+92 3238537640

Share Social Media

سیرت پر اختلافی پہلو

سیرت پر اختلافی پہلو

سیرت پر اختلافی پہلو
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

پیدائش
نبیﷺ کی پیدائش کے بارہ میں مورخین و محدثین کا ہمیشہ اختلاف رہا ہے ،اس کی تاریخی تعین میں اقوال مختلفہ نقل ہوتے آتے ہیں ،سیرت نگاروں نے اس پر بہت کچھ لکھا ہے مگر محقق کے لئے آج بھی اس میں بہت سے ایسے پہلو دکھائی دیتے ہیں جن پر تدبر کی گنجائش باقی ہے ،حضرت عبد اللہ اس جہان فانی سے اس وقت کوچ فرماتے ہیں جب آج شکم مادر بھی تھے[السیرۃ النبویہ ابن ہشام ص۲۹۴ج۱]

،اس وقت آپ کی عمر کیا تھی اس میں بھی اختلافی اقوال پائے جاتے ہیں ،کیونکہ جو کام [نبوت] بعد میں پیش آیا اس وقت کسی ذہن میں بھی نہ تھا البتہ بہت سے ارہاصات کتابوں میں لکھے ہوئے ملتے ہیں دلائل کی کتابیں اس سے بھر پور ہیں،محمد بن اسحق کہتے ہیں نبیﷺ کی ولادت مبارکہ پیر کے دن ہوئی جب کہ ربیع الاول کی بارہ راتیں گذر چکی تھیں ،آگے چل کر قیس بن مخرمہ کی روایت نقل کرتے ہیں کہ میں اور رسول اللہ ﷺدونوں عام الفیل میں پیدا ہوئے ،آ پ ﷺ جس مکان میں پیدا ہوئے اسے دار یوسف کہا جاتا ہے ،یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مکان آپﷺنے عقیل بن ابی طالب کو ہبہ کیا تھا [السیرۃ النبویہ ابن ہشام ص۲۹۴ج۱]

؛اور مورخ طبری کہتے ہیں کہ حضرت آمنہ کہتی ہیں جب میں حاملہ ہوئی تو مجھے کہا جاتا تھا ،کہ آپ نے اس امت کے سردار کو اٹھایا ہوا ہے،اسے خدا کی پناہ میں دیدو ہر حاسد کے حسدسے اور اس کا نام محمد رکھنا ،اسی دوران مجھے ایک روشنی محسوس ہوئی جس میں نے بصرہ کے محلوںاور شام کی زمین کو دیکھا ،ایک عورت کہتی ہیں ولادت کے دن میں میں آمنہ کے پاس تھی میں نے محسوس کیا کہ ستارے اتنے قریب آئے ہیں گویا گراہی چاہتے ہیں [تاریخ طبری ص۴۵۴ج۱] پیر والی روایت کو صاحب مجمع الزوائد نے بھی ذکر کیا ہے [مجمع الزوائد ص ۰ ۲۲ج۸]اور باب التاریخ میں لکھتے ہیںحضرت ابن عباس کہتے ہیں نبی کریم ﷺ پیر کے دن پیدا ہوئے[مجمع الزوائد ص۱۹۶ج۱]

اسی دن مکہ سے ہجرت فرمائی ،اسی دن مدینہ میں داخل ہوئے،طبرانی کبیر کے حوالہ سے لکھا ہے کہ بدر کی فتح ،سورہ مائدہ کا نزول بھی پیر کے دن ہی ہوا[مجمع الزوائدص۱۸۷ج۱]طبرانی کبیر میں ہے ،ابن عباس کہتے ہیںنبیﷺ پیر دن پیدا ہوئے پیر کے دن ہی وحی نازل ہوئی اور پیر کے دن ہی آپﷺاس دنیا سے پردہ فرماگئے [،معجم کبیر طبرانی ص۸۵ج۱۱]ابن کثیر فصول السیرہ ص۹۷]پر لکھتے ہیں نبیﷺپیر کے دن جب کہ ربیع الاول کی دو راتیںاور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آٹھ راتیں،کچھ نے دس راتیں کسی نے بارہ راتیں کہا ہے کہ ربیع الاول کی گذر چکی تھیں،پیدا ہوئے اور زبیر بن بکار نے کہا ہے کہ آپﷺ رمضان میں پیدا ہوئے یہ شاذ قول ہے ،جیسے سہیلی نے روضہ میں نقل کیا ہے ،اسی طرح عام الفیل میں واقعہ سے پچاس دن یہ بھی کہا گیا ہے کہاسی دن کہا ہے،اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے دس سال بعد،کچھ تین سال بعد کی روایت کرتے ہیں اور کچھ چار سال کا کہتے ہیں اور اسی روایت کو صحیح کہا ہے[فصول السیرہ ] صفوۃ الصفوہ ص۵۲ج۱]میں ہے کہ ،یہ اتفاقی بات ہے کہ رسول اللہ ﷺپیر کے دن ربیع الاول کے مہینے عام الفیل میں پیدا ہوئے،ہاں اس بات میں اختلاف کہ ربیع الاول کے کتنے دن گذرے تھے ،اس بارہ میں چار قول ہیں دوراتیں/آٹھ راتیں/دس راتیں/بارہ راتیں گذری تھیں

…صفوۃ الصفوہ ص۵۲ج۱از عبد الرحمن بن علی بن محمد ابو الفرج المتوفی۷ ۹ ۵ ھ]اسی طرح روایات میں آتاہے کہ جب نبیﷺسے پیر کے دن کے روزہ کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا اس دن میں پیدا ہوا اور اسی دن مجھ پر وحی اتری[مسلم الصیام۱۹۷۸،ترمزی الصوم۶۹۸،نسائی الصیام۲۳۴۱،ابن ماجہ الصیام احمد]یعمر بن لیث سے پوچھا گیا تم بڑے ہو یا نبیﷺ؟تو کہنے لگے نبیﷺ مجھ سے بڑے
ہیں لیکن پیدایش میں میں بڑا ہوں نبیﷺ عام الفیل میں پیدا ہوئے،مجھے میری ماں [لشکر کی جگہ] لیکر گئی میں نے پرندوں کے نشانات دیکھے[ترمزی المناقب،احمد الشامیین ]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm