+92 3238537640

Share Social Media

سعد یونس مرحوم کی داستان حیات سعد ورچوئل سکلز کی بنیاد

سعد یونس مرحوم کی داستان حیات
سعد ورچوئل سکلز کی بنیاد ۔اہمیت و ضرورت

سعد ورچوئل سکلز کی بنیاد
سعد ورچوئل سکلز کی بنیاد

سعد ورچوئل سکلز پاکستان ایک 19 سالہ بچے(سعد یونس مرحوم)کی سوچ اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
جسے اللہ تعالیٰ نے کم عمری ہی بڑی سوچ عطاء فرمادی تھی۔سعد یونس کا جنم داروغہ والا لاہور میں گارگل جنگ کے دوران ہوا۔
ہم لوگ سرحدی بھسین گائوں کے رہنے والے ہیں۔جب کبھی باڈر پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے ہمیں اپنے گھر چھوڑنے پڑتے ہیں
نور محمد میو کا مین نے علاج کیا تھا۔ان کی اہلیہ نے اسی احسان کے بدلہ مین اس مصیبت کی گھڑی میں ہمیں اپنے گھر میں رکھا۔یکم جنوری2001 کو جب لوگ نیو ائیر نائٹ کے چھرلی پٹاخے چلا رہے تھے۔بارہ بجکر پانچ منٹ پر سعد یونس کی ولادت ہوئی
دھند اور سردیوں کی شدت میں میزبان ہمیں گیس کا ہیٹر چلا دیا کرتے تھے یوں سردی کی شدت سے مان بچہ محفوظ رہے۔
مجھے (حکیم المیوات)کو مقامی طورپر پیر صاحب کے نام لوگ جانتے تھے۔محلہ کی چھوٹی چھوٹی بچیان آکر سعد بھائی کو لاڈ پیار کیا کرتی تھیں
ایک دن انہوں نے ضد کی ہم سعد بھائی کو نہلاتے ہین۔انہوں نے سعد کو نہلایا۔ناف ابھی کچی تھی۔اسے فالتو سمجھ کر اکھاڑ پھینکا۔اور کمبل میں لپیٹ کر والدہ کے پاس لٹادیا گیا۔وہی ناف کا انفیکشن چند دنوں میں پیٹ وبال جان کی صورت اختیار کرگیا۔اور پیدائش کے ایک ماہ بعد ہی پیٹ کا آپریشن کاسبب بنا۔یوں ساری زندگی ان کا پیٹ ابھرا رہا ۔پیٹ کی جسامت پورے وجود سے زیادہ تھی۔دوسروں بچوں سے کمزور دکھائی دیتا تھا۔اللہ اللہ کرکے میٹرک کاامتحان پاس کیا۔حالات کچھ اس قسم کے تھے۔ہمیں گائوں چھوڑنا پڑا ۔یوں دربدر رہے انہیں حالات میں جوان ہوا میٹرک کے بعد اس نے کمپیوٹر کی طرف دھیان دینا شروع کیا۔میں ایک مشہور شخصیت کے دفتر مین کام کرتا تھا،وہاں خبریں پڑھا کرتا تھا یہ بھی میرے ساتھ کبھی کبھار دفتر آجایا کرتاتھا۔بہت غور سے ایدیٹر کو دیکھتا تھا ،ایک دن مجھے کہنے لگا کہ ابو میں بھی ویڈیو اڈیٹر بننا چاہتا ہوں۔جو لڑکا وہاں کام کرتا تھا ۔اس نے جہاں سے سیکھا تھا وہ مفتی صاحب بھی وہاں تشریف لایا کرتے تھے۔باقاعدہ سکھایا کرتے تھے۔جب ہم ان کے پاس پہنچے تو معلوم ہوا کہ ان کی خدمات کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے ان کی فیس تبرک کی طرح بہت زیادہ تھی۔فیس کر سُن کر سعد کہنے لگا۔ابو ہم یہ فیس نہین دے سکتے ۔چلتے ہیں آپ مجھے ایک کمپیوٹر لے دیں،اور ایک انٹر نیٹ کنکشن لگوادیں۔
یہ وہ لمحہ تھا جہاں سے ایک بچہ نے انقلابی قدم اٹھایا۔پھر اس نے اس قدر محنت کی وہ خود کپیوٹر کا ایک حصہ بن گیا۔میٹرک کے بعد گورنمنٹ کالج گلبرگ میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی کیا۔اس کے بعد آربٹ کالج مین بی بی اے میں داخلہ لیا۔ابھی آخری سال تھا کہ اللہ کی طرف سے بلاوا آگیا۔

سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی بنیاد
یکم جنوری 2022 کو اس نے سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی بنیاد رکھی۔ایک دعوت پر تکلف کا اہتمام کیا۔دور و نزدیک سے بہت سے لوگوں نے شرکت کی اس کی تصاویر و ویڈیو موجود ہیں۔ایک کمرہ اپنے کام کے لئے اور جوبچے سیکھنا چاہیں کے لئے مختص کردیا ۔چھ ساتھ لیپ ٹاپ۔کمپیوٹر خریدے۔اور محنت شروع کردی۔
آہستہ آہستہ طلباء آنے لگے/انہیں سکھاتاتھا۔2022 سعد یونس کے لئے بہت محنت والا سال تھا ۔پہلے وہ خود پڑھنے جاتا۔پھر پچھلے پہر بچھوں کو سکھاتا۔رات بھر وہ انٹر نیٹ پر کام کرتا۔ہوسٹنگ اور ڈومین کا کام کرتاتھا۔میرے دونوں ویب سائٹس۔
www.tibb4all.com….www.duniakailm.com
گھریلو مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اس نے اپنی فیس اور گھر کے اخرجات اٹھا نے کا فیصلہ کیا یوں اس کے پاس کم وقت نکلتا تھا کہ گھومے پھرے اور فضول وقت گزارے۔

موت کا ظاہری سبب۔
ہم نے کرونا کے دنوں مین سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کا آن لائن کورس متعارف کرایا تھا۔کرونا کے دنوں مین اس نے بہت مقبولیت اختیار کرلی تھی۔دس پندرہ ممالک سے طلباء شرکت کیا کرتے تھے۔سہ ماہی کورس تھا ۔نصاب پرنٹ کرکے بذریعہ ڈاک بھیجا کرتے تھے۔اتنا زیادہ کام ہوتا تھا کہ بعض اوقات کھانا بھی قریب رکھا رہتا ۔اس طرف توجہ نہ دے سکتا ۔اس کی والدہ کہتیں بیٹا کام تےو زندگی بھر کا ہے کھانا تو وقت پر کھالیا کریں۔۔
24 ستمبر بروز ہفتہ حسب معمول کام مین شغول تھا۔میری ایک نواسی ہمارے پاس ہی رہتی ہے۔اس کے پاس بیٹھ جایا کرتی تھی۔سعد اسے موبائل دیدیا کرتا وہ اس سے کھیلتی رہتی ۔اس دن بھی ایسا ہی ہوا ۔کام زیادہ تھا۔مسلسل کام کرنے کی وجہ سے تھک کر وہیں صوفہ پر لیٹ گیا ۔اس بچی نے موبائل مانگا۔اس نے نہ دیا کہنا لگا کہ تو میرا دھیان بھٹکا دیتی ہے۔اب تجھے موبائل نہ دونگا۔اتھکاوٹ کی وجہ سے کچھ دیر لیٹ گیا بچی نے اس کے پیٹ پر سر دے مارا۔کچھ وقت بعد اسے خون کی الٹیاں آئیں۔۔پھر کہنے لگا اب مجھے سکون محسوس ہورہا ہے۔بچپن میں جو آپریشن ہوا تھا جس کی وجہ سے پیٹ بڑھ گیا تھا۔وہ بیٹھنے لگا ۔عصر کی نماز کے بعد میں اور سعد کی والدہ جنرل ہسپتال چلے گئے کہ چیک کرائیں خون کی الٹیاں کیوںآئی ہیں؟
مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔صرف ا تنا بتایا گیا کہ تلی بڑھی ہوئی ہے۔بہتر ہے کہ آپ بچے کو داخل کردیں تاکہ بہتر انداز میں چیک اپ کیا جاسکے۔سب کامخود کئے اپنے پائوں پر چل کر واڈ تک گیا /سٹاف کہنے لگا مریض کہاں ہے ۔ہم نے سعد کی طرف اشارہ کیا۔وہ کہنے لگے یہ کیسا مریض ہے جو صحت

Saad meo is the face of Virtual Skills Pakistan.
Saad meo is the face of Virtual Skills Pakistan.

مند ہے اور خود چل کر آیا ہے۔
ہفتہ کی رات جنرل ہسپتال مین گزاری صبح فجر کے لئے تیسری منزل سے اتر کر مسجد مین نماز کے لئے آیا۔تقریبا آٹھ بچے مجھے فون کیا کہ ابو مجھے دوبارہ خون کی الٹیاں آئین ہیں۔اور خون سے بھرے ہوئے موشن بھی آئے ہیں آپ جلدی آجائیں۔ہم نے ناشتہ تیار کیا اور پہنچ گئے۔کل طبیعت کافی بہتر تھی اس لئے ہم گھر آگئے تھے۔سعد کے بعد اس کا ماموں ذاد بھائی وقاص موجود تھا۔اتوار کے دن کئی ایک الٹیاں آئیں جسم سے بکثرت خون نکلا۔خون کی بوتلیں لگیں ۔دوست احباب ،رشتہ دار سنتے گئے ہسپتال پہنچتے گئے۔

