میو قوم کی خاموش خدمت کا تسلسل

0 comment 9 views

میو قوم کی خاموش خدمت کا تسلسل
میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم،اسلام آباد۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
میو قوم کے بہت سے نامور اور گمنام لوگ خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔کسی کی نیت پر شک کرنا مناسب نہیں لیکن نتائج و عواقب کے لحاظ سے کوئی چیز چھپی نہیں رہتی۔عمومی طورپر سوشل میڈیا کو جس انداز میں ذاتی تشہیر اور لایعنی امور کے لئے استعمال کیا جارہا ہے کسی سے مخفی نہیں ہے۔
یوں تو ہر کوئی خدمت کا مدعی ہے۔بزعم خویش اس سے بڑھ کر کوئی قوم کا خدمت گزار نہیں ہے ۔خیالات سن کر معلوم ہوتا ہے اگر موصوف نہ ہوتے تو میو قوم کا بچنا مشکل تھا۔
جب ملکی سطح پر شہروں اور دیہاتوں میں بسنے والے میو قوم کے زعماء کو دیکھا جائے تو ذاتیات دھڑے بندی کا میدان سجا ہوا ملتا ہے۔
اس چھینا چھپٹی کے دور میں ایک تنظیم یا ادارہ ایسا بھی جو خدمت پر دھیان دیتا ہے۔یہ لوگ تعداد میں چاہے کم ہیں لیکن اخلاص اور کام کی لگن اور میواتی ورثہ اور میواتی تہذیبی باقیات کو محفوظ کرنے اور اسے قومی سطح پر تسلیم کرانے میں جو کردار انہوں نے پیش کیا ہے۔شاہد ہی اس کی مثال دیکھنے کو ملے۔
میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم، اسلام آباد۔
ایسی تنظیم یا مخلصین کا مختصر سا طبقہ ہے جو اپنی لگن میں مگن صرف کام کرتا ہے۔کسی کا انتظار نہ کسی کی ستائش۔ اللہ تعالیٰ جس سے چاہے جو چاہے کام لیتا ہے۔
راؤ غلام محمد میوچیئرمین،میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم،اسلام آباد۔اور ان کی ٹیم نے جو میواتی کلچر کے تحفظ کے لئے جدو جہد کی ہے ۔وہ میو قوم کی تاریخ ہی نہیں بلکہ یہ لوگ خود ایک تاریخ ی کردار بن چکے ہیں۔
میواتی ہیریٹیج و کلچرل فورم کے چیئرمین راؤ غلام محمد میو، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق میو، شکیل اصغر میو، الٰہی بخش میو۔انگلیوں پرگنے چنے لوگ ہیں۔
حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی خدمات کو سرہا گیا ۔انہیں تعریف اسناد و تعریفی خطوط سے نوازا گیا۔

Advertisements


رواں ماہ بھی ان کی خدمات کا اعتراف ذیل کے تعریفی خط میں کیا گیا ہے ۔
حکومتِ پاکستا ن
قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ (لوک ورثہ)
قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن
نمبر: 1(1)/2026-ED
اسلام آباد: 8 جولائی 2026
راؤ غلام محمد میوچیئرمین،میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم،اسلام آباد
اسلام آبادتحسین نامہ / منقبت نامہ ،
قومی ادارہ برائے لوک و روایتی ورثہ (لوک ورثہ)، پاکستان
نیشنل میوزیم آف ایتھنولوجی، اسلام آباد میں “میو کمیونٹی ڈائیراما” (Meo Community Diorama) کی تیاری میں ارزاں خدمات و تعاون پر راؤ غلام محمد میو، چیئرمین میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
1۔یہ نمائش قومی سطح پر میو برادری سے وابستہ مقامی لوک ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے کے لیے ایک اہم ذریعے کے طور پر کام کرتی ہے۔
2۔ہمیں امید ہے کہ لوک ورثہ اور میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم کے درمیان یہ باہمی تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
دستخط۔۔(ڈاکٹر محمد وقاص سلیم)ایگزیکٹو ڈائریکٹرلوک ورثہ۔
نقل ارسال ہے برائے (CC):
ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پنجاب کونسل آف دی آرٹس، لاہور: اس درخواست کے ساتھ کہ متعلقہ قوانین/پالیسی کے مطابق اپنے باقاعدہ پروگراموں/تقریبات میں میو برادری کے لوک فنکاروں اور دستکاروں کو شمولیت کا موقع فراہم کریں۔


قصہ مختصر کہ
راؤ غلام محمد میوچیئرمین،میواتی ہیریٹیج اینڈ کلچرل فورم،اسلام آباد۔حاجی محمد اسحق اور دیگر عہدہ داران و کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔پوری میو قوم کی طرف سے مباکباد کے مستحق ہیں۔

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme