Signs of closeness and temptation of the Dajjal
قرب قامت کی نشانیاں اوردجالی فتنہ
علامات القرب وفتنة الدجال
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
قران وحادیث میں مذکورہ واقعات اور پیش گوئیاں مناسب وقت پر ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔قران کریم نے جو واقعات بیان کئے یا جن کی تشریح احادیث نقدسہ میں موجود ہے قیافہ آرائی یا تک بندیوں پر مشتمل نہیں ہیں بلکہ یہ وہ حقائق ہیں جو پورے وثوق اور ذمہ داری سے ہم ت ک پہنچا ئے گئئے ہیں۔۔اٹل سے کام لینے والوں کو قران اچھی نطڑ سے نہیں دیکھتا
۔قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ (الذاريات – 10)یعنی اٹکل پچو لگانے والے برباد ہوجائیں ۔۔۔
ایک وقت تھا جب لوگوں کو معراج جسمانی جیسے معجزات میں تردد دکھائی دیتا تھا۔قرب قیامت ایسے فتنے ظاہر ہونگے اور ان میں ایسا تسلسل ہوگا جیسے تسبیح کا دھاگہ ٹوٹنے پر دانے بکھرتے تھے جدجد ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نت نئے ہوش ربا سوفٹ وئیر اور ایجادات نے انسانی عقل کو خیرہ کردیا ہے۔
احادیث میں آتا ہے دجال مرے ہوئے والدین کو زندہ کرکے دکھادے گا جو اپنی اولاد سے بات کریں گے کہ بیٹا یہ (دجال) ہی تمہارا اصل خدا ہے تم اسے خدا تسلیم کرلو۔ اب نظر آرہا ہے کہ یہ سب Meta ٹیکنالوجی کے زریعے ہی ممکن ہوگا۔
شاید Meta کا کوئی ایڈوانسڈ ورزن ہوگا جس میں ChatGPT کی طرح کا خودکار روبوٹ آپکو آپ کے ہر سوال کا جواب دے گا۔ یعنی مرے ہوئے لوگ اب آپکے سامنے آکر آپ سے باتیں کرسکیں گے اور وہ بھی بلکل ایسے جیسے زندہ دوست ایک ساتھ بیٹھ کر گپ شپ لگاتے ہیں۔
کیا مستقبل میں میٹا ورس آپ کے کام کرنے کی نئی جگہ ہو گی؟
اس ٹیکنالوجی کے زریعے انسان ایسی تخلیقی دنیا میں داخل ہوجائیں گے جیسے کارٹون کی دنیا ہوتی ہے جس میں تمام زندہ و مردہ لواحقین مل جل کر اپنی پسند کی جگہ پر گپ شپ لگاسکیں گے۔ سارا سیٹ اپ تو کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سرانجام دے گی لیکن انسانوں کو ایسا محسوس ہوگا جیسے سب کچھ حقیقت میں ہی آنکھوں کے سامنے موجود ہے۔
اب واپس حدیث کی طرف آتے ہیں ۔۔۔ غور سے سمجھیں
مفھوم حدیث :
” دجال ایک قصبے سے گزرے گا، وہاں موجود لوگوں کو کہے گا میں تمہارا خدا ہوں مجھے خدا تسلیم کرو، وہ کانے دجال کو ماننے سے انکار کریں گے اور اس سے خدائی کی دلیل مانگیں گے۔ دجال (جس کو پہلے سے علم ہوگا کہ دلیل مانگنے والے شخص کے والدین مرچکے ہیں) کو کہے گا اگر میں تمہارے والدین کو زندہ کردوں تو کیا تم مجھے خدا تسلیم کرلوگے؟ وہ کہے گا ہاں کیوں نہیں۔ دجال اسکے والدین کو جادوئی طریقے سے (یا یوں کہیں کہ Meta ٹیکنالوجی کے زریعے) زندہ کرکے اسکے سامنے پیش کرے گا اور وہ والدین اپنے بیٹے کو کہیں گے کہ بیٹا یہ دجال ہی تمہارا اصل خدا ہے لہذہ تم اسکی بات مانو اور اسے خدا تسلیم کرلو۔
میٹاورس کیا ہے؟
اللہ اکبر ۔ ۔ ۔ ۔
ذرا سنجیدگی کے ساتھ تصور کریں کہ اگر ایسا ہمارے ساتھ ہو تو ہمارے پاس کیا دلیل رہ جائے گی سوائے اسلے کہ فورا دجال کو خدا تسلیم کرلیں کیونکہ ہمارے مرے ہوئے والدین یا دوست کسی روبوٹ یا کارٹون کی شکل میں نہیں بلکہ سو فیصد انسانی شکل میں آئیں گے اور اسکے خدا ہونے کا اقرار بھی کریں گے !
اس وقت انسان کے پاس تمام دلائل ختم ہوجائیں گے، انسان لاجواب ہوجائے گا کیونکہ دجال کے پاس اسکے علاوہ ہارپ (HAARP) ٹیکنالوجی بھی ہوگی، وہ لعین جہاں چاہے گا بارش برسا سکے گا اور جس شہر والوں پر چاہے گا زلزلے بھیجے گا۔
انسان اسکے سامنے مکمل لاجواب ہوجائے گا اس سے بحث و تکرار میں کبھی جیت نہیں سکے گا کیونکہ وہ سوائے چند ایک کے تمام خدائی کام اپنے شعبدے بازی سے کرکے دکھائے گا بشمول مردوں کو زندہ کرنے کے۔۔۔
۔۔ بیشک وہ شعبدہ بازی سے ہی ہو، جادو ہو یا پھر جدید ٹیکنالوجی کا دھوکہ ہو لیکن ایک بات تو طع ہے کہ عام انسان اسکی شعبدہ بازی نہیں سمجھ سکیں گے، اکثریت دھوکہ کھا جائے گی، اپنا ایمان گنوا دے گی۔۔۔
اپنے سامنے جیتے جاگتے مرحومین کو زندہ دیکھ کر کون حیران نہیں ہوجائے گا ۔۔۔۔
لوگ تو یہی سمجھیں گے کہ مردوں کو زندہ تو صرف اللہ ہی کرسکتا ہے یوں دجال انکا ایمان چھین لے گا، اکثریت اسے خدا مان کر ک- اف- ر ہوجائے گی۔
حدیث میں آتا ہے اس وقت صبح کا مومن شام کو ک- اف- ر ہوجائے گا اور شام کو مومن صبح کو ک- اف- ر ہوجائے گا۔ اللہ اکبر
آج کی Hologram اور Fb کی Meta ٹیکنالوجی ہمیں اسی طرف لیکر جارہی ہے۔ علماء کو اس بارے آگاہ دینی چاہیے۔
اس ٹیکنالوجی کے زریعے صرف دجال نہیں بلکہ آپ خود بھی بہت جلد آپ اپنے مرے ہوئے والدین اور عزیز و اقارب کو سامنے بٹھاکر ان سے گفتگو کرسکیں گے۔ اب یہ باتیں محض خیالی نہیں رہیں حقیقت بن چکی ہیں۔
بیشک فتنہ دجال روئے زمین کا سب سے بڑا فتنہ ہوگا۔
تحریر : یاسررسول
1 Comment
Your comment is awaiting moderation.
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.