+92 3238537640

Share Social Media

ختم نبوت

ختم نبوت

ختم نبوت
ختم نبوت

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

منزہُُ عن شریک فی محاسنہٖ۔۔۔
فجوھر الحسن فیہ غیر منقسمٖ
نبیﷺ کی ذات اقدس محاسن(قابل تعریف عادات،خصائل)میں کسی کی شرکت (برابری و ہم سری)سے پاک ہے کیونکہ آپﷺ کی ذات میں جو حسن موجود ہے اسے تقسیم ہی نہیں کیا جاسکتا۔[قصیدہ بردہ شریف از مام شرف الدین بوصیری]

ہر کہ آمد عمارت نو ساخت…
رفت و منزل بدیگر ے پرداخت۔۔
جو یہاں آیا اس نے نئی عمارت بنائی اور جو گیا وہ عمارت کو دوسروں کے لئے خالی کرگیا[گلستان سعدی]

ختم نبوت اور اس ا مت کا خاتم الامم ہونا بہت بڑی خصوصیت اور اعلی درجے کا کمال ہے نبوت اللہ کے خزانوں میں سب سے قیمتی ترین متاع ہے اس جو چیز جتنی قیمتی ہوتی ہے اس کی نقالی بھی اسی قدر زیادہ ہوتی ہے۔آںحضرت ﷺ نے جھوٹے متنبیوں اور نبیوں سے ڈرا سو ڈرایا پہلے انبیاء بھی اس بارہ میں اپنی امتوں کو خبرادر کرتے رہے ۔چنانچہ حزقیل میں ہے۔اور خدا وند کا کلام مجھ پر نازل ہوا کہ اے مرد آزاد۔ اسرائیل کے [جھوٹے] نبی جو نبوت کرتے ہیں ان کے خلاف نبوت کر اور جو اپنے دل سے بات بنا کر نبوت کرتے ہیں ان سے کہہ خداوند کا کلام سنو،اور خداوند یوں فرماتا ہے کہ احمق نبیوں پر افسوس جو اپنی رو ح کی پیرو ی کرتے ہیں انہوں نے کچھ نہیں دیکھا …

کیا تم نے جھوٹی غیب دانی نہیں کی کیونکہ تم کہتے ہو خداوند نے فرمایا ہے اگرچہ میں نے نہیں فرمایا [دیکھئے حزقی ایل باب ۱۳] احضرت یرمیاہ نے اپنی قوم سے خطاب کرتے وہئے فرمایا تھا’’ملک میں ایک حیرت افزا اور ہولناک بات ہوئی ہے ،نبی جھوٹی نبوت کرتے ہیں اور کاہن ان کے وسیلے سے حکمرانی کرتے ہیں[یرمیاہ باب۵ نشان ۳۰]ایک اور موقع پر انہوں نے ہی کہا ’’میں نے سامریہ کے نبیوں میں حماقت دیکھی ہے ،انہوں نے بگل کے نام سے نبوت کی ہے اور نبی اسرائیل کو گمراہ کیا ، میں نے یروشلم کے نبیوں میں بھی ایک ہولناک بات دیکھی۔وہ زناکار ،جھوٹ کے پیروکار بدکاروں کے حامی ہیں،یہاں تک کہ کوئی اپنی شرارت سے باز نہیں آتا[یرمیاہ باب۲۳ نشان ۱۳]
اور انجیل متیٰ میں حضرت عیسی علیہ السلام کا یہ قول نقل کیا گیا ہے :اس وقت اگر کوئی تم سے کہے دیکھو مسیح یہاں ہے یا وہاں ہے تو یقین نہ کرنا کیونکہ جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہونگے اور ایسے بڑے نشان اور عجیب کام دکھائیں گے کہ اگر ممکن ہو تو برگزیدوں کو گمراہ کرلیں گے[انجیل متیٰ باب ۲۴ آیت۲۳تا۲۵]اگر اس ٹکڑے کو اس مضمون کے ساتھ ملاکر پڑھاجائے جہاں یہ حدیث بیان ہوئی کہ تم پہلے لوگوں کی قدم بقدم پیری کروگے تو سب الجھنیں دور ہوجایئں گی۔

