حکماء کی زندگیوں کا نچور
حکماء کی زندگیوں کا نچور

حکماء کی زندگیوں کا نچور

Advertisements

مجربات و آزمودہ نسخہ جات کا مجموعہ

سعد ورچوئل سکلز پاکستان
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امراضِ عمومی اور داخلی امراض

شوگر کا علاج

اجزاء:

بکرے کا کلیجہ اور اس کا گردہ (چربی سمیت)

ترکیب تیاری:

دیسی گھی میں صرف کالی مرچ اور ہلکا سا نمک ڈال کر تَل لیں۔

مقدار خوراک:

صرف آٹھ دن، رات کو کھانا ہے — دونوں گردے ایک ایک کر کے لینے ہیں۔

کھانے سے پہلے تین بار سورۂ اخلاص (قل ھو اللہ احد) پڑھ کر مرحومین کی روح کو ایصالِ ثواب کریں۔

تریاقِ پیچش

اجزاء:

پوست ہلیلہ زرد (بریاں)

اجوائن دیسی

زیرہ سفید — تینوں برابر وزن

ترکیب تیhttps://dunyakailm.com/اری:

تمام اجزاء ہم وزن لے کر سفوف تیار کریں۔

مقدار خوراک:

صبح، دوپہر، شام — دہی کے ساتھ۔

فوائد:

خونی پیچش اور سادہ پیچش کے لیے مجرب ہے۔

حکیم میاں محمد صدیق، تکلن پور قصور — عمر 15 سال سے معمولِ مطب۔

دوائے بیل گری

اجزاء:

بیل گری — 10 گرام

گل دھاوا — 10 گرام

موچرس — 10 گرام

کتھ گلابی — 10 گرام

رال سفید — 20 گرام

ترکیب تیاری:

سفوف تیار کریں۔

مقدار خوراک:

ماشہ 1 — روزانہ۔

حکیم میاں محمد صدیق — عمر 20 سال سے معمولِ مطب۔

معجونِ اکسیر کھانسی و دمہ، الرجی دمہ

اجزاء:

کاکڑا سینگی — 1 تولہ

شکر تیغال — 1 تولہ

سنڈھ — 1 تولہ

پپلامول — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

شہد ملا کر معجون بنائیں۔

مقدار خوراک:

ماشہ 1، صبح و شام۔

حکیم میاں محمد صدیق، فہیم یونانی دواخانہ، ڈریم ٹاؤن کنگن پور، تحصیل چونیاں قصور — 03004896615

حبِ لولوی

اجزاء:

مروارید — 1 ماشہ

زہر مہرہ خطائی — 1 تولہ

حجر الیہود — 1 تولہ

ناریل دریائی — 1 تولہ

پوست ہلیلہ زرد — 1 تولہ

مغز کنول گٹا — 1 تولہ

طباشیر — 1 تولہ

الائچی خورد — 1 تولہ

زرورد — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

صاف ستھری چیزیں لے کر سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

چھوٹی چمچ صبح و شام۔

فوائد:

وقتِ اطفال، پیچش، دست، قے، بدہضمی، بچوں کا پرانا بخار، بچوں کا سوکڑا، اسہال اور بچوں کے جملہ امراض کے لیے مجرب۔

حکیم میاں محمد صادق س/و حکیم میاں محمد صدیق، فہیم یونانی دواخانہ، ڈریم ٹاؤن کنگن پور، تحصیل چونیاں قصور — 03004896615 (میرے والد محترم کا معمولِ مطب تھا، اب میرا معمولِ مطب ہے)

شربتِ الرجی

اجزاء:

افتیمون — 5 تولہ

چرائتہ — 5 تولہ

شاہترہ — 5 تولہ

عناب — 250 گرام

چھوٹی الائچی — 10 گرام

سندل سفید — 10 گرام

گل سرخ — 25 گرام

چینی — 3 پاؤ

ترکیب تیاری:

معروف طریقے سے شربت بنائیں۔

مقدار خوراک:

ایک چمچ، صبح و شام۔

فوائد:

مصفیٔ خون، الرجی، دمہ، درد، خارش، پھوڑے پھنسی کے لیے مفید۔

حکیم میاں محمد صادق س/و حکیم میاں محمد صدیق — 03004896615

اسہال کے لیے ڈائرین پاؤڈر

اجزاء:

مرو دچھلی

موچرس

لودھ پٹھانی

رال سفید

بیل گری

کڑاچھال

مازو

زہر مہرہ اخطائی

پھٹکڑی سفید بریاں

نسپال

ترکیب تیاری:

ہموزن سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

بڑوں کے لیے 500 سے 1000 ملی گرام (کیپسول)، چھوٹے بچوں کے لیے ایک رتی سے دو رتی تک۔

عطیہ: پروفیسر حکیم اظہر خان بلوچ

وہی والی پوڑی (آبائی نسخہ)

اجزاء:

ہلیلہ سیاہ

کوکنار

سنڈھ

سونف — برابر وزن

ترکیب تیاری:

برابر وزن گھی میں بریاں کر کے سفوف بنالیں۔

یہ میرے والد محترم کا صدری نسخہ ہے۔

سفوفِ پیچش

اجزاء:

سونف بریاں — 100 گرام

ہلیلہ سیاہ بریاں — 100 گرام

ترکیب تیاری:

سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

1 سے 3 گرام۔

عطیہ: حکیم بابا الفت سلطان قبولہ؛ حکیم میاں محمد صادق س/و حکیم میاں محمد صدیق

اطفال کے لیے ذمۂ نمونیہ

اجزاء:

چھوہارے (موٹے، گٹھلی نکالے ہوئے) — 6 عدد

افیون — 1 گرام (چھوٹے ٹکڑوں میں)

زعفران — 4-5 تنکے

شیرِ مدار — دو دو قطرے

ترکیب تیاری:

چھوہاروں پر افیون کے ٹکڑے، زعفران کے تنکے اور شیرِ مدار کے قطرے رکھ کر دھاگے سے لپیٹ دیں، گندم کے آٹے میں لپیٹ کر دہکتی بھلبل (راکھ) میں دبا دیں۔ جب آٹا سیاہ ہو جائے تو نکال کر کھرل کریں اور کالی مرچ جتنی گولیاں بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک گولی ماں کے دودھ میں حل کر کے بچے کو پلائیں — عموماً ایک ہی خوراک کافی ہے۔ ضرورت پڑنے پر دوسری گولی بھی دی جا سکتی ہے۔

نسخہ: جناب عبدالرب نائی کی نظر — محمد اشرف فانی، میاں چنوں

دل کے امراض

بچوں کے دل میں سوراخ کے لیے مجرب علاج

اجزاء:

ہینگ اصلی — 1 تولہ

کافور عمدہ — 2 تولہ

ترکیب تیاری:

دونوں کو خوب کھرل کریں اور رائی کے برابر گولیاں بنالیں۔

مقدار خوراک:

دودھ پیتے بچوں کو ماں کے دودھ کے ساتھ، اور جو دودھ نہ پیتے ہوں انہیں گائے کے دودھ کے ساتھ دیں۔ ساتھ خمیرہ گاؤزبان شیخ الرئیس بھی استعمال کرائیں۔

ادویہ جتنی خالص ہوں گی اتنا ہی بہتر نتیجہ ملے گا۔

آپ کا بھائی — حکیم عبدالجبار، شیخوپورہ

دل میں سوراخ کا دوسرا مجرب نسخہ

اجزاء:

زہر مہرہ خطائی کا صلایہ — 1 تولہ

ناریل دریائی — 1 تولہ

تخمِ پپیتا — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

تینوں کا سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

آدھی آدھی رتی صبح و شام، شہد کے ہمراہ۔

فوائد:

دل میں سوراخ اور ذمۂ اطفال کے لیے مجرب۔

تصدیق: حکیم عبدالجبار ناصر، شیخوپورہ — 03334570653؛ عمر حیات عاجز، نواب شاہی — 03003236064

دل کے بند والوز کھولنے کے لیے قہوہ

اجزاء:

برگ پان — 1 عدد

ادرک پیسٹ — 2 گرام

لہسن پیسٹ — 2 گرام

برگ پودینہ — 7 عدد

ترکیب تیاری:

ڈیڑھ کپ پانی میں پکائیں، جب ایک کپ رہ جائے تو شہد ملا کر پلا دیں۔

فوائد:

پہلی ہی خوراک میں اثر، سانس کا چڑھنا اور دل کا درد کم ہوتا ہے۔ چند دن کے استعمال سے دل کے والوز کھل جاتے ہیں۔

دل کے والو کھولنے کے لیے عمل

اجزاء:

ساتھ معجون: تمام مربے — 100 گرام ہر ایک

مصطکی — 1 رتی

عنبر — 1 رتی

ورقِ چاندی — 1 دفتی

طباشیر — 50 گرام

الائچی سبز — 50 گرام

صندل سفید خالص — 50 گرام

ترکیب تیاری:

بایاں ہاتھ صابن سے دھو کر خشک کریں، اس پر 2 گرام پارہ اور 14 عدد برگِ ریحان کا نغدہ رکھ کر اچھی طرح مسلیں (بی پی وقتی طور پر بڑھے گا، پندرہ منٹ بعد معتدل ہو جائے گا)۔ یہ عمل پانچ اتوار کرنا ہے۔

مقدار خوراک:

ایک چمچ صبح و شام۔

حکیم شوکت نجف

دل کا دھڑکنا — خاندانی لاعلاج مریضوں کے لیے مجرب

اجزاء:

شاخِ مرجان — 5 تولہ

صدفِ سچا — 5 تولہ

صندل سفید، گاؤزبان، دھنیا، گل گلاب — ہر ایک مناسب مقدار

ترکیب تیاری:

شاخِ مرجان اور صدف کو الگ الگ کوزۂ گلی میں خشک پتیاں گلاب کے درمیان رکھ کر گِل حکمت کر کے خشک کریں، من بھر اوپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر نکال کر صندل، گاؤزبان، دھنیا اور گل گلاب پانی میں بھگو کر تیسرے دن اس پانی میں کشتوں کو الگ الگ کھرل کریں، دوبارہ گل حکمت کر کے آگ دیں، سرد ہونے پر سفوف بنا کر الگ الگ محفوظ کرلیں۔

مقدار خوراک:

گرم مزاج والوں کو مناسب مقدار صبح نہار منہ۔

حکیم رانا وحید احمد

جگر، معدہ اور ہاضمہ کے امراض

ہاضمہ و معدہ کا زبردست دیسی علاج

اجزاء:

گندھک آملہ سار — 20 گرام

پودینہ خشک — 50 گرام

سنڈھ — 20 گرام

فلفل سیاہ — 10 گرام

نوشادر کھیری — 20 گرام

میٹھا سوڈا — 20 گرام

ست اجوائن — 5 گرام

ترکیب تیاری:

تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔

مقدار خوراک:

ایک کیپسول صبح و شام، کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کے ساتھ۔

فوائد:

بدہضمی، پیٹ درد، درد گردہ، ریاح، قبض، اختلاج کی کثرت کے لیے زبردست علاج۔

حکیم عبدالغنی

نسخۂ اکسیرِ معدہ

اجزاء:

دانہ الائچی خورد — 50 گرام

سناء مکی — 50 گرام

انار دانہ — 50 گرام

اجوائن دیسی بریاں — 50 گرام

پودینہ خشک — 100 گرام

زنجبیل — 100 گرام

دھنیا خشک — 50 گرام

زیرہ سفید — 100 گرام

فلفل سیاہ — 50 گرام

فلفل دراز — 50 گرام

سونف — 50 گرام

کلونجی — 30 گرام

نوشادر — 70 گرام

نمک سفید — 10 گرام

نمک سیاہ — 15 گرام

گندھک آملہ سار — 60 گرام

ترکیب تیاری:

تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔

مقدار خوراک:

آدھا چمچ (چائے والا) صبح و شام، کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کے ساتھ۔

فوائد:

بدہضمی، کھانا دیر سے ہضم ہونا، ترش ڈکار آنا، پیٹ کا اپھارہ، گیس، قبض اور بادی بلغمی امراض کے لیے بہترین علاج — مردوں و عورتوں سب کے لیے۔

حکیم عبدالغنی

کمر درد، مہروں کے مسائل اور ٹوٹی ہوئی ہڈی کے لیے

اجزاء:

گندم کا خالص آٹا — 250 گرام

شکر دیسی — 250 گرام

گوند — 250 گرام

رامسک/مغز — 250 گرام

سنڈھ — 50 گرام

دیسی گھی — 350 گرام

ترکیب تیاری:

آٹے کو تھوڑے گھی میں بھون لیں۔ باقی گھی کڑاہی میں گرم کر کے شکر ڈالیں، پگھلنے پر بھنا ہوا آٹا ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ ٹھنڈا ہونے پر باریک پسی ادویہ ملا دیں۔

مقدار خوراک:

ایک سے دو بڑے چمچ صبح و شام، خالی پیٹ، ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ۔

فوائد:

مہروں کے مسائل اور کمر درد میں مجرب۔ ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑنے اور مردانہ طاقت قائم رکھنے کے لیے مفید۔

حکیم عبدالغنی

ورمِ جگر و معدہ — ہیپاٹائٹس بی، سی

اجزاء:

ریوند خطائی — 100 گرام

اسپغول — 100 گرام

ترکیب تیاری:

دونوں کو ہموزن لے کر باریک سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

1000 ملی گرام، صبح و شام خالی پیٹ۔

فوائد:

معدہ کی خرابی کا بہترین اور شاندار علاج۔

حکیم حبیب الرحمٰن عزیز

لیور کے لیے مجرب ترین معاون شربت

اجزاء:

ریوند خطائی — 4 تولہ

ترکیب تیاری:

ایک بوتل میں ہموزن لیکر سرپ (شربت) کی طرح سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک سے دو چمچ صبح و شام۔

حکیم مشتاق دولا

جلدی اور دیگر امراض

منہ کے کینسر زخم کے لیے مجرب نسخہ

اجزاء:

کشتہ سنکھ بلدی — 10 گرام

سک سملو — 10 گرام

ترکیب تیاری:

تمام ادویات باریک پیس کر سفوف تیار کریں، کیپسول میں بھر لیں۔

مقدار خوراک:

ایک کیپسول صبح، دوپہر، شام — کھانے کے ایک گھنٹہ بعد نیم گرم دودھ سے۔ ساتھ دن میں تین بار خالی پیٹ احساء بوٹی اور شام 4 بجے زیتون کا روغن استعمال کروائیں۔

فوائد:

منہ کے کینسر زخم اور جڑے ہوئے زخموں کے لیے بہت مجرب۔

حکیم عبدالغنی

گرتے بالوں کے لیے تیل

اجزاء:

تیل سرسوں — آدھا کلو

کونپل برگ گردہ — ایک تازہ کلو

ترکیب تیاری:

پانی دو کلو میں پکائیں، جب پانی آدھا رہ جائے تو نکال کر تیل میں دوبارہ ملا کر ہلکی آگ پر پکائیں، پانی خشک ہونے پر اتار کر محفوظ کرلیں۔

مقدار خوراک:

بالوں پر صبح و شام لگائیں۔

فوائد:

ان شاء اللہ آٹھ دن میں بال گرنا بند ہو جائیں گے۔

حکیم محمد سعید انک؛ اعوان دواخانہ، فیصل آباد؛ حکیم جاوید اقبال، گجرات

بچوں کا سر پکنا

اجزاء:

شنگرف — 1 تولہ

عرق گلاب سہ آتشہ — 1 بوتل (یا 3 پاؤ پتیاں گلاب کا رس)

ترکیب تیاری:

شنگرف کی چمک ختم کر کے عرق گلاب میں قطرہ قطرہ ڈالتے ہوئے کھرل کریں، دانہ جوار کے برابر گولیاں بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک گولی صبح و شام پانی کے ساتھ۔

حکیم بابا جی — 03086015142

مالیخولیا کے لیے

اجزاء:

چھوٹی چندن کوڑی — ہموزن

روغن گل کدو

روغن بادام

روغن خشخاش — ہموزن

سناء مکی — 100 گرام

گل گلاب، برگ جنگ، کالی مرچ — 50-50 گرام

ترکیب تیاری:

روغنیات رات کو سر پر مالش کریں۔ باقی اجزاء کا سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

سفوف ایک گرام صبح، دوپہر، شام پانی کے ساتھ؛ اور دوسرا سفوف 3 گرام رات کو پانی کے ساتھ۔

حکیم علی نجف

ذکاوتِ حس کے لیے

اجزاء:

آنبہ ہلدی — 20 گرام

آملہ خشک — 20 گرام

گل نیلوفر — 15-20 گرام

کوزہ مصری — 49-50 گرام

مشک کافور — 1 گرام

دھنیا خشک — 10 گرام

دار چینی — 15 گرام

ترکیب تیاری:

تمام ادویات باریک پیس کر سفوف تیار کریں۔

مقدار خوراک:

ایک گرام صبح و شام پانی یا دودھ سے، پندرہ دن کافی ہیں۔

فوائد:

ذہن میں گندے خیالات آنا اور احتلام کی کثرت کے لیے مفید۔

اس نسخہ کا استعمال دس دن سے زیادہ نہ کریں۔

حکیم عبدالغنی

لاجواب نسخۂ مغلظ

اجزاء:

تخم ریحان — 5 تولہ

لاجونتی — 5 تولہ

مصری — 5 تولہ

الائچی سبز — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

3 سے 4 گرام صبح و شام خالی پیٹ، دودھ کے ساتھ۔

حکیم محمد سعید آنک؛ تصدیق: حکیم مسعود اعوان، فیصل آباد؛ حکیم جاوید اقبال، گجرات

امراضِ گردہ و دماغ

گردوں کی خرابی والوں کے لیے — ڈائلیسس سے بچاؤ

اجزاء:

چینی ریونت طاشیر — ہموزن

لظنح — 20 گرام

ریگ ماہی — 10-20 گرام

ترکیب تیاری:

سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک گرام صبح و شام پانی کے ساتھ؛ رات کو 4 عدد کھجوریں پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ کھائیں۔ کورس 3 ماہ۔

حکیم عبدالغنی؛ حکیم جاوید اقبال، گجرات

دماغی امراض کے لیے

اجزاء:

ابطریش رقعہ — 2 ماشہ

مرواریدی — 5 ماشہ

ورقِ چاندی — 10 عدد

ترکیب تیاری:

تمام اجزاء کا سفوف عرق گلاب کی مدد سے چھ گھنٹے کھرل کریں۔

مقدار خوراک:

دو سے چار رتی صبح نہار منہ، ایک چمچ مکھن سے۔

فوائد:

قوتِ دل و دماغ کے لیے مفید۔

ذکاوتِ حس — کشتہ قلعی والا نسخہ

اجزاء:

کشتہ فولاد — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

برگ جامن کے آب میں 7 سے 8 دن رگڑ کر خشک کریں۔ پھر زعفران اور کشتہ مرواریدی ملا کر معروف طریقے سے شربت تیار کریں۔

مقدار خوراک:

ایک چمچ صبح و شام خالی پیٹ۔

فوائد:

رکاوٹ، دماغی کمزوری اور ورم دماغ دور کرتا ہے۔

حکیم حبیب الرحمٰن عزیز

جنسی و مردانہ امراض

ایڈز و اسپرمیا کے لیے مجرب ترین نسخہ

اجزاء:

تعلب مصری، تعلب پنجہ — 2.5 تولہ

موصلی سفید — 10 تولہ

مصطکی رومی — 2 تولہ

الائچی سبز — 2 تولہ

ترکیب تیاری:

پہلے مریض کو ایک جلاب دیں۔ تمام ادویہ کا سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

2 سے 4 رتی صبح نیم گرم دودھ میں؛ رات کو شہد ملا کر۔ کورس: دو ماہ۔

فوائد:

مردانہ کمزوری کے لیے شاندار علاج۔

مرد میں طاقت اور عورت میں جنسی خواہش پیدا کرنے کے لیے

اجزاء:

قرع قاح اصلی — 7 تولہ

تخمِ پیاز — 7 تولہ

تخمِ مینگ — 6 تولہ

داخِ بوہ — 7 تولہ

مرچ سیاہ — 2 تولہ

تُدری سرخ — 5 تولہ

تُدری سفید — 2 تولہ

تخمِ گاجر — 7 تولہ

ناریل — 2 تولہ

کلونجی — 2 تولہ

مغزِ ہشت — 2 تولہ

ترکیب تیاری:

تمام اجزاء کا سفوف بنا کر ایک کلو معجون تیار کرلیں۔

مقدار خوراک:

ایک تولہ، خالی پیٹ، صبح و شام دودھ کے ساتھ۔

حکیم عبدالغنی

کمی سپرم و خصیوں کے چھوٹا ہونے پر مجرب

ترکیب تیاری:

سفید شوذاب کو سفید پیاز کے آب میں کھرل کر کے چھلیاں بنا کر خشک کریں، گِل حکمت کر کے تین کلو اوپلوں کی آگ دیں — یہ عمل تین بار دہرائیں۔

مقدار خوراک:

چار چاول کے برابر نہار منہ، مکھن بالائی کے ساتھ۔

حکیم ارشاداللہ

احتمام سرعتِ انزال کے لیے مجرب

ترکیب تیاری:

قلمی شورہ کو زیتاب کی مدد سے پوڈر کر کے ایک چھٹانک سفید پیاز کے آب میں کھرل کریں، کلیاں بنا کر خشک کریں، گِل حکمت کر کے خشک کریں، تین سے چار کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ یہی عمل تین بار دہرائیں۔

مقدار خوراک:

ایک ماشہ صبح نہار منہ، بالائی میں۔

حکیم عمران گیلانی

ذکاوتِ حس کے لیے مجرب ترین نسخہ (دوسرا)

اجزاء:

کشتہ قلعی — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

کسی بھی طریقے سے بنا ہوا کشتہ قلعی ہمراہ مناسب مقدار اجزاء ملا کر سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک سے دو رتی صبح نہار منہ، بالائی کے ساتھ۔

حکیم میاں محمد صدیق، کنگن پور

کشتۂ قلعی — بیل گری والا

اجزاء:

کشتہ قلعی — آدھا کلو

آدھا کلو کے دو اوپلوں کے درمیان ایک پاؤ سفوفِ بیل گری

ترکیب تیاری:

قلعی کے چورے کو سفوف بیل گری کے ساتھ رکھ کر سلگا دیں۔ سینڈ کر دوبارہ پھیر چاول سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

آدھی رتی تا ایک رتی صبح بالائی سے نہار منہ۔

فوائد:

احتلام اور سرعتِ انزال کے مکمل علاج کے لیے۔

حکیم غلام مصطفیٰ نظامی

کشتۂ قلعی متبادل ویاگرا

ترکیب تیاری:

پتلا بیگن لیکر قلعی مصفیٰ کے چاول اس کے اندر وقفہ وقفہ سے رکھ کر خشک ہونے دیں۔ خشک ہونے کے بعد درمیان میں آگ دے کر سلگا دیں۔ خوراک ایک تا رتی مکھن میں لیکوریا پر بھی اچھا رزلٹ ہے۔

حکیم سید عمران گیلانی

دیگر نسخہ جات

بخاروں کی ہر قسم کے لیے مجرب ترین نسخہ

اجزاء:

اجوائن دیسی بریاں — 100 گرام

سہاگہ — 100 گرام

ست گلو — 100 گرام

فلفل سیاہ — 50 گرام

فلفل دراز — 50 گرام

نمک — 20 گرام

ترکیب تیاری:

تمام ادویات کو پیس کر سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

2 سے 4 رتی صبح، دوپہر، شام پانی کے ساتھ؛ بعد میں چائے — 15 روز استعمال کروائیں۔

حکیم ماسٹر فیاض

فنگس (دَھدری) کے لیے

اجزاء:

کھار سوڈا — 100 گرام

ویزلین — 150 گرام

ترکیب تیاری:

دونوں کو اچھی طرح ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔

مقدار خوراک:

کھانے کے لیے حب صابر — ایک سے تین۔

فوائد:

ان شاء اللہ سات روز میں مکمل شفا۔

حکیم بشیر احمد

دماغی کمزوری اور دماغ کا فالج

اجزاء:

مصفیٰ بھلاوے — ایک پاؤ

گرم کیا ہوا آدھا کلو زغم بادام

مغزِ اخروٹ — 100 گرام

شہد — حسبِ ضرورت

ترکیب تیاری:

بھلاوے کو بھون کر کوٹیں، باقی اجزاء ملا کر خوب کھرل کریں، شہد ملا کر معجون بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک سے تین رتی رات کو کھانے کے بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ۔

حکیم حافظ طلحہ اعوان؛ حکیم جاوید اقبال، گجرات

قلتِ طمث (حیض کی کمی)

اجزاء:

کشتہ فولاد — 1 تولہ

زعفران — 1 تولہ

کشتہ مرواریدی — 1 تولہ

ترکیب تیاری:

فولاد کو برگ جامن کے پانی میں رگڑ کر خشک کریں، باقی اجزاء ملا کر معروف طریقے سے شربت بنالیں۔

مقدار خوراک:

ایک چمچ صبح و شام خالی پیٹ۔

فوائد:

رکاوٹ دور کرتا ہے اور خون کی کمی میں معاون۔

حکیم حبیب الرحمٰن عزیز

ایمنیسٹی بی سی — اوسینز، رکسف کے لیے

اجزاء:

برگ نیم

زیتون

رُوغنِ جگر معدہ

ترکیب تیاری:

ہموزن لے کر سفوف بنالیں۔

مقدار خوراک:

500 ملی گرام صبح و شام خالی پیٹ۔

فوائد:

ان شاء اللہ تیزی سے شاندار افاقہ۔

حکیم حبیب الرحمٰن عزیز

ڈائیلیسس کے مریضوں کے لیے

اجزاء:

کباب چینی — 100 گرام

پھٹکری سفید — 10 گرام

ترکیب تیاری:

الگ الگ سفوف بنا کر مکس کرلیں۔

مقدار خوراک:

500 ملی گرام صبح، دوپہر، شام — دہی کی چھاچھ یا پکی لسی سے؛ اور ماء العسل صبح و رات نہار منہ۔

فوائد:

ان شاء اللہ سات روز میں بہتری آئے گی۔

03068934342

بچوں کے سوکڑا کے لیے مجرب ترین نسخہ

اجزاء:

جوار کی روٹی کا بھوسا — 1 پاؤ

چونا — آدھا کلو

سوڈا — 2 تولہ

کشتہ — 2 گرام

ترکیب تیاری:

چونے کو پانی میں حل کر کے صاف شدہ پانی میں بھوسا پکائیں، پانی خشک ہونے پر نکال کر سفوف بنالیں، باقی اجزاء ملا کر خوب کھرل کریں۔

مقدار خوراک:

ایک سے دو رتی صبح و شام پانی کے ساتھ — کورس 3 سے 7 ماہ۔

فوائد:

ان شاء اللہ لاغر و دبلے بچے موٹے تازے ہو جاتے ہیں۔

حکیم جاوید اقبال، گجرات

ہاتھ پاؤں کی جلن، جگر و معدہ کی گرمی، آنکھوں کی جلن اور پیاس کا لگنا

اجزاء:

آب بن یا دینہ، املی، بہار، بلیلہ، کشنیز، نیلوفر، گل سرخ، الائچی سبز — 12 گرام

ترکیب تیاری:

پانی میں بھگو کر صبح و شام نچوڑیں، جب نصف رہ جائے تو دوبارہ ہلکی آگ پر پکائیں اور چینی ملا کر شربت تیار کریں۔

مقدار خوراک:

مناسب مقدار ملا کر استعمال کریں۔

تریاقِ معدہ

اجزاء:

گندھک آملہ سار — 1 تولہ ہر ایک

نوشادر

سرکہ انگوری آب

لیموں — 5

ترکیب تیاری:

تمام ادویات کو آب لیموں اور سرکہ میں خوب رگڑیں اور محفوظ رکھیں۔

مقدار خوراک:

ایک سے دو رتی، کھانے کے ہمراہ۔

فوائد:

معدہ کو طاقت دیتا ہے، غذا کو ہضم کرتا ہے اور امراضِ معدہ میں مفید اثر رکھتا ہے۔

آپ کا بھائی — حکیم ذیشان فرام وہاڑی

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme