The reality of abstinence in the
treatment of witchcraft and jinn.
جادو اور جنات کے علاج میںپرہیز کی حقیقت۔
The reality of abstinence in the
treatment of witchcraft and jinn.
حقيقة العفة في علاج السحر والجن.
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
علاج روحانی ہو یا جسمانی (یہ تقسیم معالجین اپنی سہولت کے لئے کرتے ہیں)اس میں پرہیز ضرور دیا جاتا ہے یوں کہا جاسکتا ہے کسی بھی غیر طبعی حالت کے اسباب پر غور وفکر کرکے مضرات سے روکا جاتا ہے اور جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے انہیں استعمال کے لئے تجویز کیا جاتا ہے۔اس سے قسم کے فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔
نمبر1۔معالج کی حذاقت و مہارت کا پتہ چلتا ہے وہ اپنے ہنر میں کتنی مہارت رکھتا ہے۔
نمبر2۔مریض مطمئن ہوجاتا ہے۔ایک اندازہ کے مطابق نوے فیصد لوگ پرہیزوں کے مطمن ہوتے ہیں۔
ہمارا ماننا ہے کہ مریض کا مرض جو بھی کوئی ہو جسمانی طور کچھ نہ کچھ تغیرات ضرور رونما ہوتے ہیں
یعنی صحت و مرض کی حالت میں جسمانی طورپر کچھ نہ کچھ بدلائو ضرور آتا ہے
جسم انسانی حد اعتدال سے انحراف کرجاتا ہے کچھ چیزیں کم ہوجاتی ہیں تو کچھ حد اعتدال سے بڑھ جاتی ہیں
اسی کا نام بیماری ہے۔جادو اور جنات بھی انسانی جسم میں انحراف پیدا کرکے اعتدال کو ختم کرتے ہیں۔
جادو اور جنات کا کسی انداز میں علاج کیا جائے معالج خواہ کوئی ہو لیکن پرہیز ضرور دیتا ہے،
یہ پرہیز روحانی نہیں غذائی اور ماحولیاتی ہوتے ہیں
۔مثلاََ اتنے دن آپ نے فلاں فلاں جگہ نہیں جانا،فلاں فلاں چیزیں استعمال نہیں کرنی۔
کھانے پینے کے بارہ میں خاص ہدایات دی جاتی ہیں۔
الداء والدواء ، از نواب صدیق حسن خان قنوجی کی عملیات پر مشہور کتاب ہے
اس میں یہ عمل لکھا ہے کہ جادو کے مریض کو چالیس دنوں تک صبح چلتے ہوئے پانی میں غسل کرائیں
تو جادو ختم ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ عملیات و طلسمات کی کتابوں میں بہت سی اشیاء کی فہرست موجود ہے
کہ ان کے کھانے لگانے یا پاس رکھنے سے جادو و جنات سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔
کتب عملیات میں زیادہ زور پڑھائی اور تسیحات پر دیا جاتا ہے
جب کہ نیرنجیات،طلسمات وغیرہ میں بخورات۔تعلیقات خورد ونوش پر دیا جاتا ہے۔
کتب عملیات کا بغور مطالعہ فرمالیں عمومی طورپر کھانے پینے کا مینو موجود ہوتاہے۔
فن عملیات پر لکھی ہوئی کتب میں اعمال کے کے لئے خاص لباس ۔خوراک ، دھونیوں،موسم وغیرہ کی حدود و قیود پائی جاتی ہیں ۔
ان حدود و قیود کے بارہ میں لکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ان لوازمات کی موجودگی اعمال کو موثر بنانے میں اہم کردار کی حامل ہے۔
قصہ کوتا ہے جادو اور جنات کے سلسلہ جو علاج و معالجہ کا سلسلہ موجود ہے
اس میں خوراک اور ادویات کا اہم کردار ہے،جادوگر جنات یا عاملین جڑی بوٹیوں معدنیات غذائیں۔
موسمی اثرات دھوپ چھائوں۔گرمی سردی موسمی تغیرات سے کام لیتے ہیں
،اس میں روحانیت سے زیادہ تجربات و مہارت درکار ہوتی ہے