+92 3238537640

Share Social Media

(Thistle) liver and stomach healer.

(Thistle) liver and stomach healer
(Thistle)
liver and stomach healer

اونٹ کٹارا ۔جگر اور پیٹ کا معالج
(Thistle)
liver and stomach healer.
اشوک الجمل – معالج للكبد والمعدة

Advertisements

اونٹ کٹارا
(Thistle)
لاطینی میں۔
Echinops ,,Echinatus
خاندان۔
Compositae
دیگرنام۔
عربی میں اشوک الجمل ،فارسی میں شتر ،گجراتی میں ان کنٹو،سندھی میں کانڈیری وڈی ہندی میں اٹ کٹ نکا کہتے ہیں

پہچان۔

ہندوستان کی قدیم بوٹی ہے جس کا ذکرجرک اور سثرت میں بھی آیا ہے۔بعض اطباء اس کو برہم ڈنڈی کی قسم مانتے ہیں۔اوربعض ستیاناسی کی لیکن اونٹ کٹارہ ان دونوں سے بالکل مختلف ہے۔جیسا کہ ماہیت سے ظاہر ہے کہ ایسا دھوکا اس لئے ہوتا ہے کہ ستیاناسی کے پودے کی طرح اس میں بھی ہرجگہ کانٹے ہوتے ہیں۔جوکہ اوپر کو اٹھے ہوتے ہیں۔
رنگ۔
پھول زردوسفید کانٹے دار۔
ذائقہ۔
تلخ۔
مقام پیدائش۔
پاکستان اور ہندوستان کی ریتلی زمین سے بکثرت پیدا ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مقوی معدہ،محلل اورام باردہ ،مدربول ،مقوی باہ،دافع بخار ،نقرس میں مفید ہے۔

انسانی جسم میں جگر اعضائے رئیسہ میں سے ایک ہے انسانی جسم میں جگر کی جو اہمیت وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ہمارا حذائی نظام۔اور ہارمونز کا سلسلہ جگر سے وابسطہ ہے۔پائوں تلے روندی جانے والی جڑی بوٹیاں امراض جگر میں تریاقی صفات رکھتی ہیں۔عمومی طورپر اونٹ کٹارا کو سوائے ایک خاردار بڑی بوٹی سمجھنے اور اسے کاٹ کر پھینک دینے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں سمجھتے۔آئے اونٹ کٹارا کا سلسلہ میں کچھ فوائدلکھتے ہیں۔
جگر ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے۔ جدید تحقیق کی رو سے جگر کے امراض وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور ان کو ہیپاٹائٹس کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اور ان کی اقسام میں ہیپاٹائٹس G,E,D,C,B,A شامل ہیں۔ زیادہ تر ہیپاٹائٹس C، B,A پائے جاتے ہیں۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہیپاٹائٹس A ترقی یافتہ ممالک کا مرض ہے۔ہیپاٹائٹس B جنسی تعلقات سے پھیلتا ہے اور یہ مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس C کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ بھی جگر کو ناقابل، تلافی نقصان پہنچاتا ہے

اونٹ کٹارا کے خواص، فوائد اور استعمال - Kamil Herbal

Milk Thistleجگر کے لئے آب حیا ت یرقان، لیور سروہسز، فیٹی لیور، ھیپاٹائٹس میں کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر مشہور ٹائم میڈیکوز پر اکثر ادویات اور دوسری کچھ گروسری وغیرہ لینے جاتا رہا ہوں۔ یہاں میں نے اکثر لوگوں کو ملک تھسل‏( Milk Thistle) کے امپورٹڈ کیپسول خریدتے دیکھا کرتا تھا جو کہ امریکہ سے امپورٹڈ ہوتے تھے اور پلاسٹک کی بڑی عمدہ باٹل میں بہترین پیکنگ میں ہوتے ہیں۔ یہ کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ ہزار ملی گرام کے 50 کیپسولز کی باٹل دو سے ڈھائ ہزار روپے۔ سو کیپسولز کی باٹل پانچ سے چھ ہزار روپے اور دو سو کیپسولز کی باٹل دس سے بارہ ہزار روپے
۔ آپ اب بھی بڑے فارمیسی اسٹورز پر اس کے امپورٹڈ کیپسولز کی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ خریدنے والوں سے پوچھنے پر یہی معلوم ہوتا تھا کہ یہ ھربل دوا ہے جو جگر کے سروسز‏ ( liver cirrhosis) ہیپاٹائٹس اور جگر کے دوسرے شدید سنجیدہ نوعیت کے امراض کے لئے بہت مفید ہے۔
لیور سروہسز میں جگر سکڑ کر سخت ہوجاتا ہے اور سمجھئے کہ یہ مرض کی آخری اسٹیج ہوتی ہے۔ اکثر بہت زیادہ عادی شرابیوں کو یہ مرض ہوجاتا ہے۔ ہم شروع میں یہی سمجھتے رہے کہ یہ کوئ بہت نایاب اور قیمتی چیز ہے جس کے کیپسولز امریکہ سے آتے ہیں۔ بعد میں جب اس پر تحقیق کی تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور پاکستان کی ھربل فارمیسیز اور دیسی ادویات بنانے والوں کی عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہا۔پتہ چلا کہ پاکستان میں یہ بوٹی منوں اور ٹنوں کے حساب سے ہوتی ہے۔
یہ کانٹوں دار جھاڑی ہے جس کا پھل اونٹ بہت رغبت سے کھاتا ہے اس لئے اس کو اونٹ کٹارا کہا جاتا ہے۔ یہ ایک کانٹوں دار جھاڑی نما پودا ہے جو خشک اور ریگستانی علاقوں میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ اس پر بہت خوبصورت جامنی رنگ کے پھول لگتے ہیں. اس کے زرد اور سفید پھول بھی ہوتے ہیں۔
یہ جڑی بوٹی سندھ سے لے کر پنجاب اور خیبرپختونخوا تک روڈ سائیڈ پر اور گندم کی فصل کے درمیان اور سائیڈوں پر بے حساب پائی جاتی ہے۔زیادہ تر لوگ اس کوبیکار جڑی بوٹی سمجھ کر اکھاڑ پھینکتے ہیں۔ اونٹ کٹارا تقریباً 2000 سال سے جگر اور پتہ کی مختلف بیماریوں میں استعمال ہو رہا ہے۔اونٹ کٹارا کا موثر جز سیلی می رین ‏( Silymarin ) اس کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔اونٹ کٹارا کی دوائیں یورپ اور امریکہ میں جگر کی مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے بہت پاپولرہیں۔ ملک تھسل کے خلاصے کے کیپسول امریکہ اور یورپ سے بڑی مقدار میں درامد ہوتے ہیں جو اچھے بڑے ڈرگ اسٹورز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر دستیاب ہیں۔

Milk Thistle Root جڑ اونٹ کٹارا – Super Pansar (Best Herbal Medicine  Suppliers in Pakistan (Online Herbs Shopping Mall)

‎ ملک تھسل کی وجہ تسمیہاس کا انگریزی نام پتوں کی ایک خصوصیت سے اخذ کیا گیا ہے جن پر سفید رنگ کے چھینٹے سے پڑے ہوتے ہیں۔
۔ تاریخی طور پر، ان دودھیا چھینٹوں کو مدر مریم کا دودھ کہا جاتا تھا، اور یہ سینٹ میری تھیسٹل کے نام سے بھی مشہور تھا۔معروف طبیب جناب محمود بھٹہ صاحب لکھتے ہیں کہ” میری نظروں میں اس دور میں تین دواؤں کی بڑی اھمیت ھے بلکہ دوائیں تو کچھ اور بھی ھیں لیکن تین اھم نباتات ہیں جن میں ایک اونٹ کٹارا ہے بلکہ اونٹ کٹارا اس وقت پوری دنیا میں ہر شہر میں باآسانی دستیاب ھوتا ھے ہربل اور نیچرل دوائیں جہاں بھی دستیاب ھیں وہاں اونٹ کٹارا لازماً دستیاب ھے اب کیوں دستیاب ھے اس کی وجہ بھی بتائے دیتا ہوں۔ کچھ اسلامی ممالک کو چھوڑ کر پوری دنیا میں شراب پینے پہ تو پابندی نہیں ہے اب یہ الگ بات ھے کہ وہاں بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں جو اس امرت کو نجس یا بدن کے لئے اپنی صحت کے لئے مضر سمجھتےہیں۔
۔ اب جو لوگ اسے زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں یا جن کا روانہ کا دھندا ہی اسے پینا ہے تو ان کے جسم میں ایک علامت پیدا ہوتی ھے جسے ہم اپنی زبان میں بادی کہہ سکتے ہیں جبکہ یورپین اسے( اوک) کا نام دیتے ہیں۔ یہ جگر کا فعل خراب ہونے سے ہوا کرتی ھے یعنی ان کا جگر نہایت ہی سست ہو جایا کرتا ھے۔ اپنا فعل سرانجام دینے سے انکاری ہو جاتا ھے بدن میں تعفن بدبو سستی خمیر کی زیادتی خارش جیسی علامات غذا کا ہضم ہونے سے انکار عام ہو جایا کرتا ھے جگر سکڑنا شروع ہو جاتا ھے اب سب علامات کو مٹانے کے لئے بھی ان کے پاس توڑ ہے۔

Milk thistle. خواص اونٹ کٹارا – الشفاء نیچرل ہربل فارما
ہفتہ دس روز بعد وہ ایک جوشاندہ یا چائے سمجھ لیں وہ ایک گلاس لازماً پیتے ہیں جبکہ روسی لوگ ہر تیسرے روز اسے پینا صحت کے لیے نہایت مفید سمجھتے ھیں اور یہ چائے اونٹ کٹارا کے پھول ھوتے ہیں جسے ہم اونٹ کٹارا یا اشتر خار یعنی اونٹوں کی مرغوب غذا سمجھتے ہیں۔ہیپاٹائٹسجگر ہمارے جسم کا ایک انتہائ اہم غدہ ہے۔ سچ پوچھئے تو انسان کی تمام تر صحت و تندرستی کا دارومدار جگر پر ہی ہوتا ہے۔ ہمارا جگر ایک کیمیکل فیکٹری ہے جس میں پانچ سو سے زائد کیمیکل بنتے ہیں جو ہمارے جسم کی صحت کے ضامن ہیں۔ اگر جگر میں خرابی ہوجائے تو اس کا سب سے پہلا اثر انسان کے رنگ روپ پر پڑتا ہے۔ اچھے بھلے گورے گلابی آدمی کی جلد اور چہرہ مرجھا جاتے ہیں۔ رنگ سیاہ پڑنے لگتا ہے اور جسم کمزور ہونے لگتا ہے۔
جدید تحقیق کی رو سے جگر کے جو امراض وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور ان کو ہیپاٹائٹس کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔اور ان کی اقسام میں ہیپاٹائٹس G,E,D,C,B,A شامل ہیں ۔زیادہ تر ہیپاٹائٹس ‏C ، B,A پائے جاتے ہیںعام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہیپاٹائٹس A ترقی یافتہ ممالک کا مرض ہے۔ ہیپاٹائٹس Bجنسی تعلقات سے پھیلتا ہے۔ اور یہ مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ اسکے علاوہ ہیپاٹائٹس C کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ بھی جگر کو ناقابل، تلافی نقصان پہنچاتاہے۔ہیپاٹائٹس وائرس کس طرح جگر کو تباہ کرتے ہیں۔؟جگر میں جب وائرس پہنچ جاتاہے اور ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو یہ زہریلے مرکبات خارج کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ یہ خارج شدہ زہریلے مرکبات انسانی جسم کو مختلف امراضِ جگر میں مبتلا کردیتے ہیں۔ جگر میں ورم پیدا ہو جاتاہے اور اس میں یہ زہریلے مادے سدوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اگر یہ سدے خارج نہ ہوں تو مرض پیچیدہ سے ہیچیدہ ہوتا جاتا ہے۔وائرس A کی وجہ سے مرض مختصر عرصہ کیلئے رہتا ہے اور یہ جلد ختم ہو جاتا ہے۔ جبکہ وائرسB اور C تمام زندگی انسانی جسم میں رہے سکتےہیں، جس سے جگر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

عام طور پر وائرس C

ECHINOPS ECHINATUS ROXB آن لائن طب ایک ایسی جگہ جہاں آپ ڈھونڈ سکتے ہیں اونٹ  کٹارا کے متعلق تفصیل

کو ناقابلِ علاج مرض قرار دیا گیا ہے۔امراضِ جگر میں عام طور پر مندرجہ ذیل علامات پا ئی جاتی ہیں۔1 ۔تھکاوت کا زیادہ احساس، 2 ۔ یرقان، 3-سستی Lethargy, 4-جگر کے مقام پر سختی کا احساس, 5-جگرکی رنگت کا بدلنا آنکھوں کی رنگت کا بدل جانا, 6-بھوک کم ہو جانا, 7- متلی اور قے کا رحجان8 ۔ مقامِ جگر پر درد کا احساس, 9-جوڑوں کادرد اور معدہ کا ورم وغیرہ.جگر کے افعال1 ۔ نظام ہضم میں مرکزی کرداع ادا کرتا ہے۔2 ۔ خون صالح پیدا کرنا۔3 ۔ زہریلے مواد کو گردوں کی طرف بھیجنا4 ۔ پتہ کی طرف صفرا کو دافع کرنا5 ۔ تلی کی طرف سودا کے دا فع کرناجگر کی اہمیت:جگر سےخون صالح کی تولید جگر کی صحت کی علامت مانی جاتی ہے۔آپ کا عام مشاھدہ ہوگا کہ ڈاکٹر حضرات مریض کا چیک اپ کرتے وقت زبان کا رنگ اور آنکھوں کی رنگت دیکھتے ہیں۔ اگر خون صالح پیدا نہیں ہورہا ہوتا تو یہ جلد اور آنکھوں کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ مثلاً آنکھوں میں سفیدی کا آجانا۔

آنکھوں میں سرخ ڈوروں کا غائب ہو جانا ۔ آنکھوں میں زردی کا آجانا۔ یہ تمام غلیظ خون یا خون کی کمی کی علامات ہیں اور ان کا تعلق جگر سے ہے۔جگر کے مریض میں اوپر بیان کردہ علامات آہستہ آہستہ ظاہر ہونی شروع ہوتی ہیں۔ ان کے ظاہر ہونے میں 10سال ،20سال، یا 30سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔جگر کے مرض میں مبتلا تقریباً20٪ مریض سی روسس (Cirrhosis)کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے جگر اپنا کام سر انجام نہیں دے سکتا اور بعض حالات میں جگر کا کینسر ہوجاتاہے جو جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ کثرت سے شراب نوشی کرنے والے بالآخر جگر کے سروسز میں لازمی طور پر مبتلا ہوجاتے ہیں جس کو شرابی جگر کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔فیٹی لیور: Fatty Liverفیٹی لیور موجودہ دور کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس میں جگر کے خلیات میں چربی یا کولسٹرول بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

