ہونٹ پھٹنا سبب اور اس کا علاج
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
مریض نے اپنی بیماری کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حکیم صاحب میرے ہونٹ اکثر پھٹ جاتے ہیں خاص طور پر نچلا ہونٹ پاؤں کی بیائی کی طرح پھٹ جاتا ہے پھر اس سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے سردیوں میں یہ تکلیف زیادہ ہو جاتی ہے مگر آج کل بھی زیادہ ٹھنڈی اغذیہ کھانے سے فورا ہونٹ پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں جن دنوں ہونٹ پھٹنا شروع ہوتے ہیں اس وقت ہلکی ہلکی خارش بھی شروع ہو جاتی ہے کئی ٹیو میں وغیرہ لگا چکا ہوں مگر وقتی طور پر فائدہ ہوتا ہے جونہی دوا کا اثر ختم ہوتا ہے تو مرض دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔
تشخیص نبض و قاروره
مریض کی نبض دیکھی تو نبض سے عضلاتی تحریک اور تیزابیت واضح تھی قارورہ دیکھا تو وہ بھی عضلاتی اعصابی ہی معلوم ہوا۔
یا داشت
ہونٹوں کا بار بار پھٹنا ایک قسم کی ہونٹوں کی بواسیر ہی ہے جو سردی کی شدت اور متلی کی زیادتی اور تیزابیت کی واضح علامت ہے لہذا جب تک خشکی سردی اور تیزابیت کا خاتمہ نہیں ہو گا مستقل آرام کی امید نہیں کی جاسکتی لہذا محرک جگر وغد داغذیہ ادویہ کھلائی جائیں اور بیرونی طور پر لگوائی جائیں تو کامیاب علاج ممکن ہے کیونکہ جب جسم اور خون میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے تو کسی نہ کسی مقام کے غدد جاذبہ جذب اور دفع کا کام چھوڑ دیتے ہیں جس سے وہ ابتدا میں پھول جاتے ہیں اور ان میں درد اور بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے جوں جوں تیزابی مادہ اکٹھا ہوتا جاتا ہے ماؤف جگہ زخمی ہو کر پھٹ جاتی ہے اس حالت کو عرف عام میں بواسیر کا نام دیا جاتا ہے یہ تکلیف اگر سے لبوں پر ہو جائے تو بوا سیرلب کہلاتی ہے اگر خدانخوستہ اس میں شروع ہی سے تیزی اور شدت کے ساتھ درد ہو تو اس حالت کو ڈاکٹر حضرات کینسر کا نام دیتے ہیں۔ اصول علاج بالمفرد اعضاء
میں نے اس اصول کے تحت عضلاتی تحریک اور تیزا بیت کوختم کرنے کے لئے مریض کو غدی عضلاتی ملین ۔ غدی عضلاتی مسہل اور غدی اعصابی ملین ملا کر کھانے کو دیا بیرونی استعمال کے لئے غدی عضلاتی ملین اور حب اکسیر جدید ملا کرویزلین میں ملا کر کھانے کی ہدایت کی۔
تمام عضلاتی اعصابی اور اعصابی عضلاتی غذا میں بند کر دیں اور غدی عضلاتی سے غدی اعصابی اغذیہ استعمال کرنے کی ہدایت کی میں نے مریض کو دو ہفتہ دوائی کھانے اور بیرونی طور پر لگانے کے لئے دی دو ہفتہ بعد اس نے بتایا کہ اب ہلکی خارش اور درد ختم ہو گیا ہے اور ہونٹ بھی بھرنا شروع ہو گئے ہیں ۔ میں نے یہی علاج مزید جاری رکھنے کی ہدایت کی کہ اس کے مسلسل ڈیڑھ ماہ کے استعمال سے مکمل آرام آجائے گا اور مرض دوبارہ نہیں ہوگی ۔ چنانچہ چہ بہتوں میں مریض مکمل نصیب ہو
گیا ۔
اللہ نغدی عضلاتی ملین اور غدی عضلاتی مسہل کا نسخہ صفہ نمبر 85 پر درج ہے هو الشافی سندھ ۳ تولہ نوشادر ۴ تولہ مرچ سیاہ ایک تولہ سنا مکی ۸ تو لے
ترکیب تیاری سب کو باریک کر کے سفوف بنالیں بس تیار ہے
مقدار خوراک چار رتی تا ایک ماشہ دن میں چار بار ہمراہ پانی یا دودھ دیں افعال واثرات میں غدی اعصابی ملین ہے جگر و غدد کو مشینی طور پر تحریک دیتا ہے دماغ واعصاب میں تقویت پیدا کرتا ہے اور بے خوابی کی کیفیت ختم ہو جاتی ہے
سفوف برائے بیرونی استعمال
جلد پر لگانے کے لئے مرہم غدی عضلاتی ملین کے سفوف کے ۴۰ تولہ میں ایک تولہ نیلا تو تیا ملا کر مکس کر کے یہ سفوف تیل میں ملا کر جلد پر لگایا جاتا ہے معمولی خارش اور دانے وغیرہ ہو تو وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں ساتھ ہی غدد جاذبہ کا فعل تیز ہو کر فضلات خون میں جذب ہو کر گردوں کے راستے خارج ہو جاتے ہیں معمول مطب
ہے۔