Online Meo Digital Directory
آن لائن میوڈیجیٹل ڈائریکٹری
Online Meo Digital Directory
سعد ورچوئل سکلزپاکستان۔۔ اورصدائے میو پاکستان کو بہترین اقدام
حکیم المیوات: قاری محمد یونس شاہد میو
آج مورخہ9جولائی بروز اتوار سوشل میڈیا پے ایک اشتہار دیکھو
جو صدائے میو اخبار کا مہیں سو شائع کرو گئیو ہو، دیکھ کے بہت خوشی ہوئی
کہ چلو کوئی یاکام اے بھی کام سمجھے ہے۔جو کام بہت پہلے ہونو چاہئے اُو اَِب ہورو ہے
کئی مہینان سو سعد ورچوئل سکلز پاکستان کا مہیں سو کئی ایک کالم لکھا گیا
اور میون کی بہت سی بیٹھکن میں بات کری گئی۔میوات کا جہاندیدہ لوگن سو
بات چیت بھی ہوئی کہ میو قوم کو ڈیٹا جمع کرن کی اہم ضرورت اور وقت کو اہم تقاضو ہے
ہم نے ای تجویز۔پاکستان میو اتحاد کا اجلاس میںحاجی افضل میو شمس العارفین اور ان کا ساتھین کو بھی دی گئی ہی
پاکستان میو قومی تحریک کو جناب احسان صاحب اور ان کے ساتھ آن والان کوبتائیو
،جناب سلیم الرحمن میو اوران کے ساتھ چوہدری غلام رسول ( میوقومی یکجہتی کونسل )کو بھی دی گئی جب انن نے پاکستان میو سبھا
کے زیر اہتمام ایواڈ تقسیم کراہا۔میواتی بیٹھک میں بھی بات چیت ہوئی کہ میون کو ڈیٹا جمع ہونو
میون کی سیاسی سماجی۔مذہنی۔فلاحی تنظیمن کے مارے بہت ضروری ہے
میون نے دن رات سوشل میڈا پے بڑگڑاٹ مچاراکھو ہے۔
مشہور گروپن میں دن رات گپوڑا ہاں۔ایسی ایسی باتن نے کراہاں
اُٹھائی جا نہ دَھری جاواں۔لیکن عملی دنیا میں یاکو کوئی اثر دکھائی نہ دیوے ہے
عید کی چھٹین میں جناب نواب ناظم میو صاحب سو بھی یابارہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی
اور ممکنہ حد تک مشاورت بھی ہوئی،اور کچھ باتن پے اتفاق بھی ہوئیو۔
میں نے جتنا لوگن سو بات چیت کری خد ا جانے ہے کم ای میری بات اے سمجھ سکا یا انن نے
سمجھن کی ضرورت ای محسوس نہ کری۔کےئ جگہ تو ایسو لگو کہ میں کوئی بےکار و لایعنی بات
کررو ہوں۔شاید لوگ سوچاہاں کہ جاکام اے ہم نہ کرسکاں ممکن ہے دنیا میںیائے کوئی
بھی نہ کرسکے ہے۔یا پھر کام وہی ہے جائے ہم کراہاں یا پھر ہماری مرضی سو ہوئے
باقی سب ناممکن ہے یا پھرواکو طریقہ ٹھیک نہ ہے۔یعنی ثواب ہوئے کہ گناہ
ہماری مرضی سو ہونو چاہے۔
صدائے میو کی کوشش اور اعلان قابل قدر ہے اللہ انن نے اپنا مقصد میں کامیاب کرے
لیکن ان کی پالیسی میں ایک جھول موجود ہے جائے میو قوم کی امنگ نہ کہہ سکاہاں
۔یانے دھنیڑی اور دھنوان ۔مالدارن کو انتخاب کرو ہے۔ممکن ہے یاسو کئی فوائد بھی وابسطہ ہونگا
۔ایسا کامن میں ایسو کچھ ہووے ہے
سعد ورچوئل سکلز پاکستان ۔
دھنیڑی دھنوان اور عام لوگن میں کوئی خاص فرق نہ کرے ہے
میو قوم اور میو بحیثیت فرد برابر ہاں۔کیونکہ ای مردم شماری سبن کے مارے مفید ہے
موئے جن لوگن سو ملاقات کو موقع ملو۔ان میں سوجن لوگن نےمیری بات سجھی اور ساباش دی
ان میں نواب ناظم میو،عاصد رمضان میو۔مشتاق احمد میو امبرالیا۔شکر اللہ میو۔ نعیم انجم میو۔
فاروق جان میو(میو نیوز چینل)سکندر سہراب میو،ڈاکٹر فاروق میو۔حسن فیروز نمبردار(سیان گائوں)
ادریس میو نمبر،جاوید نور میو۔محمد سیلم اعوان مارکیٹ۔قاری محمد اکرم میو ،عثمان غنی گجو متہ وغیرہ
یاکو طریقہ کار بہت جلد بتادئیو گو،کہ ڈیجیٹل انداز میں میو قوم کو ڈیٹا کیسے جمع کرو جاسکے ہے
سعد ورچوئل سکلز کو نظام مکمل طورپر ڈیجیٹلائز ہے۔یائی تکنیک سو کام لئیو جائے گو
فزیکلی اگر یا کام اے کرنو چاہا تو بہت وقت اور کثیر سرمایہ درکار ہوئے گو۔
جب اللہ نے عقل دے راکھی ہے تو استعمال کرو۔ای ملی ای استعمال کرن کے مارے ہے
اللہ میو قوم کو ترقی دئے ۔اجتماعیت دئے۔آگے بڑھنا کا مواقع فراہم کرے(آؐمین)