ک گیرد محکم گیرد
ایک کو پکڑو لیکن مضبوط پکڑو
یک گیرد محکم گیرد
ایک کو پکڑو لیکن مضبوط پکڑو
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
ہر چیزی سیکھنے کی کوشش نہ کریں
علم کے بنیادی اصول ذہن میں رہنے چاہئیں ہنر لامحدود ہیں آپ ہر ہنر و علم نہیں سیکھ سکتے آپ کو اپنے ہنر میں ماہر ہوناچاہئے اصولوں کی موجودگی میں کسی بھی نئے علم و ہنر کو بہت کم وقت میں سیکھاجاسکتا ہے ذہانت مختلف علوم کو سیکھنے کا نام نہیں ہے بلکہ ذہانت کہتے ہیں کہ انسان اپنے حالات میں اپنا راستہ کس طرح بناتاہے اور حالات و واقعات اکثر بدلتے رہتے ہیں فضول وبیکار چیزوں میں مہارت وقتی طور پر تو کسی کو متأثر کرسکتی ہے مگر عملی زندگی میں اس کا کوئی رول نہیں ہے۔ماہر بننا ہے تو ایسی چیز کا بنیں جو آپ کو معاشی و معاشرتی طور پر کفایت و کفالت کی یقین دھیانی کرا سکے کم بہتر سوچ بہت زیادہ فضول و بیکار سوچ سے کہیں بہتر ہوتی ہے …
اعلیٰ لوگوں کی طرح سوچیں اور خود کو کم تر نہ سمجھیں کسی بھی میدان و محفل میں اپنی اہمیت ذہن میں رکھیں احساس کمتری میں مبتلاء نہ ہوں کسی کو دیکھ کر خومخواہ مرعوب نہ ہوںآپ کی شخصیت و ہنر محفل کی جان ہے رہی یہ بات کہ آپ پر کون توجہ دیگا ؟ مجھ میں ایسی کونسی خاص بات ہے ؟تو ایک نکتہ زہن میں رکھیں دنیا میں ہر وقت کوئی بھی اہمیت کا حامل نہیں ہوتابوقت ضرورت ہر ایک کو ایسی اہمیت ملا کرتی ہے،
گھر میں جواہرات اپنی اہمیت رکھتے ہیں لیکن سوئی کا کردار بھی اپنی جگہ پر اتنا ہی اہم ہے جتنے جواہرات۔ فرق ہے تو صرف موقع محل اور ضروت کاہے جس محفل میں آپ احساس کمتری کا شکار ہیں یہ آپ کے لئے منعقد ہی نہیں کی گئی آپ کو اس کے شرکاء میں ایک ہیں جس کے اعزاز واکرام میں یہ محفل جمی ہے اس سے آپ موازنہ مت کریں ، دوسری بات محفل میں جیسے دوسرے لوگ اپنے ہنر و فن کی وجہ سے امتیازی حیثیت رکھتے ہیں آپ بھی اپنے ہنر کی وجہ سے اہمیت رکھتے ہیں جیسے آپ دوسروں کے ہنر سے نابلد ہیں اسی طرح اور لوگ آپ والے ہنر سے ناآشنا ہیں البتہ اہمیت اس وقت بنتی ہے جب انسان اپنے ہنر کے ساتھ انصاف کرے آپ نے زندگی میں جس لائن کو بھی پسند کیاہے اس میں کمال پیدا کریں اور کمال اپنا لوہا بہر حال منوا کے رہتا ہے
اس سے غرض نہیں کہ وہ کونسا شعبہ ہے بسا اوقات ایسے پیشے والے لوگ جنہیں معاشرہ میں حقارت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اتنی اہمیت اختیار کر جاتے ہیں کہ بڑے بڑے لوگ ان کے محتاج دکھائی دیتے ہیں،آپ جس میدان میں بھی ہوںاس میں اپنی پوری مہار ت پیدا کریں پھر دیکھیں کس طرح اہمت حاصل ہوتی ایک ماہر نباض حکیم ایک اعلی سیاست دان ایک ماہر موچی ایک اعلی بارچی اور بہترین تکنیکی مہارت رکھنے والا انجینئر ہرایک اپنی جگہ پر اہم ہیں بات صرف موقعہ و محل کی ہے پیدا کرنے والے کسی کو بیکار و بے اہم پیدا نہیں کیا۔ پیشے اعلی و کمتر نہیں ہوا کرتے۔
ہاں سوچیں اعلی و کمتر ہوتی ہیں بسااوقات انسان کو اپنے کام میں مہارت ایسے مقام پر لا کھڑی کرتی ہے کہ وہ رشک خلائق بن جاتاہے۔البتہ جو سب کچھ بننا چاہتے ہیںوہ کچھ بھی نہیں بن پاتے،یہ مت بھولیں کہ آج کا دور شپسلائزنشن کا دور ہے پر کوئی اپنے کام سے متعلقہ شخص کی طرف ہی رجوع کرتاہے اگر آپ کو آنکھ میں تکلیف ہوئی تو آئی شپیشلسٹ [Field Specialization]کے پاس جائیں گے نہ کہ عام ڈاکٹر کے پاس اور ہر کوئی ماہر نہیں بن سکتاآپ اپنے شعبے میں ماہر بنیں آگے کیا ہوتاہے اس کی پروا مت کریں جو اپنے شعبے کا انتخاب کئے بغیر ہی زندگی کی راہ میں آکھڑے ہوتے ہیں
وہ تمام زندگی تجر بات میں پھنسے رہتے ہیں ایک کام میںلگے چھ ماہ بعددوسرا کر لیاپھر اگلے میں دلچسپی لینے لگے وہ انہی چکرو ں میں زندگی برباد کر دیتے ہیں ناکارہ لوگ بڑے بڑے منصوبے بنا تے ہیں لیکن کام سے دور بھاگتے ہیں ایسے لوگ نکمے اور خطرناک ہوتے ہیں،ہر کام شروع میں معمولی اور چھوٹا ہوتاہے محنت تجربہ لگن و یکسوئی اس میں جان ڈال دیتے ہیں رفتہ رفتہ نظریات بھی قانون کادرجہ اختیار کر جاتے ہیں معمولی کام بھی عظیم الشان منصوبوںمیںتبدیل ہوجاتے ہیں جو لوگ سوچ سوچ کر ہلکان ہوئے جاتے ہیں وہ اپنی تمام صلاحتیوں کو ختم کرد یتے ہیں اور جو خطروں سے ڈرتے ہیں وہ کامیابی سے ہمیشہ دور رہتے ہیں آپ کا کام تو ایک میدان میں کود جاناہے فوائد و نتائج آپ کی ذمہ داری نہیں ہیں۔