
میری کتب کے دیگر زبانوں میں تراجم
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
اللہ تعالیٰ جس سے جو کام لینا چاہے اس کے اسباب پیدا کردیتا ہے۔طب و حکمت ۔عملیات ۔تاریخ۔تفسیر۔ ادب،تراجم۔میواتی زبان۔وغیرہ کئی ایک علوم و فنون پر راقم الحروف کی ڈیڑھ سو سے زائد کتب موجود ہیں۔ایک وقت تھا جب دل میں خواہش تھی کہ کوئی ان کتب کا دوسری زبانوں میں ترجمہ کردے۔کئی دوست احباب سے اس بارہ میں بات چیت ہوئی لیکن عمل نہ ہوسکا۔
رفتہ رفتہ لوگ افادہو استفادہ کا سلسلہ چلتا رہا۔تراجم کے لئے دینے کے لئے پیسے تھے نہ اس قسم کے اسباب مہیا ہوسکے۔ایک خواہش تھی جو دب کے رہ گئی۔جب انٹر نیٹ اور اے آئی کا دور آیا تو آن لائن کلاسز ہونے لگیں ۔بہت سارے لوگوں نے طب و حکمت کے سلسلہ میں کلاسز میں شرکت کی۔تازہ تازہ شاگرد اس بات پر آمادہ ہوتے کہ ہم اپنی اپنی زبانوں میں ان کتب کا ترجمہ کریں گے۔ممکن ہے کچھ لوگوں نے اپنی باتوں کی لاج رکھی ہو ۔لیکن مجھے اس بارہ میں نہیں بتایا گیا۔
پچھلے سورج اور چاند گرہنوں کے اوقات میں کچھ لوگوں نے عملیات کے سلسلہ میں رابطہ کیا۔ان میں سے ایک صاحب نے اجازت کے لئے رابطہ کیا۔ مجھ سے جو ہوسکا اس کی رہنمائی کی۔بعد میں

اس نے مجھ سے میری کتب پشتو زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے اجازت طلب کی ۔
آج موصوف نے مجھے میری ایک کتاب کا سرورق شیئر کیا۔(العقاقیر المیسرہ فی فوالئد المفردہ) کہ یہ جڑی بوٹیوں کے سلسلہ جامع اور بہترین کتاب ہے۔اس میں حقیقت پر مبنی فوائد لکھے گئے ہیں ۔جو تجربات کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں۔
ہم نے اسے بہت محنت سے کورل ڈراء میں ڈزائن کیا تھا۔میرا بیٹا سعد مرحوم نے اس پر بہت محنت کی تھی۔اللہ میرے بیٹے سعد یونس مرحوم کو جزائے خیر نصیب فرمائے اس نے کم عمری میں میرے علوم و افکار کو علمی جامہ پہنایا۔اور انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردیا۔