کچھ محسن لوگ جو یاد رہیں گے

خون کی سخت ضرورت تھی۔اتوار کا دن تھا۔مین نے چوہدری آس محمد میو کو فون کیا۔ انہوں نے فورا اپنے تین بیٹے بمعہ چند دوست احباب خون عطیہ کرنے پہنچے۔یہ ان کا میرے اوپر زندگی بھر کا احسان ہے۔شاید میں یہ کبھی نہ چکا پائوں۔اسی بھاگ دوڑ مین اتوار کا دن گزرا۔طبیعت بگڑ جاتی کبھی بہتر ہوجاتی ۔رات ایک بجے کے قریب میرے چھوٹے بھائی کا بیٹا اس کے پاس تھا۔میں بھی تھک چکا تھا۔سعد بھی طبیعت ڈاکٹروں نے تسلی بخش قرار دی تھی،لیکن تہجد کے وقت اسامہ میرا بھجیتا گھبرایا ہوا آیا کہ سعد کہ طبیعت خراب ہورہی ہے۔بس تین چار گھنٹے ڈاکٹروں نے سر توڑ کوشش کی ۔لیکن جو اللہ کو منظور تھا،۔وکان امر اللہ قدر مقدورا۔۔

خبر جانکاہ،صدمہ عظیم۔

پھر کیا تھا لوگوں کا ہجوم تھا ۔سعد کا تڑپتا ہوا وجود میرے ہاتھوں میں تھا۔گھر کنبہ اور دوست احباب کا ہجوم تھا۔یوں سعد ہمیں چھوڑ کر چلاگیا گیا۔یوں ہم اللہ کے حکم پر سر خم کرنے پر مجبور ہوئے۔جب کشمکش مین تھا۔کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔سب چھوڑ کر مسجد میں آیا دو رکعت صلاۃ الحاجت پڑھی۔بے بسی کا عالم تھا،آنکھوں سے آنسوئوں کا سیلاب اُمنڈ آیا تھا۔بے اختیار سجدہ میں گر پڑا،عاجزی سے دعا کی ۔یا اللہ اگر یہ نچہ میرے نافع ہے اور اس کی زندگی بقایا ہے تو اسے صحت دیدے ۔اور اگر تونے اپنے پاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے تو اسے تڑپا مت۔والدین کمزور ہیں اس کا تڑپنا برداشت نہیں کرسکتے۔جی بھر کے رولیا۔جی ہلکا ہوا۔جب تیسری منزل پر پہنچا تو ڈاکٹر حضرات اپنی سی کوشش میں مصروف تھے۔لیکن میرے اندر سے آواز آئی کہ الوداع۔سعد الوداع سعد۔۔یوں کچھ ہی دیر میں سعد کے دیتھ سرٹیفکیٹ پر بحیثیت والد دستخط کررہا تھا۔

حادثہ جاں کناں کے میرے صحت پر اثرات۔
زندگی میں بہت سے مشکل فیصلے کئے۔بہت سے بوجھ اٹھائے۔لیکن خدا گواہ ہے کہ جوان سال بیٹے کے جنازہ اٹھا نے سے کوئی چیز وزنی
محسوس نہیںہوئی۔ لوگوں کے سامنے میں صبر و استقلال کا مجسمہ بنا رہا ۔لیکن میرے اندر کی ٹوٹ پھوٹ اتنی زیادہ تھی کہ ایک سال ہوگیا ہے۔

Saad meo is the face of Virtual Skills Pakistan.

باوجود سخت اعصابی کے اس پر قابو نہ پاسکا۔
لیکن زندگی کے اپنے اصول اور اپنی راستے ہوتے ہیں کسی پر کچھ بھی بیتے ان پر چلنا پڑتا ہے۔چھ ماہ اس صدمہ کی وجہ سے دنیا بھر سے کٹ کر رہ گیا ۔سرگرمیاں ماند پر گئیں ۔آخر پھر سے زندگی کی دور میں شامل ہونا پرا۔میرے بیٹے کا لگایا ہوا پودا ۔سعد ورچوئل سکلز کو دوبارہ سے فعال کیا۔

آج اس کی دوسالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کرنی ہے۔اور سعد کو ایک سال ہوگیا ہے ہم سے بچھڑے ہوئے۔اس کے لئے دعائے خیر بھی ہے۔
میری اب لوگوں سے التجاء ہے میرے بیٹے سعد یونس مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کریں ۔فاتحہ پڑھ کر بخشیں ۔ہمارے لئے بھی دعا
کریں کہ اس ادارےکی خدمات سرانجام دیتے رہیں۔اور قوم و ملت کے لئے خدمات سر انجام دیتے رہیں۔

6 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm