+92 3238537640

Share Social Media

الفہرست ابن ندیم

الفہرست ابن ندیم

الفہرست از ابن ندیم
الفہرست از ابن ندیم

کتاب ”الفہرست“ تراجم و تالیفات اور مختلف علوم و فنون کے بارے میں بڑی اہمیت کی حامل اور اصل االصول کی حیثیت رکھتی ہے اور اس موضوع کی یہ پہلی کتاب ہے۔ اس شہرہ آفاق کتاب کے مصنف کا نام محمد بن اسحاق بن محمد ابن اسحاق الندیم ہے، لیکن ابن ندیم کے نام سے ہی مشہور ہے۔ اس کی کنیت ابوالفرج ہے، بغداد میں پیدا 

ہوئے۔ یہ ایک وراق تھا۔)تاريخ االسالم للذہبي: /8 ،833 معجم االدبا للحموي: /6 ،2427 لسان الميزان: /5 ،72 معجم المطبوعات العربيہ/1: 267( 

ابن خلدون نے وراقین کی تعریف میں کہا کہ: کتابوں کی نقل، تجلید، تصحیح وغیرہ امور جن کا پیشہ ہوتا ہے انھیں وراقین کہا جاتا ہے۔)تاريخ ابن خلدون: 1/503(

1/4 

حیرت کی بات یہ ہے کہ جس شخص نے ہزاروں مصنفین و مؤلفین، ان کی تالیفات و تصنیفات، مختلف علوم و فنون اور قیمتی علمی و تحقیقی ذخائر سے پوری دنیا کو متعارف کرایا، خود اس کی زندگی کا حال یہ ہے کہ لوگ اس کے حاالت زندگی سے متعارف نہیں ہوسکے۔ سیر و تاریخ کی اکثر کتابیں اس کے ذکر ہی سے خاموش ہیں، صرف دو 

چار مؤلفین نے نہایت مختصر، چند سطور میں اس کا ترجمہ ذکر کیا ہے۔ اسی لیے ابن الندیم کی طفولیت، عہد شباب، تعلیم و تربیت، مشایخ و تالمذہ اور ان کے علمی رحالت و سفر، ان تمام امور سے دنیا واقف نہیں ہوسکی۔ البتہ مؤلف کی اس زیر تبصرہ کتاب کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت وسیع النظر، مختلف علوم و فنون کے بہت زیادہ جانکار اور ہر فن کی کتابوں اور ان کے مصنفین کے بارے میں کامل آگاہی رکھتا تھا۔ ابن الندیم محدثین و محققین کے نزدیک غیر ثقہ و غیر معتبر ہے۔ 

مؤلف کا عقیدہ اور مذہب: 

کسی بھی کتاب کو پڑھنے سے پہلے اس کتاب کے مؤلف کے عقیدہ اور مذہب کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے، تاکہ اگر کسی کتاب کا مؤلف فاسد العقیدہ والفکر ہو تو اس کا اثر قارئین کی زندگی اور فکر پر نہ پڑے اور اس مؤلف کے بارے میں ہم پہلے ہی سے محتاط ہوجائیں۔ 

جہاں تک ابن الندیم کی بات ہے تو وہ مذہبا شیعی بلکہ رافضی اور معتزلی تھے۔ ان کی تحریرات و تقریرات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کو اہل سنت سے بغض و نفرت تھی جیسا کہ روافض کے یہاں یہ العالج بیماری ہے۔ ابن حجر نے کہا کہ: جب میں نے ان کی کتاب کا مطالعہ کیا تو پتہ چال کہ وہ رافضی معتزلی ہیں، اہل سنت کو حشویہ اور اشاعرہ کو مجبرہ کا نام دیتے ہیں اور ہر غیر شیعی عالم کو عامی کہتے ہیں، اس مؤلف میں عجیب و غریب بات یہ ہے کہ انھوں نے عبد المنعم بن ادريس، واقدي ، اسحاق بن بشير وغیرہ کذابین کی توثیق کی ہے اور محمد بن اسحاق، ابی اسحاق الفزاری وغيره ثقات پر کالم کیا ہے)لسان الميزان: /5 72( 

وفات: 

مؤرخین کا ان کی تاریخ وفات کے بارے میں اختالف ہے، عالمہ ذہبی نے تخمینا ان کی تاریخ وفات 391 سے 400 ہجری بتایا ہے۔)تاريخ االسالم: /8 833( جبکہ معجم المطبوعات العربيہ کے مؤلف نے ان کی وفات 385 کے آس پاس قرار دیا۔)معجم المطبوعات العربيہ: /1 267( 

کتاب کا مختصر تعارف: 

مؤلف نے اس کتاب کا کوئی عنوان نہیں رکھا ہے، صرف کتاب کے مقدمہ میں ذکر کیا ہے کہ: ”یہ کتاب عرب و عجم کی ان تمام کتابوں کی فہرست ہے جو عربی زبان اور اس کے رسم الخط پر مشتمل ہیں“)الفہرست: ص 7( اور یہیں سے یہ کتاب لوگوں کے درمیان ”فہرست“ کے نام سے مشہور ہوئی۔ 

اس کتاب میں چوتھی صدی ہجری کے اواخر تک کے تمام علوم و فنون، ثقافت و تہذیب کا جائزہ لیا ہے اور ان کے مولفین کے مختصر حاالت اور ان کی تاریخ والدت و وفات کا ذکر کیا ہے۔ 

دنیا کی اولین فہرستِ کتب اور کتابوں کے اشاریے

دنیا کی اولین فہرستِ کتب اور کتابوں کے اشاریے

اس میں اقوام عرب و عجم کی زبان، اسلوب تحریر، ان کے رسم الخط، کتابت کی شکلیں اور مشہور خطاط و کتاب کا ذکر ہے۔ 

اس میں قرآن کریم کے نزول، اس کی جمع و تدوین، مشہور قراء، مفسرین اور کاتبین وحی کے بارے میں قیمتی معلومات جمع کیے گئے ہیں۔ اسالم سے قبل آسمانی کتب و صحائف کے بارے میں بھی ضروری معلومات کا ذکر ہے۔ زبان و ادب، فصاحت و بالغت، شعر و شاعری، شعراء جاہلیت اور شعراء اسالم کے طبقات وغیرہ امور سے متعلق اہم تفصیالت سپرد قلم کیے ہیں۔ علم نحو کی تاریخ، اس کی اہمیت و ضرورت، مشہور نحویوں اور ان کی اہم تصنیفات کا تذکرہ بھی شامل کتاب ہے۔ 

مشہور فقہا، ان کی اہم تصنیفات، علم طب، علم فلسفہ اور اس سے مسلمانوں کی دلچسپی کی ابتدا، فالسفہ اسالم، فالسفہ یونان اور ان تمام علوم و فنون سے متعلق اہم تصنیفات و تالیفات کا ذکر بھی اس کتاب میں آ گیا ہے۔ اسی طرح دنیا کے قدیم مذاہب جیسے مذاہب ہند و مذاہب چین کے بارے میں بھی دلچسپ معلومات اس میں مندرج ہیں۔ 

الغرض دنیا کے تقریبا تمام علوم و فنون سے متعلق بنیادی و قیمتی معلومات کے زیور سے یہ کتاب مزین ہے۔ اس کتاب کی اہمیت اور اصل االصول ہونے کا اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ابن خلقان، ذہبی، ابن حجر، صفدی، ابن قطلوبغا اور دیگر بے شمار علما و محدثین اس کتاب سے کثرت سے معلومات نقل کرتے ہیں اور اپنی کتابوں میں ثبت

2/4 

کرتے ہیں۔ 

اس کتاب کے کئی قلمی نسخے دنیا کے متعدد کتب خانوں میں ملے ہیں۔ لیکن کوئی بھی نسخہ کامل نہیں ہے۔ ان میں سے تین نسخے زیادہ متداول، مشہور اور معتبر ہیں، اور وہ یہ ہیں: 

-1نسخہ شیسٹر بیٹی، یہ نسخہ آئرلینڈ کے ڈبلن شہر کے شیسٹر بیٹی الئبریری میں محفوظ ہے، اس نسخہ میں 119 اوراق ہیں، اس کا خط بہت ہی واضح اور خوبصورت ہے، اس میں شروع سے لے کر تقریبا نصف کتاب موجود ہے، لیکن اس میں باب اول کے کچھ فصول غائب ہیں، یہ نسخہ سب سے معتبر اور مولف کے نسخے سے سب سے قریب ترین سمجھا جاتا ہے۔ 

-2 نسخہ شہید علی پاشا، یہ نسخہ استنبول کے مکتبہ سلیمانیہ میں موجود ہے، اس کا بھی خط بہت ہی واضح اور خوبصورت ہے، یہ نسخہ تقریبا آخری نصف کتاب پر شامل ہے، یعنی جہاں سے نسخہ اول ختم ہوا ہے وہاں سے اس کی ابتدا ہے۔ سابق نسخہ سے اس کی بہت زیادہ مشابہت ہے، اسی لیے اس کتاب کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نسخے اصل میں اس کتاب کا ایک ہی کامل نسخہ ہے، لیکن حوادث زمانہ کے سبب سے یہ نسخہ دو الگ الگ جگہوں میں مال۔ 

الفهرست لابن النديم – طبعة دار المعرفة : سحاب

-3 نسخہ ٹونک، ہند کے صوبے راجستھان کے ضلع ٹونک کے مکتبہ سعیدیہ میں موجود ہے، اس نسخہ میں 44 اوراق ہیں، اس کا خط بہت ہی چھوٹا اور غیر واضح ہے، یہ نسخہ کتاب کے صرف کچھ اجزاء پر مشتمل ہے، لیکن اس نسخے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ نسخہ اول کے جو فصول غائب ہیں اس نسخے میں وہ فصول موجود ہیں، اس طرح سے ان تینوں نسخوں کو مال کر پوری کتاب دستیاب ہو جاتی ہے)مقدمہ الفہرست تحقیق رضا تجدد ص ،3-1 الفہرست البن الندیم قراة نقدیہ للدکتور مہا أحمد ابراھیم ص 16-15( 

یہ کتاب پہلی مرتبہ مشہور مستشرق فلوگل کی تحقیق سے 1872ء میں شائع ہوئی، اس ایڈیشن میں بہت زیادہ تصحیف، تحریف اور اخطاء موجود ہیں۔ پھر اس کے بعد کئی محققین نے اس کتاب کی تحقیق کی، لیکن اب تک رضا تجدد کی تحقیق سب سے اچھی تحقیق مانی جاتی ہے۔ 

خالصہ کالم یہ ہے کہ یہ کتاب بہت ہی مفید اور جامع ہے، اور اپنے موضوع پر خاص شہرت و اہمیت کی حامل ہے، علم کے شائقین کو یہ کتاب کئی بار پڑھنی چاہیے، ایک

طالب علم کے لیے عیب ہے کہ اس کی نظر سے یہ کتاب نہ گذرے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm