Meo nation’s future, database preparation. Saad Virtual Skills‘ ambition؎ٓ
میو قوم کو مستقبل ،ڈیٹا بیس کی تیاری۔سعد ورچوئل سکلز کا عزائم
حکیم المیوا ت قاری محمد یونس شاہد میو
جب سو سعد ورچوئل سکلز پے کام کرنو شروع کروہے میواتی قوم کا لوگن سو میل میلاپ کی ضرورت محسوس ہوئی،مختلد پروگرامز میں جانا کو اتفاق ہوئیو،انفرادی ملاقات کری۔کچھ لوگ ملن آیا،تو کچھن نے اپنے پئے بلایا، کل موراں والی حویلی للیانی ضلع قصور جانو ہوئیو ۔ای ملاقات مشتاق احمد امبرالیامیو۔شکرہ اللہ میو۔سردار افضل میو،کی خواہش پے کری گئی ،جناب ادریس نمبردار اور ریحان میو۔جناب لیاقت علمی میو،نمبراد صاحب کا دوسرا عزیز و اقارب،،،،،،،بھئ موجود ہا۔نمبردار صاحب نے رویاتی مہمان نوازی کو بھرپور مظاہرہ کرو۔
میو قوم کا حالات اور معاملات۔اور میو کی ترقی اور میو قوم کا اجتماع اور اتفاق پے بات ہوئی۔بہت معاملات زیر بحث آیا،اصل ملاقات تو سعد ورچوئل سکلز پے کرنی ہے کہ یا کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
یا مصروفیت کا دور میں جب نفسا نفسی کو عالم ہے کیوں اوکھلی میں موصل کے نیچے مونڈھ دے راہو؟
ہم نے اپنی بات جاری راکھتے ہوئے میزبانن کو بتائیو کہ،میو قوم جب تک کمائی کرن کو بندر نہ سیکھے گی آگے بڑھنو بہت مشکل رہے گو،یامارے میو جوان چاہے ان
کی تعلیم زیادہ ہے یا کم کوئی مڈل بھی پڑھو ہوئیو ہےتو واکو انٹر نیٹ کو ہنر سکھائیو جائے۔ای کامرس۔ڈیجیٹل مارکٹنگ،گھر بیٹھ کے کیسے پیسہ کمائیو جائے،اوراپنی
ضروریات کیسے پوری کری جاواں؎
ہماری قوم کو سب سو بڑو المیہ ای ہے کہ ایک دوسرا پے اعتبار نہ کراہاں۔جن پے اعتبار کروجائے وے ہاتھ دکھا دیواہاں۔؎
یہی بات زیر بحث رہی کہ اب پیسہ کی شفافیت کوئی بڑی بات نہ ہے۔ہم ایک ایسو سوفٹ وئیر دے راہاں جو آن لائن ہوئے گو۔کوئی بھی انسان کھول کے دیکھ سکے ہے کہ پیسہ کس نے دئیو اور کہاں خرچ کرو اچنبا کی بات ای ہے کہ کائی مذہبی یا سیاسی جماعت کے پئے میو قوم کو ڈیٹا موجود نہ ہے۔
ہم نے سعد ورچوئل سکلز کا پلیٹ فارم سو منصوبہ بنائیو ہے کہ ایک ڈیجیٹل فارم وٹس ایپ گروپس،فیس ،بک،لنکڈن۔پنٹرس۔ٹیوٹر۔اور دسرا ذرائع سو بھیجو جائے۔جائے فِل کرکے،ریپالئی کردئیو جائے تو ایک ڈیٹا بیس میں جمع ہوجائے گو۔ایک کام ایکسو دو منٹ کو ہوئے گو،کائی کو خرچہ ہوئے گو نہ وقت کو ضیاع۔لیکن ہم میوقوم کی ٹھیک تعداد پتو کرن میں کائی حد تک کامیابی حاصل کرلینگا۔
موسو کئی لوگن نے کہو کہ بڑا بڑا لیڈر،اور میون کی سیاسی سماجی تنظمن سو رابطہ کروں؟میں نے جواب دئیو ان کے پئے دوسرا بہت سا کا ہاں۔۔یاکام اے تو کوئی دوسرو ای کرسکے ہے۔کائیں کو میرا بنابنایا کام اے خراب کرن کو ڈولاہا۔
نمبردار ادریس نے ہم کو ہر طرح سو تعاون کو یقین دیوائیو۔بہت خوشی ہوئی۔
یاسو پہلے جناب عثمان غنی میو گجومتہ والا نے دو کمپیوٹر دین کی حامی بھری امید ہے۔پہلی ملاقات میں یہ اپنو وعدہ پورو کردینگا۔