ختم نبوت اور آخری امت ہونے کی وجہ سے اس معاملہ کی حسا سیت و نزاکت اور زیادہ ہوجاتی ہے کیونکہ انبیائے بنی اسرائیل آخر ان جھوٹوں کا پردہ چاک کردیا کرتے تھے اب تو یہ سلسلہ بھی مفقود ہوچکا ہے،ختم نبوت کا مسئلہ اجتماعی ہے اس بارہ میں مسلمانوں کے کسی طبقہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے،امت میں جب کبھی متنبیوں کے فتنوں نے سر اُٹھایا تو امت اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے[تفصیل کے لئے ابو القاسم دلاوری رفیق صاحب کی کتاب[ آئمہ تلبیس ]

اور ماضی قریب میں مزار قادیانی کا بہت بڑا فتنہ رونما ہوا اس کے خلاف فرزندان اسلام نے جو مدافعت کی اس کی تفصیل کے لئے دیکھئے[ مقدمہ بھاولپور]سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفے ﷺ کی فضیلت کے بار ہ میں بیشمار نشانیاں سابقہ کتب اور ادیان سماویہ میں آئی ہیں بقول انجیل میرے بعد آنے والا ہے جو مجھ سے زور آور ہے میں اس لائق نہیں کہ جھک کر اس کی جوتیوں کا تسمہ کھولوں[مرقس باب اول آیت۸] اس موضوع پر اتنا کچھ لکھا گیا ہے اور ابھی تک لکھا جارہا ہے جو ورفعنالک ذکرک کی عملی تفسیر ہے تمام انبیاء کو رحمت سے پیدا کیا گیا۔ لیکن سیدنا و مولانا حضرت محمدﷺ سراپا رحمت ہیں۔وما ارسلنک الارحمۃ اللعالمین ۔یہ دنیا کا وہ وسیع ترین موضوع ہے جس کا ابھی تک احاطہ نہیں ہوسکا بقول حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کان خلقہ القران۔اور قران کلام خدا وندہ ہے قل لو کان البحر مداد لکلمات ربی…اللہ تعالی نے آپﷺ کے اسم مبارک محمد[ﷺ] کو عرش کے پائیوں کے اوپر لکھا ہوا ہے جنت کے محلوں [المستدرک۲ /۲ ۷ ۶مجمع الزوائد۸/۲۵۳]
درختوں کے پتوں اور آسمانوں پر یہ اسم شریف لکھا ہوا ہے۔ابو یعلی طبرانی نے اوسط میںابن عساکر نے حضرت ابی ہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے نبیﷺ نے فرمایا: اسراء کی رات میں جس آسمان پر بھی گیا وہاں اپنا نام لکھا ہوا پایا محمد رسول اللہﷺ ابوبکر میرے بعد ہونگے [مجمع الزوائد ۹ / ۱ ۴ ] بلکہ بعض انبیاء کے کاندھو پر بھی لکھا ہوا تھا[فتح العلیم ص۲۸]
مسجد نبوی کا آخری مسجد ہونا۔ نبیﷺ نے فرمایا میں تمام انبیاء کے آخر میں ہوں اور میری مسجد بھی تمام انبیاء کے بعد ہے اور آخری ہے[مسلم نسائی القرطبی۸/۲۵۹]مسجد نبوی ﷺ میں ایک نماز کا ثواب ہزار نمازوں کے برابر ملتا ہے [مسلم۲/۱۰۱۳:رقم1395] ابن حبا ن ۴ / ۹ ۹ ۴ ، الاحادیث المختارہ۹/۳۳۲]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm