کچھ میوقوم کا گروپس کی کارکردگی۔
از۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
(1)آسان نکاح۔۔(2)الجبارفائونڈیشن گروپ(3)میو میری پہچان۔(4) میواتی بیٹھک
میو قوم نے جدید سوشل میڈیا میں بھی اپنو حصہ گیرنو شروع کردئیو ہے۔اوراپنا جذبات کو اظہار کراہاں ۔اور کچھ گروپس تو ایسا بھی ہاں جن کی سیکورٹی ایڈمنز حضرات نے اتنی سخت کرراکھی ہے کہ معمولی سی خلاف مزاج بات پے،ممبر اے ماکھی طرح باہر نکال پھکاہاں ۔۔جب بھی کوئی چبھتو سوال کروجائے تو فورا وارننگ اری کردی جاوے ہے۔بلکہ سیدھو سٹ ریمو کردئیو جاوے ہے۔ایسو میرے ساتھ کئی بار ہوچکو ہے۔۔۔
گروپن میں بنیادی طورپے لوگ اپنی انا کی تسکین ڈھونڈا ہاں۔چاہوا ہاں کہ سب اُن سو حاجی کہوا ں اور اُنن نے فرشتہ ثابت کرنے کے مارے اُوندھی سیدھی جو بات کہتا رہواں ۔خیر ایڈمنز لوگ اپنا گروپن کا مالک ہاں۔کہا کہو
جاسکے ہے؟۔
کچھ مفید واٹس ایپ گروپس۔
کچھ گروپس ایسا ہاں جو ایک خاص مقصد کے مارے بنا ہاں اور اپنی دُھن میں مشغول ہاں ۔کوئی اچھو کہے کوئی بُرو کہے وے اپنا کام میں لگا پڑا ہاں۔
(1)نکاح آسان بنائیں۔
عمران میو صاحب کو گروپ ہے ۔نکاح آسان بنائیں۔۔۔ان کی خدمات قابل قدر ہاں۔میواتی قوم کا بیٹا بیٹی اور ہر عمر کا ضرورتن مندن کی پرو فائل شئیر کری جاواہاں۔میری ملاقات سیان گائوں میں احسن فیروز نمبردار کے گھرے ہوئی ہی۔اپنا مشن میں یہ کتنا کامیاب ہاں ،یہی بتاہاں۔
(2)دوسرو گروپ الجبار فائونڈیشن
۔۔۔یا میں بھی تعلیمی لحاظ سے بحث و مباحثہ کرو جاوے ہے۔بہت سی مفید آراء اور تجاویز سامنے آواہاں ،گوکہ میں جاوید صاحب سو ملو نہ ہوں۔لیکن عمراب بلا میو اور عابد میو۔عمر صاحب فیصل آباد والا۔کافی متحرک ہاں۔
رات بابائے میواتی عاصد رمضان میو مہمان خصوصی ہو۔بہت ملوک پروگرام ہو۔بہت سی بات ایسی ملی جو میواتی
قوم و ثقافت اور میواتی کے مارے جدوجہد کے بارہ میں معلوم ہوئی۔
(3)تیسرو گروپ۔ میو میری پہچان۔۔۔۔
۔میو میری پہچان ہے ۔یامیں بھی کئی ممبر لوگ کافی فعال اور چوکس ہاں ۔عبدالحمید میو۔عمر میو۔اکبر میو ۔مولوی الطاف قمر جیسا قیمتی لوگ یا کا روح رواہاں۔یہ لوگ بھی اپنی سی کوشش میں لگا پڑا ہاں۔روز ایک موضوع منتخب کرو جاوے ہے۔واپے اپنا اپنا خیالات کو اظہار کرو جاوے ہے۔۔۔یا گروپ میں جتنی بات ہووا ہاں۔ان کو قوم کو کہا فائدہ ملے ہے ؟ کچھ پتو نہ ہے۔۔۔کیونکہ بے شمار ایسا موضوعات ہاں جن کو میو قوم سو کوئی تعلق نہ ہے۔مفاد عامہ۔اخلاقایات۔معاشرتی موضوعات پے بات چیت کری جاوے ہے،میو قوم کے مارے کوئی لائحہ عمل پیش کرنا میں دوسران کی طرح کوئی خاکہ پیش کرنا میں پیچھے ہے۔
چوتھو گروپ۔۔۔۔میواتی بیٹھک۔
ای گروپ،سنن میں آوے ہے کہ نمبردارلوگن کو ہے۔ جن کو موضوع جہیزکو خاتمہ ہے۔فیزیکلی کئی ایک اجلاس کئی گاون میں ہوچکا ہاں ۔ایک دو پروگرامن میں مشتاق میو امبرلیا۔شکر اللہ میو۔اور سلیم میو کے ساتھ شریک ہوئیو۔باتن میں تو بہت وزن رہوے ہے۔لیکن دیکھو ای گئی ہو کہ جو جہیز کے خلاف تقریر کراہاں ۔وے اپنی اولاد کے بارہ میں پرانی جہیز کی روایت پے کاربند دکھائی دیواہاں ۔
باقی گروپن کا بارہ میں اگلی قسط میں لکھونگو ۔۔۔