمیں کیا ملے گا؟۔۔اس کے بعد رابطہ منقطع ہوجاتا۔راقم الحروف بغیر کسی لالچ و نفع کے طب کی خدمت میں منہمک رہا۔اس کے بعد میرے بیٹے سعد یونس مرحوم نے کپیوٹر سیکھا ۔گرافس ڈزائننگ ، ویب ڈویلپنگ،انٹر نیٹ سرفنگ۔وغیرہ میں بہت مہارت حاصل کرلی،اب وہ میرا قوت بازو بن چلا تھا۔اس نے میری کتب اور علوم و افکار کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی

غرض سے ۔دو ویب سائٹس (www.dunyakailm.co)….(www.tibb4all.com)

سعد بھای
سعد بھای

ڈزائن کیں اور ان پر میرے لکھی کتب کو تزئین و آرائش کے بعد اپ لوڈ کرنا شروع کردیا۔تقریبا ایک سال کے عرصہ میں اس بچے نے 80 کے قریب کتب کو اپ لوڈکیا۔میرا قوت بازو بنا ۔یکم جنوری2022ء کو اس نے اپنے جنم کے دن کے موقع پر۔

 

سعدمیو ورچوئل سکلز۔کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔جس مین نادار و کم وسائل لوگوں کو انٹر نیٹ ارننگ اور ضروری ضروری سوفٹ وئیرز کی تعلیم تھی۔جو وقت یہ ادارہ قائم ہوا ۔ہم دونوں باپ بیٹوں نے عہد کیا تھا کہ ہر روز میواتی تاریخ،طب ۔دیگر علوم پر دس صفحات لکھیں گے۔لیکن اللہ کو جو منظور تھا ہوا اور میرا بیٹا بیس سال نو ماہ کی قلیل

زندگی پاکر اس دنیا سے رخصت ہوا۔اللہ غریق رحمت فرمائے۔۔جو کتب آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہیں ان میں میرے بیٹے کی خاص کاوش ہے۔

سعد ورچوئل سکلز(www.dunyaka ilm.com).png
سعد ورچوئل سکلز(www.dunyaka ilm.com).png

اس کی جدائی نے میرے ذہن و قویٰ پر گہرے غم کے اثرات مرتب کئے۔لیکن تین ماہ بعد اس کے چھوڑے ہوئے کام کو آگے بڑھاتا ہوں اور عبد الملک ا بن زہر کی ۔کتاب التیسیر فی مداوۃ التدبیر  جلد اول پیش کررہا ہوں۔دعاگو ہوں کہ اللہ حین حیات علوم و فنون ،دین اسلام کے ساتھ وابسطگی نصیب فرمائے۔۔آخر مین اپنے والدین۔اور بیٹے کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کرتا ہو،سعد کی جگہ چھوٹے بیٹے دلشاد یونس نے لی ہے اللہ اس کی زندگی رزق اور علم و عمل میں برکت نصیت فرمائے

حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو

منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور

 

قدیم مسلمان اطباء کی کاوشوں کا منہ شاہکار
اس قسم کی کتب کم کم ہی دستیاب ہوتی ہیں
(سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی ﷺ عاجزانہ پیش کش)
سعد میو ورچوئل سلکز کاہنہ نو لاہور پاکستان
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ

نیچے دیے گئے ٹیبل سےر۔

کتاب التیسیر ۔فی المداوۃ التدبیر

پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات

کتاب التیسیر ۔فی المداوۃ التدبیر

:کتاب کا نام
ابو مروان عبد الملک ابن زہر۔(1092تا1162ء۔۔484۔557ھ) :لکھاری / مصنف
اردو :زبان
(ُPdf)پی ڈی ایف :فارمیٹ
:سائز
94 :صفحات
Click here to Download the Pdf Book
Click Here to Read the Book Online

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.

GIPHY App Key not set. Please check settings

٣٠ مشہور ترین کتب أاحادیث 30 famous people wrote hadiths) أشهر 30 كتاب الأحاديث

٣٠ مشہور ترین کتب أاحادیث 30 famous people wrote hadiths

جامع دعائیں ایک نظر میں(www.dunyakailm.com)

جامع دعائیں ایک نظر میں