Why is the body lifeless after breaking the fast?
افطاری کے بعد جسم بے جان کیوں ہوتا ہے
حکیم المیوات قاری نحند یونس شاہد میو
قران کریم نے اس بارہ میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے
کہ پیاس کی زیادتی کے وقت پانی کو کم مقدار میں پیا جائے
(مبتلیکم بنہر)یعنی پیاسی حالت میں یکبارگی میں
کثرت سے پانی پینا مناسب نہیں ہے
پہلے چند گھونٹ ٹھنڈے پانی کے پئے جائیں
اس کے بعد کچھ وقفہ کے بعد پانی کی جتنی طلب ہو
پی لیا جائے ۔اس طریقے سےجسم بے جان نہیں ہوتا۔
افطاری کےبعد بہت سے لوگ بے جان ہوجاتے ہیں
اس کے اسباب کیا ہیں؟
انسانی جسم کسی بھی چیز کو ہضم کرنے کے لئے اسے خاص
ٹمپریچر تک لاتا ہے ،اس کے بعدہاضمہ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے
افطاری میں عمومی طورپرپانی /شربت/لسی وغیرہ
کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
سارا دن بھوکا پیاسا رہنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی
کمی ہوجاتی ہے۔بالخصوص گرمی کے دنوں میں
روزہ دار کو زیادہ پیاس محسوس ہوتی ہے۔
افطاری میں جب پانی سامنے ہوتا ہے تو بے اختیار
حد اعتدال سے زیادہ پانی پی لیا جاتا ہے
روزے میں پانی کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے۔
گرمی میں پورا جسم پانی کی کمی کا شکار ہوتا ہے
پانی طلب بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔روزہ دار سب سے پہلے
پانی کا گلاس لپکتا ہے۔بے تحاشا ٹھنڈا پانی پینے لگتا ہے
سادہ پانی اتنی اتنی مقدار میں پینا ممکن نہیں ہوتا۔
شربت جوس۔پھلوں کے رس۔مختلف انواع و اقسام
موجود ہوتی ہیں۔
ٹھیک طریقہ یہ ہے کہ افطاری کھجور سے کی جائے
اس کے بعد چند گھونٹ پانی کے پئے جائیں
دستر خوان پر موجود دیگر انواع و اقسام کی
نعتموں سے لطف اندوز ہوں۔
نماز ادا کریں۔اس کے بعد جتنی طلب ہوپانی پیئں۔
کھانا کھائیں۔مشروبات کا استعمال کریں۔
دوسری اہم بات ذہن میں رکھیں۔
افطاری میں بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا
استعمال نہ کریں۔یہ نظام ہضم کے ساتھ ساتھ
جسم کے دیگرافعال میں خلل کا سبب بنتے ہیں۔
اگر افطاری میںگھڑے کا پانی استعمال کیا جائے
تو جسم کو بہترین قسم کی راحت کے ساتھ ساتھ
ہاضمہ کے لئے ایک ٹانک دستیاب ہوگا۔
روزے کا پرہیز کا نام ہے
جہاں دیگر امور سے پرہیز کیا جاتا ہے
وہیں پر مصنوعی مشروبات۔اور کیمیکل سے
تیار کردہ اشیاء سے بھی ہاتھ روکا جائے
تاکہ روزہ کی روحانیت مل جاسکے۔
حقیقی فوائد حاصل کرنے میں آسانی رہے
بات ہوورہی تھی افطاری کے بعد ہاتھ پائوں
بے جان کیوں ہوجاتے ہیں؟
اس کا سب سے بڑا سبب یکبارگی میں
یخ بستہ مشروبات کا استعمال ہے۔
2 Comments
Your comment is awaiting moderation.
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.
Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you. https://accounts.binance.com/lv/register-person?ref=FIHEGIZ8
Thank you. Those who ask will be told