مجربات حیات
عرض مؤلف
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے میرے ارادے کی تکمیل کی ہمت بخشی علم کسی خاندان کی وراثت نہیں ہے میں ایک بے علم خاندان کا فرد ہوں، باپ ان پڑھ تھا اس نے ہم بھائیوں کو پرائمری تک تعلیم دلوائی میں پانچ جماعت پڑھا اس کے بعد ملیریا بخار ہوا جو کہ ایک سال تک رہا اس کے اتر جانے کے بعد مثانہ کا ایک مرض لاحق ہو گیا جو کہ قریباً چودہ سال تک رہا اس دوران میں مختلف حکیموں کے پاس جاتا رہا اور غور کرتا رہا اور علم کا شوق پیدا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھئے
طب کی 300بہترین کتب
اسی دوران پاکستان بن گیا اور مہاجر کئی قسم کی امراض لے کر پاکستان آئے خاص کر ملیریا۔ اسہال مروڑ کمی خون عام کمزوری بچوں کا سوکھا اور طبیب بھی نزدیک کوئی نہ تھا اُن کا علاج معالجہ شروع کر دیا اور خاصا موقع علاج کا مل گیا اور کافی تجربات حاصل ہو گئے اور رسالہ الحکیم جو کہ لاہور سے نکلتا تھا اور رسالہ طبیب حاذق جو کہ مجرات سے نکلتا تھا لگوا لیے اور خاندانی حکماء کو ملنے کی کوشش کر کے ان سے خاندانی مجربات حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوا اور کافی مجربات مل گئے،
مشہور زمانہ کتابیں بھی منگوالیں اسی دوران طب جدید شاہدرہ کے دو افراد حکیم مختار احمد صاحب اور حکیم صابر ملتانی مہینے سے مل کر طب جدید شاہد روی کا سبق حاصل کیا۔ اور ان کی تمام کتابیں خرید لیں خاص کر طبی اربعین جس میں ہومیو پیتھی اور ایلو پیتھی اور یونانی کے نسخہ جات ہیں ان کو تیار کر کے کافی فائدہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھئے
تقریبا ساڑھے تین سو علم طب کی کتابیں اردو زبان میں
اسی دوران ایک دوست جو کہ طبیہ کالج کے فارغ بھی تھے اور طب جدید شاہدروی کے عامل بھی تھے ان کے بچے کو اسہال وقے شروع ہو گئے تمام یونانی اور طب جدید کے علاج کیے لیکن آرام نہ ہوا ایک ہومیوڈاکٹر لاہور سے تشریف لائے اُن کے ساتھ ذکر کیا ان سے حسب علامت دوا دی تو بچہ فوراً شفایاب ہو گیا اس واقعہ کے بعد اُن صاحب نے طب یونانی
چھوڑ کر ہو میو پیتھی اپنا لی اور مجھ کو بھی کہا۔
میں نے بھی کتب منگوا لیں اور تجربات شروع کیے اور ڈاکٹر رفیق احمد محلہ خرادیاں لاہور کے ساتھ آنا جانا ہو گیا انہوں نے مجھ کو سارے تجربات سمجھا دیے اور ایک سند بھی عطا کر دی اس کے بعد
حکیم علامہ صابر ملتانی نے نظریہ مفرد اعضاء کی بنیاد رکھی پھر ان کے پاس آنا جانا شروع ہو گیا اور تعلیم بھی حاصل کی اور ان کی کتب خرید لیں ان تمام حالات میں مجربات کا کافی ذخیرہ حاصل ہو گیا
کسی گاؤں میں جاتا تو اس گاؤں کے حکیم ڈاکٹر سے ملاقات کرتا اور اعلیٰ مجربات حاصل کرتا کسی گاؤں میں عطائی کے پاس کوئی نسخہ ہوتا تو اس سے جا کر حاصل کرتا حتی کہ اپنے اور کم و بیش تمام وقت کے رائج طبوں مثلاً آیورویدک یونانی طب جدید شاہدروی ہو میو پیتھی، بایو کیمک نظریہ مفرد اعضاء کے ہزاروں مجربات حاصل ہو گئے اور خیال کیا کہ جو ذخیرہ میں نے بڑی مشکل سے حاصل کیا ہے اس کو لوگوں تک پہنچاؤں اس ارادے سے قلم اٹھائی اور جولوگوں کے خاندانی نسخہ جات حاصل کیے یا کتابی تھے لیکن مجربات میں اعلیٰ قسم کے تھے تمام کو حاصل کر کے ایک کتابی شکل دے دی تا کہ خلق خدا اس سے فائدہ اٹھائے اور دکھی انسانوں کے لیے شفا کا باعث ہو۔
میں نے کوئی نسخہ خواہ کیسی مشکل سے حاصل کیا ہے تمام کے تمام لکھ دیے ہیں اور دوسری جلد کا بھی انتظار نہیں کیا، اس کتاب میں بڑے بڑے اعلیٰ علاج جو عام کتابوں میں نہیں ملتے تفصیل کے ساتھ لکھ دیئے ہیں۔
کشتہ جات جو کہ خود تیار کیے وہ بھی سارے لکھ دیے غذا کا ایک باب بھی لکھ دیا ہے۔ گرمی کے زمانہ میں روزہ داروں کے لیے شربت اور کئی اقسام کی ادویہ لکھ دی ہیں اور کئی شربت جو کہ خود تیار کر کے کافی شہرت حاصل کی ہے تمام لکھ دیے اس کتاب کے ہوتے ہوئے آپ کو کئی کتابوں کی ورق گردانی سے نجات مل جائے گی سر سے لے کر پاؤں تک تمام امراض اور زہر سانپ کے مجربات گر پڑنا، چوٹیں لگتا اور بچوں کے خاص علاج جو کہ کئی دواخانوں کے راز اور اشتہاری نسخہ جات ہر مرض میں لکھ دیئے ہیں۔
کتاب کو ہر طرح کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے ایک مبتدی سے لے کر تجربہ کار حکیم تک کی ضرورت پوری کرے گی انشاء اللہ پرانے اطباء کے اقوال بھی کافی مل جائیں گے اب دعا ہے کہ اس کتاب کو مقبولیت عامہ حاصل ہو۔
دعائے حکیم
محمد حیات ساکن کیلے ڈاک خانہ خاص تحصیل و ضلع شیخو پورہ ایک لاجواب ہدایت ۔ میرا بیعت کا تعلق حضرت مولانا احمد علی صاحب لاہور میلے کے ساتھ تھا اُن سے ذکر کیا تو فرمانے لگے کسی مرض کی سمجھ نہ آئے تو اس کا علاج نہ کریں اس لیے کہ جو زمانے کے تمام نظریات سیکھ لے اور دوسری ہدایت یہ کہ خدا کی مخلوق پر از حد رعایت کریں فیس نہ لیں اور کم سے کم قیمت وصول کریں۔ تمام عمر دونوں ہاتوں پر عمل کیا ہے خدا تعالیٰ قبول فرمائے آمین یا الہ العالمین اور آخرت میں کامیابی عطا فرمائے عذاب قبر سے محفوظ رکھے اور عذاب جہنم سے بچائے آمین یا اللہ العالمین ۔
مجربات حیات :-ڈاونلوڈ لنک :-