in , , , , ,

Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting

Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting
Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting

Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting

روزے صحت کے خزانے ۔روزہ کے طبی فوائد

Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting
Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting

Fasting Health Treasures Medical Benefits of Fasting
روزے صحت کے خزانے ۔روزہ کے طبی فوائد

حکیم ا لمیوات قاری محمد یونس شاہد یو

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا فرمایا ساتھ میں اس کی ضروریات زندگی کی تکمیل کاسامان بھی مہیا کردیا۔
صحت و امراض کے بہترین قوانینو قواعد مہیا فرمادئے۔انسانی جلبت کے بارہ میں قران کریم نے
جتنی گہرائی سے سمجھایا ہے شاید اس سے بہتر سمجھاناممکن نہیں ہے۔
قران کریم نے روزے کی غرض و غایت بیان فرماتے ہوئے کہا ہے کہ۔
روزہ کسی نہ کسی انداز میں تمام ملل و اقوام میں رائج تھا۔
یہ صحت جسمانی اور تقوی کے لحاظ سے اعلی ترین چیز ہے
اس لئے تمہارے لئے بھی روزہ فرض کیا گیا ہے۔
روزے کا مقصد صرف بھوکا پیاسا رہان مقصود نہیں ہے بلکہ تقوی کی دولت کا حصول ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳البقرہ)
اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔

روزہ کے طبی فوائد

تقوی کے معنی بچنے اور احتیاط کے ہیں۔طبی زبان میں اسے پرہیز کہہ سکتے ہیں۔
ایک معالج طبیب حاذق اس وقت پرہیز دیتا ہے جب کسی مریض کی تکلیف حد سے بڑھ جائے۔
یا بد پرہیزی ہلاکت کا سبب بن بجائے ایسے میں ان تمام اشیاء کو روک دیتا ہے
جنہیں وہ عام حالات میں ستعمال کرنے کا عادی تھا۔ ان کا تعلق خورد و نوش سے ہو
یا پھر رہن سہن اور لباس سے ہو۔جس جہت سے بھی نقصان کا اندیشہ ہو اس کے استعمال پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔
اگر کوئی مریض بد پرہیزی کا مرتکب پایا جائے تو حقیقی معالج اس کا علاج بند کرکے اسے بھگا دیتا ہے۔
کیونکہ بد پرہیزامریض خود تو ہلاکت میں پڑتا ہی ہے لیکن معالج حقیقی کی بدنامی کا سبب بھی بنتا ہے۔
جسے اپنی صحت اور معالج کی ہدایات کی پروا نہ ہو اس سے بڑھ کر غیر معتبر کون ہوسکتا ہے۔
روزہ دار کے بارہ میں بھی اسی قسم کی ہدایات ملتی ہیں۔
کہ جو انسان روزے کی غرض و غائت کی پروا نہیں کرتا اللہ تعالی کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔
یعنی روزہ صرف بھوک یا پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں !
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا؛ “جو آدمی روزہ رکھتے ہوئے اپنے کردار و گفتار میں جھوٹ نہ چھوڑے،تو اللہ کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں”(البخاری: 1903)
روزہ انسانی روح و جسم دونوں کو توانا و صحت مند بناتا ہے۔
اگر روزہ کی حقیقی غرض و غایت کا علم ہوجائے تو سحری و افطاری میں اٹھائی جانے والی مشقت
نہ ہونے کے برابر رہ جائے۔روزہ رکھنے سے جسم کے ساتھ روح بھی طاقتور ہوجاتی ہے۔
گیارہ ماہ کی کثافت دُھل کر انسان گلاب کے پھول جیسا ہلکا پھلکا ہوتا ہے۔
روحانی امراض تو دور ہوتے ہیں ساتھ مین جسمانی صحت بھی قابل رشک ہوجاتی ہے
جب تک روزے کی افادیت نہ سمجھ لی جائے اس وقت تک روزہ ایک بوجھ محسوس ہوتا ہے
لیکن روزہ کی روح سمجھنے سے روزے ایک نعمت ثابت ہوتا ہے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

ALTAUZ FIL ISLAM

ALTAUZ FIL ISLAMالتعوذ فی الاسلام

میون کی سرگی(سحری)میں پھریرا چاول اور دہی

میون کی سرگی(سحری)میں پھریرا چاول اور دہی