سال 2022 کا آخری سورج گرہن اور اعمال بندش
سال 2022 کا آخری سورج گرہن اور اعمال بندش
عاملین کے لئے سنہری موقع
حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو
حقیقی مدبر اللہ تعالٰی ہے۔
ہمارا ایمان ہے کائنات میں اللہ کی مرضی اور اس کی منشاء کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔۔اس کے حکم کے بغیر نفع و نقصان ممکن نہیں۔۔اس نے کائنات میں مختلف قوانین رائج کئے ہیں جو ان کے ماتحت رہ کر کام کرتا ہے فوائد و ثمرات سے جھولی بھر لیتا ہے۔
عاملین کے لئے سنہری موقع۔
عاملین ایسے مواقع کی تلاش میں سرداں رہتے ہیں ،اور ایسی گھڑیوں کا سالوں تک انتظار کرتے ہیں کہ اپنے اعمال ۔چلوں۔وظائف کی تکمیل کرسکیں،گرہن کے وقت عالمین کے نزدیک بندش و قبض کی طاقتیں زیادہ موثر ہوتی ہیں۔بندشوں کے اعمال انہی ساعات میں سرانجام دئے جاتے ہیں۔۔۔ان اوقات میں کئے گئے کام حیرت انگیز طورپر موثر اور کارگر ہوتے ہیں۔۔۔
ہمارے اساتذہ کی طرف عملیاتی طورپر حروف صوامت اور دیگر بندشوں کے اعمال عطاء ہوئے۔۔گرہنوں میں ان کی زکوٰۃہدی جاتی ہے۔اور مخصوص تعداد میں انہیں لکھا یا پڑھا جاتا ہے،،ایک ہی دن مین پڑھنے والا عامل بن جاتا ہے۔۔
سعد طبیہ کالج کا ایک شعبہ عملیات بھی کام کررہا ہے۔۔بہت سے احباب اس سے وابسطہ ہیں۔۔ان کے علاوہ دیگر عاملین جنہیں اجازت ،رہنمائی کی ضرورت ہو جرور رابطہ فرمائیں۔۔
کسوف کا معنی سورج گرہن اور خسوف کا معنی چاند گرہن ہے۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جس دن (آپ کے صاحبزادے) حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سورج گرہن لگا۔ لوگوں نے کہا : ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن لگا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اﷲِ. لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَّلَا لِحَيَاتِهِ. فَإِذَا رَأْيْتُمُوْهَا فَافْزَعُوْا لِلصَّلَاةِ.
مسلم، الصحيح، کتاب الکسوف، باب صلاة الکسوف، 2 : 619، رقم : 901
’’بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کے مرنے جینے سے ان کو گرہن نہیں لگتا پس جب تم ان نشانیوں کو دیکھو تو نماز پڑھو۔‘‘
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ ،ایشیا، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا، پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اوراس کا
آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، اس دوران سورج کا ایک حصہ گہرا ہوجائے گا، ، جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، پاکستان میں سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔
یادرہےکہ زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے، اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے،چاند کے سورج اور زمین کے درمیان آجانے کا عمل سورج گرہن کہلاتا ہے