
جواہر حکمت
موتیوں میں تولنے کے قابل نسخہ جات کا مجموعہ “
بسم الله الرحمن الرحیم
تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں جو اُستاد کل اور حکیم مطلق ہے اور درود و سلام حضرت محمد صلی یہ کام پر جن کا اللہ تعالیٰ کے بعد مقام و مرتبہ ہے۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے مجھے کتاب ”جواہر حکمت “ تالیف کرنے کی توفیق مرحمت فرمائی۔ میرے دل میں ایک عرصہ سے یہ خواہش جنم لے رہی تھی کہ وہ سب قیمتی اور مجرب نسخہ جات جو مجھے اپنے والد بزرگوار سے ورثے میں ملے ، جو مجھے میرے استاد مکرم نے عطا فرمائے اور جو میرے اپنے ذاتی تجربات سے مفید ثابت ہوئے اُن سب کو حکمائے کرام اور عوام الناس کے فائدے کے لئے ایک کتاب کی صورت میں پیش کر دوں۔
اس کتاب میں میرے والد بزرگوار جناب حکیم محمد الہی (مرحوم) سابق جنرل سیکریٹری طبیہ کو نسل مانسہرہ کے مجربات شامل ہیں۔ وہ نہ صرف مفردات کے علم میں طاق اور دوا سازی کے علم میں ماہر تھے بلکہ فن تشخیص اور فن کشتہ سازی میں بھی ایک خاص ملکہ رکھتے تھے۔ اُن کے دست شفاء سے ہزاروں لوگوں نے شفاء پائی۔ اُن کی فنی زندگی کے ساٹھ سالہ تجربات کا نچوڑ اس کتاب میں ”جواہر
حکمت (نسخہ جات ) کی صورت میں زیب قرطاس ہے۔
اس کتاب میں میرے استاد مکرم جناب حکیم مولوی محمد میں صاحب (مرحوم) کے مجربات شامل ہیں۔ استاد مکرم کے دست فیض رساں سے بھی ہزاروں لوگوں نے فیض پایا۔ وہ دیگر امراض کے علاوہ خاص طور پر مردوں اور عورتوں کے پوشیدہ امراض کے ماہر تھے۔
میں نے اپنی فنی زندگی کے پینتیس سالہ دور میں جو تجربات کیے وہ میرے والد محترم اور میرے استاد مکرم کے تجربات ہی کا تسلسل ہیں۔
اس کتاب میں شامل ہر ایک نسخہ مجرب، مستند اور بار با بار کا آزمودہ ہے۔ بہت بڑے ، طویل اور پیچیدہ نسخے درج نہیں کیے گئے، نسخہ جات کے حوالے سے مبالغہ آرائی اور غیر ضروری تفاصیل سے گریز کیا گیا ہے۔ نسخہ جات کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ حکمائے کرام کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ مزید یہ کہ یہ کتاب علم طب کے طلباء کے لئے بھی رہنما ثابت ہو گی۔
ہزاروں کتابوں کی ورق گردانی اور لاکھوں نسخوں پر تجربات کرنے کی بجائے میری اس کتاب میں شامل مجرب اور آزمودہ نسخہ جات کو بلا کسی خوف و ہچکچاہٹ کے بنا ئیں اور مخلوق خدا کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھہ شہرت و عزت و نیک نامی پائیں۔
امید کرتا ہوں کہ میری یہ کاوش حکمائے نامدار اور عوام الناس سے قبولیت کی سند حاصل کرے گی ان شاء اللہ ۔
کتاب “مطلب ونسخہ نویسی” کے حصہ “طبی جواہرات” کے ابتدائیہ میں درج
شعر دلوں کو چھو لیتا ہے۔ یہ شعر جناب حکیم محمد ایوب صدیقی صاحب (مرحوم) کے دل کی آواز ہے اور اس کا ثبوت وہ مجرب نسخہ جات ہیں جو انہوں نے طبی جواہرات” میں پیش کئے ہیں۔ وہی شعر میں اپنی اس تالیف کی زینت بنانا چاہتا ہوں۔
آئیں ، کدھر میں آج ! قدرداں کمال کے کاغذ پر رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے
فقط
دعا کا طالب
نح الحكماء حکیم فاروق النبی سیماب پروفیسر مانسہرہ طبیہ کالج ڈویژنل صدر بزم قرشی پاکستان ( ہزارہ ڈویژن) جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کا نفرنس ( ضلع مانسبره)
انس فاروق یونانی دواخانہ ڈب نمبر 1 ما نسبره انس فاروق یونانی دواخانہ نور کالونی، ہری پور
0312-5192848 :رابطہ نمبر
