بیاض وحیدی اردوحکیم ظل الرحمان
پیش لفظ
حکیم حاجی عبدالحمید دہلوی، صدر ادارہ تاریخ و تحقیق طب نئی دہلی
شفاء الملء عبد اللطیف میموریل کمیٹی علی گڑھ نے جن سات کتابوں کی اشاعت کا منصوبہ تیار کیا ہے، بیاض وحیدی اس کی دوسری کڑی ہے۔ پہلی کتاب تجدید طب کے نام سے تقریباً دو سال ہوئے شائع ہو چکی ہے اس سرگرمی کے لئے میموریل کمیٹی کے سب ارکان خصوصاً اس کے سکریٹری جناب حکیم سید ظل الرحمن صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امید ہے منصوبہ کے تحت دوسری کتابیں جن میں سے بعض مکمل ہو چکی ہیں اور بعض زیرہ تالیف ہیں جلد شائع ہو جائیں گی اور خاندان عزیزی کے طبی اور فنی کارناموں سے اطباء اور زیادہ واقف ہو سکیں گے ۔ خاندان عزیزی بر صغیر کا وہ مشہور طبی خانوادہ ہے، جس نے تقریبا پونے دو سو برس طب کی عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں، حکیم عبد الوحید صاحب (۲-۱۹ – ۶۱۸۵۹) اسی خاندان کے ایک نامور فرزند اور اس کی طبی روایات اور مطلب کا ایک اعلیٰ نمونہ تھے۔ انہوں نے اپنی مختصر زندگی میں مطلب اور درس کی مصروفیتوں کے ساتھ تصنیف و تالیف پر بھی توجہ کی ۔ معمولات مطلب کو وہ بے ترتیب طور پر نوٹ کرتے رہتے تھے اور ان میں حذف واضافات کا سلسلہ بھی جاری رہتا تھا خوش قسمتی سے اس قسمکی دو بیاضیں خود مرحوم کے ہاتھ کی لکھی ہوئی ان کے صاحبزادے مرحوم شفاءالملک عم عبد اللطیف صاحب اور ان کے نواسے حکیم عبد الحسیب صاحب کے پاس موجود تمھیں ایک تیسری بیاض جو مرحوم کے ایک شاگرد نے مطب میں بیٹھنے کے دوران قلمبند کی ہے، امرد ہ سے حاصل ہو گئی ہے، اس طرح بیاض وحیدی کی تالیف و ترتیب کی بنیاد یہ تینوں بیاضیں نہیں ۔
قابل مؤلف نے اس بیاض کو نہ صرف نظام وار مرتب کیا ہے بلکہ تینوں بیاضوں کے نسخوں کی تکرار اور طوالت کو کبھی دور کر دیا ہے ۔ صداع کی حد تک بانی خاندان عزیزی حکیم محمد یعقوب مرحوم کے معمولات مطلب کا اور ان کے صاحبزادہ حکیم محمد ابراہیم مرحوم کے نسخوں اور مجربات کا بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے اس خاندان کے انداز مطلب اور تجویز ادویہ کے سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان بیاضوں کی نہ بان فارسی تھی جسے اب سلیس اردو میں پیش کیا گیا ہے اور اوزان کو بھی مروجہ اعشاری اوزان میں بدل کر بیاض وحیدی کو زیادہ مفید در زمانہ سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
خاندان عزیزی کے اطہار کے معمولات مطلب اور بیاضوں کی اشاعت کم ہوئی ہے۔ شائع شدہ ذخیرہ میں بیاض وحیدی ایک قابل قدر اضافہ ہے جس کے لئے اس کے مولف حکیم سید ظل الرحمن صاحب مستحق تحسین ہیں ۔(حکیم) عبد الحمید
ڈائون لوڈ لنک
نیچے دیے گئے ٹیبل سےرابیاض وحیدی اردوحکیم ظل الرحمان اؤن لوڈ کریں۔
پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات | |
---|---|
بیاض وحیدی اردوحکیم ظل الرحمان |
:کتاب کا نام |
حکیم ظل الرحمان | :لکھاری / مصنف |
اردو | :زبان |
(ُPdf)پی ڈی ایف | :فارمیٹ |
:سائز | |
225 | :صفحات |
1 Comment
Thank you very much for sharing, I learned a lot from your article. Very cool. Thanks. nimabi