زکاوت حس اسباب و علاج
زکاوت حس اسباب و علاج
ذکاوت حس کیا ہے اور کسے کہتے ہیں؟ ذکاوت حس کہتے ہیں احساسات کی تیزی کو، طب کی اصطلاح میں یہ لفظ جنسی تحریک کی غیر طبعی تیزی کے لیے بولا جاتا ہے ۔ جو صفراء کی زیادتی سے پیدا ہوتی ہے اور بعض اوقات کثرتِ جماع اور جلق لگانے سے پٹھوں کی حس تیز ہو جاتی ہے اور یہ مرض ترقی کرتا چلا جاتا ہے مریض کو ذرا سا خیال آنے سے تحریک پیدا ہو کر انتشار ہو جاتا ہے اور ہلکی سی گدگدی یا رگڑ سے ہی ڈسچارج ہو جاتا ہے اور اگر عورت کے جسم سے ٹچ ہو جائے تو فوراً انزال ہو جاتا ہے اور مباشرت تک (یعنی دخول تک) پہنچنے سے پہلے ہی جنسی طور پر دم توڑ دیتا ہے (یعنی مرد ڈسچارج ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مباشرت ہو نہیں پاتی) اسے لذت کی شدت کا نام دیا گیا ہے ۔ ذکاوت حس کا مرض کثرتِ مشت زنی اور اغلام بازی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے ۔