+92 3238537640

Share Social Media

کچھ مشہور علامات اور انکا علاج

کچھ مشہور علامات اور انکا علاج


(یہ مضمون ہماری کتاب تحریک امراض علاج۔سے مقتبس ہے،حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو)
مجھے اس باب کا اضافہ اس وقت کرنا پڑا جب میں نے اپنے چند شاگردوں کو یہ کتاب دکھائی، انہیں سمجھنے میں دشوار ی کا سامنا کرنا پڑا ۔اس لئے مجھے تمثیلاََ سمجھا نے کے لئے اس باب کا اضافہ کرنا پڑا ۔ یہ باب تھا تو غیر ضروری لیکن اگر کتاب و طریقہ کار کی تفہیم میں کام دے سکے، اس کے مطالعہ سے پوری کتاب سے استفادہ کیا جاسکے تو یہ چند اوراق کچھ زیادہ نہیں۔ہمارے احباب کچھ ایسے لوگ بھی آئے ہیں جو بنیادی طور پر طب سے شغف تو رکھتے ہیں لیکن علم ہونے کے باوجود انہیں بعض امراض میں جھجک محسوس ہوتی ہے انہیں لوگوں کی سہولت کے لئے ہم نے تجویز دی ہے کہ مشہور و معروف علامات کو بیان کرکے ان کا علاج لکھ دیا جائے تاکہ آنے

Advertisements

والوں کو بھی آسانی رہے۔
الف
{انگلیاں ٹیڑھی ہونا}
اگر مریض کی انگلیاں خود بخود ٹیڑھی ہوجایئں یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے،حب اکسیر جدید غدی اعصابی ملین اور حب شفا ملاکر کھانے کو دیں ،انگلیوں پر گل کیسو اور پوست ریٹھہ ملاکر ٹھنڈے پانی سے ٹکور کرائیں جیسے ہی رطوبات کی کمی پوری ہوگی صحت لوٹ آئیگی، اللہ شفا دینے والاہے۔
{ابکائیاں}
ہر وقت کھانسی رہے بلغم خارج نہ ہوسردی میں سانس کی تنگی ہو ۔پمپ لینا پڑے، بعض اوقات دانتوں سے خون آنے لگے تو ایسے مریض اعصابی کھار اعصابی غدی تریاق ملاکر خمیرہ گائوزبان سے دیں اللہ شفا دیگا ۔
{اپنڈے سائٹس/کانی آنت کا روم}
پیٹ میں دائیں طرف سخت درد ہوتا ہے۔قبض کا رہنا کبھی قے منہ خشک،پیاس زبردست ریاح وغیرہ عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے ، علاج کے لئے۔غدی عضلاتی ملین۔حب السلاطین ۔غدی ہاضم وغیرہ دیں۔
{اعصابی دردیں}
جب اعصابی ٹھنڈی چیزیں زیادہ مقدا ر میں استعمال کی جائیں تو جسمانی حرارت کم ہوکر اعصابی دردیں شروع ہوجاتی ہیں،پسینہ زیادہ آتا ہے، پیشاب کی مقدار سفید رنگ میں کثرت سے آتا ہے۔خون کی کمی۔گھبراہٹ چلنے پھرنے میں معذوری ہر وقت لیٹے رہنے کو دل کرنا،چلنے میں سانس پھول جانا وغیرہ اعصابی عضلاتی علامات ہیںعلاج کیلئے اطریفل مقوی۔حب مقوی خاص حب فولادی ۔عضلاتی غدی مسہل دیں اللہ شفا دے گا۔

{آنکھوں سے پانی آنا}
اکثر نزلہ زکام ہونا،ناک و منہ سے مسلسل پانی بہنا نیند نہ آنا ،پٹھوں کی دردیں وغیرہ ہوا کرتی ہیں، اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔ اس تحریک میں بلغم بنتا ہے اور ساتھ میں خارج بھی ہوتارہتاہے۔علاج کے لئے حب فولادی ۔حب اسطو خودوس ۔ وغیرہ دیں۔ٹکور کے لئے ہوالشافی چائے کی پتی3ماشے۔پوست خشخاش 3ماشے پھٹکڑی 3 رتی، تینوں کو تھوڑے سے پانی سے نم دیکر آنکھ پر باندھیں عضلاتی پردہ میں بہت قوت آجاتی ہے ۔
{السر/عضلاتی}
جو زخم مزمن صورت اختیار کرلے وہ السر کہلاتا ہے۔السر عضلاتی ۔ غدی۔اعصابی تینوں تحریکوں میں ہوتا ہے۔عام طور پر پہلے مقام مرض پر ہلکا ہلکا درد ہوتاہے، جو بڑھ کر سوزش وورم میں تبدیل ہوجاتا ہے، یہی حال رہے تو زخم بن جاتا ہے۔عضلاتی تحریک سے ہونے والا السر ترش ڈکاریں۔قبض۔ریاح کا دباؤ بھوک کی کمی۔چہرہ پر مایوسی، آنکھوں کی گرد سیاہ حلقے کیونکہ اس میں خلط سودا کی زیادتی، عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔غذا کے ساتھ دوا یہ دیں ۔ہوالشافی:گندھک آملہ سار5تولے، پارہ1تولہ،اجوائن دیسی4تولے رائی 4 تولے پہلے کجلی تیار کریں ،پھر اجوائن و رائی ملاکر باریک کرلیں ایک تا دو ماشے دن میں چار بار پانی کے ساتھ۔غدی عضلاتی ہے۔ہر قسم کے السر۔اندرونی و بیرونی ہر قسم کے زخم مفید ہے ترشی و تیزابیت کو چنددن میں ختم کردیتا ہے۔
{السرغدی}
یہ السر آنتوں کے غدد سوزش ناک ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، انتڑیوں میں مروڑ پیچس وغیرہ ہوتی ہے، آنتوں کے زخم پھٹنے کی وجہ سے خون رسنے لگتا ہے۔یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے،خون پیپ آمیز پاخانے آتے ہیں،علاج کے لئے اعصابی غدی /اعصابی عضلاتی نسخہ جات دیں۔ ہوالشافی:ملٹھی۔سونف۔ہلدی۔تولہ، تولہ۔سب باریک کرلیں ایک تا دو ماشے تازہ پانی کے ساتھ دیں، اعصابی غدی اثرات کے حامل نسخہ ہے،انتڑیوں کی سوزش۔ ورم ،زخم السر کے لئے بے حد مفید ہے،پیچس کے لئے آب حیات ہے، دوسرا نسخہ بھی مفید ہے :ریٹھہ1تولہ،ہلدی5تولے،زیرہ سفید5تولے سب باریک کرلیں۔ایک تا دو ماشے دن میں چار بار۔اعصابی غدی ہے،پرانی پیچس انتڑیوں کے زخم میں مفید ہے سوزاک کے لئے تریاق ہے۔
{اعصابی السر}
یہ السر معدہ آنتوں اور غذا کی نالی کے اعصابی پردے میں زخم کی صورت اختیار کرجاتے ہیں اس السر مین خون نہیں آیا کرتا، ہاں درد ہوتا رہتا ہے۔لعاب دہن کی کثرت ہوتی ہے پیشاب زیادہ آتا ہے، پیٹ میں گڑ گڑ ہوتی ہے۔اعصابی غدی یا اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔اس میں عضلاتی غدی شدید دیں حب صابر وحب مقوی خاص ملاکر دیں۔
{ایڑیوں کا درد}
یہ عمومی طور پر عضلاتی تحریک سے ہوتا ہے کیونکہ حرکت کرنے سے درد کا احساس ہوتا ہے ۔یاد رکھئے کسی بھی عضلاتی علامت کا توڑ غدی تحریک پیدا کرنا ہوتا ہے یعنی غدی عضلاتی تحریک پیدا کردیں اللہ شفا دے گا۔کیونکہ خشکی کا توڑ گرمی ہوتا ہے۔
{آنکھوں کی جلن}
غدی تحریک کی وجہ سے یا گرم موسم میں آنکھوں میں جلن پیدا ہوجاتی ہے،سوزش و خشکی وغیرہ محسوس ہونے لگتی ہے،یہ غدی اثرات کا نتیجہ ہے۔علاج کے لئے ، ہوالشافی:افیون 4 ماشے شورہ قلمی1تولہ۔عرق گلاب1بوتل افیون وشورہ کو باہم ملا کر عرق میں حل کرلیں پھر نتھار کر بوتلوں میں بھر لیں۔اعصابی عضلاتی ہے، آنکھوں کی جلن،سوزش،خشکی وغیرہ میں بے حد مفید ہے، قطرہ قطرہ آنکھوں میں ڈالیں،خشکی کے کان درد کے لئے بھی مفید ہے جو لوگ ایک دوا کو مخصوص علامت کے لئے استعمال کرنے کے عادی ہیں انہیں اس کا تجربہ ضرور کرنا چاہئے۔
{امساکی دواؤں کی تباہ کاری}
سرکندھوں میں درد پٹھوں میں کھچاؤ اکڑاؤ وغیرہ پیدا ہونے کی زیادہ تر وجوہات امساکی دواؤں کا استعمال کرنا ہوتا ہے۔اگر امساکی دوا کھاکر جماع میں مشغول ہوا ،اور کہیں درد شروع ہوگیا تو ساری زندگی درد پیچھا نہیں چھوڑتا۔ایسے مریضوں کی نبض غدی عضلاتی ہوتی ہے کیونکہ انگریزی دوائیں اکثر گرم (غدی) خشک (عضلاتی) ہوتی ہیں۔علاج کے لئے حب شفاء،اکسیر جدید،اعصابی عضلاتی اکسیر، مالش کے لئے روغن اوجاع دیں،جن سے پیشاب میںکمی ہو ایسی چیزیں بند کردیں،ایک دو ماہ میں رطوبتیں بکثرت پیدا ہوکر سب علامات دور ہوجائیں گی۔
{آواز باریک ہونا /دیر سے بولنا}
کچھ لوگوں میں حرارت کی کمی ہوتی ہے، معدہ و جگر کے عضلات میں تسکین ہاضمہ خراب ہوتا ہے۔پیٹ میں ہوا گیس تبخیر وغیرہ ہوتی ہے اکثر پیچس کی کیفیت رہتی ہے ۔یہ اعصابی عضلاتی تحریک کی علامات ہیں۔علاج کے لئے حب مقوی خاص ۔سفوف سنگرہنی۔تریاق تبخیر ملاکر دن میں تین بار دیں جوارش املی چاٹنے کے لئے دیں کھٹی ترش اشیاء زیادہ مقدار میں کھائیں۔
{آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑنا}
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے امراض گردہ و امعا ء اور بواسیر و خون میں تیزابیت کی علامت ہے عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے جس میں خشکی کی کثرت ،نرم مقامات میں سیاہی کے دھبے بننے کا سبب ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی عضلاتی یا غدی اعصابی دوا دیں اللہ شفا دیگا ۔
{اسہال}
انسانی جسم کا اخراجی نظام میں بول و براز اہمیت رکھتے ہیں۔ان دونوں میں خرابی انسان کو بے قرار کردیتی ہے،پاخانہ تین صورتوں میں ہوتا ہے،سخت اور قبض کے ساتھ یہ عضلاتی تحریک ہوتی ہے،پیچس و مروڑ کے ساتھ یہ غدی تحریک ہوتی ہے،اسہال ودست یہ اعصابی تحریک ہوتی ہے،یہ اس قدر تکلیف دہ مرض ہوتا ہے اس بیماری سے مرنے والے کو حدیث پاک میں شہید قرار دیا گیا ہے(ابن حبان فی الصحیح1616۔احمد 445.4۔ابوداؤد باب فی فضل من مات فی الطاعون188/3۔نسائی باب النھی عن البکاء ا لمیت13/4 ۔ ابن ماجہ)علاج کے لئے عضلاتی اعصابی۔یا غدی عضلاتی اغذیہ و ادویہ دیں۔ترش اشیاء بہت مفید رہتی ہیں۔
{اختناق الرحم}
اس بیماری کا علاج باری والے بخار کی طرز پر کرنا چاہئے جیسے باری کا بخار وقت مقرہ پر آتا ہے ،ایسے ہی اختناق الرحم بھی وقت مقررہ پر نمودار ہوتا ہے، غیر شادی شدہ میںعضلاتی اعصابی اور شادی شدہ میںعضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے ۔ احساسات کی شدت بندش حیض کمر پٹھوں میں درد وغیرہ ساتھ میں ہوتے ہیں ۔ علاج کے لئے غدی عضلاتی۔ عضلاتی غدی اغذیہ و ادویہ مناسب رہتی ہیں۔
{الرجی/پتی اچھلنا/چھپاکی نکلنا}
یہ تینوں اخلاط میں پیدا ہوسکتی ہیں، ان میں سے ایک کا ذکر سابقہ سطور میں ہوچکاہے، باقی یہ ہے ۔یہ گرم دوا کھانے یا کسی جانور کے کاٹنے سے خون میں جوش پیدا ہوکر بصورت خارش نمودار ہوتی ہے۔اگر بگڑجائے تو جانے کا نام نہیں لیتی۔انٹی الجرک ادویات وقتی طور پر دبادیتی ہیں پھر موسم کے لحاظ سے ابھر آتی ہے ۔عمومی طور پر دن یا رات گرمی یا سردی سے نکلتی ہے ،دن کے وقت گرمی وغیرہ سے نکلنے والی الرجی کا ذکر ہوچکا ہے، اب رات کے وقت نکلنے والی چھپاکی کی علامات ذیل میں ہیں،دن کے وقت غائب ہوجاتی بونداباندی ٹھنڈ میں نمودار ہوتی ہے، مریض کا چہرہ مغموم ناخن سفیدی مائل عمومی طور پر نزلہ زکام میں مبتلا رہتا ہے۔یہ اعصابی یعنی بلغمی علامت ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی نسخہ جات ضرورت کے وقت کام میں لائیں۔اطریفل مقوی۔شربت مصفی استعمال کرائیں۔الرجی بڑھا ہوا اور انسانوں میں پھیلتا ہوا مرض ہے جس سے دس سے پندرہ فیصد لوگ متأثر ہوتے ہیں۔یہ سرخ رنگ کے درپھڑ ہوتے ہیںجو جسم پر معمولی خارش کرنے سے پڑ جاتے ہیں، یہ جلد کی اندرونی تیہوں کا ورم ہوتا ہے جو پلازما سے نکل کر زیریں جلد جمع ہوجانے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ جلد کے نیچے ایک کیمیاوی عنصر ہسٹامین (Histmine)ہوتا ہے جو عام طور پر قابل عمل نہیں ہوتا لیکن جلد کے ساتھ کوئی ایسی چیز مس کرجائے جس سے جلد کو الرجک ہو تو یہ مادہ خون کی باریک نالیوں کے منہ کھول دیتا ہے جس سے آب خون نکل کر زیر جلد جمع ہوجاتا ہے اور وہیں پر سرخ دپھڑ پڑ جاتے ہیں،ابتداء میں شدید خارش ہوتی ہے اس کے بعد جلن ہوکر زمانہ وقوف آجاتا ہے دپھڑ قائم رہتے ہیں لیکن جلد کی خارش و جلن کم ہوجاتی ہے۔ان دھبوں کی وجہ سے جسم بدصورت ہوجاتا ہے اگر یہ دھبے باہر نکلیں تو اتنے خطرناک نہیں ہوتے لیکن اگر یہی دپھڑ زیر جلد بن جائیں تو بہت خطرناک ہوتے ہیں جس کے پھیلاؤ سے کسی وقت بھی موت واقع ہوسکتی ہے ۔ یہ عورتوں اور بچوں کو زیادہ ہوتا ہے علاج کے لئے ہوالشافی:پھٹکڑی سفید۔گیرو انڈیا۔ سنگ جراح تینوں برابر وزن میں پیس کر 3gدن میں تین بار کھانے کے بعد نیم گرم دودھ سے دیا جائے شربت بزوری یا سوڈا دودھ سے دیں۔خشک غذاؤں سے پرہیز کریں۔
{انگڑائی}
کچھ لوگوں کو انگڑائیاں بہت زیادہ آتی ہیں۔راقم کے تجربہ میں ایسے لوگ بھی آئے جن کا خیال تھا کہ انہیں سایہ ہے ،جب سایہ دباؤ دیتا ہے، تو انگڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ یہعضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔عضلات میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے عمومی طور پر تھکاوٹ نیند کی کثرت اس کا سبب بنتا ہے۔علاج کے لئے۔غدی عضلاتی تحریک پیدا کریں گرم اشیاء استعمال کر یں۔فوری طورپر اثرات کے لئے اگر مناسب طورپر اعصابی عضلاتی غذا و دوا دیں تو بہت جلد صحت کے اثار نمودار ہونے لگتے ہیں۔
{کانی آنت کا ورم}
پیٹ میں دائیں طرف شدید درد ہوتا ہے۔پیٹ پر ورم آجاتا ہے، مریض ماہی بے آب کی طرح تڑپتا ہے۔میڈیکل میں ایسے شخص کو فوراََ آپریشن کا مشورہ دیاجاتا ہے، یہ عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے یعنی سودا کی افراط ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی عضلاتی ملین۔ ہاضم قبض ہوتو حب السلاطین۔غدی اعصابی اکسیر دیں ۔ورم کے مقام پر محلل اعظم کا لیپ کریں۔
{اونچی ڈکاریں}
یہ معدہ کی خرابی ہوتی ہے ۔ڈکاریں اتنی آواز سے آتی ہیں کہ دور دور تک سنی جاسکتی ہیں، معدہ میں ترشی و تیزابیت اور تناؤہوتا ہے،خالی پیٹ بہت ڈکاریں آتی ہیں ۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے،علاج کے لئے۔ادرک اجوائن کا قہوہ شہد سے میٹھا کرکے دیں۔عمومی طور پر غدی اعصابی نسخہ جات اعلی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔

{آنتوں کے زخم/غدی نزلہ کے لئے}
آنتیں غدی اثرات کی حامل ہوتی ہیں ،گوکہ دیگر اخلاط بھی شریک ہوتے ہیںاس لئے آنتوں کے زخم جلن دار ہوتے ہیں۔نزلہ میں گرم نزلہ بھی غدی سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے اصول آپ کو معلوم ہے کہ غدی تحریک کو اعصابی تحریک میں بدل کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، ایک نسخہ حاضر خدمت ہے۔ ہوالشافی ۔ گاؤزبان چار تولے۔ابریشم چار تولے، کشنیز خشک چار تولے صندل سفید چار تولے ۔گل سرخ چار تولے۔الائچی خوردا یک تولہ ۔ چینی اڑھائی سیر۔ سب سے پہلے ابریشم کو کیڑوں سے صاف کرکے عرق یاپانی میں بھگو دیں کچھ عرصہ ابالیں، جب آدھا پانی جل جائے تو چینی ملاکر خمیرہ کے قوام پر لے آئیں۔گھوٹ کر خمیرہ تیار کرلیں۔اعصابی غدی ہے۔چھ سے نو ماشہ ہمراہ پانی یا عرق گلاب ۔ اعصاب کو تحریک دیتاہے ،جگر کو سکون اور قلب کو تسکین دیتا ہے ،مقوی و مفرح دل ہے۔غدی نزلہ و زکام سماعت کا بھاری پن۔ضعف بصارت بوجہ گرمی۔سرعت انزال۔ہائی بلڈ پریشر میں مفید ہے اور آنتوں کے زخم اس کے استعمال سے بہت جلد ختم ہوجاتے ہیں،خفقان قلب کی خاص دوا ہے۔بنائیں اور فائدہ اُٹھائیں اللہ شفا دینے والا ہے(نظریہ مفرد اعضا ۲۵۰)
{اٹھرا}
یہ مشہور علامت ہے، دراصل یہ قاذقین (نلوں)کی سوزش و ورم ہوتا ہے، اصل اٹھرا یہ ہوتا ہے کہ حمل کے پہلے یا آخری تین ماہ میں بچہ ساقط ہوجاتا ہے، اس کے جسم پر آبلے یا نیلے رنگ کے داغ دھبے پائے جاتے ہیں ،یہ اپنی عمر سے بڑا پایا جاتا ہے بعض اوقات اس کے چہرے پر جھریاں بھی پائی جاتی ہیں۔رہی سوزش قاذفین تو اس میں حیض درد کے ساتھ تھوڑا تھوڑا آتا ہے، اکثر تین زور کے بعد بند ہوجاتا ہے، اس حمل کا اسقاط نو ماہ کے دوران کسی وقت بھی ہوسکتا ہے علاج حقیقی اٹھرا کے لئے جب حمل ہوجائے تو یہ نسخہ دیں :ہوالشافی:مغز تخم نیم۔ رسونت ۔ گوند ببول سب برابر لیکر بڑے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ایک ایک گولی دن میں تین بار باداموں کی پھیکی سردائی سے دیں صبح وشام جوارش آملہ ایک ایک چمچ دیں گرم غذاؤں سے پرہیز کریں۔رہی بات غیر حقیقی اٹھرا یعنی قاذفین کی نالیوں کی سوزش اس کے لئے یہ نسخہ دیں ہوالشافی: سہاگہ سفید 100g ملٹھی100gریوند خطائی 30g سب ادویہ پیس کر چائے والا چمچ دن میں تین بار کھانے کے بعد نیم گرم دودھ سے دیں ،جب حیض کھل کر بغیر تکلیف کے ہونے لگے تو مرض ٹھیک ہوچکا۔لیکن غذائی پرہیز جاری رکھیں ۔ سب خشک غذائی بند الکلی و کیلشیم والی غذائیں استعمال کرائیں۔
{اسقاط حمل}
یعنی بچہ کا طبعی عمر سے پہلے رحم سے خارج ہوجانا، گرجانا، اسقاط کہلاتا ہے۔بعض عورتوں کو مخصوص مہینے میں اسقاط ہوتا ہے۔اگر از خود اسقاط ہوجائے تو ٹھیک ورنہ زندگی کے لالے پڑ جاتے ہیں۔کچھ کو بخار بھی ہوجاتا ہے۔طبیعت سست پڑ جاتی ہے، کمر اور پیڑو میں درد ہوتا ہے وقفہ وقفہ سے رحم میں انقباض و تشنج ہوتا ہے، سر میں گرانی پستا نو ں کی سختی زائل ہوجاتی ہے ان کا حجم کم ہوجاتا ہے ،آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاجاتا ہے ،سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔اگر اسقاط اچھے انداز میں ہوجائے، رحم کی صفائی ہوجائے تو بہتر ورنہ نقصان کا خدشہ باقی رہتا ہے، اگر مشمیہ خارج نہ ہوتو رحم سے رطوبت و خون بدبودار خون بہتا ہے، کبھی مشمیہ کے ٹکڑے بھی خارج ہوتے ہیں،اگر متعفن مادہ زیادہ ہوجائے تو اس کا زہر خون میں سرایت کرجاتا ہے، فساد خون ۔ سرخباد سرسام تک نوبت پہنچ جاتی ہے، مریضہ ہلاک ہوسکتی ہے۔ اگر ایسی نوبت آجائے تو یہ کاڑھا پلائیں ہوالشافی:ڈوڈہ کپاس۔ پوست املتاس۔تخم خرپزہ۔ گل سرخ۔ بانس کی گرہ2,2تولہ پانچ کلو پانی میں پکائیں جب تین حصہ رہ جائے تو اس میں گڑ ملا کر اتار لیں، یہی جوشاندہ بار بار دیں۔ تھوڑا تھوڑا پلاتے رہیں۔رحم صاف ہوجائے گا اور مشمیہ خارج ہوکر عورت کو راحت ملے گی۔
{اسقاط روکنا}
اگر کسی وجہ سے اسقاط حمل کے آثار شروع ہوجائیں۔پیڑو ۔رانوںمیں درد ۔ آنکھوں کے آگے اندھیرا آجائے۔سر چکرانے لگے۔درد زہ شروع ہوکر معمولی اخراج خون شروع ہو جائے جس میں رطوبت زیادہ نہ ہو۔ فم رحم ابھی کھلا نہ ہو ۔ جنین اپنی جگہ سے ہلا نہ ہو تو اسقاط کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔علاج کے لئے ہوالشافی:کشتہ بیضہ مرغ۔دار چینی ۔ کشتہ سنگ جراحت برابر وزن لیکر پیس لیں ۔بوقت ضرورت دو سے چار گرام گرم دودھ سے دن میں چار بار دیںشربت انجبار و بزوری استعمال کرائیں۔اعصابی غذائی دیں اللہ فضل کر نے والا ہے ۔
{آبلے}
اکثر بچوں کے جسم پر آبلے پڑ جاتے ہیں جن پانی رستا رہتا ہے اور بڑھتے رہتے ہیں ان کے لئے۔ ہوالشافی کمیلہ اور بورک ایسڈ برابر وزن لیکر سرسوں کے تیل میں ملاکر لگایئں پہلے ہی دن فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ کسٹرائل لگائیں تو بھی بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔اگر آبلے پانی سے بھر جائیں پانی نکلنے پر دوسرے حصے متاثر نہ ہوں تو کمیلہ کا استعمال بہتر رہتا ہے
{احتلام}
یہ عضلات کی تحریک سے جسم میں سردی خشکی کے اضافے سے رونما ہوتا ہے، خلط سوداء ترشی و تیزابیت کے بڑھ جانے سے ہوتا ہے۔سرعت انزال جگر کی تحریک سے تو جریان اعصابی تحریک سے ہوا کرتاہے، یعنی عضلاتی اعصابی تحریک ہوا کرتی ہے۔علاج کے لئے تریاق احتلام۔سفوف احتلام وغیرہ کامیاب دوائیں ہیں ۔
ب
{باؤگولہ۔ہسٹیریا}
غیر شادی شدہ لڑیکوں کا مرض ہے۔مریضہ اچانک رونے لگتی یا ہنسنے لگتی ہے ۔ مریضہ کے رحم سے حلق کی طرف ایک گولہ سا اٹھتاہوا محسوس ہوتا ہے، مریضہ بے ہوش ہوجاتی ہے ۔ لیکن یہ کامل بے ہوشی نہیں ہوتی، مریضہ ادھ کھلے ڈھیلوںکے ساتھ دوسروں کی حرکات دیکھتی رہتی ہے ۔یہ سوزش رحم قاذفین کی نالیوں کی سوزش۔ شہوانی خیالات سے دماغ کا ہر وقت الجھا رہنا،لیکوریا،فہم و ادراک کی کمی،دورہ کے وقت مریضہ ہاتھ پاؤں مارنے لگتی ہے،بے ہوش ہوجاتی ہے، مریضہ کو ہوا دار کمرے میں لے جائیں گلے کے بٹن کھول دیں سر قدرے اونچا کریں، چہرے پر سرد پانی کے چھینٹے ماریں۔مریضہ کے نتھنوں کو ایک دو منٹ کے لئے بند کردیں۔ہینگ لہسن یا پیاز سنگھائیں ،مریضہ کو دہکتے ہوئے شعلہ سے جلانے کی دھمکی دیں، زیادہ ہمدردی جتانے کی ضرورت نہیں ہے۔مریضہ کی جلد از جلد شادی یا میاں سے میلاپ کا بندوبست کریں(اعصابی عضلاتی مرض ہوتا ہے۔
{بچہ کی نشو ونما رک گئی ہو }
بچہ سوکڑا میں ہے یہ نسخہ استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں،بچوں کی تحریک اعصابی عضلاتی یا اعصابی غدی ہوا کرتی ہے بڑھوتری کے لئے کافی مقدار میں رطوبتیں درکار ہوتی ہیں جن بچوں میں رطوبتیں کم ہوجائیں انکی نشو ونما رک جایا کرتی ہے ۔ہوالشافی۔زہر مہرہ خطائی1 تولہ، طباشیر اصلی1تولہ،الائچی خود1تولہ پوست ہلیلہ زرد1تولہ سوف کلیجی جوان بکرا 6تولہ ترکیب تیاری:ایک دیگچہ لیں جس میں دوسیر پانی ڈال کر اوپر ڈھکنا رکھ کر آگ پر رکھ دیں اور کلیجی کا قیمہ کرکے ڈھکنے کے اوپر پھیلا دیں نیچے آگ جادیں، کلیجی کو ہلاتے رہیں آہستہ آہستہ کلیجی خشک ہو جایئگی ، اب دوسری ادویہ ملاکر باریک کرلیں ،بس تیار ہے ایک سے دو رتی دن میں تین بار کم از کم ایک ماہ مسلسل استعمال کرائیں ،عضلاتی اعصابی اثرات کا حامل نسخہ اس کے ساتھ ہڑتال گئودنتی کا 100گرام کا ٹکڑا آگ پر رکھ کر کشتہ کرلیں، پھر ایک ایک رتی شہد میںملاکر چٹائیں یا پانی سے دیں، انشاء اللہ بچہ کی پھر سے نشو ونما ہونے لگے گی
{بچوں کا جھٹکے کے ساتھ بے ہوش ہونا}
عمومی طور پر ایسے بچوں کی تحریک غدی عضلاتی ہوتی ہے۔بے ہوشی میں جھٹکے لگتے ہیں۔ ہاتھ پاؤں اکڑجاتے ہیں۔ایسے بچوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔پیشاب کم ہوجاتا ہے۔ چہرے کی رنگت زردی مائل خون کی کمی واضح علامات سامنے آتی ہیں۔علاج کے لئے۔ اعصابی غدی تریاق۔اعصابی عضلاتی ملین۔جوارش شاہی وغیرہ دیں۔عرق بزوری پلانے کو دیں۔اللہ شافی ہے۔
{بایاں فالج}
اعصابی عضلاتی تحریک میں ہوتا ہے۔ایسے مریض کو کثرت سے پسینہ آتاہے ،بائیں ٹانگ و بازو میں شدید دردیں ہوتی ہیں۔علاج کے لئے حب مقوی خاص۔حب صابر۔حب فالج دیں ۔غذا ترشی والی دیں۔

{بدبودار پسینہ آنا}
جسم کے مختلف حصوں سے بدبودار پسینہ خارج ہونا، جسم سے ناگوار بو کا آنا۔غدی اعصابی تحریک ہوتو ۔علاج کے لئے اعصابی عضلاتی یا اعصابی غدی دوا و غذا دیں تاکہ صفرا کی حدت کم ہوکر تعفن پیدا نہ ہو۔
{بچے کو ہچکی آنا}
بچے کو معدہ کی خرابی خشکی کی وجہ سے سوزش ہوتی ہے، جو ہچکی کا سبب بنتی ہے ۔ عضلاتی تحریک کی وجہ سے جب بچے کے معدہ میں دودھ پھٹ جاتا ہے، تو بچے کو ہچکی آنے لگتی ہے۔اسی طرح اگر بچے کی ماں کو عضلاتی تحریک ہوتو بچہ کو دودھ پلانا بند کردے تاکہ بچہ کو نقصان نہ ہو ہچکی کے لئے بچے کویہ نسخہ دیں ۔ ہوالشافی:گل سرخ۔کالی مرچ ۔سنڈھ،سونف ہر ایک ہم وزن باریک کر کے 2,2رتی دن میں تین بار عرق سونف سے دیں۔اللہ آرام دے گا۔
{بلڈ (شوگر)پریشر اور گھبراہٹ}
اگر بلڈ پریشر،گھبراہٹ،ہاتھ پاؤں میں جلن ہو۔بلڈ شوگر ہوتو یہ نسخہ اعلی نتائج کا حامل ہے۔ ہوالشافی:قلمی شورہ۔بند ق۔ریوند خطائی ۔ نوشادر ہم وزن سب کو باریک کرکے ایک ایک گرام دن میں تین بار۔اللہ شفا دے گا۔
{بچے کے پیٹ کا اپھار}
اگر دودھ اچھی طرح ہضم نہ ہو تو بچے کے پیٹ میں گیس بننا شروع ہوجاتی ہے، بچے کا سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔علاج کے لئے بچے کے پیٹ کو گرم ریت لیکر سینک دیں۔ چہار عرق پلائیں ۔یہ نسخہ بھی کام میں آنے والی چیز ہے۔ ہوالشافی:ریوند خطائی1تولہ ۔ سہاگہ1تولہ،سنڈھ1تولہ۔ریوند عصارہ3ماشہ سب کو باریک کرلیں دن میں ایک ایک رتی چار بار دیں۔
{بھوک کا بند ہونا}
کھانے کی بالکل طلب نہ ہونا، بھوک کا ختم ہوجانا، اعصابی غدی تحریک میں ہوتا ہے۔سر میں ہر وقت ہلکا ہلکا درد ہوتے رہنا۔علاج کے لئے پہلے اعصابی عضلاتی دوا دیں، اس کے بعد عضلاتی اعصابی غذا و دوا دیں جیسے کچلہ دار چینی لونگ،ہینگ کے مرکبات دیں۔بھوک کھل جائے گی۔
{بستر پر پیشاب کرنا}
یہ تکلیف بچوں کو زیادہ ہوتی ہے لیکن بعض جوانوں کو بھی یہ علامات پائی جاتی ہے۔یہ اعصابی غدی تحریک ہوتی ہے۔مریض کا پیشاب صاف سفید رنگ مقدار میں زیادہ ہوتا ہے۔ترشی کی کمی سے عضلات کمزو رہوتے ہیں۔علاج کے لئے حب مقوی خاص ۔ حب صابر وغیرہ دیں ،لڈو پیشاب روک بھی ساتھ استعمال کرائیں۔
{بواسیر خونی/بادی}
بواسیری زہر اس وقت جسم میں پرورش پاتا ہے جب خلط سودا میں خمیر پیدا ہوجائے ،ترشی و تیزابیت بڑھ جائے ۔قبض گیس پاخانہ کی جگہ ورم درد و جلن چہرے پر ہلکا ورم۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی عضلاتی ملین۔حب بندق دیں۔
{بولنا بند ہونا}
اگر کوئی شخص پہلے ٹھیک بولتا ہو بعد میں بولنا بند ہوجائے۔ایسے شخص کے منہ سے ہر وقت رال بہتی رہتی ہے جو اعصابی تحریک کی واضح علامت ہے اعصابی تحریک کی وجہ سے زبان پھول کر موٹی ہوجاتی ہے اور حرکت کرنے میں دشواری محسوس کرتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی اعصابی،یا عضلاتی غدی دوا دیں زبان پر کوئی عضلاتی دوا لگانی چاہئے۔زبان خشک ہوکر اصلی حالت پر آجاتی ہے اور مریض بولنا شروع کردیتا ہے۔
{بچوں کے منہ سے رال بہنا}
بچوں یا کچھ بڑوں کے منہ سے ہر وقت رالیں بہتی رہتی ہیں۔یا ناک سے پانی بہتا رہتا ہے یہ سب اعصابی عضلاتی تحریک کی وجہ سے ہوتا ہے ،اگر عضلاتی اعصابی یا عضلاتی غدی ادویات دیں تو کثرت رال/تھوک/ناک کا بہنا بند ہوجاتا ہے۔مثلاََ ایک ماشہ سم الفار کو باریک کرکے آدھ پاؤ چینی میں کھرل کرلیں ،بس ایک چٹکی چٹادیں ،رال و تھوک اسی وقت کم ہوجائے گا۔زکام کے لئے بھی اعلی چیز ہے۔اگر زیادہ بہتر بنانا ہوتو سم الفار میں ایک پاؤ چینی ملائیں بے خطر چیز تیار ہوجائے گی۔
{بغیر ارادہ پاخانہ نکل جانا}
اعصاب کی تحریک سے پیدا شدہ رطوبات عضلات کو ڈھیلا کردیتی ہیں۔عضلات کا یہ ڈھیلا پن ،پاخانہ کو کنٹرول کرنے سے روکتا ہے، یہ اعصابی عضلاتی۔تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔تریاق تبخیر جدید۔عضلاتی اعصابی ملین۔فولادی۔عضلاتی غدی مسہل۔ ترش اشیاء کا استعمال کریں۔
{بالوںکا پھٹنا۔}
بال خشکی کی وجہ سے پھٹتے ہیںیہعضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔غدی عضلاتی نسخہ جات استعمال کریں۔
{باچھیں پھٹنا}
یعنی ہونٹوں کے کنارے پھٹ جاتے ہیں سفید رنگ کی ریم خارج ہوتی ہے، تکلیف تو نہیں ہوتی لیکن اچھا نہیں لگتا،یہ سوء مزاج معدہ کی وجہ سے ہوتا ہے، سردی کی کثرت ہوتی ہے، علاج کے لئے اجوائن2gہر کھانے کے بعد دیں۔ادرک زیرہ سفید وغیرہ کا قہوہ استعمال کریں۔کھانے میں ادرک پودینہ اور کالی مرچوں کی چٹنی استعمال کریں۔
{بخار کی وجہ سے اعضاء کا مارا جانا}
بعض دفعہ معالج کی غلطی کی وجہ سے بخار بگڑ جاتا ہے، جسم کا کوئی نہ کوئی عضو شل ہوجاتا ہے ۔ یہ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے ۔ حب فالج ۔تریاق تبخیر۔ فولادی ۔ اطریفل مقوی دیں۔جیسے ہی عضو ماوف میں حرارت بڑھے گی عضو کام کرنا شروع کردیگا۔
{بیوائی پھٹنا}
کہیں سے وجود پھٹ کر خون کا بہہ نکلنا۔بوائی وغیرہ پھٹنا، عضلاتی اعصابی تحریک میں ہوتا ہے۔ایسے مریض خشکی کے شکار ہوتے ہیں ،سردیوں میں یہ علامت زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔ گرمی پہنچانے کی کوشش کریں۔خون زیادہ آئے تو اعصابی ادویہ دیں۔اعصابی ادویات جسم کے کسی بھی حصے سے بہنے والے خون کو فورا روک دیتی ہیں لیکن خون کی مستقل بندش غدی تحریک سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔
پ:
{پیشاب کی جلن۔قطرہ قطرہ آنا }
دور جدیدکا کثیر الوقوع مرض ہے جو مرد عورت،بچے بوڑھے سب کو لاحق ہوتا ہے، پیشاب کے بعد قطرے خارج ہوتے رہتے ہیںبعض اوقات پیشاب کی جلن پریشان کرکے رکھ دیتی ہے ، یہ حالبین کی سوزش ،قروح قضیب و مثانہ امراض رحم میں قاذفین کی سوزش ، کثرت جماع، مشت زنی و اغلام بازی۔تیز مصالحہ و خشک اشیاء کا کثرت سے استعمال ،چائے شراب نوشی، سگریٹ کافی وغیرہ کا استعمال ۔علاج۔ہوالشافی:الائچی سبز سات عدد۔دھنیا خشک درمیانہ چمچ۔کوزہ مصری دو گرام میٹھا سوڈا ایک گرام ایک گلاس پانی ابال کرآدھا لیموں نچوڑ کر پینا چاہئے۔اگر میٹھا سوڈا ایک گرام پانی میں حل کرکے دیں تو بھی پیشاب کی جلن رک جاتی ہے ۔یہ نسخہ بھی مفید ہے۔تخم خربوزہ۔ ریوند چینی بکھڑا (گوکھرو)1 0.10gقہوہ بنا کر پلائیں جلن دور کرکے پیشاب کھول کر لاتا ہے۔
{پھر پھری یا کپکپی کا آنا}
عمومی طور پر کچھ لوگوں کو کپکپی/پھری پھری کی سی لہر محسوس ہوتی ہے حالانکہ سردی بھی نہیں ہوتی۔یہ خالص صفراوی علامت ہے، غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے صفرا کا اخراج کرکے جسم میں اعتدال پیدا کریںیعنی غدی اعصابی یا اعصابی عضلاتی نسخہ جات اور غذائیں کھانے سے کپکپی کی لہر بند ہوجاتی ہے ۔ اگر مفرد طور پر کوئی چیز زیادہ فائدہ دے سکتی ہے تو وہ کالی زیری ہے۔
{پٹھے کا درد}
عمومی طور پر عورتوں کا مرض ہے مردوں کو کم ہی ہوتا ہے۔عضلاتی کھچاؤ ہوتا ہے، خشکی بہت بڑھ جاتی ہے۔علاج کے لئے چائے بند کردیں، سوتے وقت دودھ میں دیسی گھی کا چمچ ڈال کر پلائیں۔صبح و شام سونف بادام۔دھنیا کی گری برابر وزن میں کھلائیں۔عضلاتی اشیاء سے ہاتھ روکیں اللہ شفا دے گا۔
{پستانوں کا چھوٹا ہونا}
کچھ عورتوں کے پستان بہت چھوٹے ہوتے ہیں ،یہ خشکی کی علامت اورعضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی یا اعصابی عضلاتی ادویات/خوراکیں دیں۔ کسٹرائیل کی مالش کرائیں۔مغزیات کا استعمال کریں۔
{پستانوں کا بڑھ کر لٹک جانا}
کچھ عورتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے پستان بہت بڑھ جاتے ہیں اور ان میں بہت زیادہ لٹکاؤ پیدا ہوجاتا ہے، ایسی عورتیں اعصابی مزاج یعنیاعصابی عضلاتی تحریک میں مبتلا ہوتی ہیں۔ علاج کے لئے۔عصارہ ببول سے لتھڑا ہو ا کپڑا بندھوائیں ۔عضلاتی تحریک پیدا کریں۔ خشک چیزوں کا بھپارہ لیں۔
{پولیو}
اعصابی تحریک کی وجہ سے ٹانگیں کمزور و پتلی ہوجاتی ہیں۔وزن نہیں سہار سکتیں۔انسان ٹانگوں کی کمزوری کی وجہ سے کھڑا نہیں ہوسکتا۔نچلا دھڑا پلپلا بھی ہوسکتا ہے ۔یہ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔ علاج کے لئے۔تریاق تبخیر جدید۔عضلاتی اعصابی ملین۔ فولادی عضلاتی غدی مسہل۔
{پڑبال}
آنکھوں کی پلکوں کے نیچے زائد بال پیدا ہوکر آنکھ کے ڈھیلے پر چبھتے ہیں۔یہ غدی عضلاتی تحریک یعنی صفرا کی تیزی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جو خلط سودا کو ختم کرکے نئے بال پیدا کرنے کی استعداد پیدا کرتی ہے۔جہاں جس مقام پر غدی تحریک پیداہوکر صفرا جمع ہو جائے وہاں نئے بال پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔یاد رکھئے بالوں کا گرنا اعصابی ۔قائم رہنا عضلاتی۔ بالوں کا پیدا ہونا غدی تحریک سے ہوتا ہے ۔علاج کے لئے۔اعصابی غدی ادویات ضرورت کے مطابق استعمال کی جاسکتی ہیں۔ایک ماہر علامات دیکھ کر بروقت فیصلہ کرسکتا ہے کہ مریض کے لئے کونسی غذا یا دوا بہتر رہے گی۔
{پلکوں کا سفید ہونا}
یہ برص(سفید داغ) ہی ہوتاہے جو جسم کے کسی حصے پر بھی نمودار ہوسکتا ہے، یہ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔مریض کو عضلاتی غدی ادویات استعمال کرائی جائیں تو بہتر رہتا ہے ،بابچی اس بارہ میں خصوصی فوائد کی حامل ہوتی ہے۔
{پیشاب میں خون آنا}
پیشاب میں خون آنا عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی دوا دیں۔
{پھوڑے پھنسیاں}
بڑے بڑے گڑ قسم کے پھوڑے ہونا۔شدید قبض،بھوک کم لگنا،بے چینی۔ گھبراہٹ ،ہلکا ہلکا بخار۔عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔حب فالج۔تریاق غدد وغیرہ دیں
{پتہ کا درد کا علاج بغیر آپریشن}
اگر پتہ ناکارہ ہوچکاہو۔درد سے بے حال ہو۔غدی عضلاتی تحریک ہے۔علاج کے لئے غد ی اعصابی ملین۔حب انقلاب۔جوارش کمونی دیں
{پتہ کی پتھریاں}
پتہ کی پتھریاں اور اس کا درد بہت خطرناک ہوتا ہے۔درد کی ٹیسیں آرام نہیں لینی دیتیں ۔ قے آتی ہے،کھانے کے بعد درد شروع ہوجاتا ہے۔یاد رکھئے پتہ کے دو کام ہوتے ہیں ایک جگر سے صفرا لیکر صفرا کو اپنے اندر جمع کرنا۔دووسرے جب بھر جائے تو بارہ انگشتی آنت میں انڈیل دینا۔پتہ کا مرض دراصل جگر کا مرض ہے ۔ جب غدد جازبہ تیز اور غدد ناقلہ کمزور ہوجائیں تو یہ علامت سامنے آتی ہے۔قبض بھی ساتھ میں ہوجاتی ہے کیونکہ آنتوں میں صفرا نہیں گرتا۔ایسی صورت میں یہ نسخہ دیں۔ریوند خطائی ، نوشادر۔مرچ سیاہ ۔ مٹھا سوڈا۔قلمی شورہ گندھک آملہ سار ہم وز لیکر باریک کرلیں نصف سے ایک گرام الائچی کے قہوہ کے ساتھ۔غدی اعصابی ہے۔ورم جگر۔ضعف جگر،ہائی بلڈ پریشر،یرقان تلی کا بڑھ جانا ۔کمی خون،بخاروں میں پسینہ آور دوا ہے۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور ہوکر چہرہ نکھر جاتا ہے۔ غذا خوب ہضم ہوتی ہے ۔ کھاپیا انگ لگتا ہے۔پتہ کی پتھری تحلیل کرکے خارج کرتا ہے ۔ ریزہ ریزہ ہونے کے لئے بجائے تحلیل ہوکر پاخانہ کی راہ نکلا کرتی ہے۔
دوسرا نسخہ سنگ شکن یہ ہے۔ہوالشافی،میٹھا سوڈا2g نمک طعام 2g سنگ دانہ مرغ 2gریوند عصارہ1g سب کو باریک کرکے محفوظ کرلیں۔غدی اعصابی ہے۔جگر گردہ مثانہ و پتہ کی پتھریوں کو تحلیل کرکے خارج کرتا ہے۔
{پرانا ورم گردہ}
ایسے مریض میں خون کی کمی لازمی ہوا کرتی ہے،پیشاب زردی مائل ہوتا ہے، البیومن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔خونی قے نکسیر وغیرہ کی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔سر میں خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے شریان پھٹ سکتی ہے۔چونکہ مریض کے غدد جازبہ تیز ہوتے ہیں ناقلہ کام چھوڑ چکے ہوتے ہیں۔چہرہ پر ورم ہاتھ پاؤں پر سوجن دکھائی دیتا ہے (غدی عضلاتی تحریک)ایسے مریض کو غدی اعصابی اور اعصابی غدی نسخہ دیںاگر خون کی کمی زیادہ ہوتو یہ نسخہ دیں، ہوالشافی:نوشادر10gقلمی شورہ10g ریوند خطائی10gکشتہ فولاد 5 g سب باریک کرلیں ایک ایک گرام دن میں تین بار عرق مکو یا بکری کے دودھ کے ساتھ دیں۔قبض ہوتو یہ نسخہ دیں۔ہوالشافی:ریوند عصارہ10g سنڈھ20gقلمی شورہ 20g جوکھار20gباریک کرکے 2تا4بار شربت بزوری سے ۳ بار دیں۔یہ نسخہ اماس ۔ استسقا زقی کے لئے انتہائی مجرب و فوری اثر ہے ۔مریض کے گردے و انتڑیاں کام کرنے لگ جاتی ہیں۔پیٹ کا پانی کم ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔ ایک ماہ میں پانی بننا بند ہوجاتا ہے۔
{پیٹ کے کیڑے}
اگر کسی کے پیٹ میں کیڑے پڑ جائیں تو بالاعضاء تشخیص سے پتہ چلا ئیںکہ اعصابی تحریک سے پیدا ہونے والے کیڑے لمبے ہوتے ہیں ،کئی کئی فٹ تک لمبے دیکھے گئے ہیں۔جب کہ غدی تحریک سے پیدا ہونے والے کیڑے چپٹے و گول ہوتے ہیں جنہیں کدو دانے کہتے ہیں عضلاتی تحریک سے پیدا ہونے والے کیڑے سب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔کدو دانوں کے لئے۔ہوالشافی:سماق دانہ ایک حصہ۔شہد دو حصے ایک ایک تولہ دن میں تین بار کھلائیں پھر 2رتی سقمونیاکا جلاب دیدیں تمام کیڑے ہلاک ہوکرخارج ہوجائیں گے۔
{پرانا زخم}
اگر کسی کے وجود پنڈلی، ران یا کسی اور جگہ ایسا زخم ہوجائے، جو سالوں سے رستا رہے ، سفید زرد رنگ کا پانی مسلسل بہتا ہو، ایسا مریض غدی عضلاتی تحریک میں مبتلاء ہوتا ہے، اس کے گردوں کا فعل کمزور ہوگا، اگر گردوں کا فعل تیز کردیا جائے تو پیشاب کی راہ پیپ ساری بہہ جائے گی، یا درکھیں جب تک رطوبات کا بہائو گردوں کی طرف نہ کیا جائیگا ،اس وقت تک زخم کو آرام نہیں آیئگا، کھانے میں اعصابی عضلاتی ملین غدی اعصابی ملین اعصابی کھار ملاکر کھانے کو دیں اللہ شفا دیگا ۔
{پیاس اور قے}
شدید پیاس۔جسم میں جلن۔جسم معمول سے ٹھنڈا۔کوئی بھی چیز کھائے فوراََ قے ہو جاتی ہے ۔ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔عضلاتی غدی دوا دیں جوارش املی چٹا نے کو دیں اللہ فضل کریگا۔
ت
{تنگی حیض۔عسر طمث}
خصیہ الرحم۔کمر میں درد ہونا۔حیض برائے نام درد کے ساتھ تھوڑا تھوڑا آنا۔رحم میں سوزش و ورم ہوجایا کرتا ہے۔درد و کھچاؤ ہوتا ہے، جی متلاتا ہے، سر میں درد ہوتا ہے۔ہلکا بخار ہوتا ہے۔ یہ سب غدی تحریک میں ہوا کرتا ہے۔علاج کے لئے اعصابی تحریک پیدا کریں۔ایک نسخہ مجربات سے حاضر خدمت ہے۔ ہوالشافی: ریوند خطائی،نوشادر،کشنیز خشک ، اسگندھ ناگوری ہر ایک ہم وزن ہے،نصف سے2ماشہ دن میں تین بار تازہ پانی سے۔گرم دودھ گھی کا استعمال کریں۔اعصابی غدی ہے۔سوزش رحم عسر طمث تنگی حیض میں فوری الاثر ہے۔۔ شربت بزوری ساتھ دیں تو فائدہ دوبالا ہوجاتاہے۔
{تسکین قلب سے جسم ٹھنڈا ہونا}
پیٹ میں مروڑ۔بار بار قے آنا، سخت گھبراہٹ۔ پورے وجود کا ٹھنڈا ہونا۔مریض کا اٹھتے بیٹھتے چکر کھانا۔اعصابی عضلاتی تحریک ہے ۔علاج کے لئے تریاق تبخیر ۔حب مقوی خاص ۔ حب زعفران۔عضلاتی غدی مسہل وغیرہ دیں۔
{تپ محرقہ کے لئے}
یہ غدی عضلاتی (گرم خشک)تحریک میں ہوتا ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی اکسیر دیں نسخہ اسی کتاب میںدرج ہے۔اگر غدی اعصابی نسخوں کے ساتھ اعصابی عضلاتی نسخوں کو کام میں لایا جائے تو اثرات میں بہت بہتری لائی جاسکتی ہے۔
{تھکاوٹ کا ہونا}
تھکاوٹ ذہنی و جسمانی دو قسم کی ہوتی ہے ،ذہنی تھکاوٹ جسمانی سے چارگنا ہوتی ہے۔یعنی جتنی تھکاوٹ چار گھنٹے کی جسمانی مشقت کے بعد ہوگی ،ذہنی کام کرنے والے کو اتنی تھکاوٹ ایک گھنٹہ میں ہوجائے گی۔یہاں جسمانی کا ذکر ہورہا ہے ۔ دراصل یہ عضلاتی کمزوری ہوتی ہے ۔اگر ہم تھکاوٹ والے کو عضلاتی غدی دوا دیں (یہی تحریک جوانوں کی ہوتی ہے)تو تھکاوٹ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔مثلاََ شنگرف ،سم الفار افیون وغیرہ کے مرکبات تھکاوٹ کو دور کردیتے ہیں۔
{تحریکات کے نقشہ کی تفھیم کے فوائد}
مفرد اعضاء کے تحت جناب حکیم انقلاب نے جسم انسانی کا جو نقشہ ترتیب دیا ہے اگر ذہن نشین کرلیا جائے تو علاج معالجہ کے سلسلہ میں آسانی پیدا ہوسکتی ہےمثلاََ کسی جگہ درد ہے معالج کے سامنے نقشہ ہوگا تو آسانی کے ساتھ تشخیص کرکے یقینی علاج کرسکتا ہے۔دائیں چہرے کا درد اعصابی۔بائیں طرف چہرے کا درد غدی ۔ ہوگا ، اسی طرح دائیں پھپھڑہ کا ورم عضلاتی، بائیں پھپھڑے کا درد غدی ہوتا ہے ۔دائیں ٹانگ کا درد عضلاتی بائیں کا اعصابی ہوگا۔ علاج کے لئے مناسب ادویات کا استعمال کریں ۔
{تجحر مفاصل}
جب جوڑوں کے عضلات تیز ہوجائیں تو جوڑوں کے غشائے مخاطی میں تسکین ہوجاتی ہے جس سے صفراوی رطوبات جوڑوں میں کم ہوجاتی ہیں ،جو باقی ہو تی ہیں وہ سرد ہوکر خشک ہوجاتی ہیں، عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے صفرا پیدا کرلیں یعنی غدی عضلاتی تحریک پیدا کردیں۔
ٹ:
{ٹخنے کا ورم اور درد}
پہلے پہل ٹخنے میں بوجھ محسوس ہوتا ہے۔پھر سوجن۔پھر درد ہونے لگتا ہے۔عمومی طور پر یہ عضلاتی غدی تحریک کی وجہ سے ہوتا ہے۔علاج کے لئے۔تریاق غدد۔غدی عضلاتی مسہل وغیرہ دیں اللہ فائدہ کرے گا۔
ث:
{ثقل سماعت/اونچا سنائی دینا}
بعض دفعہ گرمی خشکی کی وجہ سے کانوں میں سنسناہٹ۔بھاری پن۔اونچا سنائی دینا۔ عجیب و غریب قسم کی آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں، بے چینی رہتی ہے، یہ سب غدی عضلاتی یعنی صفرا جمع ہونے کی نشانیاں ہیں۔علاج کے لئے خمیرہ گاؤزبان۔اعصابی عضلاتی تریاق وغیرہ کام میں لائیں اللہ شافی ہے۔
ج:
{جلد کاموٹا اور سیاہ ہونا}
جلد کھچی کھچی اور تنی ہوئی دکھائی دیتی ہے، جلد کی رنگت سیاہ ہوتی ہے، دھبے گٹھلیوں کا ابھرنا بھوک کم لگنا پیٹ میں درد رہنا،یہ سب عضلاتی اعصابی تحریک ہوا کرتی ہے سوداوی عضلات زیر جلد جمع ہوجاتے ہیں ۔علاج کے لئے غدی عضلاتی غذا و دوا دیں جونہی سردی خشکی ختم ہوگی حرارت پیدا ہوکر جلد کے مسامات کھل جایئں گے، جلد کا رنگ نکھر جائیگا ،غدی عضلاتی تریاق ۔ملین۔مسہل دیں انشا اللہ علاج کامیاب ہوگا ۔اسی کتاب میں رنگوں پر بحث موجود ہے اگر جلد پر غیر طبعی رنگ ابھرے تو اس کی بہتر تشخیص کی جاسکتی ہے۔
{جوڑوں کا درد}
چھوٹے جوڑوں کا درد گنٹھیا عرق النساء کے لئے بہت مجرب ہے ۔ ہوالشافی:ازراقی مدبر ۔ ریوند چینی،کالی مرچ،مگھاں ،گھیکوار تمام ہموزن لیکر گھیکوار میں کالی مرچ کے برابر گولیاں بنا لیں صبح و شام ایک ایک گولی چائے یا نیم گرم دودھ کے ساتھ دیں ۔
{جن بھوت کے دورے پڑنا}
بعض جواں سال لڑکیوں کو باربار دورے کی شکایت ہوتی ہے۔کیونکہ ان کے ماہانہ نظام خراب ہوچکا ہوتا ہے، گیس و اپھار رہتا ہے، اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے تریاق تبخیر۔عضلاتی اعصابی ملین۔غدی عضلاتی ملین۔عود صلیب دیں۔اللہ شفا دے گا
{جلد کا سرخ ہونا}
جلد قدرے موٹی اور سرخ ہوجاتی ہے، دھبے پڑجاتے ہیں ،یہ غدی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔اس کا علاج اعصابی غدی تحریک پیدا کردیں۔
{جسم کا اکڑاؤ}
اس بیماری میں ایسا ہوتا ہے کہ جسم کے جس حصے کو بھی ہاتھ لگاؤ پہلے نرم ہوتاہے، اس کے بعد فوراََ سخت ہوکر اکڑ جاتا ہے۔غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔جس سے خون کی رطوبتیں کم ہوچکی ہوتی ہیں۔غدی اعصابی مسہل۔حب شفاء۔مفرح شاہی وغیرہ دیں ۔
{جگر کا پتھراجانا}
پیٹ میں ریاح،قبض،بھوک بند کمی خون عام جسمانی کمزوری، پیشاب زردی مائل کم مقدار میںجلن دار۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی ملین۔ شربت دینار وغیرہ سے دن میں چار بار۔۔۔
{جسم سے چھلکے اترنا}
خشکی کی وجہ سے جسم سے چھلکے اترتے ہیں سردیوں میں یہ تکلیف بڑھ جایا کرتی ہے۔ عضلاتی اعصابی تحریک ہے۔عضلاتی غدی دوا دیں۔
{جسم پر چھپاکی و جلن دار دھبے}
غدی عضلاتی تحریک سے جب صفرا جمع ہوکر وجود پر داغ دھبے بنا دے، جلن ہو ،کھجلانے سے سرخ لکیریں بن جائیں ،پیشاب کم مقدار میں جلن دار ہو بے چینی ہو، یہ غدی عضلاتی تحریک کا مظہر ہیں۔اعصابی عضلاتی غذا و دوا دیں یہ نسخہ بھی کامیاب ہے۔ہوالشافی شورہ قلمی 4تولے۔جوکھار4تولے صندل سفید4تولے ۔گل سرخ 5 تولے سفوف بنا لیں 4 رتی تا1 ماشہ ہمراہ پانی دن مین چار بار۔اعصابی عضلاتی ملین ہے۔ پیشاب کی جلن۔ منٹوں میں دور کرتی ہے، خون کے جوش سے چھپاکی نکل آئے، پیشاب بند ہو تو یہ مسیحائی کا کام دکھاتی ہے ۔صفراوی پتھریوں کے لئے مفید ہے۔
{جسم کے اعضا دبلے پتلے ہونا}
بعض دفعہ عضلاتی تحریک کی وجہ سے نچوڑ پیدا ہوکر عضلات سکڑجاتے ہیں۔جیسے کسی ہاتھ پاؤں کا کمزور ہونا، یا عضو کا مارا جانا وغیرہ ۔علاج کے لئے اعصابی عضلاتی روغن۔اغذیہ و اودیہ کا استعمال کریں۔ایک روغن کا نسخہ ذیل میں حاضر خدمت ہے ۔اعصابی عضلاتی روغن۔ہو الشافی۔میٹھا تیلیہ ایک تولہ۔ کافور دو تولہ۔کسٹرائل بیس تولہ ۔ میٹھاتیلیہ چورہ کر کے کسٹرائل میں پکائیں ،جب سیاہی مائل ہوجائے چھان کراس روغن میں کافور ملائیں، تھوڑی دیر دھوپ میں رکھدیں کافور اس میں حل ہوجائیگا ۔اب اس روغن کو محفوظ کرلیں۔ افعال و اثرات۔عضلاتی تحلیل سے سکڑے ہوئے عضلات جو سو کھ جاتے ہیں ،اس روغن کے استعمال سے رطوبات صالحہ پیدا ہوکر انکی نشو ونما میں مددگا ر ہوتا ہے، اعضاء اپنی اصل شکل میں آجاتے ہیں۔ٹوٹی ہوئی ہڈی چند روزہ استعمال سے جڑ جاتی ہے، مالش کر کے اوپر ہلکا گرم کپڑا باندھیں۔آگ سے جلے ہوئے۔آگ سے جلے ہوئے کے لئے اس میں چونے کا مقطر پانی شامل کرکے کھرل کرلیں ،یہ سفید قسم کا ایملشن بن جاتا ہے جو جلے ہوئے کے لئے، بے حد مفید ہے ۔
{جمائیاں آنا}
عضلاتی تشنج کی وجہ سے جمائیاں آتی ہیں۔علاج کے لئے غدی عضلاتی ملین و مسہل کا استعمال کریں۔ویدک کی مشہور کتاب ’’امرت ساگر‘‘ میں جمائی کا علاج یوں لکھا ہے’’جمائی بہت آوے اس کا علاج یہ ہے ہوالشافی:زنجبیل،فلفل سیاہ،پیپل،اجمود،سیندھا نمک،انہیں ہموز لیکر باریک پیس لیں اور نیم گرم پانی سے کھائیں تو جمائی کا عارضہ دور ہو۔یا روغن تلخ کی مالش کرے۔یا شیریں کھانا کھائے(امرت ساگر صفحہ119)
{جماع کے بعد نڈھال ہونا}
کچھ لوگ جنسی میلا پ کے بعد اتنے نڈھال ہوجاتے ہیں کہ ان کی ٹانگوں میں ست نہیں رہتا بے جان ہوجاتی ہیں جماع کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے مار پیٹ کر ایک طرف پھینک دیا ہو،یہ سب عضلات کی تسکین اور اعصاب کی تیزی کی علامات ہیں اگر ایسے مریض کو عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی نسخہ جات دئے جائیں تو مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے،
{جلد کا موٹا کھردرا ہونا}
جلد کا مزاج غدی ہوتی ہے۔یہ غدد ناقلہ بھی ہوتے ہیں کیونکہ ان میں مسامات ہوتے ہیں جن سے پسینہ آتاہے عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے سوداوی فضلات زیر جلد جمع ہوجاتے ہیں، جن سے جلد سیاہ ہوجاتی ہے۔اخراج کے لئے غدی عضلاتی دوا دیں جونہی سردی خشکی ختم ہوگی تو حرارت کی پیدائش کے ساتھ ہی غدد جاذبہ تحریک میں آکر فضلات کو خون میں شامل کردیں، جو براہ پیشاب خارج ہوجائیں گے ،جلد کی رنگت اصلی حالت پر آجائے گی حب السلاطین بہترین چیز ہے۔
چ:
{چہرے پر کیل مہاسے اور سیاہ داغ}
ابتدائے شباب میں عمومی طور پر ہر چہرہ کیلوں سے بھرا ہوا کیل مہاسوں سے پر دکھائی دیتا ہے۔کچھ لوگوں کے کیلوں کے نکلنے کی وجہ سے چہرہ داغدارہوجاتاہے ۔یہ تیزابیت و ترشی کا کرشمہ ہوتا ہے، ترشی و تیزابیت خمیر پاکر چہروں پر سیاہ بدنما داغ و دھبے کی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے بعض کو بواسیر کاخون بند ہونے کی وجہ سے بھی یہ علامت ظاہر ہوسکتی ہے۔علاج کے لئے اکسیر جدید۔غدی عضلاتی ملین ۔حب سلاطین وغیرہ سونف و اجوائن کے قہوہ سے دیں اللہ شفا دے گا۔
{چیچک کے لئے}
چیچک دراصل بلغمی مرض ہوتا ہے ،جوپتلا ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی رقیق بھی ہوتا ہے۔ اخراج بند ہونے کی وجہ سے بخار پیدا کردیتا ہے۔ چہرے پر داغ و نشانات بنا دیتا ہے۔ علاج کے لئے عضلاتی اعصابی تحریک پیدا کریں ایک نسخہ بہت مؤثر ہے۔ ہوالشافی: کرنجوہ 5 تولے ۔پھٹکڑی بریاں10تولے۔باریک سفوف کرلیں چار رتی تا ایک ماشہ دن میں چار بار پانی یا قہوہ سے۔عضلاتی اعصابی شدیدہے اعصابی امراض کی جڑ اکھیڑ دیتی ہے۔بلغمی دمہ کھانسی، زکام ،سردرد،سرسام بلغمی،جریان، چیچک ،ملیریا،خسرہ،تپ محرقہ،اسہال ، کالی کھانسی دل ڈوبنے میں بہت کامیاب دوا ہے۔معین حمل ہے۔
{چھپاکی۔پتی اچھلنا وغیرہ}
جسم پر درپھڑ۔سرخی مائل داغ دھبے پڑجاتے ہیں۔یہ غدی اعصابی تحریک کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ایسے مریض کو اعصابی غدی اعصابی عضلاتی غذا و دوا دیں ۔
ہوالشافی: ریٹھا۔قلمی شورہ۔ چھوٹی چندن ہم وزن لیکر سب کو باریک کرلیں، دن میں تین بار تازہ پانی سے کھلائیں۔دوسرا نسخہ یہ ہے ہوالشافی۔ناگ کیسر عمدہ1تولہ ۔ شہد3تولے دو خوراک بنالیں صبح و شام دیں بار ہا کا مجرب نسخہ ہے۔
{چہرے کی جلد کا کھردرا ہونا یا جسم کے کسی بھی حصے میں یہ علامات ظاہر ہونا}
نصف لیموں لیکر اس پانی جلد اور چہرے یعنی کھردری جگہ پر رگڑیں، چند دن میں جلد ملائم ہوجائے گی ۔اسی طرح ’’جو‘‘ کے آٹے کو پانی میں گھول کر متأثرہ مقام پر آہستہ آہستہ ملیں اگر سیاہ رنگ کے دانے یا سیاہیاں ہوں، تو غدی عضلاتی ملین اور غدی عضلاتی اکسیر ملاکر کھانے سے شکایت رفع ہوجاتی ہے ،مریض کو قبض نہ ہونے دیں۔

{چہرے پر لاکڑا کاکڑا کے نشانات}
چھالوں کی صورت میں جسم کے مختلف حصوں پر یکے بعد دیگرے ظاہر ہوتے ہیں ،چوبیس گھنٹوں میں آبی چھالوں کی صورت اختیار کرجاتے ہیں، چوتھے دن ان پر کھرنڈ آجاتا ہے اس وقت ان کا رنگ سیاہ ہوچکا ہوتا ہے، ٹھیک ہونے کے بعد بھی یہ اپنا داغ چھوڑ جاتے ہیں۔یہ اعصابی عضلاتی ہوتا ہے، اگر کسی کو یہ مرض ہوجائے تو لونگ دارچینی اجوائن پودینہ کا قہوہ پلائیں، اگر کسی کے منہ پر لاکڑا کاکڑا کے نشانات یا اسی سے ملتے جلتے نشانات بن گئے ہوں، لیکن ختم نہ ہورہے ہوں تو ان کے لئے ۔ ہوالشافی ۔ رسونت مصفی50گرام،پھٹکڑی سفید 100گرام دونوں کو باریک پیس لیں تھوڑی سی دوا لیکر لیموں کے پانی سے تر کرکے رات کے وقت چہرے پر لیپ کریں صبح دھودیا کریں، گرم خشک غذائیں بند کریں ٹھنڈی اور ترش چیزیں استعمال کریں۔
{چہرے پر داغ دانے}
جوانی میں عمومی طور پر ایسا ہوتا ہے کہ چہرے پر کیل داغ دھبے شروع ہوجاتے ہیں، اگر انہیں مسل دیں تو داغ پڑجاتا ہے، ایسے مریض عضلاتی اعصابی تحریک میں مبتلاء ہوتے ہیں سوداوی مادہ جمع ہوجانے کی وجہ سے داغ پڑتے ہیں، علاج کے لئے عضلاتی غدی ملین عضلاتی غدی تریاق، حب اکسیر دیں، داغوں پر غدی عضلاتی ملین، اکسیر جدید تیل میں ملاکر چہرے پر لگائیں ۔
{چڑچڑا پن غم ہونا،منہ سے گندی بو،نیند نہ آنا}
اگر مریض کو کھانا اچھا نہ لگے غم بہت زیادہ کرے ،راتیں جاگ کر گزارے ،بات بات پر پریشان ہو، مزاج میں چڑچڑا پن ہوجائے، منہ سے گندی بدبو آئے، ایسا مریض غدی عضلاتی تحریک میں مبتلاہوتا ہے، اسے غدی اعصابی ملین،اعصابی غدی تریاق اور اعصابی کھار ملاکر دیں، حب شفا بھی ساتھ کھلایئں انشااللہ تمام علامات ٹھیک ہوجائیں گی ۔
{چنبل}
جسم کے مختلف حصوں پر سفید سرخی مائل دھبے پڑجاتے ہیں جن میں خارش ہوتی ہے، جس سے پھنسیاں نکل آتی ہیں۔جن سے زرد رنگ کا پانی خارج ہونے لگتا ہے، کھرنڈ بندھ جاتا ہے خارش سے مزہ بھی آتا ہے، لیکن یہ جلد پر دائرے کی صورت میں پھیلنا شروع کردیتا ہے یعنی درمیان میں خالی اور ارد گرد پھنسیاں بن جاتی ہیں اس جگہ سے سفیدی مائل بھوسی اڑنے لگتی ہے علاج کے لئے ہوالشافی:بیریم سلفائٹ(بال صفا پوڈر)حسب ضرورت لیکر پانی میں حل کرکے چنبل والی جگہ پر لیپ کریں، چبھنے لگے تو دھودیں، کچھ روز بعد پھنسیاں نکل آئیں گی، زرد رنگ کی پیپ بھی، اسے بہنے دیں،اگر دوا چبھنے تو حسب برداشت لگائیں پھر دھودیں۔دوسرا علاج یہ ہے کہ مکھن 5gلیکر سو بار پانی سے دھوئیں فینائل کی 4بڑی ٹکیاں پیس کر ملالیں ،دو وقت مقام مرض پر لگائیں کم و بیش دو گھنٹے لگی رہنے دیں،ہر قسم کا گوشت انڈے اچار۔کریلے کافی وغیرہ بند۔ تیز مصالحو ں سے پرہیز اللہ شفا دینے والا ہے
{چھائیاں}
زیادہ تر لڑکیوں میں پائی جاتی ہیں، لیکن لڑکے بھی کسی سے کم نہیںاکثر مادہ منویہ یا رحم کی خرابی سوزش جگر اس کے سبب ہوتے ہیں۔لیکوریا کی وجہ سے ہوتو سیاہی مائل خاکی رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔اگر رحم کی سوزش ورم کی وجہ سے ہوں تو دونوں رخساروں کو ہدف بناتے ہیں۔ایام حیض میں گہرے ہوجاتے ہیں۔ سوزش جگر کی وجہ سے ہوں تو ماتھے بازوؤں کو ہدف بناتے ہیں۔ہاتھ پاؤں میں جلن محسوس ہوتی ہے سردیوں میں بھی بستر سے باہر پاؤں نکال کر سوتے ہیں ۔ سوزش جگر دور ہوجائے تو ستر فیصد تک جھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔اگر کسر باقی رہے تو لیکوریا کا علاج کریں،یہ نسخہ بھی بہتر ہے ہوالشافی:تخم کاسنی۔گل نیلو فر سوڈا خوردنی سب برابر لیکر پیس لیں دو گرام تک کھانے کے بعد دیں ترش اشیاء بند کردیں۔
{چلنے سے سانس چڑھنا}
جب بلغم و اعصابی رطوبات بڑھ کر پھپھڑوں پر بوجھ بن جائیں۔ پھپھڑوں کو پھیلنے اور سکڑنے میں مانع ہوں، تو چند قدم چلنے سے سانس پھو ل جاتا ہے یہ اعصابی عضلاتی ہے ۔ علاج کے لئے۔عضلاتی اعصابی یا غدی اعصابی نسخہ جات کام میں لائیں۔حب مقوی خاص۔ حب صابر اعلی چیزیں ہیں۔
ح:
{حرکات قلب کا کم ہونا/ہارٹ بلاک}
اس میں حرکات دل بہت کم ہوجاتی ہیں، مریض گھبراتا ہے۔اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی نسخہ جات دیں۔حب مقوی خاص حب صابر وغیرہ دیں مربہ آملہ کشمش انڈے کریلے۔جوارش املی وغیرہ دیں۔
{حاملہ کا تشنج}
کچھ عورتوں کو دوران حمل کڑل تشنج وغیرہ ہوجایا کرتا ہے ،یہ عضلاتی تحریک سے ہوکرتا ہے علاج کے لئے غدی اعصابی غذا و دوا دیں۔دودھ گھی کا زیادہ استعمال رکھیں۔چند دن میں تشنج ختم ہوجائے گا۔
خ:
{خون تھوکنا}
جسم میں جب ترشی و تیزابیت کی کثرت ہوجائے تو خشکی کی وجہ سے سردی کی انتہا ہوتی ہے ، خون تھوکنا شروع ہوجاتا ہے۔عضلاتی اعصابی ہے، علاج کے لئے اعصابی غدی شدید ۔ تریاق دانش۔غدی اعصابی ملین دیں۔یاد رکھئے منہ ناک کان پھپھڑے سے خون آئے تو عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے،پیشاب کی نالی رحم مقعد سے خون آئے تو عضلاتی غدی ہے۔اگر خون بغیر تکلیف شدت سے اخراج پائے تو غدی اعصابی دوا دیں یقینی فائدہ ہوگا۔
{خناق}
گلے کی سوزش ہوتی ہے جو بڑھ کر اس قدر تکلیف دیتی ہے کہ کھانا پینا حتیٰ کہ پانی کا قطرہ گلے سے اترنا مشکل ہوجاتا ہے۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے ۔ تریاق خناق ہوالشافی:ریٹھہ1تولہ،پانی ایک پاؤ میں ابال کر غرارے کرائیں ،اندر سے جو لیس دار مواد نکلے نکلنے دیں ۔اس کے بعد گرم گرم دودھ گھی ملا کر پلادیں۔کھانے کے لئے غدی اعصابی مسہل دیں۔
{خفقان قلب}
خفقان قلب۔چکر گھبراہٹ۔غشی سے گرپڑنا۔بھوک بند ہونا۔ زیادتی صفرا کی علامات ہوتی ہیں۔علاج کے لئے اعصابی غدی غذا و دوا دیں۔جوارش شاہی۔
{خونی پیشاب کرنا}
کسی بھی جگہ سے خون کا بہنا۔عضلاتی تحریک کی وجہ سے ہوتا ہے عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔اعصابی غدی ملین،تریاق وغیرہ دیں اللہ شفا دے گا
{خشک دمہ کے لئے}
خشک دمہ عضلاتی تحریک سے ہوتا ہے۔مریض کھانس کھانس کر بے حال ہوجاتا ہے، جب تھوڑا بہت جما ہوا بلغم نکل جاتا ہے تو مریض کے حواس بحال ہوتے ہیں،علاج کے لئے۔ غدی اعصابی تریاق دیں۔
{خنازیر}
گردن یا بغل کے غدد تسبیح کے دانوں کی طرح متورم ہوکر گلے کو گھیر لیتے ہیںاسے کنٹھ مالا بھی کہاجاتاہے۔بنیادی طور پر غدد جاذبہ کی سوزش کا نام ہے ۔ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے سست غدد کو تیز کردیاجائے یعنی غدی اعصابی تحریک پیدا کردی جائے اعصابی محرک اشیاء بھی دی جائیں تاکہ جلد از جلد فضلات خارج ہوکر غدد جازبہ فارغ ہوجائیں۔اس مرض میں جسم میں چونے کیلشئیم کی بہت کمی ہوتی ہے، اگر حیوانی چونہ استعمال کیا جائے تو زیادہ مؤثر ہوتا جیسے سانپ،بلی۔چوہے اونٹ کی ہڈی جلاکر کام میں لانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
{خونی دھبے(پرپرا)}
یہ مرض عمومی طور پر عورتوں میں پایا جاتا ہے۔رانوں اور بازؤں کے اندر کی طرف اور پستانوں جیسی نرم جگہوں پر رات کے وقت ہلکی سی جلن ہوتی ہے یا نیند کے خمار کی وجہ سے ہلکی محسوس ہوتی ہے، صبح اٹھنے پر جب دیکھا جائے تو سرخ رنگ کا بڑا سا داغ پایا جاتا ہے۔ دوسرے دن جامنی تیسرے دن پھیکا سیاہی مائل ہوجاتا ہے، ان داغوں میں درد جلن صر ف پہلے دن یا دوسرے دن تک محسوس کی جاتی ہے۔چھ سات روز میں یہ دھبے از خود دور ہو جا تے ہیں۔پھر کچھ دنوں بعد جلدی جلدی نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ابھی ایک دھبہ ختم نہیں ہوتا، دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔یہ اعصابی علامات ہیں۔علاج کے لئے ۔ہوالشافی مربہ آملہ سارے دن میں 200gتک کھانا چاہئے۔بوہڑ کی داڑھی۔کالی پتی انجبار کا قہوہ دیں ۔ باجرے مکئی کی روٹیاں دیں۔یعنی عضلاتی اعصابی غذا ودوا دیں۔
{خصیوں کی گولیاں نہ ہونا}
اگر کسی مریض کو یہ شکایت ہوکہ خصیوں کی گولیاں اوپر چڑھی ہوئی ہیں یا محسوس نہیں ہوتیں تو ایسے مریض کی گولیاںنیچے لانے کے لئے عضلاتی ٹکور کرائیں وہ یہ ہے،ہوالشافی ۔لونگ ۔ دار چینی۔ جائفل۔ جلوتری۔ رائی ہر ایک دو تولہ لیکر توڑ پھوڑ لیں، دو کلو پانی میں ابالیں، ٹھنڈا ہونے پر لوٹے سے خصیوں پر کپڑا رکھ کر نیم گرم پانی سے ٹکور کریں ،نیچے گرنے والے پانی کو محفوظ کرلیں کم از کم 15منٹ تک ٹکور کریں انشاء اللہ مریض ٹھیک ہوجائیگا ۔
{خصیوں میں سوجن اور ابھار}
اگر خصیہ میں ابھار اور درد ہو تو ان میں غدی عضلاتی تحریک بڑھ جاتی ہے کیونکہ خصئے غدی مزاج رکھتے ہیں، علاج کے لئے غدی اعصابی غذا و دوا دیں غدی اعصابی ٹکور کرائیں گل کیسو والی ٹکور اچھی ہے ۔ اگر خصیوں کی جگہ ہواسے بھر جائے جو درد کا باعث بنے تو یہ عضلاتی اعصابی تحریک ہے اسے عضلاتی غدی ٹکور کرائیں جوکہ پہلی سطور میں لکھی ہوئی ہے
{خوف اور گھبراہٹ}
بلڈ پریشر کا بڑھ جانا ،نیند میں کمی ،بھوک میں کمی ۔جسم پر ہر وقت سوئیاں چھبنا، پیشاب زردی مائل بار بار آنایہ سب غدی عضلاتی تحریک کا کرشمہ ہیں، علاج کے لئے غدی اعصابی چیزیں دیں عضلاتی اور غدی اشیاء سے پرہیز کریںغدی اعصابی مسہل ،اعصابی کھار تریاق جوارش شاہی سے دیں چھوٹی الائچی زیرہ سفید کا قہوہ پلائیں ۔مکمل پرہیز کے ساتھ علاج جارہی رکھیں اللہ شفائی کیفیات پیدا کریگا۔
{خونی قے کرنا یا جسم سے خون کا اخراج ہونا}
جسم سے خون کا اخراج عضلاتی تحریک میں ہوا کرتا ہے۔اگر کم مقدار میں آئے توعضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے ، جب کثرت اخراج ہوتو چاہے نکسیر ہو یا حیض یا خونی قے تک عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی نسخہ جات سے کریں کیونکہ یہ محللات عضلات ہیں ۔ یہ نسخہ دیں ہوالشافی:زیرہ سفید،بادیان،ہلدی ہموزن لیکر 2، 2 ماشہ ہر تین گھنٹے کے بعد دیں، اگر ہوسکے تو گھی دودھ دیں۔ اگر خون کی کمی ہوتو یہ دیں ہوالشافی:سمندر جھاگ 4تو لے ز یرہ سیفد3تولے الائچی خورد1تولہ باریک کریں 3, 3 ماشہ کی مقدار میںپانی کے ساتھ دیں۔اعصابی عضلاتی ہے۔اس کے علاوہ اگر پھٹکڑی سرخ لیکر ڈیڑھ گرام ایک پاؤ دودھ سے دیں تو بھی خونی قے بند ہوجاتی ہے ۔ ایک ہفتہ میں مرض جڑ سے اکھڑ جائے گا۔
{خسرہ}
مسلسل بخار جس میں سرخ رنگ کے دانے ظاہر ہوتے ہیں۔جب کسی بچے کا بخار نہ اتر رہا ہوتو بسااوقات خسرہ نکلا کرتا ہے، جسم پر باجرہ کے دانے کے برابر چمک دار سفیدسرخی مائل دانے پہلے گردن کے نیچے سینہ پر ظاہر ہوتے ہیں، پھر چند ہی گھنٹوں میں سارے بدن پر نمودار ہوجاتے ہیں۔عمومی طور پر ایک ہفتہ میں اپنی شدت کے بعد بخار اتر جاتا ہے کبھی کبھار14یوم تک بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔سوزش دماغ۔کبھی اعصابی غدی تو کبھی اعصابی عضلاتی تحریک ہواکرتی ہے ۔ علاج کے لئے عضلابی اعصابی شدید۔ملین۔ مسہل دیں۔ اگر منقی سات عدد۔عناب سات عدد ملٹھی تین گرام کو آدھا کلو پانی میں جوش دیکر چھان لیں اور عمر کے مطابق بچے کو ایک سے دو چمچ وقفے وقفے سے دیں۔بستر خاکسی چھڑکیں گرم ماحول فراہم کریں۔
د:
{دورے پڑنا ہاتھ پائوں کااکڑ جانا}
اگر کسی مریض کو ایسے دورے پڑیں کہ سارا وجود اکڑ جائے، لکڑی کے تختہ کی طرح ہوجائے منہ بند ہو، رال ٹپکے ،جسم ٹھنڈا، پسینہ زیادہ آئے، پانی پینے کے بعد چھوٹا پیشاب کرے ، جب غنودگی ہوتو عجیب و غریب باتیں کر ے ،روتا رہے ۔یہ سب باتیں حرام مغز اور ریڑھ ھ کی ہڈی میں شوزش کی علامات ہیں ۔ مریض کو حب شفأ اعصابی عضلاتی ملین اعصابی کھار ملاکر دیں جوارش شاہی شربت بزوری کے اور تمام اعصابی غذائیںدیں اس علاج کو لگاتار کریںانشاء اللہ مریض ٹھیک ہوجائیگا۔
{درد کمر}
عمومی طور پر ہر تیسرا آدمی کمر در کی شکایت کرتا ہے۔پچاس میں سے تیس عورتیں اس مرض کا شکار ہوتی ہیں۔کمر کے سات مہروں میں کسی بھی مہرے میں درد ہوسکتا ہے۔کبھی درد کھچاؤ کے ساتھ ہوتا ہے، یہ مہروں کے ساتھ لگے عضلات میں ہوتا ہے ،کبھی دمچی میں ہونے لگتا ہے ۔کبھی کمر کے دونوں طرف دائیں بائیں مہروں میں کھچاؤ کے ساتھ درد ہوتا ہے، جو صبح کے وقت اٹھنے بھی نہیں دیتا۔اصل سبب تلاش کریں ،اس کی بہت سی وجوہ ہوسکتی ہیں۔اول مہروں کے ساتھ جو پٹھے ہیں وہ سن ہوجاتے ہیں جو درد کا سبب بنتے ہیں۔یعنی عضلاتی درد ہے ۔ اس میں چنے کی پنیری وغیرہ بنا کر کھانے سے آرام آجاتا ہے۔دوسرا پٹھوں میں سکیڑ آجاتا ہے جو عمومی طور پر سیلان الرحم۔جریان و احتلام کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔اس کے لئے مغز بادام سونف کالی مرچ وغیرہ استعمال کریں۔اگر جوارش شاہی۔حب شفا دیں تو بہت ہی اچھا ہے۔حدیث پاک میں کمر درد کے لئے ھریسہ بتایا گیا ہے(الطب النبویہ ابی نعیم412/1)
{دم کشی}
عضلاتی غدی۔دم کشی کو آپ عضلاتی تحریک یا پھپھڑوں کا تشنج کہہ سکتے ہیں ،خلط سوداوی کی وجہ سے جسم میں نچوڑ کی کیفیت ہوجاتی ہے ،رطوبات صالحہ کم ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے پھپھڑوں کا پھیلاؤ و سکڑاؤ کم ہوجاتا ہے۔علاج کے لئے۔غدی عضلاتی۔غدی اعصابی غذا ودوا دیں اللہ شفا دے گا۔
{دماغی تھکاوٹ کے لئے}
کچھ لوگ دماغی طور پر بہت زیادہ کام کرتے ہیں جس سے شدید تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے ۔رفتہ رفتہ گرمی خشکی پیدا ہوکر جسمانی رطوبتیں کم ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ نظر بھی کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔علاج کے لئے اعصابی غدی مقوی حلوہ کا استعمال کریں۔اس سے رفتہ رفتہ سب کمزوریاں دور ہوجاتی ہیں دوبارہ سے انسان ہرابھرا ہوجاتا ہے۔
{دردناک سوجھے ہوئے جوڑ}
اس مرض کے شکار معمولی کپڑا لگنے سے بھی چیخ اٹھتے ہیں۔یہ غدی اعصابی تحریک یا غدد ناقلہ تیز ہونے سے ہوتے ہیں۔علاج کے لئے حب شفا۔اعصابی عضلاتی نسخہ جات دیں۔ یعنی دماغ کو تیز کرنا ہوگا فورا تحلیل ورم ہوکر صورت آرام پیدا ہوگی ۔ روغن برائے مالش۔ ہوالشافی:صابن 20gروغن تارپین 50gست کافور 10g نوشادر5g پانی 10cc ۔ پہلے صابن ،نوشادر پیس کر گرم پانی میں گھول لیں پھر ست کافور و تارپین محلول میں ملا دیں گھوٹنے پر گاڑھا قوام بن جا ئے گا۔بس روغن اوجاع تیار ہے ۔ بوقت ضرورت جوڑوں پر مالش کرائیں ۔ممکن ہوتو ٹکور بھی کرائیں تاکہ دوران کم ہوکر درد میں سکون ہو۔
{دانت درد}
ماسخورہ،ورم مسوڑہ،ہلتے دانتوں کے لئے ۔ہوالشافی،کالی مرچ ۔لونگ ایک ایک تولہ پھٹکڑی بریاں5تولہ کافور3ماشہ جامن کی لکڑی کا کوئلہ 1تولہ عرق شفا معمولی مقدار سب اشیاء باریک کریں ،سوتے وقت دانتوں اور مسوڑوں پر آہستہ آہستہ ملیں ایک ہفتہ میںہلتے دانت مضبوط ہوجایئگے بہت مجرب نسخہ ہے ۔
{دل کا والو بند ہو}
ہوالشافی ۔اگر دل کا والوبند ہو تو صبح پیاز کا تازہ پانی نکال کر ایک چمچ شہد میں ملاکر پلائیں انشا اللہ والو کھل جائیگا ۔
{درد شقیقہ بائیں طرف}
جو سورج طلوع کے وقت شروع ہوتا ہے دن ڈھلنے پر کم ہوکر ختم ہوجاتا ہے ۔ غدی عضلاتی تحریک کی شدت سے صفرا جمع ہوتا ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی دوا تجویز کریں اور صفرا کے اخراج کا بندوبست کریں۔
{دست لگنا}
دست اعصابی تحریک سے آیا کرتے ہیں۔ان کا علاج عضلاتی تحریک ہے ۔ ایک نسخہ یہ بھی ہے ۔ہوالشافی:مرچ سرخ۔رائی ہم وزن لیکر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ایک ایک گولی دن میں چار بار قہوہ کے ساتھ دیں۔غدی عضلاتی ہے اعلی درجہ کا مانع اخراج رطوبات نسخہ ہے تریاق ہیضہ سے کم نہیں۔
{دل ڈوبنا/دل کا پھول جانا}
ایسے مریض روشنی برداشت نہیں کرسکتے، معمولی آوازیں انہیں تکلیف دیتی ہیں ۔پیٹ کی گڑ گڑاہٹ ہوتی ہے۔یہ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے حب مقوی خاص حب صابر۔مربہ آملہ لونگ دار چینی کا قہوہ دیں۔
{دایاں فالج}
فالج مارجانا کسی تعارف کا محتاج نہیں، یہ تین قسم کا ہوتا ہے، ہم باری باری سب کا علاج تحریر کریںگے۔دایاں فالج غدی اعصابی کی وجہ سے ہوتا ہے۔علاج کے لئے اعصابی عضلاتی نسخہ جات۔تریاق۔ملین خمیرہ وغیرہ دیں۔اس فالج میں جتنی جلدی رطوبات پیدا کردی جائیں فالج اتنی ہی جلدی ٹھیک ہوتا ہے۔
{دونوںٹانگوں پرپولیو کا اثر}
اگر ٹانگیں اس قدر کمزور ہوجائیں کہ بوجھ نہ اٹھا سکیں۔نرم پلپلی ہوجائیں،نرم روئی کی طرح یہ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے تریاق تبخیر۔عضلاتی اعصابی ملین ۔ فولادی عضلاتی غدی مسہل دیں ۔۔اگر قبض نہ ہوتو مسہل نہ دیں اللہ شفا ء دے گا۔
{دائیں بازو و ٹانگ کا غیرارادی طور پر حرکت کرنا}
یہ صفرا کی بڑھی ہوئی علامات ہیں، غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔غدی اعصابی مسہل۔مفرح شاہی ، حب شفا۔اعصابی عضلاتی ملین دیں۔
{دردگردہ}
عمومی طور پر گرم اشیاء کثرت سے استعمال کرنے پر صفرا بڑھ جانے سے یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں ۔پیشاب رک رک کر آتا ہے۔قبض رہتی ہے۔سردی زیادہ لگتی ہے۔بے خوابی کمر درد پیٹ میں کھچاؤ رہتا ہے۔یہ سب غدی عضلاتی تحریک کا نتیجہ ہوتا ہے۔علاج کے لئے۔حب مسکن۔غدی عضلاتی ملین۔وغیرہ دیں۔
ذ
{ذات الجنب}
پھپھڑوں کی ذات الجنب(جوخالص صفراوی ورم ہے)غدی عضلاتی تحریک سے ہوتا ہے (حدیث پاک میں اس مرض میں مرنے والے کو شہید قرار دیا گیا ہے’’مؤطا مالک233/1۔ سنن ابی داؤد باب فی فضل من ماتفی الطاعون188/3 صحیح ابن حبان مخرجاََ461/7)علاج کے لئے۔غدی اعصابی غذا و دوا دیں۔حدیث پاک میں ذات الجنب کے لئے قسط بحری تجویز کیا گیا ہے (صحیح بخاری باب ذات الجنب128/7)
{دق الاطفال/سوکڑا}
بچہ خوراک کھاتا ہے تو قے ہوجاتی ہے کھانسی بہت آتی ہے بچہ سوکھ کر کانٹا ہوجاتا ہے۔ عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔ حب دق الاطفال ۔سفوف آملہ وغیرہ دیں۔
ڈ:
{ڈبہ اطفال و بچوں کا نمونیہ}
اس میں سانس کی تنگی ،کھانسی درد سے بچہ تڑپ کر رہ جاتا ہے۔یہ ٹھنڈ لگ جانے کے بعد علامات ظاہر ہوتی ہیں۔علاج کے لئے حب ڈبہ اطفال اور حب نمونیہ دیں ۔بچے کو گرم ماحول میں رکھیں ٹھنڈ سے بچائیں۔ عضلاتی غدی غذا و دوا دیں۔
ر
{رات کے وقت دودھ پینے سے سردرد ہونا}
ایسے لوگ عمومی طور پر بلغمی یعنی اعصابی مریض ہوتے ہیں۔دودھ کی تاثیر سرد ہے جس کی وجہ سے بلغم پیدا ہوتا ہے جس کی جسم میں پہلے ہی بہتات ہے۔جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو سردرد کا سبب بنتی ہے۔اگر چائے پی جائے تو سردر د نہیں ہوتا کیونکہ چائے خشک سرد ہوتی ہے یہ عضلات کو تحریک دیتی ہے ،بلغم کو کم کرتی ہے اس لئے سردرد نہیں ہوتا۔اگر دودھ پینا ہوتو لونگ دارچینی وغیرہ ڈال کر پئیں۔
{رسولیاں}
جسم میں نرم جگہ پر رسولیاں بن جاتی ہیں۔عضلاتی اعصابی تحریک کی وجہ سے غدد میں سکون ہوتا ہے، جس سے یہ پھولنا شروع ہوجاتے ہیں۔رسولیاںپیٹ، انتڑیاں،رحم کہیں بھی ہوسکتی ہیں۔بعض اوقات مادہ کی کثرت کی وجہ سے تمام جسم میں رسولیاں بننا شروع ہوجاتی ہیں ۔ان کا علاج غدد کو تحریک میں لانا ہوتا ہے، جب غدد میں تحریک آئیگی تو غدد ماؤفہ اپنی اصلی حالت پر آجائیں گے۔رسولیاں ختم ہوجائیں گی۔غدی عضلاتی مرہم۔ غدی عضلاتی نسخہ جات کام میں لائیں۔
{رحم کا باہر نکلنا(تنؤ رحم}
اس میں مریضہ کو درد زہ کی طرح رہ رہ کر درد ہوتا ہے، رحم میں کوئی چیز پھنسی ہوئی محسوس ہو تی ہے۔بالکل کانچ نکلنے کی طرح۔اس وقت غدد میں شدید سوزش ہوتی ہے۔اس میں رحم کے غشائے مخاطی سوزشناک ہوجاتے ہیں۔علاج کے لئے غدی اعصابی تحریک پیدا کریں اس سے سوزش رفع ہوکر آرام آجائے گا۔
روغن برائے خروج رحم۔ ہوالشافی: ہلدی1تولہ ریوند خطائی1تولہ۔کسٹرائل یا گھی5 تولے۔دونوں کو باریک پیس کر گھی میں اتنا پکائیں کہ رنگ تبدیل ہوجائے۔پن کر رحم میں پھایہ رکھیں۔یہ دن میں تین چار بار کریں۔خوردنی طور پر اعصابی عضلاتی نسخے خروج رحم میں ضرورت کے مطابق استعمال کئے جاسکتے ہیں۔۔
{رحم کی پھنسیاں}
رحم کے فضلات صحیح انداز میں اخراج نہ پائیں تو یہ تکلیف ہوا کرتی ہے، مریضہ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ روڑی سی پھنسی ہوئی ہیں، انگل رحم میں داخل کرنے پر پھنسیاں محسوس کی جاسکتی ہیں ۔رحم غدی اعصابی تحریک کا مظہر ہوتا ہے ،اس کے لئے اعصابی غدی ادویات مفید ہوا کرتی ہیں۔اعصابی عضلاتی نسخے کام میں لائے جاسکتے ہیں
{رحم کے مسے}
رحم کے مسے۔رحم کی بواسیر۔رحم کی رسولیاں عضلاتی اعصابی تحریک سے ظاہر ہوا کرتی ہیں مسے چنے کے برابر ہوجایا کرتے ہیں، عموماََ اس سے نہیں بڑھتے۔لیکن رسولی ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے ۔علاج کے لئے غدی عضلاتی ادویہ و اغذیہ مناسب انداز میں کام میں لائیں ۔نسخہ جات رسولی و بواسیر بھی کام دے سکتے ہیں۔امرت ساگر میں مسوں کا علاج یوں لکھا ہے۔ کھانے کا چونہ،سجی،سہاگہ،نیلا تھوتھا،ان سب کو برابر لے کر لیموں کے رس میں تین دن بھگو رکھے پھر مسوں پر لگائے تو مسے دور ہوں(امرت ساگر صفحہ56)
{رحم کی جلن}
غدی عضلاتی۔رحم بذات خود غدی مزاج کا حامل ہوتا ہے۔علاج کے لئے۔غدی اعصابی ۔ اعصابی عضلاتی دوا دیں شافہ رکھوائیں۔
{رحم میں پانی والی رسولی}
رحم میں پانی کی رسولی بن جانا ،بار بار سفید رنگ کا پیشا ب آنا،یہ سب غدی عضلاتی تحریک کے تحت ہوتا ہے، پیشاب مقدر میں کم ہونے کی وجہ سے بار بار کم آتا ہے، ایسے مریض کے غدود ناقلہ تیز کریں، رسولی ختم ہوجائیگی، محرک اعصاب دوا و غذا دیں تمام غدی عضلاتی چیزیں بند کریں ۔غدی اعصابی دوا دیں
{ریڑھ کی ہڈی میں پانی پڑنا}
اگر کمر میں درد رہتا ہو ۔اسکے بعد ٹانگوں میں درد ہونا شروع ہوجائے پھر ٹانگیں سن ہونا ،نیند کا کم آنا۔ پیشاب بلاحاجت کے نکلتے رہنا ۔پڑھتے وقت آنکھوں کے آگے تارے نظرآنا۔ کمزوری بڑھتے جانا ،یہ سب ریڑھ کی ہڈی یا پھپھڑوں میں پانی پڑجانے کی وجہ سے ہوتاہے، یہ سب غدی سوزش ہواکرتی ہے، یہ صفرا ہی ہوا کرتا ہے جسے خارج کرکے علاج کی صورت پیدا کی جاسکتی ہے ،غدی اعصابی ملین۔مسہل،اعصابی کھار ملاکر کھلائیں اعصابی غذائوں اور دوائوں کو استعمال کریں جلدی نہ کریں اللہ فائدہ دیگا ۔یہ غدی عضلاتی تحریک اور جسم میں صفراء کا اجتماع ہوتا ہے۔اعصابی عضلاتی دوا بھی جلد اثرات دکھاتی ہیں۔
{رقت منی}
بعض اعصابی تحریک کے لوگوں میں منی بنتی تو خوب ہے، لیکن بہتی رہتی ہے۔سرعت انزال کا شکار ہوتے ہیں، یہ لوگ اعصابی عضلاتی تحریک کا شکار ہو تے ہیں انتشار میں کمی ہوتی ہے لیکن منی کی بہتات ہوتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی اعصابی غذا ودوا کام میں لائیں یہ نسخہ بھی مفید رہے گا ۔ہوالشافی: تج5تولے ،تالمکھانہ5تولے۔ بیج بند5تولے۔سمندر سوکھ 5 تولے۔تخم سریالہ 5تولے ،تخم بھنگ5تولے۔کشتہ قلعی2تولے۔سب باریک کرکے محفوظ کرلیں ۔ عضلاتی اعصابی ہے۔تمام اعصابی امراض کے لئے بہترین دوا ہے۔ جریان لیکوریا سرعت انزال۔سلسل بول،اسہال،منی کی رقت میں بہت مفید ہے۔اگر قبض کرے تو ایک گولی حب صابر دیدیں ۔

{رعشہ}
بنیادی طور پر خشک و گرم تحریک میں رعشہ پیدا ہوتا ہے۔جسم میں دردیں ڈراؤنے خواب ۔ نیند کا کم ہونا وغیرہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے غدی اعصابی تریاق۔مسہل اور غدی اعصابی ہاضم دیں ۔خوراک میں مکھن ،بادام، کھجور، کدو، ٹینڈے، حلوہ، سویاں دیں ۔
س
{سوتے وقت منہ سے رال بہنا}
عمومی طور پر ہاضمہ کی خرابی کی وجہ رال بہتی ہے۔صبح اٹھنے پر سرہانہ گیلا ہوا ہوتاہے۔عمومی طور پر غدی عضلاتی تحریک کا اثر معلوم ہوتا ہے ۔علاج کے لئے بچوں کو کچور پیس کر شہد ملاکر چٹائیں،بڑوں کے لئے ہوالشافی: سونف۔زیرہ سفید، اجوائن ۔میتھرے برابر وزن باریک کرکے ہاف چمچ صبح شام دیں۔
{سونگھنے کی قوت کمزور ہونا}
جسم سہ اخلاط سے مرکب ہے، احساسات اعصاب کے ذمہ ہوتے ہیں۔اعصاب کے نیچے غشائے مخاطی اور عضلاتی ریشے ہوتے ہیں ،جب اعصاب کمزور ہوجائیں تو سونگھنے کی صلاحیت کمزور ہوجاتی ہے، یہ غدی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔عضلاتی غدی یا غدی عضلاتی تحریک پیدا کریں۔
{سوزاک}
پیشاب کی نالی کی اندرونی سوزش کانام ہے۔خونی پیشاب۔قطرہ قطرہ پیشاب ۔ ورم خصیہ گنٹھیا وغیرہ علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔جلن دار رطوبت کا اخراج ہوتا رہتا ہے ۔غدی تحریک اعصاب میں تسکین کی علامات ہیں۔علاج کے لئے اعصابی عضلاتی نسخہ جات مؤثر ہیں چند منٹوں میں تقطیر بول۔جلن قارورہ پیپ اور قرحہ کے لئے تریاق صفت ہیں۔ایک نسخہ مجربہ حاضر خدمت ہے:ہوالشافی:پوست ریٹھہ ایک پاؤ ۔نیلا تھوتھا 2تولے ۔ ریٹھہ کو سفوف کرکے اس کے نغدہ کے درمیان دوپیالوں میں رکھ کر 5kgاوپلوں کی آگ دیں، سرد ہونے پر جو برآمد ہو محفوظ کرلیں۔ایک سے نصف چاول۔جی متلائے قے آئے تو مقدار کم کردیں، اگر فالسہ کے پانی سے دیں تو بہتر ہے۔سوزاک نیا ہوکہ پرانا چاہے زخم ہوچکاہو ،پہلے ہی خوراک میں فائدہ کرتا ہے۔5خوراکیں کافی ہیں۔
{سوئیاں چبھنا}
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہلکی سی دھوپ میں بھی جسم میں سوئیاں چھبتی محسوس ہوتی ہیں ۔ہلکی سی گرمی بھی انہیں پریشان کردیتی ہے،یہ سب غدی عضلاتی سے ہوتا ہے۔علاج کے لئے مخرج صفرا اشیاء یعنی غدی اعصابی اشیاء کا استعمال کرائیں۔اعصابی غدی بھی دے سکتے ہیں
{سرچکرانا}
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ انسان اٹھتے بیٹھتے ایسا محسوس کرتا ہے کہ اسے چکر آرہے ہیں کچھ لوگ تو گربھی جاتے ہیں۔اسی طرح کچھ لوگوں کو کپکپی محسوس ہوتی ہے ،یہ سب کچھ صفرا کے بڑھنے کی علامات ہیں ،اگر صفرا کی بہتات کو ختم کرکے اعتدال پیدا کردیا جائے توآرام کی صورت پیدا ہوسکتی ہے یہ۔غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔غدی اعصابی یا اعصابی عضلاتی دوا و غذا دیں اللہ فائدہ دے گا۔
{سرکے بالوں کی سفیدی}
یہ بلغم و رطوبات کی زیادتی کی وجہ سے ہوتے ہیں اگر جسم انسانی میں حرارت بحال کردی جائے تو سر کے بال دوبارہ سے سیاہ ہوسکتے ہیں۔عضلاتی غدی یا غدی عضلاتی اغذیہ و ادویہ مفید رہتی ہیں۔
{سرد پسینے آنا/ جسم ٹھنڈاہونا}
یہ اعصابی تحریک اور عضلاتی کمزوری سے ہوتا ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی غذا و دوادیں۔عضلاتی غدی تریاق دیں۔
{سوزشی جوڑوں کا درد}
ایسے مریضوں کے جوڑوں میں بالخصوص ٹخنوں میں شدید درد ہوتا ہے، صبح کے وقت زیادہ محسوس ہوتا ہے۔جب مریض بیٹھتا ہے تو اٹھنا مشکل ہوجاتا ہے، ٹانگ سیدھی نہیں ہوپاتی وغیرہ۔یہ گردوں کا انفکشن ہوتا ہے، اگر پیشاب کی مقدار جو کم ہوچکی ہوتی ہے ،پوری کرد ی جائے تو بآسانی علاج کیا جاسکتا ہے۔یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے گل کیسو ۔ امربیل۔ پوست ریٹھہ۔ اجوائن خراسانی 25.25gتو 5kgپانی میں ابال کر ٹکور کریں، پھر روغن اوجاع کی مالش کریں، درد فوراََ ختم ہوجائے گا ۔ کھانے کے لئے حب اکسیر جدید۔حب شفااعصابی کھار جوارش کمونی دیں۔
{سارے جسم میں گلٹیاں بننا}
سارے جسم میں جگہ جگہ گلٹیاں بننا، پیشاب کم آنا ،عضلاتی غدی تحریک ہے، ایسے مریض کو اکسیر جدید غدی اعصابی مسہل اعصابی کھار دیں ،اعصابی دوا دیں اس سے غدد ناقلہ تیز ہوجائیں گے فضلات کا اخراج ہوگا اور تمام علامات ختم ہوجایئں گی ۔
{سر میں پانی پڑنا}
پانی جسم میں کہیں بھی پڑے، دماغ ہوتو دماغ کا استسقا ،پیٹ میں ہوتو استسقائے ذقی۔ خصیوں میں پڑے تو استسقائے خصیہ کہا جائے گا۔ان سب کا سبب غدی عضلاتی تحریک ہوا کرتی ہے ۔بعض بچوںکے سر اتنے بڑے ہوجاتے ہیں کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ ان کے لئے بہتر ہے کہ غدی اعصابی غذا و دوا دیں اگربچہ کمزور ہونے کا خطرہ ہوتو عضلاتی اعصابی طریقے سے علاج کریں۔عضلاتی اعصابی ملین۔اطریفل مقوی۔شربت انجبار دیں ، اللہ شفا دے گا۔بندہ کا معمول یہ ہے شیر خوار بچوں کے لئے عصارہ ریوند ماں کے دودھ میں گھس کر پلواتا ہوںجس سے فالتو صفرا خارج ہوکر بچہ تندرست موٹاتازہ ہوجاتا ہے۔
{سرکا چکرانا}
اٹھتے بیٹھتے ہر چیز کا گھومتا ہوا محسوس ہونا۔غدی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔ کثرت صفرا سبب ہوتا ہے،خون کی کمی محسوس ہوتی ہے،علاج کے لئے جوارش شاہی ۔ خمیرہ گاؤزبان۔دواء المسک وغیرہ دیں۔مربہ گاجر گلقند وغیرہ تجویز کریں۔
{سوزش قاذفین(رحم کی نالیاں)}
یہ مرض عمومی طور پر عام پایا جاتا ہے، عام فہم زبان میں اسے نلوں کا درد کہتے ہیں، کیا جوان، کیا بوڑھی، نوجوان لڑکیاں سبھی90فیصدی اس علامت میں گرفتار ہیں۔پیشاب درد جلن کے ساتھ کم مقدار میںزرد رنگ کا آتا ہے۔گرم خشک غذاؤں کا کثرت استعمال، چٹ پٹی مصالحہ دار غذائیں۔گوشت خوری۔شراب نوشی ، چائے ،کافی نوشی، جدید دور کی کیمیکل ملی غذائیں، فحش رسائل و میڈیا سے غیر طبعی جماع کے طریقے دیکھنا ،شادی میں دیروغیرہ۔ایام حیض کے شروع میں ایک دوروز پہلے پیڑو کے دائیں بائیں دونوںجانب قاذفین کی نالیوں میں شدید درد ہوتا ہے۔دائیں طرف کی قاذف کی نالی میں جگر کے قریب ہونے کی وجہ سے زیادہ سوزشناک ہوجاتی ہے ۔ کبھی ہسپتال جانے کی نوبت آجاتی ہے۔پیڑو میں بوجھ گرانی ٹانگوں میں درد ،کمر میں درد، گھبراہٹ۔جسم کا ٹوٹنا۔عسر طمث۔جلن دار بدبو آمیز حیض کم مقدار میں آتا ہے۔اسی تنگی میں تین روز میں حیض بند ہوجاتا ہے، درد کی کسک کئی روز تک باقی رہتی ہے ۔دوران سر کندھوں میں دردکبھی کبھار پورا ماہ نلوںمیں درد ہوتا ہے۔ علاج ۔ کپاس کا ڈوڈہ ایک کپ پانی میں ابال کر برابر وزن دودھ ڈال کر پلائیں،اس کے بعد کم از کم ایک ماہ، ریوند خطائی سوڈا خوردنی برابر وزن لیکر2gدن میں تین بار نیم گرم دودھ سے دیں۔گرم خشک اشیاء سے پرہیز کریں۔
{سنگرہنی/غیر منھضم پاخانے}
اعصابی تحریک کی وجہ سے پیٹ میں ہر وقت ہوا بھری رہتی ہے،سانس پھولتا ہے،متعفن و جھاگ دار دست آتے ہیں،قبض ہوتو منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں،کسی چیز کی طرف طبیعت راغب نہیں ہوتی ادھر کھانا کھایا ادھر لیٹرین کا رخ کیا۔ اعصابی غدی تحریکا ت کا اثر ہے۔علاج کے لئے تریاق تبخیر۔ حب مقوی خاص۔غدی عضلاتی ملین وغیرہ دیں ۔پیٹ پر آٹے کا نمکین حلوہ باندھیں۔
{سوج۔تہوج۔اماس}
جب مرض حد سے بڑھتا ہے تو جسم اتنا سوج جاتا ہے کہ اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔جسم کے کسی حصے کا سوج جانا سوائے بوجھ کے کچھ محسوس نہ ہونا درد وغیرہ بالکل نہ ہونا اسے سوء القینہ کہتے ہیں۔اس میں غدد ناقلہ کا فعل کم ہوجاتا ہے ،غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے ۔ اس کا علاج غدد ناقلہ کو تیز کردیں، ہاتھ پاؤں پورے جسم کی سوج اتر جائے گی۔یعنی غدی اعصابی تحریک پیدا کردیں۔نسخہ جات میں غدی اعصابی ملین۔مسہل ہمراہ شربت بزوری وعرق مکو پینے کے لئے دیں۔
ش
{شقاق رحم/رحم کا پھٹ جانا}
جس طرح جسم کے دوسرے اعضاء ہاتھ پاؤں وغیرہ پھٹتے ہیں ایسے ہی رحم بھی انتہائی سردی خشکی کی وجہ سے پھٹ جاتا ہے، ایسی مریضہ جماع سے بہت ڈرتی ہے کیونکہ اس فعل سے بہت تکلیف ہوتی ہے، علاج کے لئے گرم تر ادویات سے کریں اور شافہ رحم (رحم کا باہر نکلنے والے عنوان کے تحت دیں) رکھیں
{شریانوں کی سختی سے درد دل}
دل کی شریانیں سخت ہوجاتی ہیں، جن سے خون کا راستہ تنگ ہوجاتا ہے، یہ دل کے امراض میں سب سے خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس مرض کا دورہ جان لیوا ہوسکتا ہے۔یاد رکھئے اگر فضلات کا اخراج بروقت ہوتا رہے تو صحت قابل رشک رہتی ہے۔ورنہ بدن آماجگاہ امراض بن جاتا ہے،شریانوں کا مزاج خشک یعنی عضلاتی ہوتا ہے ۔ تصلب شریان عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی عضلاتی نسخہ جات تریاقی صفات کے حامل ہیں موقع بموقع دیتے رہیں۔
ع:
{عضلاتی کمزوری کے لئے}
کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں کمزور ہوتے ہیں۔ٹانگوں میں جان نہیں رہتی ،بچے پولیوں کا شکار ہوجاتے ہیں ۔یہ سب علامات اعصابی تحریک کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ علاج کے لئے غدی عضلاتی سے عضلاتی غدی غذا و دوا دیں۔منجملہ ان میں سے حلوہ بیضہ مرغ۔بھی مفید اثرات کا حامل ہے نسخہ یہ ہے ہوالشافی۔انڈے دیسی 16عدد۔دیسی گھی 1کلو۔بیسن آدھ کلو ۔ تینوں کو برتن میں ڈال کر پندرہ منٹ تک آگ پر پکائیں۔جب گھی تیرنے لگے تو تیار ہے۔ عضلاتی غدی ہے ،50تا75گرام تک ناشتہ میں دیں۔محرک عضلات مقوی غدد۔اعلی مولد حرارت عزیزی ہے، گوشت پیدا کرتا ہے، کمزور عضلات والوں کے لئے نعمت سے کم نہیں۔ پولیو کے مریضوں کے لئے آب حیات ہے۔بڑی عمر والوں کے لئے مقوی باہ ہے شوگر والوں کے لئے اعلی چیز ہے ان کی خفیہ قوتوں کو بیدار کرتا ہے۔عضلاتی غدی تحریک کی وجہ سے جسم میں حرارت پیدا ہوکر جمع رہتی ہے جو عضلات کے پھیلاؤ میں کام آتی ہے۔
{عورتوں کے پیٹ کا بڑھنا}
عمومی طور پر یہ بھی امراض رحم میں شمار کیا جاتاہے۔کچھ عورتوں کو نفاس یا استحاضہ کی وجہ سے یہ علامت ظاہر ہوجاتی ہے۔رحم کے اندر فضلات متعفن ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔اگر صفائی نہ ہوتو جسم موٹاپے کی طرف قدم بقدم بڑھنے لگتا ہے۔ موٹاپا نہیں تو کم از کم پیٹ پیڑو کے اوپر تک لٹک جاتا ہے۔لیکوریا شروع ہوجاتا ہے ۔ یہ سب استحاضہ کی پیچدگیاں ہیں ۔ اگر علاج میں دیر کردی جائے تو دن بدن اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
علاج کے لئے۔ہوالشافی:توردی سفید خالص دس گرام ،چھلکا ایسبغول دس گرام میں ملاکر شربت بزروری سے دیں ۔اس کے بعد سہاگہ خام سفید100g ملٹھی 100gریوند خطائی 130g باریک پیس لیں ،ایک تا تین گرام دواکھانے کے بعد ،دن میں تین بار نیم گرم دودھ سے دیں۔ہر قسم کی ترشی خشک اشیاء بند کردیں، تیز مصالحوں سے ہاتھ روک لیں ۔ اس مرض میں غدد جاذبہ حد سے زیادہ کام کرنے لگتے ہیں، غدد ناقلہ کے افعال درست کردئے جائیں تو بڑھا ہوا پیٹ کم ہوسکتا ہے ۔
{عصبی دردیں}
جب خون میں کھاری رطوبتیں حد سے تجاوز کرجائیں تو عصبی دردیں شروع ہوجاتی ہیں ۔ عضلات کمزور ہوجاتے ہیں۔علاج کے لئے۔عضلاتی اعصابی غذا و دوا دیں۔ بالخصوص حب ایٹمی حب مقوی خاص۔حب صابر وغیرہ دیں ۔
{علامات اور امراض کی تقسیم}
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی تحریک کے لوگ مختلف علامات میں مبتلاء دیکھے جاتے ہیں مثلاََ اعصابی عضلاتی تحریک ہی کو لے لیں جس میں دائیں طرف کا نصف سردرد۔کسی کو مرگی کسی کو زکام کسی کو ہیضہ کسی کا دل ڈوبنا کوئی نامرد ی میںہے تو شوگر میں مبتلا دیکھا جاتا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟دراصل مقامات کے اختلاف کی بنا پر مختلف مریض مختلف علامات بیان کر تے ہیں کیونکہ پورے وجود میں تینوں اعضاء جال کی صورت میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں جس عضو میں تحریک ہو گی اس کا اظہار مقامی طور پر ہوگا جیسے معدہ کے اعصاب میں تحریک ہیضہ، خصیوں گردوں میں ہوگی تو نامردی، شوگر، جرم دماغ میں ہوگی تو دائیں نصف درد سرسام، تک علامات ہونگی علی ھذا لقیاس۔ پورے وجود کو اسی انداز میں سمجھنا چاہئے۔
{عورت کے دودھ میں کمی}
بعض عورتوں میں دودھ کی کمی کی وجہ سے بچہ دودھ سے سیر نہیں ہوتا، بھوکا رہتا ہے۔عمومی طور پر یہ عضلاتی اعصابی تحریک میں ہوتا ہے۔کھلانے کے لئے یہ نسخہ کافی مفید ہے ۔ہوالشافی: سونف، زیرہ سفید،الائچی سبز،نوشادر ہموزن لیکر سفوف کرکے3ماشہ کی مقدار دن میں تین خوراکیں دیں ۔ دودھ سویاں مولی۔گاجر شلجم وغیرہ دیں اعصابی غدی نسخہ جات کافی مؤثر رہتے ہیں۔جسم میں رطوبتیں پوری ہونگی تو دودھ بھی پورا اترے گا اگر جسم میں خشکی کی زیادتی ہوئی تو دودھ بھی مقدار سے کم بنے گا اس لئیاعصابی عضلاتی غذا ودوا دین انشا اللہ ضرورت پوری ہوگی۔
{عظم غدد}
مثانے کے غدود بڑھ جائیں پیشاب قطرہ قطرہ آنے لگے۔نالی میں ورم آجائے یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی اعصابی مسہل و ملین ۔ سفوف پتھری توڑ دیں
{عصبی کھچاؤ}
اگر عصبی کھچاؤ اتنا زیادہ ہوجائے کہ گردن ادھر ادھر ہوسکے نہ بازوٹھیک ہوسکیں۔ پوراوجود اکڑاؤ کا شکار ہو۔یہ اعصابی غدی تحریک ہے۔علاج کے لئے ۔اعصابی عضلاتی ملین۔حب شفا۔اعصابی غدی تریاق وغیرہ دیں۔
{عظم طحال و جگر}
کسی بھی عضو کا بڑھنا عضلاتی اعصابی تحریک یعنی عضلات میں تحریک اعصاب میں تسکین اور جگر میں سکون ہوتا ہے رطوبتیں منجمد ہوجاتی ہیں ،سدے بن جاتے ہیں،عظم جگر و طحال کی ایک ہی تحریک و سبب ہوتا ہے۔علاج کے لئے حب اکسیر جدید ، تریاق تبخیر ملاکر دیں ، عضلاتی غدی تریاق،غدی عضلای ملین کھلائیں اور محلل اعظم کا کا لیپ کریں۔محلل اعظم کا نسخہ ہوالشافی ۔رائی،تخم مولی،گوگل،اشق،پوست کریر برابر وزن میںلیکر باریک پیس لیں پانی میں ملاکر مہندی کی طرح لیپ کریں (غدی عضلاتی ہے)سرد قسم کے اورام ایک ہفتہ میں تحلیل ہوجاتے ہیں ۔ ایک عورت کے دائیں پستان میں دودھ جم کر پستان سخت ہوگیا تھا میںنے محلل اعظم کا لیپ کرایا ورم تحلیل ہوکر پستان کی سختی ختم ہوگئی اور دودھ تحلیل ہوکر طبعی راستوں سے خارج ہوگیا
ف:
{فوطوں میں پانی بھرنا}
کسی عضو کے کسی حصے کا اپنی اصلی جگہ سے ہٹ کر قدرتی یا اتفاقی سوراخ یا شگاف کے راستہ باہر کو آنا فتق کہلاتا ہے۔فوطوں میں پانی بھرنا ہرنیاں ہونا۔ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے علاج کے لئے اعصابی عضلاتی ملین اعصابی کھار ملاکر دیں جوارش شاہی شربت بزوری استعمال کرائیں اور فوطوں پر گل کیسو والی ٹکور کرائیں کھانے کے لئے تمام اعصابی اشیاء کا استعمال کرائیں ،اگر فوطوں میں ہوا بھر جائے تو یہ عضلاتی اعصابی تحریک کی علامت ہے ،علاج کے لئے غدی عضلاتی دوااستعمال کریں، تریاق تبخیر غدی عضلاتی ملین حب سنگ دانہ ملاکر دیں جوارش کمونی بھی دیا جاسکتا ہے ۔
{فالج اسفل۔نچلے دھڑے کا }
عضلاتی غدی تحریک میں ہوتا ہے۔اس فالج میں مفلوج حصہ بے حس و حرکت رہتا ہے ۔ علاج کے لئے غدی عضلاتی سے غدی اعصابی نسخے ضرور ت کے مطابق کام میں لائیں ۔ غدی اعصابی ملین۔اکسیرات و تریاق کھلائیں اللہ شفا دے گا۔
{فوبیا}
کسی چیز کا ذہن پر سوار ہوجانا، سوتے جاگتے اسی کا خیال رہنا، اس کی مختلف صورتیں ہوسکتی ہیں ۔مریض کی قوت فیصلہ جواب دے جاتی ہے، جو خیال پیدا ہوا ذہن میں جم کر رہ جاتا ہے ،خوف و ڈر اس کی طبیعت کا حصہ بن جاتے ہیں ،یہ اعصابی غدی کیمیاوی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے۔اعصابی عضلاتی یاغدی عضلاتی تحریک سے کریں۔
ق
{قوت فیصلہ کا نہ ہونا}
اعصابی رطوبتیں زیاہ ہوکر انسانی قوت فیصلہ پر اثر انداز ہوتی ہیں، یہ اعصابی غدی۔تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔عضلاتی غدی یا غدی عضلاتی خوراک و دوا کا بندوبست کریں۔
ک:
{کیل مہاسے}
جوانی کے شروع میں جوان لڑکے و لڑکیوں کے چہرے دانوں سے بھر جا تے ہیں،ان کے اندر سے کیل نما ریشہ نکلتا ہے۔لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کو زیادہ نکلتے ہیں، لڑکوں میں ادعیہ منی کی خرابیاں،مشت زنی اغلام بازی ہیں اور لڑکیوں میں ہارمونز(ایسٹروجن اور پروجسٹرون ) کی کمی بیشی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں۔لڑکیوں میں اس کی وجہ کریمیں بھی ہوتی ہیں جو چہرے کی شادابی قائم رکھنے کے لئے لگائی جاتی ہیں، ان میں سیٹرک ایسڈ قسم کے کیمیکل ہوتے ہیں جس سے چہرے کے غدد ناقلہ کمزور ہوجاتے ہیں، کیل نکلنے لگتے ہیں۔پہلے قبض دور کریں اگر یہ نسخہ کام میں لائیں ۔ہوالشافی:ہلدی ملٹھی سونف برابر وزن میں پیس کر چائے والا چمچ تازہ پانی سے کھلائیں آدھی علامات ختم ہوجائیں گی ۔رات سوتے وقت سرسوں کا تیل دس قطرے اور پانی کے دس قطرے باہم ملاکر چہرے پر لگائیں صبح عام صابن سے چہرہ دھولیں۔کیونکہ تمام منہ دھونے والے صابنوں میں سیٹرک ایسڈ ۔کاسٹک سوڈا ضرور ڈالا جاتا ہے جو چہرے کی جلد کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔لیکن عام صابن میں بنولے کا تیل ڈالا جاتا ہے جو چہرے کی رعنائیوں میں اضافہ کرتا ہے ۔ عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے غدی عضلاتی ملین مسہل وغیرہ کھلائیں مقامی طور پر لگائیں بھی۔ہوالشافی:گندھک آملہ سار۔ریٹھا،ہلدی،تارا میرا ہموزن باریک کرکے تیل یا ویزلین میں ملاکر چہرہ پر لگائیں۔کھائیں بھی۔ اللہ شفا دے گا۔
{کڑل پڑنا}
کڑل پڑنا ہاتھ پاؤں کا اکڑ جانا وغیرہ تیزابیت خشکی و عضلاتی تحریک کا مظہر ہوتا ہے ۔ علاج کے لئے غدی اعصابی نسخہ جات بوقت ضرورت استعمال کرائیں۔
{کمی خون۔بلڈ کینسر}
جسے ہر ماہ خون لگانے کی ضرورت پڑے، جگر خون نہ بنائے، اس کے لئے یہ نسخہ دیں ۔ ہوالشافی :شورہ قلمی،افسنتین،نوشادر ٹھیکری ہرایک 5تولہ کشتہ بارہ سینگا 3تولہ سب کو باریک سفوف بنا لیں، لنگزول اشرف دوا خانہ والے کے ہمراہ دیں امراض جگر آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گے ،جگر دوبارہ خون بنانے لگ جائیگا.۔
{کانچ نکلنا}
ا س کا علاج پیچس کے طریقے پر کریں کیونکہ یہ سوزش کا نتیجہ ہوتی ہے ایسے مریض کو قابض ادویات نہ دیں، بلکہ ملین دیں۔ایک نسخہ یہ بھی کامیاب ہے ہوالشافی:گندھک آملہ سار 3g اجوائن1gرائی1g باریک کریں 2,2ماشہ دن میں چار بار تازہ پانی سے دیں۔
{کسی عضو کی حس زائل ہونا}
یاد رکھئے اعصابی تحریک میں حس بہت تیز ہوتی ہیں۔احساسات اعصاب کے ذمہ ہوتے ہیں ،اگر عصبی حرکات رک جائیں تو احساسات بھی ختم ہوجاتے ہیں ،اعصاب سن ہوجاتے ہیں اگر کسی عضو کا سن ہونا یا بے حس ہونا ثابت ہوجائے تو عضلاتی تحریک پیدا کریں، جس سے حرارت بڑھ کر سرد رطوبات تحلیل ہوجائیں گی ،اعصاب کو گرمی پہنچے گی اعصاب گرم ہوکر کام کرنا شروع کردیں گے۔جیسے لونگ جائفل وغیرہ اس معاملہ میں تریاق سمجھے جاتے ہیں۔
{کالی کھانسی}
یہ اعصابی سوزش کا نتیجہ ہوتی ہے۔جس کا علاج عضلاتی اعصابی یا پھر عضلاتی غدی ہوتا ہے۔ضرورت و موقع محل کے مطابق علاج کریں۔
{کمزوری نظر}
جب کم عمری میں نظر تیزی سے کم ہونے لگے ،بڑے بڑے نمبروں کی عینکیں لگ جائیں سر میں ہکلا ہلکا درد ہو۔یہ علامات غدی عضلاتی تحریک کی وجہ سے ہوتی ہے ۔علاج کے لئے تمام اعصابی غدی اعصابی عضلاتی غذائی دوائیں استعما ل کریں۔صبح مکھن بادام بالائی وغیرہ دیں ۔گلقند شلجم بھنڈی توری۔ٹینڈے وغیرہ گنے کا جوس شربت بزوری تربوز وغیرہ دیں۔ اعصابی غدی تریاق،خمیرہ گاؤزبان۔سفوف کمزوری نظر وغیرہ دیں۔ایک دو ماہ میں مثبت نتائج سامنے آجائیں گے۔
{کالا یرقان}
یہ قلب و عضلات کی کیمیاوی تحریک ہوتی ہے یعنی عضلاتی اعصابی خلط سودا کی پیدا ئش بڑھ جاتی ہے، اخراج بند ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے جگر میں سکون ہو جا تا ہے، سوداوی مادہ سے جسم پھول کر سیاہی مائل ہوجاتاہے۔خارش۔عظم جگر عظم طحال وغیرہ بھی اسی تحریک میں پیدا ہوتی ہیں۔یہ کم لوگوں کو ہوتا ہے، مریض کا رنگ بھی سیاہ ہونے لگتا ہے۔عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔تیزابیت و ترشی کی بہتات ہوتی ہے۔علاج کے لئے تریاق تبخیر۔عضلاتی غدی تریاق۔غدی عضلاتی ملین۔حب اکسیر جدید قبض ہوتو مسہل وغیرہ بھی دے سکتے ہیں آہستہ آہستہ رنگ صاف ہوکر یرقان دور ہوجائے گا۔
{کسی کام کو جی نہ کرنا}
اعضاء میں سستی ،جسم میں ناتوانی، ہر وقت غنودگی کی حالت میں رہنا ،یہ سب اعصابی غدی کا نتیجہ ہوتا ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی یا عضلاتی اعصابی اغذایہ و ادویہ استعمال کریں جسم میں پھرتی و چستی پیدا ہوجائے گی۔
{کھانے کے بعد قے آنا}
مریض کھانے کے بعد فوراََ قے کردیتا ہے۔خشک چیزیں کھانے سے تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔غدی عضلاتی ملین۔شربت بزوری شربت ہاضم وغیرہ دیں۔
{کمی خون}
آہستہ آہستہ بدن پھولنا شروع ہوجاتا ہے۔سانس چڑھنے لگتا ہے۔بھوک بند ہوجاتی ہے ۔ پیشاب پانی کی طرح سفید ہوتا ہے۔جسم نرم و پلپلا ہوتا ہے۔ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے ۔جسم میں کھاری پن بڑھ جاتا ہے۔ترشی کی ضرورت محسوس ہونے لگتی ہے۔علاج کے لئے ۔حب فولادی۔کشتہ فولاد۔عر ق لوہ آسو۔دیں۔ترش اشیاء کا استعمال بڑھادیں ۔ عضلاتی بادی چیزیں دیں۔
{کتے کاٹے کا ہلکاؤ/باؤلا پن}
جانور کا ہلکاؤ ہوتا ہے جیسے کتے،بلی،بھیڑیا،لومبڑ وغیرہ میں۔یہ اعصابی عضلاتی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایسا مریض پانی سے ڈرتا ہے۔ایسے مریض کا علاج عضلاتی غدی زہروں سے کرنا چاہئے کیونکہ مرض کی شدت اس بات کا تقاضا کرتی ہے ۔ علاج کے لئے یہ نسخہ زخمی حصہ پر لگائیں ۔ ہوالشافی:سرخ مرچ ایک حصہ۔جمال گوٹہ ایک حصہ۔صابن دو حصے ۔ سندھور دو حصے سب کو باریک پیس لیں۔مرہم ہلکاؤ تیار ہے تھوڑی سی ہلکے کتے کاٹے پر لگائیں اندرونی طور پر۔ ہوالشافی سرخ مرچ4حصے،کشتہ کچلہ1حصہ چنے کے برابر گولیاں بنا لیں دن میں چار بار قہوہ کے ساتھ دیں۔
گ:
{گلے کا سخت ہوکر حرکت نہ کرنا}
جب گلا دائیں بائیں سے سخت ہوجائے کہ گردن موڑنا دشوار ہو کھانا نگلنا مشکل ہو، رنگ بھی سیاہی مائل ہوجائے ،عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے ،علاج کے لئے محلل اعظم کا لیپ کرائیں ہوالشافی ۔رائی،تخم مولی،اشق،پوست کریر سب کو باریک پیس لیں ،بس محلل اعظم تیار ہے ،کھانے کے لئے ایک سے تین ماشہ صبح دوپہر شام پانی کے ساتھ لیپ کے لئے 5تولے پانی میں حل کرکے مہندی کی طرح لگایئں ،ایک ہفتہ میں درد۔ورم سب ختم ہوکر شفا ہوگی ،اس کے علاوہ اس نسخہ سے اعضا کا پتھرا جانا اورام تسکین کے لئے بے حد مفید ہے ۔
{گردوں کی نالیوں کی سوزش}
پیشاب کرتے وقت درد اور جلن ہونا پیشاب میں سفید رنگ کے کیڑے بھی نظرآنے لگ جاتے ہیں ۔دراصل یہ غدی عضلاتی تحریک ہے علاج کے لئے ،اعصابی غدی تریاق ، اعصابی عضلاتی ملین اور اعصابی کھار ملاکر استعمال کرائیں، مثانہ پر گل کیسو والی ٹکور اور پینے کے لئے عرق مکو اور عرق کانسی پانی کی جگہ پلائی انشااللہ شفا ہوگی ۔ اعصابی غذا و دوا صفراوی علامات کا بہترین توڑ ہیں
{گنجا پن}
عضلاتی تحریک کا مظہر ہوتا ہے کیونکہ مردوں میں جوانی سے لیکر بڑھاپے تک عضلاتی تحریک ہوا کرتی ہے، مرد گنجے ہوجاتے ہیں جب کہ عورتوں میں غدی یا اعصابی تحریک ہوا کرتی ہے اس لئے عورتیں گنجی نہیں ہوا کرتیں۔یاد رکھئے بال ہمیشہ عضلاتی تحریک یعنی خشکی سے گرتے ہیں، غدی تحریک سے پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر گنجے مردوں میں غدی تحریک پیدا کردی جائے تو بال پیدا ہوتے ہی نہیں بلکہ سیاہ بال پیدا ہوتے ہیں۔
{گردن توڑ بخار}
اعصابی عضلاتی تحریک میں ہوتاہے علاج کے لئے عضلاتی غدی تحریک پیدا کریں اللہ شفا دے گا۔خشک گرم اشیاء جسم میں حرارت کی پیدائش بڑھا دیتی ہیں جمی ہوئی بلغم کو اکھاڑ پھینکتی ہیں۔مزمن بخاروں میں بعض مرتبہ اعضاء مارے جاتے ہیں کیونکہ بخار حرارت کی طلب کانام ہے اناڑی معالج جب بخار کی ٹھیک تشخیص نہیں کرسکتا تو بخار توڑنے کی کوشش کرتا ہے جب بخار ٹوٹتا ہے توٹھنڈ کی وجہ سے جسم کا کوئی عضو معطل ہوجاتا ہے۔
{گیس کی وجہ سے پیٹ درد}
کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے جب خمیر ہوکر گیس سے پیٹ تن جائے ،درد ہونے لگے، پیٹ ڈھول کی طرح پھول جائے، ریاح جہاں بھی جمع ہوں پیٹ ۔ رحم۔جوڑ گردے سب میں عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے، جہاں ریاح جمع ہوں وہاں عروق و شریان سکڑ جاتی ہیں جس سے خون کا دباؤ بڑھ کر درد کا سبب بنتا ہے ۔ایسے میں لیس دار چیزیں تنگ کرتی ہیں ،اعصابی چیزیں وبال جان ہوتی ہیں۔علاج کے لئے۔تریاق تبخیر۔غدی عضلاتی ملین غدی ہاضم۔جوارش کمونی وغیرہ دیں۔پیٹ پر نمکین پانی کی ٹکور کریں۔2تو لہ نمک دوکلو پانی میں گرم کرکے پانی سے ٹکور کریں۔
{گردن میں بل پڑنا}
کچھ لوگوں کو گردن یا کمر میں بل پڑجاتا ہے۔رات کو ان بیلنس ہونے کی وجہ سے بل پڑتا ہے، جس سے بڑی تکلیف ہوجاتی ہے۔یہ عضلاتی کھچاؤ کی وجہ سے ہوتا ہے ۔علاج کے لئے غدی عضلاتی یا غدی اعصابی غذا دوا دیں۔علاج۔دودھ میں انڈا ابال کر دیسی گھی میں بگھار کر پلائیں ،کپڑا اوڑھ کر لیٹ جائیں پسینہ آکر جسم کھل جائے گا۔اجوائن و ادرک کا قہوہ ایک چمچ دیسی گھی ڈال کر پلائیں ہوا سے بچائیں۔اگر حب مقوی خاص۔غدی عضلاتی محرک دیں تودرد رک جاتا ہے ۔
{گردن میںٹلکا(کھچاؤ) پڑنا}
ہماری زبان میں اسے ٹلکا آنا پنجابی میں چُک پڑنا کہتے ہیں۔یہ خشکی سردی کا مسئلہ ہوتا ہے علاج کے لئے ہر وہ چیز مفید رہے گی جو پٹھوں کو گرم کردے مثلاََ اجوائن۔ادرک کا قہوہ ۔ انڈوں کا استعمال ۔پٹھوں کو سینک دینا۔کشتہ بارہ سینگا وغیرہ۔یا پھر حب مقوی خاص و حب تبخیر بہترین کا م کرتی ہیں۔
{گنٹھیا/جوڑوں کا درد}
جوڑوں کادرد خلط سودا کی زیادتی سے ہوتاہے۔بڑے جوڑوں کی رطوبتیں خشک ہوجاتی ہیں ہڈیاں باہم ٹکرانے لگتی ہیں۔عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے۔حب فالج ۔ غدی اعصابی مسہل۔غدی اعصابی ہاضم دیں۔غدی عضلاتی روغن کی مالش کرائیں۔
{گردن کا اکڑاؤ/کمر کا کھچاؤ}
اگر کمر میں کھچاؤ ہوکر درد ہونے لگے گردن اکڑ جا ئے۔دردیں اٹھنے لگیں۔مریض ہلنے جلنے سے معذور ہوجائے۔یہ سب سوزش غدد کا نتیجہ ہے۔ علاج کے لئے حب شفا۔مفرح شاہی اعصابی غدی تریاق وغیرہ دیں۔
ل:
{لقویٰ}
دائیں طرف کا لقویٰ جس کے آنکھ اور لبوں پر واضح اثرات ہوں، منہ سے رال ٹپکتی ہو ، اس کے لئے حب شفا اعصابی عضلاتی ملین اعصابی کھار دیں تمام گرم دوائیں بند کردیں، ٹھنڈی غذائیں کھلایئں انشاللہ شفاء ہوگی۔
{لقوہ۔بائیں طرف کا لقوی}
علاج کے لئے عضلاتی غدی اور عضلاتی اعصابی نسخہ جات کام میں لائیں۔
{لنگڑی کا درد۔عرق النساء}
دائیں ٹانگ میں درد۔سرین سے چلتا ہے انگوٹھے تک چلا جاتا ہے ۔عضلاتی غدی تحریک ہے ۔دن کے وقت درد زیادہ ہوتا ہے،پیشاب جلن کے ساتھ آتا ہے ۔ علاج کے لئے ۔ حب شفا، اعصابی غدی تریاق،معجون سورنجاں۔ہمراہ عرق سونف دیں۔ اگربائیں طرف ہوتو اعصابی غدی ہے۔اس کے لئے حب مقوی خاص ۔حب صابر دیں اللہ شفا دے گا ۔
{لڑکیاں ہی لڑکیاں پیدا ہونا}
لڑکا یا لڑکی پیدا ہونا خدا کی شان ہے لیکن حکمت میں اللہ نے یہ بات رکھی ہے کہ اسے ایک مرض کے طور پر دیکھا جائے۔لڑکیاں پیدا ہونا اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے حمل کے ابتدائی تین ماہ خاص اہمیت رکھتے ہیں ،اگر ان میں عضلاتی یعنی خشک اشیاء استعمال کرائی جائیں تو لڑکے پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔اگر حب نرینہ استعمال کرائی جائے تو حمل بھی نرینہ بن جاتا ہے۔(تفصیل کے لئے ہماری کتاب’’قران کریم سے اخذا کردہ طبی نکات‘‘ دیکھئے)
م
{منہ کے سفید چھالے}
منہ میں یا جسم میں جہاں بھی سفید رنگ کے چھالے ہونگے وہ اعصابی عضلاتی تحریک میں ہونگے۔علاج کے لئے عضلاتی اعصابی ادویات لگائیں اور کھلائیں ۔ اگر نیلے تھوتھے کے پانی سے کلی کرائی جائے تو فوراََ افاقہ ہوتا ہے۔ کچھ لوگ منہ کے چھالوں کو گرمی کے دانے سمجھتے ہیں اور ٹھنڈی اور میٹھی غذائیں اور دوائیں استعمال کرتے ہیں جس سے مرض بڑھتا ہے اگر وقتی طورپر افاقہ ہوبھی جائے تو دوبارہ شدت سے لوٹتا ہے۔
{موٹاپا}
موٹاپا دو وجہ سے ہوتا ہے۔ایک چربی کی زیادتی سے۔دوسرا رطوبت و بلغم کی زیادتی سے ۔ چربی کی وجہ سے موٹاپا اعصابی غدی تحریک اور رطوبت کی وجہ سے موٹاپا اعصابی عضلاتی تحریک سے ہوتا ہے۔علاج کی صورت میں عضلاتی اعصابی ملین کچھ عرصہ دیںپھر عضلاتی غدی شدید استعمال کرائیں موٹاپا دور ہوجائے گا۔ موٹاپا کا شکار وہ لوگ ہوتے ہیں جو گوشت خور ہوتے ہیں ،سبزی خو ر کم موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں، لیکن سبزیاں بھی وہی استعمال کی جائیں جو بدن سے فضلات کو خارج کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوں ،ان میں غدی اعصابی سے اعصابی عضلاتی سبزیاں زیادہ مقدار میں مفید ہونگی۔جب کہ عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی سبزیاں موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔غور کرتے رہیں اگر وزن بڑھتا ہوا محسوس ہوتو غدی اعصابی سبزیاں استعمال کرنی شروع کردیں، اگر نارمل ملی جلی سبزیاں بھی استعمال کریں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
{مٹی کھانا}
کچھ بڑے اور بچے ایسے ہوتے ہیں جو مٹی گاچی وغیرہ شوق و رغبت سے کھاتے ہیںدر اصل فولاد اور کیلشیم کی کمی کی شکایت ہوتو مٹی کھانے کی رغبت ہوتی ہے، یہ دونوں چیزیں ہماری ہڈیوں اور خون کا اہم جزو ہیں، اگر فولاد کی کمی ہوتو عضلاتی غدی غذا و دوا استعمال کریں اور کیلشیم کی کمی ہوتو اعصابی عضلاتی غذا و دوا استعمال کریں اللہ شفا دیگا ۔
{منہ کے چھالے}
منہ کے چھالے عمومی طور پر اعصابی عضلاتی تحریک میں ہوا کرتے ہیں ۔ایسے مریض کا علاج تریاق تبخیر،غدی عضلاتی ملین عضلاتی غدی تریاق استعمال کرائیں، عضلاتی غدی تریاق کو پانی حل کرکے غرارے کرائیں منہ کے چھالے فوراََ ختم ہوجائیں گے ۔
{مزاجی اخراج خون}
ایسے مریضوں کے معمولی کھجلانے سے جسم سے خون بہنے لگتا ہے ۔ ایسے مریضوں کو فائبرین کی کمی ہوتی ہے یعنی رطوبت لبلبہ ضرورت سے کم بنتی ہے جس سے انجماد خون کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔علاج کے لئے پھٹکڑی بریاں 1ماشہ ۔ عضلاتی اعصابی ملین1ماشہ دن میں تین بار بکری کے دودھ میں پھینٹ کر دیں۔
{مالیخولیا}
اس مرض میں پیٹ میں ہوا بھر کر ڈھول کی طرح تن جاتا ہے۔گیسوں کی وجہ سے دماغی توازن خراب ہوجاتا ہے۔بندہ وہم کا شکار ہوجاتا ہے۔عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔ علاج کے لئے غدی اعصابی ہاضم۔دواء الشفاء۔اعصابی غدی مسہل دیں۔
{مسے}
نرم و لموترے جسم کے مختلف مقامات پر پیدا ہوتے ہیں۔مقعد و اندام نہانی کے نرم اور چہرے و جسم کے دوسرے حصوں کے مسے سخت ہوتے ہیں۔انہیں کاٹنا نہیں چا ہئے کیونکہ یہ سوداویت کی زیادتی سے پیدا ہوتے ہیں، کاٹنے سے پھر پھوٹ پڑتے ہیں۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے ۔الحاوی فی الطب :میں لکھا ہے :موہکے جلد کو پھاڑ دیتے ہیں ،یہ پھاڑنا خشکی کی وجہ سے ہوتا ہے(الحاوی فی الطب 13/5)حضرت ابوب علیہ السلام کی بیماری کی ابتداء بھی موہکے سے ہوئی تھی ،جو اُن کے ٹخنے پر نکلا تھا، بکری کی مینگنی کی طرح تھا(تفسیر الرازی مفاتیح الغیب 178/22مسند علی ابن جعد الجوہری247/1)علاج کے لئے غدی عضلاتی نسخہ جات دیںکھلائیں بھی لگا ئیں بھی۔نمک طعام اور جمال گوٹہ والا نسخہ بہترین ہے جس سے ہر قسم کے مسے ختم ہوجاتے ہیں۔اگر اَن بجھ چونا اور کپڑے دھونے کا صابن ملاکر فی مسہ2رتی لگاکر اوپر سے پانی کی بوندیں گرائیں تو دوچاربار کرنے سے مسے جھڑجاتے ہیں ۔
{ماس(گوشت) کا پھڑکنا}
بعض دفعہ ران بازو وغیرہ کا گوشت پھڑکنے لگتا ہے۔یہ تیزابیت و ترشی کی بڑھوتری کی علامت ہے عضلاتی غدی تحریک کا زور ہوتا ہے ۔ عضلات میں سوز ش ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی غذا و دوا کا انتخاب کریں۔اگر مخصوص جگہ پر ہوتا ہے تو اس مزاج کے تیل کی مالش کریں۔
{مرگی}
ہوالشافی: کچھوا کا خون لیکر آٹے میں ملاکر نخودی حبوب تیار کرلیں، ایک گولی روزانہ پانی کے ساتھ دیں، چند یوم میں دورہ بند ہوگا، مرگی کا دورہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا ،اس کے ساتھ مقوی دماغ اشیاء ضرور استعمال کریں ۔
{معدہ کی کھچاوٹ}
بعض دفعہ ایسا لگتا ہے کہ معدہ اندر سے سکڑ گیا ہے۔باربار پیٹ کو ملتا ہے، معمولی سی ٹھنڈی چیز کھانے سے پیٹ بھرتا محسوس ہوتا ہے۔یہ عضلاتی اعصابی تحریک کا مظہر ہے ،جسم و خون میں تیزابیت خلط سودسا کی کثرت سے معدہ کے عضلات سکڑ جاتے ہیں ، معدہ میں کھچاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی غذا و خوراک کے ساتھ دوا بھی دیں، پیٹ پر گرم ریت کی ٹکور کریں۔حب مقوی خاص و حب صابر بہترین دوائیں ہیں۔
{منی میں جراثیم کا نہ ہونا}
اگر رپورٹ میں یہ بات آئے کہ کرم منی پیدا توہوتے ہیں لیکن مرجاتے ہیں یعنی مرے ہوئے جراثیم زیادہ ہیں، یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔ علاج کے لئے ۔سفوف سدا جوانی ۔اعصابی عضلاتی ملین۔غدی اعصابی تریاق۔جوارش کمونی۔
{معدہ کے زخموںسے خون آنے کے لئے}
معدہ میں عضلاتی تحریک و خشکی معدہ میں عمومی طور پر خون آنے لگتا ہے۔اگر خون معدہ سے آئے تو خونی قے، بصورت دیگر اگر مقعد کی راہ سے آئے تو خونی پیچس کہا جاتا ہے۔ علاج فوری روک تھام کے لئے اعصابی غدی تریاق دیں۔تاکہ کثرت سے رطوبت پیدا ہوکر خشکی کا خاتمہ کردیں۔۔
{موتیا بند کے لئے}
خدانخواستہ کسی کی آنکھوں میں موتیا بند ہوجائے یہ خالص اعصابی عضلاتی تحریک میں ہوتا ہے، علاج کے لئے غدی اعصابی قطور ڈالا کریں، اللہ شفا دے گا ۔کھانے کے لئے مناسب تحریک کی دوا تجویز کرسکتے ہیں۔
{مسوڑھوں کا ورم}
دانت درد ہو یا داڑھ درد، مسوڑھوں میں تکلیف ہو یا گرم سرد لگنا ہو، جس کے تن لاگے سو وہی جانے ۔عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔منہ سے تھوڑا تھوڑا خون آتا ہے۔علاج کے لئے عضلاتی اعصابی دوا دیں۔جو انسان مسواک کو لازم قرار دے لے اسے دانتوں کی تکلیف نہیں ہوتی ۔مسواک اللہ کی رضا کا سبب اور منہ صاف کرنے کا ذریعہ ہے(البخاری فی الصحیح کتاب الصوم باب سواک الرطب والیابس۔مسند ابی یعلی موصلی)ایک جگہ اس کی تاکید اس قدر کی گئی ہے کہ اس کے فرض ہونے کا شائبہ ہوچلا تھا(الدر المنثور587/1)
ن:
{نفاس کا خون بند ہونا}
اصل سبب تلاش کریں۔رحم میں ورم سوجن ہوتو دور کریں۔اسباب میں زچہ کا جلد کام کاج کرنا، خصوصا کپڑے دھونا ،ٹھنڈے پانی سے بھیگنا۔سرد اشیا کا استعمال۔ایسی صورت میں جسم کی گرمی بحال کرنے کی کوشش کریں تاکہ نالی دار غدود تیز ہوں یعنی غدی اعصابی نسخہ جات دیں۔یہ نسخہ بھی بار ہا کا مجرب ہے۔
ہوالشافی:سنا مکی۔ املتاس ۔ سونف۔اجوائن دیسی ۔گل سرخ تولہ تولہ لیکر رات کے وقت آدھ سیرپانی میں بھگودیں۔صبح جوش دیں آدھ پاؤ رہنے پر اتار لیں دن میں آدھ پاؤ پلائیں تین بار دن میں کافی ہے۔چند دن متواتر پلانے سے نفاس پھر سے جاری ہوجاتا ہے ۔ نفاس کے بند ہونے سے پیٹ بھی بڑھ جایا کرتا ہے
{نمونیا۔درد پسلی}
دائیں طرف کے پھپھڑہ کی سوزش ہوتی ہے جس سے سانس لینا دشوار ہوتا ہے ۔ شدید بخار رہتا ہے۔بعض مریضوں کو درد سینے کے پچھلے طرف کندھوں سے نیچے ہوتا ہے ۔ ۔علاج کے لئے حب صابر حب شنگرف وغیرہ دیں۔
{ناخن کا موٹا یا پتلا ہونا}
کچھ مریضو ں کے ناخن بالکل پتلے اور کچھ کے بہت موٹے ہوجاتے ہیں ،جن کی وجہ سے پورے بھی زخمی ہوجاتے ہیں ،بڑے بھدے اور پھٹے ہو ئے ہوتے ہیں۔یاد رکھئے جب ناخن موٹے ہوتے ہیں تو اس وقت خون کے اندر چونے کے اجزا کاربن وغیر ہ زیادہ ہوجاتے ہیں، یہ اعصابی عضلاتی تحریک ہوتی ہے ۔ اس کے برعکس جب خون میں چونا کم ہوجاتا ہے تو نمک کی زیادتی ہوجاتی ہے ،جس سے ناخن بیٹھ جاتے ہیں،یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔ علاج کے لئے اعصابی عضلاتی نسخہ دے۔ کیلشیم اور چونے کے مرکبات ساتھ میں دیں ،جوں ہی کیلشیم کی کمی دور ہوگی ناخن اپنی اصلی حالت پر واپس آجائیں گے۔اکثر کمی خون ،یرقان، سوزش امعاء، پیچس کے مریضوں کے ناخن بیٹھے ہوتے ہیں، ناخن کا موٹا اور ابھر آنا اس وقت ہوتا ہے جب چونا زیادہ ہوجائے، اگرفولاد کی کمی ہوتو علاج کے لئے عضلاتی غدی نسخہ جات بہترین نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔
{ناک کا بند ہونا}
ہاتھ پائوں کا جلنا ناک کا بند ہونا، غدی عضلاتی تحریک کا نتیجہ ہے آپ غدی اعصابی تحریک پیدا کرکے غدد ناقلہ تیز کرکے صفرا اور فاضل مادوں کو خارج کر دیں ، تمام علامات ختم ہو جائیں گی۔نمک اور گندم کی بھوسی سے سینکنا بھی مید ہے
{نیند میں چلنا}
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو نیند میں چلنے اور بڑ بڑانے کے عادی ہوتے ہیں۔ہمارے ایک دوست تھے وہ کافی دیر تک جاگ کر باتیں کیا کرتے تھے ،دوستوں کے ساتھ شریک گفتگو رہا کرتے تھے، پھر سوجاتے تھے جب انہیں رات کی محفل یاد دلائی جاتی توصاف انکار کردیا کرتے تھے۔ایسے ہی کچھ لوگ اپنا کام اٹھ کر کرتے ہیں، کمپیوٹر چلاتے ،ورزش کرتے دیگر امور انجام دیتے ہیں ۔یہ سب اعصابی نظام میں سکون کی علامات ہیںغدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے علاج کے لئے اعصابی عضلاتی غذائیں ۔دوائیں استعمال کرائیں اعصابی عضلاتی ملین۔مسہل۔حب شفا وغیرہ دیں۔
{نیند کا اچاٹ ہونا}
مختلف وجوہ سے نیند اچاٹ ہوجایا کرتی ہے، عمومی طور پر جھٹکے سے آنکھ کھلنا۔ معمولی نیند کے بعد پریشان کن خواب دیکھ کر نیند کا اچاٹ ہوجانا وغیرہ یہ خفقان قلب یا غدی تحریک کی کھلی شہادت ہے۔اعصابی اشیاء کام میں لائیں۔یا پھر اسگندھ ناگوری کا سفوف 3g سوتے وقت دودھ سے کھالیں،گہری نیند آجائے گی، چند روزہ استعمال فوائد کو ظاہر کردے گا۔

{ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا}
عمومی طور پر نزلہ رہتا ہے چھینکیں آتی ہیں۔رات سوتے میں سانس کی تنگی کی وجہ سے آنکھ کھل جاتی ہے بسا اوقات ایک طرف کا نتھنا بند ہوتا ہے، کچھ عرصہ بعد آپریشن تک کی نوبت آجاتی ہے ۔یہ غدی عضلاتی سلسلہ ہوتا ہے جو ناک کی ہڈی میں نمو پیدا کرکے اسے حد سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔آج کل اسے الرجی کہا جاتا ہے ۔علاج کیلئے صفرا میں اعتدال پیدا کردیں یہ نسخہ بہترین نتائج کا حامل ہے۔ہوالشافی:ہلدی۔ملٹھی۔سونف ہموزن لیکر3تا4gہر کھانے کے بعد دیں گرم اشیاء تیز مصالحے وغیرہ سے ہاتھ روک لیں۔کچھ عرصہ بعد ہڈی اپنی اصلی حالت پر واپس آجائے گی۔ناک کی تکالیف کاخاتمہ ہوجائے گا۔
{ناک کی بدبو}
جب مواد کسی جگہ رک جائے تو متعفن ہوجاتا ہے۔ناک میں بدبو کا پیدا ہونا اعصابی غدی تحریک ہوتی ہے جس سے رطوبات رک کر تعفن و سڑاند کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔علاج کے لئے اول اعصابی عضلاتی تحریک پیدا کریں جب تعفن پیدا ہوجائے رطوبات اخراج پانے لگیں تو عضلاتی اعصابی دوا دیں اللہ شفا د گا۔
{ناک کے کیڑے}
یہ بھی اعصابی غدی تحریک ہوتی ہے۔جو اسباب ناک کی بد بو کے ہیں، وہی ناک کے کیڑوں کے ہیں کیونکہ بدبو کے بعد کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں، یہ اعصابی غدی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے مریض کو نسوار بجلی کا استعمال کرائیں۔ذراسی نسوار نتھنوں میں لگائی لگتے ہی ہیجان پیدا ہوگا ،آنکھوں سے آنسوجاری ہوجائیں گے ، ناک سے پانی اور کثرت چھینک سے دماغ ہلکا ہوجائے گا۔ اعصابی عضلاتی تحریک پیدا کریں جب بدبو تعفن پیدا ہوجائے رطوبات اخراج پانے لگیں تو عضلاتی اعصابی دوا دیں اللہ شفا د گا۔یاد رکھئے منہ سے بو کا آنا بھی اسی تحریک کے سبب ہوتا ہے۔
{نیند ختم ہوجانا}
نیند میں انسانی درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے دل کی دھڑکن وسانس کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے ۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی نیند ختم ہوجاتی ہے۔ان کی تحریک اعصابی ہوتی ہے ۔ جب تک دماغ میں سکون نہ ہو نیند نہیں آسکتی۔علاج کے لئے مریض کو عضلاتی غدی تریاق غدی عضلاتی اکسیر ہمراہ قہوہ لونگ دار چینی سے دیں۔ہر قسم کی اعصابی غذائی بند کردیں، اللہ شفا دے گا۔
{نکسیر}
ناک سے خون جاری ہونے کو نکسیر اور مقعد کی راہ سے بہنے والے خون کو بواسیر کہا جاتا ہے نکسیر عمومی طور پر گرم مزاج والوں کو ناک پر چوٹ لگنے رگڑ لگنے یا حبس کی شدت میں۔عمومی طور پر سگریٹ،بیڑی،تمباکو وغیرہ کے عادی اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ایسے مریض کو لٹانا نہیں چاہئے بلکہ اس کے سر پے ٹھنڈا پانی دھاریں، برف لگا ئیں، یہ عضلاتی غدی تحریک ہوتی ہے۔ عضلاتی اعصابی ملین۔مانع خون دیں پھٹکڑی ٹھنڈے پانی میں حل کرکے ناک میں ٹپکائیں۔
{نفاس کاخون بند نہ ہونا}
خون بہنا بھی تین طرح کا ہوتا ہے۔جو خون کم مقدار میں جلن و درد کے ساتھ آئے، غدی تحریک سے ہوتا ہے۔جو خون باہر نکلنے پر بھی نہ جمے وہ اعصابی تحریک میں ہوتاہے ،جس میں فائبرین کی کمی ہوتی ہے۔تیسرا خون زیادہ مقدار میں سرخ رنگ کا بہتا ہے ،وہ خالص عضلاتی تحریک ہوتی ہے۔نفاس بھی عضلاتی تحریک ممکن ہوتا ہے ،اگر کسی عورت کا نفاس بند ہوجائے تو بھی مشکل پیدا ہوتی ہے ، عورت کو بخار ہوجاتا ہے جسے پرسوت کا بخار کہا جاتا ہے اگر کچھ بھی نہ ہوتو عورت کا پیٹ بڑھ جاتاہے ،خدانخواستہ اگر کسی عورت کا نفاس بن نہ ہوتو اعصابی یا غدی دوا غذا دیں۔اعصابی عضلاتی تریاق بہترین چیز ہے ( السنن اکبری للنسائی باب صاحب ذات الجنب69/7اسد الغابہ169/1 میںایسی عورت کو شہید قرار دیا گیا ہے)
{نزلہ یا کیرا}
ایک مریض ایسا بھی آیا جس نے ڈالڈا گھی کا پڑاٹھا کھایاتھا اس کے بعد اسے سینہ پر کیرا گرتا ہوا محسوس ہو ا،اس کے بعد بلغم بند ہونے کا نام نہیں لے رہا، بلغم کا قوام پتلا رنگ سفید پہلے جو نکلتا تھا وہ گاڑھا سبز رنگ پیلاہٹ لئے ہوئے تھا لوٹھڑوں کی شکل میں آتا تھا بعض دفعہ کھانسی اور گلے کی خراش بھی ہوجاتی ہے ،جب تک بلغم نہ نکلے خراش ختم ہونے کو نہیں آتی ایسا مریض کھانسی یا بلغم کا مریض نہیں ہوتا بلکہ اس کے گردوں کا فعل سست ہوجاتاہے اور خون میں بلڈ یوریا بڑھ گیا ہے اس کے گردوں کا فعل تیز کریں،بلغم خود بخود ختم ہوجائنگی، علاج کے لئے ۔اعصابی غدی تریاق،اعصابی عضلاتی ملین اور اعصابی کھار ملاکر استعمال کرائیں اس کے ساتھ کالی مرچیں 50گرام پیس کر خالی کیپسول بڑے والے میں بھر لیں یومیہ صبح و شام ایک ایک شربت بزوری سے دیدیں اللہ شفا دیگا ۔
{ناف اور معدہ کا درد}
ناف کے ارد گرد درد ریاح مروڑ معدہ میں درد کھانا کھاتے ہیں، پاخانہ کی حاجت ،سر کا بوجھل رہنا،یہ تمام باتیں معدہ اور انتڑیوں میں لیس دار مادہ جمع ہوجانے کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے مریض کو پاخانہ کی حاجت نہ ہوتو گیس بن کر درد پیدا ہوجاتا ہے، ایسے مریض کو غدی عضلاتی اور عضلاتی غدی غذا و دوا دیں، مخرج ریاح جیسے حب سنگ دانہ مرغ،جوارش کمونی ہمراہ اجوائین پودینہ دیں گندم کی روٹی بند کریں بیسن کا استعمال کریں ۔

{ناک کے غدد بڑھنا}
یہ غدی عضلاتی تحریک کا نتیجہ ہے، ناک کے بانسہ کے غدد اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی نسخہ جات بہترین رہتے ہیں من جملہ ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔ہوالشافی۔تمہ کا گودا3ماشہ۔بندال دوڈہ3ماشہ ۔ کلونجی3ماشہ ۔اوسطوخودوس 1ماشہ ۔ نوشادر 1ما شہ۔مرچ سیاہ5عدد.تمام اودیات کو باریک کرکے ایک پائو پانی میں خوب پکائیں ۔اس کے بعد اس پانی سے ایک چھٹانک پانی چھان کر اس میں تین قطرے امرت دھارا کے شامل کرلیں ۔یہ کسی ڈراپر والی شیشی میں ڈالیں تاکہ قطرات کا اندازہ رہے، مرگی والے مریض یا جن کی ناک کے غدود بڑھ گئے ہیں، وہ سوتے وقت اس میں سے تین تین قطرے ناک میں اور حلق میں ٹپکائیں ۔اس کے ساتھ بڑے عمر والے کو ایک تولہ روغن بادام دودھ میں ڈال کر پلائیں، اگر مریض کم عمر ہے تو 6ماشہ روغن بادام دودھ میں ڈال کر پلائیں۔ اثرات میں عضلاتی غدی ہے ۔یہ بھی مفید ہے۔ہوالشافی۔ہلدی سونف ملٹھی ۔ سب برابر وزن لیکر باریک کرلیں3تا4gنیم گرم دودھ سے کھالیا کریں۔
{نسیان/بھول جانا}
سردی بڑھ جاتی ہے، خلط بلغم کا اضافہ ہوجاتا ہے۔بات کرتے ہوئے بھول جانا وغیرہ اعصابی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی غدی نسخہ جات بالخصوص حب مقوی خاص اور حب اسطوخودوس دیں۔
{نزلہ زکام}
ہلکا بخار،کھانسی،کچی بلغم، قبض میں ریاح۔نیند نہ آنا۔بھوک کم لگنا ہلکا ہلکا درد، اکثر گلا خراب رہنا، اعصابی غدی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے عضلاتی اعصابی ملین۔اطریفل مقوی ، حب صابر۔حب مقوی خاص دیں۔
و:
{ورم رحم}
اس کے اسباب میں سے شوہر کا سرعت انزال۔دلی رنج و غم۔باربار کا اسقاط حمل۔بند ش حیض ۔دوران حیض ٹھنڈے پانی سے نہالینا۔نفاس کا رک جانا۔چھوٹی عمر کی شادی۔علاج ہوالشافی:ریوند خطائی دس تولے۔ہلدی۔ملٹھی سونف سات سات تولے سہاگہ سفید تین تولے سب باریک کرلیں دن میں تین تا پانچ بار نیم گرم دودھ سے دیں۔اکثر امراض رحم وقاذفین کی نالیوں کے لئے مفید ہے۔اس کے ساتھ اگر یہ فرجہ بھی استعمال کیا جائے تو چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ فرجہ۔گلسرین سفید۔گلسرین سیاہ دس دس تولے۔املتا س آدھا کلو۔ املتاس موٹا موٹا کوٹ کر آدھا کلو پانی میں ڈالیں، دس منٹ بعد موٹے کپڑے سے چھان لیں جو پانی حاصل ہو اسے گلسرین میں ڈال کر ہلکی ہلکی آگ پر رکھیں، جب پانی خشک ہوجائے تو اتار لیں ٹھنڈے ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔اس سے رحم کے ورم تحلیل ہو جا تے ہیں۔ بہت مفید چیز ہے کبھی خطا نہیں کرتی۔رات سوتے وقت روئی کا پھایہ لیکر اس دوا میں لتھیڑ کر رحم کے منہ میں رکھوائیں صبح نکال دیں ۔معمولی ورم دوچار روز میں ختم ہوجاتا ہے مزمن کے لئے سات یوم کافی ہیں۔
{ورم جگر بارد} اعصابی عضلاتی ۔
اس کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ معدہ میں گرانی پائی جاتی ہے، بدن لاغر ہوتاجاتا ہے، بخار نہیں ہوتا لیکن بھوک بالکل نہیں لگتی، اگر دوچار لقمے کھا بھی لے تو ہضم نہیں ہوتے، ایسا لگتا ہے کئی کئی گھنٹے غذا معدہ میں پڑی رہتی ہے۔چہرے کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے۔زبان و ہونٹ خشک رہتے ہیں،سوتے وقت(دائیں پسلی کے نیچے) سختی و چبھن محسوس ہوتی ہے،چہرے پر بھربھراہٹ پائی جاتی ہے۔معدہ میں تشنجی کیفیت ہوتی ہے۔مقام جگر پر اگر درد بھی ہوتو یہ جگر کے کینسر کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔ علاج کے لئے گلقند 50gنوشادر ٹھیکری 25g سنڈھ 25g کالی مرچ12g۔تمام ادویات پیس کر گلقند میں ملاکر رکھ لیں 30gد ن میں دو سے تین بار یا اتنی کہ 2۔4 پاخانے آجائیںاس کے بعد ہوسکے تو شہد کے ساتھ پانی میٹھا کرکے پلائیںیا پھر شہد اور کلونجی 50g سونف و پودینہ کے قہوہ سے دیں اللہ شفا دینے والا ہے
{ورم گرن رحم/مہل}
یہ رحم کی سوزش ہوتی جلن دار مواد لیکوریا کی صورت میں خارج ہوتا رہتا ہے۔بانجھ پن بھی پیدا ہوسکتا ہے۔یہ غدی عضلاتی تحریک ہوتی ہے ۔ علاج کے لئے اعصابی غدی تحریک مناسب رہتی ہے۔ایک نسخہ درج ذیل ہے۔ہوالشافی:ست لوبان2تولے۔پوست ریٹھہ1تولہ۔اجوائن دیسی3تولے۔سب کو بارک کرلیں۔ایک ماشہ سے دو ماشے دن میں تین بار۔اعصابی غدی ہے۔محرک اعصاب ہے ،جسم میں کسی جگہ بھی غدی سوزش ہو/ورم ہو سوزاک کی اعلی دوا ہے۔پیشاب قطرہ قطرہ آنا،ورم احلیل۔خونی پیشاب۔ پیپ۔ورم خصیہ۔ورم خصیۃ الرحم۔عسر طمث ورم مہل سب تکالیف میں اعلی درجہ کی دوا ہے۔
ہ
{ہاتھوں کا جلنا اور درد کرنا }
ہاتھوں میں چیونٹی سی رینگتی محسوس ہونا ،درد ہونا، پیشاب سرخی مائل، تھوڑا تھوڑا بار بار آنا ایسے محسوس ہونا کہ پیشاب بہت زورسے آیاکرتا ہے ،گرم چیزیں کھائیں تو سر میں درد محسوس ہوتا ہے، دماغ کمزور اور بھولنے کی عادت پڑ جاتی ہے ۔ایسے مریض غدی عضلاتی تحریک میں مبتلا ہوتے ہیں، جن کی رطوبات میں بہت کمی واقع ہوجاتی ہے ،ایسے مریضوں کو تربوز کھیرا، گرما ،گاجر ،الائچی سبز ،زیرہ سفید کا قہوہ ۔غدی اعصابی مسہل ۔ملین اعصابی کھار جوارش شاہی اگر قبض ہوتو جوشاندہ املتاس استعمال کرائیں وہ یہ ہے املتاس 1تولہ سونف 6ماشہ- گل سرخ6 ماشہ پانی آدھا کلو میں پکاکر ،دن میں تین بارئیں۔
{ہوا خارج ہوتے رہنا }
یہ اعصابی تحریک میں ہوتا ہے، عضلاتی غدی اور غدی عضلاتی غذا و دوا استعمال کریں بالخصوص تریاق تبخیر۔غدی عضلاتی ملین ملاکر کھائیں اور ساتھ میں جوارش کمونی استعمال کریں اللہ شافی ہے ۔
{ہاتھ پائوں کا سن ہوجانااور سوجانا}
جب مریض ایسی شکایت کرے کہ میرے ہاتھ پائوں سن ہوگئے، ایسا محسوس ہوتا ہے گویا میرے ساتھ نہیںہیں چلتے پھرتے ،اٹھتے بیٹھتے، جوتے پہنتے وقت بڑی دقت ہوتی ہے، تو یہ سب علامات عضلاتی غدی تحریک کی ہوتی ہیں، خون گرم ہوکر اوپر چڑ ھ جاتا ہے جیسے بلڈ پریشر میں ہواکرتا ہے، پائوں دوران خون کم ہوجانے کی وجہ سے سن ،ٹھنڈے بھی ہوجاتے ہیں ،ایسے مریض کو ۔ حب اکسیر جدید۔حب شفا اور اعصابی کھار ملاکر کھلایئں ایک ہفتہ میں سن ہونا بند ہو جایئں گے، اعصابی چیزیں استعمال کریں عضلاتی اور غدی چیزوں سے پرہیز کریں ۔خدا شافی ہے۔
{ہچکی کیوں آتی ہے؟}
ہچکی خشکی معدہ کی وجہ سے آتی ہے معدہ کے عضلات خشکی کے باعث سکڑ جاتے ہیں جو باعث حرکت بنتے ہیں۔یعنی عضلاتی غدی تحریک ہے۔علاج کے لئے غدی اعصابی دوا دیں گرم گھی دودھ پلائیں ضرورت کے وقت غدی عضلاتی دوا بھی دے سکتے ہیں۔
{ہاتھ پاؤں کی جلن}
جلن کہیں بھی ہو کھانسی میں ہو یا سینہ میں سب کی سب ترشی و تیزابیت کی علامات ہیں۔ ایسے مریض کو ٹھنڈ کی نہیں بلکہ گرمی کی ضرورت ہوتی ہے، گرم تر غدی اعصابی ادویات و خوراکیں کام میں لائیں ۔گرم قہوہ جات کا استعمال کرائیں۔جو لوگ ٹھنڈے پانی سے ہاتھ پاؤں کی جلن مٹاتے ہیں، وہ کبھی آرام نہیںپاتے، انہیں چاہئے کہ غدی اعصابی گرم تر اشیاء لگائیں /کھائیں اللہ شفا دے گا۔ طبی کتابوں میں بہت سی باتیں ضمنا لکھی ہوئی ملتی ہیں لیکن کار آمد بہت ہوتی ہیں۔ایک جگہ میں پڑھا تھا جب بدن ٹھنڈا ہو اور اندر آگ لگی ہو تو سمجھو ایسا مریض جلد مر جائے گا۔امرت ساگر میں اندرونی جلد کا علاج لکھاہے کہ ’’بدن ٹھنڈا ہوجاوے تو سو مرتبہ دھوئے ہوئے گھی کی بدن پر مالش کرنے سے بدن کی جلن دور ہوجاتی ہے۔یا جو کے ستو مصری میں ملاکر پینے سے بھی بدن کی جلن دور ہوجاتی ہے۔کیلے یا کنول کے پتے ملنے سے بھی بدن کی جلن دور ہوجاتی ہے(امرت ساگر صفحہ 104)
{ہاتھ پاؤں میں پسینہ آنا}
انسان کے اندر دو قسم کے غدد ہوتے ہیں غدد جاذبہ و غدد ناقلہ ،اگر غدد ناقلہ تیز ہوجائیں تواخراجی کیفیت میں اضافہ ہوجاتا ہے یہ غدی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدد جازبہ تیز کردیں، عضلاتی اعصابی تحریک پیدا کردیں ، متأثرہ مقام پر خشک سرد اشیاء ملیںبھی اللہ شفا دے گا۔
{ہونٹوں کی خشکی}
عضلاتی اعصابی مشینی تحریک ہوتی ہے۔ان میںسودابن کر جمع ہوتااوراخراج بند ہوتا ہے ۔ علاج کے لئے غدی عضلاتی دوا دیں۔
{ہاتھ پاؤں کا پھٹنا}
کچھ عورتوں کو صابن یا سوڈا سے کپڑے دھونے سے بہت تکلیف ہوتی ہے، زخم ہوکر خون رسنے لگتا ہے۔یہ عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے غدی عضلاتی ملین ۔ اعصابی غدی تریاق۔مرہم آہک۔عرق آہک وغیرہ کام میں لائیں۔
{ہاتھی ٹانگ}
کئی مریضوں کی دائیں ٹانگ اتنی پھول جاتی ہے جیسے ہاتھی کی۔اس سے کچ لہو بہتا رہتا ہے، بدبو آتی ہے،رنگت میں سیا ہی آجاتی ہے۔ٹانگ کو سمیٹنا مشکل ہوتا ہے۔یہ عضلاتی اعصابی تحریک ہوتی ہے۔علاج کے لئے۔اکسیر جدجد کیپسول، حب منقی۔حب السلاطین ۔ غدی عضلاتی ملین دیں اللہ شفا دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm