+92 3238537640

Share Social Media

Salt is an antidote to scorpion venom

Salt is an antidote to scorpion venom

نمک بچھو کے زہر کا تریاق
الملح هو ترياق لسم العقرب

Salt is an antidote to scorpion venom
Salt is an antidote to scorpion venom

الملح هو ترياق لسم العقرب

Advertisements

حکیم المیوات،قاری محمد یونس شاہد میو۔

۔۔۔ حضرت ابی (رض) حضرت علی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک رات نماز پڑھ رہے تھے اس دوران آپ نے اپنا دست مبارک زمین پر رکھا تو ایک بچھو نے آپ کو ڈنک مارا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پکڑا اور اس کو مار دیا پس جب آپ پھرے (فارغ ہوئے، ظاہر یہ ہے کہ آپ نے دوران صلوۃ اس کو مارا (از مترجم) تو فرمایا اللہ بچھو پر لعنت کرے کہ بغیر ڈنک مارے نہیں چھوڑتا کسی نمازی کو اور نہ غیر نمازی کو اور نہیں چھوڑتا کسی نبی کو اور نہ غیر نبی کو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی اور نمک منگوایا اور ان دونوں کو ایک برتن میں ڈالا پھر اس کو اپنی انگشت پر ڈالتے رہے جہاں اس بچھو نے آپ کو ڈنگ مارا تھا اور اس پر ہاتھ پھیرتے رہے اور معوذتین سے اپنی انگشت کا تعوذ کرتے رہے اور ایک روایت میں ہے اور قل ھو اللہ احمد اور معوذتین پڑھتے رہے ۔ (ابن ابی شیبۃ البیہقی فی شعب الایمان، مستغفری فی الدعوات ابو نعیم فی الطب) کنزالعمال:جلد پنجم:حدیث نمبر 3908 (

۔۔۔۔۔۔۔۔

بچھو کاٹے کا مجرب نسخہ/

بچھو کے ڈنگ مارنے کی جگہ مشکل سے ہی ملتی ہے،خصوصا رات کے وقت اندھیرے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔دوا جب تک عین دنگ کی جگہ پر نہ لگے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بچھو کے علاج کے لئے نمک زیادہ پانی میں ملاکر استعمال کیا۔اور دھار باندھ کر ڈنگ کی جگہ پر بہایا(کنز العمال) گھر کا حکیم نامی کتاب کے مصنف لکھتے ہیں۔ایک ایسی دوا لکھی لکھی جاتی ہے جو صرف آنکھوں میں ڈالنے سے ایک سیکنڈ میں زہر اتر جاتا ہے،لطف یہ کہ اس پر کچھ خرچ بھی نہیں ہوتا۔بناکر مفت تقسیم کیجئے اور ثواب و شہرت پائے۔

یہ نسخہ ٹھارہ سال ہوئے ایک سادھو نے بتایا تھا داتا دربار داتا دربار کیا گیا کبھی خطا نہیں کیا آج تک تو سینے میں بند تھا مگر اب اس سے بھی درج ذیل کرتا ہوں

نمک لاہوری ایک تولہ پانی صاف پانچ تولہ ایک شیشی میں ڈال کر ہلکا کر لیں بس دوائی تیار ہے،جس کو بچھو کاٹے اس کی آنکھوں میں سلائی سے لگائئں،جس قدر زہر چڑھا ہوگا اور اترنا شروع ہو جائے گا اور چند منٹوں میں ڈنک کے مقام پر بھی درد نہ رہے گا (گھر کا دواخانہ صفحہ نمبر 11)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مستدرک ابی شیبہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک بچھو نے آپ کو ڈنک مارا آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہوکر پانی میں نمک گھولا اور اپنی انگلی مبارک اس میں ڈال دی اور قرآن مجید

بچھو کے کاٹنے پر درد سے آرام کیلئے شرطیہ گھریلو علاج

کے تینوں آخری قل پڑھنے شروع کر دیئے یہاں تک کہ درد ختم ہو گیا۔
جہاں بچھو کاٹے اس سے اوپر فوراً کپڑا یا رسی کس کر باندھ لے گرم پانی میں نمک ملاکر دھوئیں۔ فوراً ارام ہوگا۔

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی میں بچھو بھی اپنی سرگرمیاں شروع کر دیتا ہے۔ اور اچھے بھلے ہنستے مسکراتے لوگوں کو دم بھر میں رلا رلا کر تماشہ دیکھتا رہتا ہے۔ واقعی جہاں بچھو ڈنک مارتا ہے وہاں پر آگ لگ جاتی ہے اور ایسا درد ہوتا ہے کہ بیان سے باہر ہے اللہ کی پناہ، اس علاج سے آنا فانا آرام ہوجاتا ہے۔ علاج: کلورل ہائیڈریٹ اور مشک کافور ہم وزن لے کر ایک شیشی میں ڈالیں۔ اور لگادیں۔

شکر یا شہد کا گاڑھا گاڑھا لیپ کر دیں۔ انشاء اللہ فوراً آرام ہوگا
بچھو کے ڈنک کانٹے پر مکھی مار کر لیپ دیں۔ فوراً آرام ہوگا
ہلدی کو کوٹ کر بجائے تمباکو کے حقہ کے چلم میں رکھ کر پلائیں شرطیہ آرام ہوگا
نشادر کو ہم وزن عرق پیاز میں حل کر کے ڈنک پر لگائیں فوراً آرام ہوگا۔
گدھے پر الٹا سوار ہونا اور اس کے کان میں کہنا کہ مجھے بچھو نے کاٹ کھایا ہے۔ درد فوراً ختم ہوگا۔
نمک پانی میں حل کر کے جس طرف کاٹا ہو اس کے مخالف سمت کے کان میں دو بوند ٹپکائیں۔ عجیب چٹکلہ ہے۔
نیلا کپڑا حقہ میں رکھ کر بطور تمباکو کے پلائیں۔ انشاء اللہ فوراً درد ختم ہوگا۔
سانپ جس کو کانٹے یا بچھو کا نٹے یا کو ئی ز ہریلی چیز کا ٹ لے اور اس کی بچنے کی امید نہ ہو اس کا آخری علاج یہ ہے۔ انسان کا پا خا نہ اور نشادر برابر وزن ملا کر صعود کیا جائے۔ یہ ایک چھپا راز ہے سینے کا راز ہے۔ ہر قسم کے زہر کیلئے چار گرام تک کھلائیں۔
ایک شخص کو کئی جگہ سے بچھو نے ڈس لیا فوراً جوشاندہ بیج کڑتمہ سات ماشہ پلایا گیا زپر بالکل دور ہوگئی ڈنک کی جگہ پر بھی مل دیں۔ بہت مفید ہے۔
بچھو کو بھون کر کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ دردختم ہوگا۔
مولیاں جس قدر چاہیں لے لیں۔ اور ان کو کسی کھرل وغیرہ میں کوٹ کر کپڑے سے چھان کر پانی نکال کر بوتلیں بھر رکھیں۔ بس دوا تیار ہے۔ بوقت ضرورت تھوڑی سی اوپر یہ دوائی لگادیں۔ ایک دو دن لگانے سے ٹھنڈک پڑجائے گی۔
ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر مولی کے پانی سے ہاتھوں کو تر کر کے بچھو بلکہ سانپ کوبھی پکڑ لیا جائے تو اس کی کاٹنے کی قوت زائل ہوجاتی ہے یعنی وہ کاٹ ہی نہیں سکتا۔ واللہ اعلم۔

ایک حکیم فرماتے ہیں اگر بچھو پر مولی کا پانی ڈالا جائے تو وہ فوراً مر جاتاہے۔ جو لوگ مولیاں زیادہ کھاتے ہیں ان کو بچھو نہیں کاٹتا ۔
سانپ، بچھو، بھڑ یا اور کوئی بھی زہریلی چیز کاٹ جائے تو جائے درد پر مولی کے باریک شدہ بیج پیس کر پانی آمیز کر کے لیپ کر دیں۔ فوراً زہر دور ہوگا۔ اس کے علاوہ مریض کو تین ماشہ یہی سفوف کھلا دیں جلد افاقہ ہوگا۔
اگر مولی کے پتوں کو گھر میں دھونی دی جائے تو سانپ بچھو وغیرہ گھر سے نکل جاتے ہیں۔
مشہور ہے کہ سانپ کا کاٹا سوئے اوربچھو کا کاٹا روئے۔ مولی کا پانی لگاتے ہی فوراً درد ختم ہوگا۔
نمک باریک پیس کر گائے کا گھی شامل کر کے اوپر مل لیں۔ بچھو کاٹے بھڑ اور مکھی کی زہر کا مفید تریاق ہے۔
نمک کو سرکہ میں باریک پیس کر یا صرف پانی میں ملا کر ڈنک کی پر مل کر اوپر لیپ کر دیں۔ ہر قسم کی زہر دور ہوجائے گی ۔نمک کوپانی میں ملا کر آنکھوں میں ڈالنے سے آرام ہو جاتا ہے۔
نمک کو پانی میں ملا کر مخالف سمت کے کان میں ڈالنے سے آرام ہو جاتا ہے۔
مرچ سرخ کو خوب پیس کر اس میں شہد ملا کر کاٹی ہوئی جگہ پر لیپ کر دیں انشاءاللہ فوراً زہر دور ہوجائے گا۔
تھوم کا رس تین تولہ شہد خالص تین تولہ ملا کر چاٹنے سے سانپ اور بچھو کا زہر دور ہو جاتا ہے۔ کئی بار آزمایا ہواہے۔
نمک اور تھوم ہر دو ملا کر پیس لیں ۔ اور کاٹی ہوئی جگہ پر لیپ کر دیں۔ بفضلہٖ فوراً زہر دور ہوکر مریض ہنسنے لگتا ہے۔
اگر بچھو ،بھڑ ، یا شہد وغیرہ کھا جائے تواس جگہ پر پیاز کا پانی لگانا چاہیئے۔ اور پیاز ہی پلانا چاہیئے۔ یہ بھی پڑھیں۔ عشق کے

مریض کا علاج

پیاز کا پانی اور نشادر ہم وزن لیکر کھرل کریں جب دونوں چیزیں اچھی طرح حل ہو جائیں تو شیشی میں ڈال کر رکھیں۔ یہ بچھو بھڑ اور شہد کی مکھی کا کاٹنے کا اعلیٰ تریاق ہے۔ ترکیب استعمال: اس دوا میں سے چند قطرے لیکر اوپر مل دیں۔ فوائد: زہر کے اثرات دور ہوکر فوراً ٹھنڈک پڑ جاتی ہے۔
ایک شخص کو کئی جگہ سے بچھو نے ڈس لیا فوراً جوشاندہ بیج کڑتمہ سات ماشہ پلایا گیا زپر بالکل دور ہوگئی ڈنک کی جگہ پر بھی مل دیں۔ بہت مفید ہے۔
اس کی زہر 24 گھنٹے تک بے چین رکھتی ہے۔ میری ممانی صاحبہ کو سخت زہریلے بچھو نے کاٹ لیا۔ وہ بیچاری شدت درد سے تڑپ رہی تھی۔ فوراً آک کا دودھ منگوا کر لگوایا گیا بس اسی وقت درد بند ہوگیا۔ مریضہ کا بیان ہےآک کے دودھ کےقطرے مقام ڈنک پر اس طرح معلوم ہوئے گویا جلتی ہوئی جگہ پر برف کا ٹکڑا رکھ دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیوڑہ کانمک: انسانی صحت کیلئے ’’وائٹ گولڈ‘‘

اعتدال سے نمک کا استعمال بیشتر امراض سے بچا ؤمیں موثر ہے تاہم نمک کی زیادتی سے ہائی بلڈ پریشر’امراض قلب اور فالج وغیرہ وقوع پذیر ہو سکتے ہیں ۔کسی بھی قسم کے فلو میں نمکین پانی ناک میں ڈالنے سے فائدہ کرتاہے ۔گلے کی سوزش میں نمکین پانی کے غرارے مفید تدبیر ہے ۔لو بلڈ پریشر میںنمک فوری اثر کرتا ہے ۔

اعتدال سے نمک کا استعمال بیشتر امراض میں مؤثر ہے

گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے پاکستان کاچٹانی نمک انتہائی مفید ہے۔ نمک متعدد زہروں کا تریاق ہے۔سلور نائٹریٹ کو غیر محلول کلورائیڈ میں تبدیل کرکے اسے غیر موثر کر دیتا ہے۔طبیب اعظم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نمک کا محلول بچھو کاٹنے پر استعمال فرمایا۔نمک نظام ہضم سے متعلق بیشتر امراض میں فائدہ مند ہے لیکن اس کی روزانہ مقدار خوراک ایک سے تین گرام ہے اس سے زیادہ مقدار امراض کا باعث بن سکتی ہے ۔جدید تحقیقات کے مطابق نمک دمہ،ملیریا،ٹائیفائڈ،جوڑوں کے درداور کئی جلدی امراض میں فائدہ مند پایا گیا ہے۔

صدیوں سے نمک کو ایک گراں قدر شے تصور کیا جاتا رہا ہے۔ انسان نمک کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا کیونکہ یہ جسم میں پائے جانے والے سیال یا رقیق مادوں کے توازن کو برقرار رکھنے، ہڈیوں کی ساخت، اعصابی نظام اور ہاضمے کے لیے نہایت مفید اور ضروری ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر انسان کے جسم میں دو سو گرام نمک موجود ہوتا ہے، جسے پسینے یا پھر آنسوؤں کی صورت میں چکھا بھی جا سکتا ہے۔جرمن اور امریکی ماہرین نمک کی افادیت کی اس فہرست میں امیون سسٹم یا جسم کے مدافعتی نظام کی مضبوطی کو بھی شامل کرتے ہیں۔ لوگ عام طور پر ایک دن میں دس گرام نمک استعمال کرتے ہیں، جو کہ عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے دگنا بنتا ہے۔

ایک امریکی سائنسی جریدے Cell Metabolism میں سائنسدانوں نے تحریر کیا ہے کہ اس بارے میں پہلے سے آگاہی تھی کہ جسم فاضل نمک یا سوڈیم کو جلد کی تہہ میں محفوظ کر لیتا ہے۔ مگر یہ واضح نہیں تھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ انسانوں اور چوہوں میں سوڈیم جلد کے اندر جمع ہو کر اسے بیکٹیریاز کی انفیکشن سے بچاتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سوڈیم کی مدد سے امیون سسٹم یا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

جرمن شہر ریگنزبرگ کے یونیورسٹی ہسپتال کے انسٹیٹیوٹ فار کلینیکل بائیالوجی اینڈ ہائیجین کے شعبے سے وابستہ پروفیسر یوناتھن ژانچ اس بارے میں کہتے ہیں کہ جمع شدہ نمک جلد کو مائیکروبز یا خوردبینی جرثوموں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس عمل میں نمک جسم میں موجود میکروفیجز یا فیگو سائیٹ خلیوں کو متحرک بناتا ہے۔ یہ خلیے، جنہیں امیون سیلز بھی کہتے ہیں، نسیج کی تنظیم اور مرمت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انفیکشن یا عفونت زدہ ایجنٹس کو مار دیتے ہیں۔

کھیوڑہ کا چٹانی نمک انسانی صحت کیلئے وائٹ گولڈ کی حیثیت رکھتا ہے حال ہی میں بھارت کی الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات میںایک ریسرچ سرانجام دی گئی ہے تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور بھارت کے اپہل اسپتال واراناسی میں تعینات ممتاز ماہرِ گردہ ڈاکٹر پردیپ کمار رائے کی اس ریسرچ کے مطابق چٹانی نمک میں سوڈیم اور پوٹاشیم کا ارتکاز 38سے پانچ فی صد کے تناسب سے ہے جو کہ کسی بھی دستیاب نمک کے مقابلے میں گردے کے مریضوں کی ضروریات سے بہتر مطابقت رکھتا ہے ۔دیگر ذرائع سے تیارشدہ نمک میں سوڈیم یا پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کے ضمنی اثرات بلند فشار خون اور امراضِ قلب کا سبب بنتے ہیں۔

لیکن پاکستانی چٹانی نمک میں ان عناصر کی مقدار بہترین انداز سے متوازن ہوتی ہے۔یہ تحقیقی رپورٹ ’’اسپرنگر‘‘لندن میں شائع ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ایشیا میں چٹانی نمک کے بڑے ذخائر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دارالحکومت اسلام آباد سے 200کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں واقع کھیوڑہ نمک کی کانوں میں ہیں۔ وہاں نمک کے ذخائر کا تخمینہ 22کروڑ ٹن لگایا گیا ہے۔

یہ دنیا میں نمک کی دوسری بڑی کان ہے۔ پولینڈ میں وائلیکز کی کان سب سے بڑی ہے۔ایک وفاقی ادارے پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن (پی ایم ڈی سی)کے زیرِ انتظام ہر برس کھیوڑہ کی کان سے 325,000ٹن نمک نکالا جاتا ہے۔ماہرینِ ارضیات کے تخمینے کے مطابق کھیوڑہ میں پائے جانے والے چٹانی نمک کی عمر تقریبا 60کروڑ برس ہے۔حال ہی میں حکومت نے کان کو ایک سیاحتی مقام کی حیثیت سے ترقی دینا شروع کی

جس کے لئے زمین کی سطح پر واقع مرکزی سرنگ کو ایک ریستوران کی شکل دی گئی ہے۔ ہر برس ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح کھیوڑہ کی کانوں کی سیر کرنے آتے ہیں۔اس کے اندر اہم دلچسپیوں میں تالاب اور ایک مسجد شامل ہیں جہاں مختلف رنگوں کے چٹانی نمک کی اینٹوں سے کھوکھلی دیواریں بنائی گئی ہیں جو کہ روشنی میں بہت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں۔دمہ کے مریضوں کے لئے کان کے اندر ایک اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے زیر غورہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm