اسلام اور توہم پرستی

2 comments 11 views

اسلام اور توہم پرستی
الإسلام والخرافات
Islam and superstition

اسلام اور توہم پرستی
Advertisements

اسلام اور توہم پرستی

اسلام اور توہم پرستی
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

سیدالمرسلین نبی الرحمتﷺ نے توہم پرستی اور غیر حقیقی باتوں کی نفی فرمائی ہے۔شگون لینے سے منع فرمایا ہے۔دیگر اقوام کی طرح عربوں میں بھی بہت سے تواہم پائے جاتے تھے ۔ کتب احادیث و تواریخ میں جابجا اس قسم کے واقعات ملتے ہیں کہ وہ لوگ قدم قدم پر شگون لیا کرتے تھے۔


کئی احادیث اس بارہ میں ملتی ہیں کہ بد شگونی کی شرعی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ کتب معتبرہ میں موجود ہے کہ ’’بدشگونی ہوتی تو عورت،گھوڑے وغیرہ میں ہو تی(بخاری)
اسی طرح کی حدیث یہ بھی ہے ، حضرت سعد بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ ہامہ کچھ نہیں ہے، عدوی کچھ نہیں ہے، شگون لینا کچھ حثییت نہیں رکھتا اور اگر کسی چیز میں بدشگونی ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی۔جامع الأحاديث (9/ 465)أخرجه الطيالسى (ص250 ، رقم 1821) ، والبخارى (3/1049 ، رقم 2703)
لیکن اسلا م نے نفاست کو پسند فرمایا ،ناموزوں ناموں اور کلام کو بدلاہے۔ اچھے نام رکھنے، اچھی دعائیں دینے اورزبان سے اچھے کلمات ادا کرنے کی تلقین موجود ہے[مسلم ابو دائودالادب]
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی مرض متعدی نہیں ہوتا اور نہ بدشگونی کی کوئی حقیقت ہے البتہ فال یعنی اچھی بات اور عمدہ گفتگو مجھے پسند ہے۔
حسد ،کینہ، بغض دلوں میں کدورت سب سے منع کیا گیا ہے۔اسلام ایک سلامتی والاراستہ ہے، خیر خواہی اس کی بنیاد ہے۔تخریبی اعمال سے منع کیا گیا ہے، جو منفی سرگرمیوں میں حصہ لے اس سے برات اختیار فرمائی ہے، ایذاء رسانی ،برُی سوچ،تخریبی اعمال،سحر و جادو،کو ممنوع قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ وہ راستے ہیں جہاں خیر کم توقع کیا جاسکتی ہے ۔
اعلی جوہر ،خدمت انسانیت، احترامی جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے ۔ ہر اس فعل کی قدر افزائی موجود ہے جس میں دین و دنیا میں سے کسی انداز میں بھلائی موجودہے ،معمولی معمولی بھلے کام پر بڑے بڑے اجر کی نوید سنائی ہے، ہر کسی کو اس کی حیثیت کے مطابق درجہ دیاہے ،
تمام خام خیالیوں کی نفی کرتے ہوئے صرف عمل اور کوشش کو سراہا گیاہے ۔ واشگاف الفاظ میں اعلان کردیا کہ کسی کو بھی اس کی محنت سے زیادہ مرتبہ نہیں دیا جاسکتا۔جتنا عمل کروگے انتا اجر پالوگے( سورہ النجم)۔دنیا اور آخرت دونوں کو سعی اور عمل سے نتھی کردیاگیاہے ،
اسلام کا لب لباب حضرت لاہوریؒ کی زبان سے یوں ادا ہوا’’رب کو عبادت سے۔رسول کو اطاعت سے ،مخلوق کو خدمت سے راضی کرلو‘‘ پورے اسلام پر عمل کرلوگے۔ان
الفاظ کی سمندر سے زیادہ گہرائی ہے۔

2 comments

nimabi December 5, 2023 - 11:50 am

Thank you very much for sharing, I learned a lot from your article. Very cool. Thanks. nimabi

Reply
admin December 5, 2023 - 4:24 pm

thanks so much

Reply

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme