کس جانور کا گوشت کس قسم کے مریض کے لئے مناسب ہے
صٖفائی سے متعلق کچھ احتیاطی تدابیر۔
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
عبد قربان کے موقع پر اہل اسلام حسب توفیق جانور وں کی قربانیاں کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے گھر میں پالے ہوئے جانور ذبح کرنے ہیں کچھ مول لیکر اس سنت کو ادا کریں گے۔اہل سلام جانوروں کا گوشت بڑی رغبت و شوق سے کھائیں گے۔لیکن کھانے والوں میں کچھ لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہونگے۔کچھ مزاجی لحاظ سے کسی نہ کسی گوشت سے الرجک ہونگے۔اس جگہ ہم کچھ اشارات دے رہے ہیں تاکہ مزاج کی مناسبت سے گوشت کا استعمال کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں
ہم قربانی کے ثمرات سے کیوں محروم رہتے ہیں؟ اورہم قربانی کیوں کرتے ہیں
جولوگ سوداوی امراض جیسے قبض بواسیر۔جوڑوں کا درد ،یورک ایسڈ اور پٹھوں کے کھچائو میں مبتلاء ہیں انہیں گائے۔کٹے وچھے کا گوشت استعمال نہیں کرنا چاہئے،بالخصوص جس سالن مین مرچ مصاکحہ زیادہ ڈالا گیا ہو۔اس کا کھانا تکلیف میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔اس لئے بڑا گوشت سوداوی امراض،یا سوادوی مزاج والوں کو نہیں کھانا چاہئے۔اگر کھائےیں تو سبزی وغیرہ میں ڈال کر شوربہ والی ہانڈی بنا کر کھائیں۔ادرک۔لہسن۔کالی مرچ۔اور زیرہ سفید کا زیادہ استعمال کریں۔
جن لوگوں کو اعصابی علامات ہیں۔انہیں بکرے کا گوشت کھانے سے احتیاط کرنے چاہئے۔اگر استعمال کرنا بھی ہوتو۔لونگ۔ دار چینی ادرک،سرخ مرچ ڈال کر سالن بنائیں۔
جن لوگوں کے جسم میں اکڑائو ہے وہ بکرے چھترے کی یغنی بنا کر پی لیا کریں۔
یہ بھی پڑیں
عید ٹپس۔۔کونسا گوشت کس کے لئے مفید ہے
جن لوگوں کو گوشت ہضم نہیں ہوتا۔یا انہیں قبض۔دست۔لوز موشن کی شکایت کا خطرہ ہوتو اسیے لوگ سوپ یا پھر یخنی بنا کر فوائد حاصل کرسکتے ہیں ۔
تیز مرچ مصالحے بالخصوص بازاری فیلور کا استعمال نہ کریں۔گوشت میں شوربہ رکھیں۔اور مناسب وقفے سے کھائیں۔
سلاد کھیرے۔ٹماٹر۔بند گوبھی۔لیموں وغیرہ ساتھ میں استعمال کریں
جب تک پپیٹ میں گنجائش نہ ہوجائے دوبارہ مت کھائیں ۔بچے رہے تو پھر مل جائے گا ۔ہسپتال چلے گئے تو ڈرپوں پر گزارا کرنا پڑے گا۔
گوشت بنانے میںصفائی کا خاص خیال رکھئے۔ذبح ہونے کے بعد جانور کو ٹھنڈا ہونے دیجئے۔اس سے لذت و صحت میں اضافہ ہوجائے گا۔
گوشت تازہ حالت میں استعمال کیجئے۔
اگر صفائی تسلی بخش ہوئی ہے تو گوشت کو زیادہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔
گوشت کو جتنا زیادہ دھویا جائے گا انتی دیر میں گلے گا۔
اچھی طرح پکائیں کہ بوٹیاں انگلیوں کے دبیانے سے کھلنے لگیں۔
میری طرف سے 2022 کی عید ممبارک ہو
گندگی مت پھیلائے۔فضلات کو مناسب مقامات پر ڈالئے۔۔سرکاری اہلکاروں سے تعاون کیجئے۔
گندگی سے تعفن بڑھے گا۔موسم بھی برسات کا ہے۔ایسے میں فضلات فضاء متعفن کوکرکے امراض کا سبب بن سکتے ہیں
کس جانور کا گوشت کس قسم کے مریض کے لئے مناسب ہے
صٖفائی سے متعلق کچھ احتیاطی تدابیر۔