التذکرہ للانطاکی،اردو ترجمہ۔جلد سوم
طب۔عملیات۔طلسمات۔تعویذات۔مخفیات۔ ارسال ہواتف۔جادو کا توڑ۔جنات سے چھٹکارا۔
مترجم۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
اسلامی دنیا کے مصنفین کا طرز تالیف رہا ہے کہ وہ نسخہ جات اور طبی امور کی کتاب میں عملیات و روحانیات۔اور روحانیات کی کتب میں طبی نسخے ٹوٹکے لکھا کرتے تھے۔ان کے ابواب و فصول قائم کیا کرتے اور تفصیلی بحث کرتے تھے۔ان صفحات کے مطالعہ سے ایک طبیب اور عامل دونوں طرح کے لوگ استفادہ کرسکتے ہیں ۔
التذکرہ میں شیخ دائود انطاکی نے پہلی دو جلدوں میں طبی قوانین۔امراح عقاقیر،نسخہ جات اپنے مشاہدات و تجربات۔سب کچھ بیان کیا۔تذخرہ کی تیسری جلد کو طب کے ساتھ ساتھ ستاروں ۔طلسمات۔دعوات۔وزیمتیں ۔نقوش وغیرہ کے لئے کئی ابواب مختص کئے۔
طب و عملیات ہر زمانے کی ضرورت رہے ہیں ۔ان کی اہمیت کے پیش نظ اہل مشرق مین بخل و امساک اور علوم کو صدری راز کہہ کر چھپانے کی عادت تھی۔اگر کسی کو بتایا بھی تو ادھورا۔یہی حال نسخوں کے ساتھ بھی ہوا۔جب ہم طب و عملیات کی کتابوں میں اصؒ اعمال اور طبی نسخوں کو دیکھتے ہیں تو صاف فرق محسوس کرتے ہیں کہ۔فلاں نسخے۔یا عمل مین یہ بات پوشیدہ رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے
کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
حصہ طبیب حضرات سے زیادہ عاملین کے لئے کار آمد ہے کیونکہ انہیں عملیات کا بہترین خزانہ دستیاب ہوگا۔
التذکرہ کی تیسری جلد کو ترجمہ کے کرتے وقت نقوش و طلسمات اور دعائوں ۔عزیمتوں ۔کو ترجمہ رتے وقت زیادہ دقت اور وقت لگا ۔راقم الحروف طب کے ساتھ عملیاتپر بیسیوں کتب تالیف کرچکا ہے اس لئے ان مخفیات کو عربی سے اردو میں ڈھالنے میں آسانی رہی۔