کتاب الفاخر یہ دوسرا حصہ ہے۔یہ چھٹے باب سے شروع ہوتا ہے۔امراض چشم۔ساواں باب کان کے امراض۔آٹھواں نانک،نوواں منھہ دانت حلق۔دسواں سینہ۔گیارواں۔معدہ تک بیان کئے گئے ہیں۔کتاب میں رازی اپنے مخصؤص انداز میں امراخ کے اسباب و علل ۔علاض غذا و دوا بیان کرتے ہیں۔اپنے تجربات و مشاہدات کو ساتھ ساتھ بیان کرتے جاتے ہیں |
کتاب الفاخر فی الطب جلد دوم
الحمد اللہ علی کل حال۔صلوٰۃ و سلام خاتم النبیین ﷺ اور ان کے آل و اصحاب پر۔
طبی دنیا میں نابغہ روزگار ہستیوں میں زکریا رازی بھی شمار کیا جاتا ہے،ان کی تصانیف ہر خاص و عام کے لئے یکسان مفید ہیں۔انسانی صحت کے بارہ میں جتنا مواد اور جس بھلے طریقے سے جمع گیا ہے اور کتاب کی زینت بنایا مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رازی پہلوں کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور راوی یا محقق طبیب کا حوالہ بھی دیتے ہیں،لیکن ان کا انداز تحریر اس قدر سہل ہے کہ عام پڑھا
لکھا انسان بھی بسہولت مستفید ہوسکتا ہے۔اصل قدر و قیمت ماہر طبیب سے پوچھئے۔وہ کسی بھی مرض پر بحث کرتے ہوئے بے دھڑک دوسروں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔لیکن جہاں ضرورت محسوس کرتے ہیں اپنے مشاہدات و تجربات بھی برابر لکھ دیتے ہیں۔ابواب کے عناوین ان کے تحت مختلف سہ سرخیوں سے امراض کی نشان دہی کرتے ہیں۔غذا و دوا مفرد و مرکبات بیان کرتے ہیں۔اوزان
کتاب الفاخر فی الطب جلد دوم
لکھتے ہیں بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔
قبل ازیں حصہ اول سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان کی طرف سے پہلے پیس کیا جاچکا ہے۔لیکن اس میں تصاویر کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔وقت کے تقاضوں کے پیش نظراس پر بھی دوبارہ سے محنت کرکے عناوین کے تحت مناسب تصایور شامل کردی گئی ہیں۔یہ دونں حصے ڈٰجیٹل ایڈیشن کی صورت میں قابل ریسرچ اور تلاش موضوع کی سہولت کے ساتھ حاضر خدمت ہے۔قابل قدر پر مغز کتب کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔
ادارہ ہذا کی شائع شدہ کتب کی فہرست عند الضرورت طلب کی جاسکتی ہے۔
آکر میں استدعا کرتا ہوں کہ استفادہ کرنے والے حضرات جہاں کتاب میں کتابت کی اغلاط اور دیگر امور کی نشان دہی فرمائیں وہیں پر میرے والدین استاذہ کرام اور سعد بھائی(سعد یونس مرحوم )کو بھی دعائوں میں یاد رکھیں۔
از۔۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان۔