سرطان جگر - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
موجودہ دور کی آرام طلبی کی زندگی، مرغن اور چکنائ سے بھرپور کھانے، ٹن پیک فوڈ، پیدل چلنے اور ورزش سے پرھیز، ہر وقت بیٹھے رہ کر ٹی وی دیکھنا یا موبائل فون پر گھنٹوں گزارنا اور اس کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھاتے رہنا فیٹی لیور کا باعث بنتا ہے۔ بلکہ اب تو سائنسدان اس نتیجے پر بھی پہنچے ہیں کہ فیٹی لیور کا کوئ نہ کوئ تعلق ذیابیطس کے مرض سے بھی ہے کیونکہ ذیابیطس بھی لبلبے میں ایک خاص قسم کی چکنائ سیرامائڈ( ceramide)کے جمنے سے ہوتی ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ 80 فیصد موٹے افراد اور 70 فیصد ذیابیطس والے افراد کو فیٹی لیور کی بیماری ہوتی ہے۔ ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا تعلق بھی فیٹی لیور سے ہوسکتا ہے حالانکہ فیٹی لیور ایسے نوجوانوں میں بھی پایا جا سکتا ہے جن میں ہائی بلڈ پریشر نہیں ہوتا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایلوپیتھی میڈیکل سائنس میں فیٹی لیور کا کوئ تسلی بخش علاج نہیں ہے جبکہ طب یونانی یا دیسی اور ایور ویدک میں فیٹی لیور کا شافی و کافی علاج موجود ہے۔ فیٹی لیور کی بیماری کی تشخیص جسمانی معائنہ، خون کے ٹیسٹ اور جگر کے امیجنگ اسٹڈیز جیسے کہ:‎جگر کے فنکشن ٹیسٹ( LFT) ‎، سے کی جاسکتی ہے۔‎الٹراساؤنڈ، سی ٹی یا ایم آر آئی اسکین بھی فیٹی لیور کو ظاہر کر سکتا ہے۔پاکستان میں ھیپاٹائٹس:پاکستان میں آلودہ پانی، غذائ اشیا میں ملاوٹ اور انتہائ گندے ماحول میں تیار کردہ کھانے پینے کی اشیا، اس کے علاوہ برائلر مرغی کے گوشت میں موجود سنکھیا کی مقدار، زیر زمین پانی میں موجود سنکھیا اور دوسرے زہریلے مرکبات ابسانی جگر کے لئے انتہائ مضر ہیں۔
پاکستان کا شاید ہی کوئ فرد ایسا ہوگا کہ جس کے جگر میں یہ زہریلے مرکبات جمع نہ ہوں۔ اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ بیماری ہونے سے پہلے اس کا تدارک کر لیا جائے۔ کوئ ایسی غذا یا دوا جو روزانہ کی بنیاد پر جگر کو ان زہریلے مرکبات سے پاک کرتی رہے اور جگر کو فلش کرتی رہے۔ اس کےلئے اونٹ کٹارہ ایک انتہائ مفید بوٹی ہےامراضِ جگر کا طبی علاج:اونٹ کٹارا Milk Thistle انسانوں پر کیئے گئے تجربات سے ثابت ہواہے کہ اونٹ کٹارا کامو ثر جز سیلی میرین ( Silymarin ) جگر کے مختلف امراض کیلئے انتہائی موثر دوا ہے جس میں لیور سورائی سس ،کرانک ہیپا ٹائٹس، الکحل اور کیمیائی استعمال سے متاثرہ جگر۔
حمل کے دوران بائل ڈک کی سوزش اور بائل نہ بننے کے امراض میں یہ بے حد مفید ہے۔ ایبٹ کی سلیور ( Silliver) : اس دوا کی طبی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگالیجئے کہ کچھ عرصہ سے ایک بین الاقوامی فارما کمپنی ایبٹ لیبارٹریز ( abbott laboratories) نے بھی اس کے خلاصے پر مشتمل گولیاں بنانا شروع کردی ہیں ۔پاکستان میں ایبٹ لیبارٹریز کی سیلیمیرین سلی ور (Silliver) کے نام سے دستیاب ہے
جس کے استعمال سے آپ اپنے جگر کو نہ صرف صحتمند رکھ سکتے ہیں بلکہ جگر کی مہلک بیماریوں سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔لیکن ڈاکٹر سے مشورے کے بعد استعمال کیجئے۔ یہ دوا جگر کے زہریلے مادے جسم سے باہر نکال پھینکتی ہے اور بیمار جگر کے خلیات کی مرمت کرتی ہے۔ جگر کے کینسر میں یہ نئے خلیات پیدا کرتی ہے۔ عادی شرابی اور دیگر منشیات کا استعمال کرنے والوں کا جگر تباہ ہو جاتا ہے جس کے لے یہ دوا بہت مفید ہے۔

