سبیل دولت

0 comment 35 views

سبیل دولت

Advertisements

دنیا میں تجارتی کامیوں کا راز اور اس کی

تحصیل کے عملی نمونے

سبیل الردو

جنگ میں اخلاقی طاقت کو جسمانی طاقت سے وہی نسبت ہوئی ہے ۔ جو دو کو ایک سے ” انپولین)

بہر نوع کام کرنے والے آدمی نامعلوم طریقے پر خیال کرنے والوں کا ہی ایک آلہ ہوتے ہیں ۔ (ہین) کسی شخص کی با خبر کوشش سے اپنی زندگی کو اعلیٰ بنانے کی قابلیت سے بڑھ کر حوصلہ دلانیوالی

اور کوئی بات مجھے معلوم نہیں رکھو۔

دیباچه

یہ کتاب ایک طرح پیر آن تجارتی تجربوں کا نچوڑ ہے ۔ جو سالہا سال تک ایک بہت بڑے تجارتی انسٹیٹیوش کے ساتھ رہ کر حاصل ہوئے ہیں۔ ان سالوں میں دوسری باتوں کی نسبت مجھے یہ امر زیادہ یقینی طور پر معلوم ہو چکا ہے کہ ایک میچ خیال کی قدر کس قدر ہوتی ہے۔ میں دیکھ چکا ہوں ۔ کہ دنیا میں بہتوں کے ترقی کے راستے اس وجہ سے بند ہو گئے ۔ کہ انہوں نے زندگی اور تجارت کے غلط اصولوں میں اپنی کوششوں کی بنیاد ڈالی تھی ۔ یہ بات بھی باری

میرے دیکھنے میں آچکی ہے ۔ کہ اتفاقیہ گفتگو کے دوران میں کسی غلط خیال کی صحت ہو جانے سے بہت لوگوں نے ترقی حاصل کی ہے ۔ اور جب ان کی آنکھیں کھلیں ۔ تو انہوں نے دیکھا ۔ کہ ہمارے سامنے عمدہ موقعوں کا کس قدر وسیع میدان موجود ہے۔ میں بعض خیالات کے ذہن نشین ہو جانے کو اپنی زندگی کا نہایت مبارک دن خیال کرتا ہوں ۔ جب کبھی میں اس زمانے کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھتا ہوں ۔ تو مجھے خوش نصیبی کے بہت سے واقعات کی ایک نظار نظر آتی ہے ۔ جو ان خیالات کی خوبی کی بدیہی دلیل ہوتی ہے ۔ بسا اوقات میں یہ سوچ کر چونک اٹھتا ہوں ۔ کہ اس صورت میں میری زندگی کیسی مختلف ہوتی ۔ اگر خاص خاص موقعوں پر میرے اندر اندر خاص خاص خیارات پیدا نہ ہوتے ۔ اور میں

ان پر عامل نہ ہوتا ::

بہتیرے خیالات اس قسم کے ہوتے ہیں ۔ جن کا تعلق افراد سے ہوتا ہے-مگر بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا تعلق ہزار ہا زن و مرد سے مختلف طریقوں پر ہوتا ہے ۔ میری یہ عادت رہی ہے ۔ کہ میں ایسے خیالات کو نوٹ کر دیتا ہوں جن کا حلقہ اثر زیادہ وسیع ہو۔ اور میں نے ان کو اس سے بھی زیادہ حفاظت سے رکھا ہے ۔ جس سے کہ بخیل اپنے زرکو رکھتا ہے ۔ کیونکہ میں جانتا ہوں ۔ کہ یہ خیالات بہت قابل قدر ہیں ۔ انہیں لاتعداد طور پر پڑھایا جاسکتا ہے ۔ اور ان میں بہتری کی بہت سی باتیں پوشیدہ ہیں :

ان خیالات کو عوام الناس کے روبرو پیش کرنے سے پہلے میں نے یہ تحقیق کرنے کی کوشش کی ہے ۔ کہ زندگی اور تجربے میں ان میں سے کوئی ایک بھی خلاف ثابت نہیں ہوتا ۔ نہ ان میں کوئی اس قسم کی نیم صداقت موجود ہے ۔ جیسے الفاظ کی گڑبڑ کی وجہ سے لوگ پوری صداقت سمجھیں ۔ ان سب باتوں کے علاوہ ان میں کوئی پہلوانی کرتب بھی نہیں ۔ جو ناتجربہ کار نوجوانوں کے لئے باعث تکلیف ہو ئیں یہ نہیں چاہتا تھا ۔ کہ ان خیالات کو محض اپنی آزادہ کی بنا پر لوگوں کے زردیر و پیش

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme