مشرق و مغرب کے عاملین کا بنیادی فرق۔
از۔حکیم المیوات قاری محمدیونس شاہد میو
میں یہ نہیں کہتا کہ عملیات موثر نہیں ہیں یا کام نہیں دیتے۔البتہ اتنا ضرور ہے کہ عامل و معمول اور ضرورت مند کا سوچ میں ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ورنہ عمل کام نہیں کرتا۔
دنیا میں جہاں کہیں بھی عملیات جھاڑ پھونک،دم دارو کا سلسلہ موجود ہے۔وہاں ایک بات مشترک ہے کہ لوگ ایک جیسے قوانین پر عمل پیرا ہیں کہ اپنے ماننے والوں کوان کی نفسیاتی تسکین کا سامان ضرور مہیا کرتے ہیں۔کوئی عامل یا عملیات سے منسلک انسان اس وقت تک عامل یا بزرگ نہیں کہلا سکتا جب تک وہ ضرورت مند کو لئے ذہنی آسودگی کا سامان مہیا نہیں کردیتا۔اس ضرورت کی تکمیل کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں۔۔
آپ دیکھیں گے کہ عملیات کرنے والے لوگ کسی بھی ملک یا قوم کے باشندے ہوں وہ مذہبی تراش خراش والے ہوتے ہیں۔ان کا دعوی ہوتا ہے کہ ان کے عملیات بالکل اس مذہب و مسلک کی کسوٹی پر پورے اترتے ہیں جسے مخاطبین پسند کرتے ہیں یا جس پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔
جب کہ حقیقت یہ ہے مذہبی لوگ دین اور اور مذٰۃبی ملمع سازی کو عملیات کے ساتھ اس لئے نتھی کرتے ہیں کہ ان کے گاہگ آسانی سے تسلیم کرلیتے ہیں ۔ورنہ بغور جائزہ لیں تو تمام مذاہب و اقوام کے لوگ ایک جیسے اصول کام میں لاتے ہیں ان کے موثرات بھی انہیں قوانین کے تحت کا م کرتے ہیں اس لئے بہتر ہے کہ عاملین اپنا کاروبار ضرور کریں لیکن مذہب و مسلک کی ملمع سازی سے باز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں
میرے عملیاتی مجربات از حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
میرے عملیاتی مجربات از حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
بالخصوص مسلمانوں کو چاہئے کہ دین پیش کرنے کا جو انداز عملیاتی طریقے سے کیا جاتا ہے بند کردیں۔کیونکہ عملیاتتو ذاتی مفادات پر مبنی ایک ترکیب ہے لیکن مذہب و دیناس سے بالا ترہے۔اس لئے مذہبی تقدیس کو اسی انداز میں برقرار رکھا جاسکتا ہے کہ عملیات و مذہب کو الگ کردیا جائے۔تاکہ جو لوگ ذاتی مفادات کے لئے عملیات کو بطور پیسہ اختیار کرتے ہیں۔وہ مذہب سے متنفر نہ ہوں۔
۔۔کیونکہ ان کے نزدیک مذہب کا خاص قسم کا تصور ہوتا ہے۔عامل یا عالم اس کا نمائیندہ ہوتا ہے۔اس نے عامل یا عالم کےیہ بھی پڑھئے
جادو اور جنات کے بارہ میں عرب و عجم کے مجربات
کردار میں ہی مذہب کو تلاش کرنا ہوتا ہے۔جب عامل اپنے عمل میں کسی وجہ سے ناکام ہوتا ہے تو وہ مخآطب کے نزدیک یہ ناکامی عامل کی نہیں ہوتی بلکہ مذہب کی ہوتی ہے۔کیونکہ عامل ایک نمائیندہ ہے جب وہ ناکام ہوا تو ۔۔
یہ بھی پڑھئے
روحانی تشخیص کا طبی علاج –۔۔
یہی صورت حال مغربی عاملین کا ہے لیکن انہوں نے ذاتی مفادات کے لئے مذۃب کا استعمال کم کردیا ہے۔وہ لوگ اس فن کو بطور فن سیکھتے اور کرتے ہیں ۔عاملین کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