ذیابیطس، وائرس کا حملہ اور زہریلے مادوں کی موجودگی میں یہ انتہائی موئثر کردار ادا کرتا ہے۔
قدیم طبی نظریات کے مطابق اونٹ کٹارا کی دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔1 ۔ جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔2 ۔طحال یعنی تلی اور جگر کیلئے عظیم نفع بخش ہے۔3 ۔ بلغم اور باد کو ختم کرتا ہے4 ۔ ہاضم ہے۔ صفراپیدا کرتاہے۔5 ۔ بدن کوقوت دیتا ہے۔6- ذیابیطس میں بھی مفید ہےمقدار خوراک ۔ اونٹ کٹارا کا ایکسٹریکٹ جس میں70٪ سیلی می رین ہو اس کی 100 سے200 ملی گرام مقدار صبح دوپہر شام استعمال کروانی چاہئے۔ بازار میں اسکی انگریزی کمپنیوں کی تیار کردہ دوائیں دستیاب ہیں۔ایبٹ لیبارٹریز کی سلی ور ( Silliver ) ڈاکٹر کے مشورے سے۔دیسی طریقہتخم اونٹ کٹارہ جو پنساری کے پاس باآسانی دستیاب ہے کا سفوف ۔ دوگرام صبح ،دوپہر ۔شاممزاج : گرم خشک درجہ دوماستعمال : اونٹ کٹارا کے تخم، پتے اور جڑ کا چھلکا عموماً استعمال ہوتا ہے تخم بھوک کی کمی کو دور کرنے کے علاوہ بدہضمی ،یرقان، بھس، صفراوی مادوں اور یورک ایسڈ کو پیشاب اور اجابت کے ذریعے نکال دیتا ہے جڑ کاچھلکا ضعف باہ میں کافی استعمال کیا جاتا ہے جڑ کا چھلکا بطور جوشاندہ بخارسنگ گردہ ،تقطیرالبول،مصفیٰ خون اور پیاس کم کرتا ہے۔ اس کی جڑ پان کی جڑ کے ساتھ کھانا کھانسی میں مفید ہے اس کی جڑ اور سونف کو باریک پیس کر سر پر لیپ کرنا درد سر بارد میں مفید ہے اس کی جڑ سونٹھ کو باریک پیس کر شہد میں ملا کر قضیب پر لیپ کر نے سے شہوت زیادہ آتی ہے اور سختی بڑھ جاتی ہے۔

پتے کے رس کو شہد کےہمراہ دینا کھانسی اور دمہ میں مفید ہے کانٹوں کو صاف کر کے پتوں کو خنازیر پر باندھنے سے گلٹیاں تحلیل ہوجاتی ہیںاونٹ کٹارا اور ہومیوپیتھی: Cardus marianusدلچسپ بات یہ ہے کہ یہی اونٹ کٹارہ ہومیوپیتھی میں بھی امراض جگر کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ ہومیوپیتھی میں اس کا نباتاتی نام ‏( cardus marianus) ہے اور اس کا مدر ٹنکچر استعمال کیا جاتا ہے۔ ابھی کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنے دوست جناب فیصل کے بارے میں ایک پوسٹ لگائ تھی جس میں ان کو خواب میں ایک بزرگ نے جگر کے امراض کی ہومیو دوا عوام میں مفت تقسیم کرنے کی ھدایت کی تھی۔
کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ وہی دوا (cardus marianus) ہے جو اونٹ کٹارا سے تیار کی جاتی ہے۔ ہومیو میں اس دوا کے مدر ٹنکچر کے دس سے پندرہ قطرے آدھا کپ پانی میں ملا کر دن میں دو سے تین بار لئے جاتے ہیں۔ کارڈیوس ماریانس (دودھ کی تھیسٹل) کیو، ہومیوپیتھک مدر ٹینچر بنیادی طور پر جگر، پورٹل سسٹم، ویریکوز وینس اور تلی اور دیگر اعضاء پر بھی کام کرتا ہے جہاں جگر بنیادی طور پر متاثر ہوتا ہے۔
ہومیو پیتھی میں یہ جگر کے امراض بشمول بڑھے ہوئے جگر، یرقان، قبض اور ہیمرج میں مددگار ہے۔ خاص طور پر جگر کی بیماری سے منسلک.یہ علاج جگر کے درد کو دور کرتا ہے۔ خونی بواسیر میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ھربیون پاکستان ( Herbion Pakistan) کا بونجگار ( Bonjigar) لیور ٹانک کیپسولز کا اہم جز یہی بُوٹی ہے۔ یہ کیپسولز اور سیرپ آپ ھیپاٹائٹس B اور C , فیٹی لیور،یرقان، لیور سروسز، اور جگر کی عام خرابیوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں

۔ اس کے علاوہ فارمیسیز پر مِلک تِھسل ( Milk Thistle ) کے کیپسولز بھی دستیاب ہیں۔یہ پوسٹ خود بھی پڑھئے اور زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے تاکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے جگر کو صحتمند رکھ سکیں۔ یاد رکھئے کہ تمام دوائیں ڈاکٹر یا طبیب کے مشورے سے استعمال کیجئے

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm