تحقیقات طب بالمفرد اعضاء

0 comment 3 views

تحقیقات طب بالمفرد اعضاء

Advertisements

مقدمه
اظہار خیال
ہر طبی دانشور، محقق، سائنس دان اللہ تعالیٰ کے عطاء کردہ علم و دانش کے مطابق اپنے تجربات و مشاہدات کی روشنی میں اپنے وضع کردہ اصول و کلیات دنیائے طب کے سامنے پیش کرتا ہے۔
جو اصول و نظریات مضوط ٹھوس اور مستحکم بنیادوں پر قائم ہوتے ہیں بالآخر طبی دنیا کو انہیں اپنانا ہی پڑتا ہے اور جن نظریات کی بنیاد میں محض تصورات اور خام خیالی پرمبنی ہوں تجربات و مشاہدات کے بعد جب مثبت نتائج حاصل نہیں ہوتے تو زمانہ انہیں ہمیشہ کے لیے فراموش کر دیتا ہے اور وہ باطل نظریات یاد ماضی کا قصہ بن جاتے ہیں۔
ازل سے ابد تک طبی علوم و فنون میں تحقیقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کوئی بھی فرد واحد عقل کل نہیں۔ اللہ رب العزت نے ہر انسان کو الگ الگ خوبیوں، فہم و فراست اور عز و شرف سے نواز رکھا ہے۔ خوب سے خوب تر کی تلاش اور جستجو میں شب و روز غور و فکر کرنے والے محققین کی محنت کبھی رائیگاں اور بے کار نہیں جانے دیتا اور اپنے عطاء کردہ فضل اور انعام کے طور پر انہی کے ہاتھوں دُکھی انسانیت کے دُکھ درد کے مداوا کے لیے اپنے ایسے قوانین دیتا ہے جس سے آنے والی نسلیں فیض یابی حاصل کرتی ہیں ۔ علم طب کا ماضی ایسے ہی عظیم طبی سائنس دان مسلم اطباء کی بدولت روشن ہے جنہوں نے اللہ تعالی کے عطاء کردہ علوم وفنون کو دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا۔
برادر محترم المقام جناب سید ادریس گیلانی عفی عنہ کی تحقیقات بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ بلاشبہ ان کی طبی تحقیقات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔
میں ان کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ جیسے کم علم کو اپنی کتاب ” تحقیقات طب بالمفرد اعضاء فرد اعضاء میں اظہار خیال کا موقع فراہم کیا جو کہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جسے میں تاحیات فراموش نہیں کر سکتا۔

اعلیٰ حضرت عصر حاضر کی بہت بڑی علمی شخصیت ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ آپ شعبہ طب و حکمت کے لیے بہت بڑا علمی اثاثہ ہیں۔ طب مفرد اعضاء میں ان کی طبی تحقیقات متلاشیان علم طب کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گی۔ طلب مفرد اعضاء کے اصول وکلیات کی اصلاح و تجدید اور دیگر راز و رموز کی گتھیاں سلجھانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ یہ کتاب ” تحقیقات طب بالمفرد اعضاء بھی اطباء کے لیے مینارہ نور ثابت ہو گی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سید صاحب کی فہم و فراست اور علمی تدبر میں مزید اضافہ فرمائے ۔ آمین!
7 جنوری بروز جمعتہ المبارک 2022 ء
دعا گو
خادم فن طب و حکمت
پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری
چیئر مین حکیم انقلاب طبی کونسل رجسٹرڈ
تحریک تجدید طب رجسٹرڈ پاکستان

کتاب یہاں سے دائون لوڈ کریں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme