+92 3238537640

Share Social Media

کتاب الاغذیہ ابن زہر،غذا پر بہترین کتاب

کتاب الاغذیہ ابن زہر

کچھ آپس کی باتیں۔

تمام حمدو ثناء اس باری تعالیٰ کے لئے ہیں جس نے تخلیق کے بعد تغذیہ کا سلسلہ سہل الحصول بنادیا ۔انواع و اقسام کے اشیاء ہماری غذائی ضروریات کی تکمیل کے لئے باافراط بخشی ہیں۔اورہر مخلوق کی ضروریات کے بندوبست کردیا ہے ۔صلوٰۃ و سلام پیامبر حق ختم الرسلﷺ  اور ان کی آل و اولاد اور اص

Advertisements

حاب پر جن کا وجود اور کاوشیںہدایت و رہنمائی میں مرکزی کردار ہیں

غذا سے علاج صدیوں پرانا ہے لیکن ہوس زر نے  لوگوں کی آنکھوں پر لالچ کی پٹی باندھ دی ہے،وہ غذا

کے بجائے دوا تجویز کرتے ہیں۔گوکہ ہم پاک و ہند کے لوگ شعوری طورپر اس قسم کی بفسیات کے حامل ہیں کہ جب تک دوا نہ دی جائے  علاج ممکن نہیں۔اسکا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ ایلو پیتھی جیسے علاج جسے دنیا بھر میں مسلمہ طورپر تسلیم کرکے اس کی سرپرستی میں بے شمار وسائل جھونکے جارہے ہیں ۔،یں غذا کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔البتہ دنیا کثیر المصارف تلخ تجربات کے بعد دوبارہ سے فطری علاج اور غذا کی طرف متوجہ ہونا شروع ہوچکی ہے۔یار لوگ یہاں بھی اپنی تاجرانہ ذہنیت کے ساتھ آدھمکے ہیں۔اور انہوں نے غذا کو تقسیم در تقسیم کرکے۔کہیں وٹامنز کا عنوان دیا ہے تو کہیں۔ہارمونلز پروڈیکٹ بناکر پیش کیا ہے۔کہیں غذائی سمپلیمنٹ مارکیٹ میں بھیج دئے ہیں۔کاروباری ذۃن فطری و حقیقی غذا سے حتی الوسع لوگوں کو دو ر رکھنے کے جتن کررہے ہیں۔

کتاب الاغذیہ ابن زہر کی  مختصرو جامع کتاب ہے۔اس تقسیم ابوابی اورحسن ترتیب بہت ہی دلکش ہے۔مصنف کھانے پینے آب و ہوا۔گھریلو اشیاء سے آگے بڑھ کرچرند پرند شکار۔حمام۔فواکہ۔روغنیات۔لباس۔غسل نیبد و بیداری کو مختصر انداز میں یوں سمیٹتے جاتے ہیں کہ پڑھنے والا لطف اندوز بھی ہوتا ہے۔اور

انہماک کے ساتھ آگے بڑھتا جاتا ہے۔مشتاق رہتا ہے کہ اگلی سطور میں کونسا خزینہ پوشیدہ ہے؟

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان  نایاب و مفید پُر مغز کتب کی فراہمی میں بساط بھر کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔سوا سو کے قریب ڈیضیٹل فارمیٹ میں تیار کی جاچکی ہیں۔۔کتاب الاغذیہ ایک مفید اضافہ اور پڑھنے والوں کے لئے تحقہ ہے۔

طالب دعا۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی//سعد ورچوئل سکلز پاکستان

۔کتاب الاغذیہ ابن زہر

ابن زھر (پیدائش: 1091ء— وفات: 1162ء) خاندان طب و ادب، شعر و سیاست میں اندلس کے نابغۂ روزگار خاندانوں میں سے ایک ہے، یہ خاندان ابتدا میں جفن شاطبہ کے جنوب مشرقی علاقے میں رہا اور وہاں سے مختلف علاقوں میں پھیل گیا، اس خاندان کے لوگ مختلف ادوار میں طب، فقہ، شعر، ادب، ادارت اور وزارت کے اعلی مراتب پر فائز رہے، ذیل میں ہم اس خاندان کے ان لوگوں کو زیرِ قلم لائیں گے جنھوں نے طب کے شعبہ میں کا رہائے نمایاں سر انجام دیا۔

عبد اللہ بن زہر[ترمیم]

ان کا پورا نام “مروان عبد الملک بن ابی بکر محمد بن زہر الایادی” ہے، اپنے والد کی طرح فقیہ تھے، مگر طب میں شہرت پائی، پانچویں صدی ہجری میں بغداد، مصر اور قیروان میں اطباء کی سربراہی کی، پھر اپنے ملک واپس لوٹ گئے اور امیر مجاہد کے دور میں دانیہ منتقل ہو گئے جہاں امیر مجاہد نے ان کا خوب اکرام کیا اور یہیں سے ان کی شہرت اندلس اور مغرب میں پھیلی، ابن داحیہ “المطرب” اور ابن خلکان “وفیات الاعیان” میں لکھتے ہیں کہ دانیہ میں انھوں نے خوب جاہ وجلال، شہرت وعزت اور بہرپور دولت کمائی اور وہیں پر ان کا انتقال ہوا، جبکہ ابن ابی اصیبعہ لکھتے ہیں کہ وہ دانیہ چھوڑ کر اشبیلیہ آ گئے تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔

زہر بن زہر[ترمیم]

ان کا نام “ابو العلاء زہر بن ابی مروان عبد الملک” ہے، یہ مندرجہ بالا کے بیٹے ہیں، ابی العلاء زہر کے نام سے معروف ہیں، یورپ سے دریافت ہونے والے بہت سے مختلف الاشکال آثارِ قدیمہ میں لاطینی زبان میں ان کا نام کندہ پایا گیا ہے جس سے اس زمانے میں یورپ کے طبی حلقوں میں ان کی شہرت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، یہ فن انھوں نے اپنے والد سے سیکھا، ان کی دسترس فلسفہ اور منطق پر بھی تھی، جبکہ ادب اور فنِ حدیث قرطبہ کے شیوخ سے حاصل کیا، طب کی نظری اور عملی تعلیم دی اور بہت سارے تلامذہ ان سے فارغ التحصیل ہوئے، امراض کی درست تشخیص کے حوالے سے مشہور تھے، ان کی اس شہرت کی خبر اشبیلیہ کے امیر المعتمد بن عباد کو ہوئی تو انھوں نے انھیں بلاکر اپنے دربار سے منسلک کر لیا، 484 ہجری کو جب مرابطین نے اشبیلیہ پر حملہ کرکے اس کے امیر کو قید کر لیا تب تک وہ وہیں تھے، پھر سلطان یوسف بن تاشفین المرابطی نے انھیں اپنے دربار سے منسلک کر لیا اور وزارت کے منصب پر فائز کیا، ابن الابار اور ابن دحیہ کے مطابق ان کی وفات 525 ہجری کو کندھے کے درمیان ایک پھوڑے کی وجہ سے ہوئی اور ان کی لاش اشبیلیہ لے جائی گئی، مگر ابن ابی اصیبعہ کہتے ہیں کہ ان کی وفات اشبیلیہ میں ہی ہوئی تھی۔

عبد الملک بن ابی العلاء بن زہر[ترمیم]

ان کا نام “ابو مروان عبد الملک بن ابی العلاء زہر” ہے، مندرجہ بالا کے بیٹے ہیں اور اس خاندان کے مشہور ترین فرد ہیں، اشبیلیہ میں پیدا ہوئے مگر مترجمین نے ان کے سالِ پیدائش کا ذکر نہیں کیا، ان کا سالِ پیدائش 484 اور 487 ہجری کے درمیان کا کوئی سال ہو سکتا ہے، اندلس میں اپنے زمانے کے مشہور ترین طبیب تھے، طب کی تاریخ ان کے خطرناک تجربات اور طب میں جملہ اضافوں اور دریافتوں کا تذکرہ سنہرے حروف میں کرتی ہے، وہ پہلے (عربی) طبیب تھے جنھوں نے حلق یا شرج سے مصنوعی غذائیت کا طریقہ دریافت کیا۔. یہ اور اس قسم کے دوسرے تجربات اور دریافتوں پر بحث انھوں نے اپنی طبی تصانیف میں بھی کی ہے جن میں قابلِ ذکر: کتاب التیسیر فی المداواہ والتدبیر جو کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہو چکی ہے، کتاب الاقتصاد فی اصلاح النفس والاجساد، کتاب الاغذیہ، کتاب الجامع۔

ان کے بیٹے ابو بکر بھی طبیب تھے اور ساتھ میں شاعر بھی تھے اور ایک بیٹی بھی طبیبہ تھیں، 557 ہجری کو وفاتی پائی، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی وفات بھی اپنے والد کی طرح ایک پھوڑے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

محمد بن زہر[ترمیم]

ان کا نام “ابو بکر محمد بن ابی مروان” ہے، مندرجہ بالا کے بیٹے ہیں، الحفید بن زہر کے نام سے مشہور ہیں، اشبیلیہ میں 507 ہجری کو پیدا ہوئے، عملی طبیب تھے، حسنِ معالجہ اور حسنِ تدبیر میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا، ان کی تصانیف میں صرف طبِ عیون (آنکھوں کا طب) پر ایک مقالہ مذکور ہے، ابن زہر کے ساتھ ان کی بھانجی بھی ان سے طب کی تعلیم حاصل کرتی تھیں اور فنِ تولید (پیدائش) اور عورتوں کے امراض کی ماہر تھیں .

ابی بکر بن زہر کی شہرت کی وجہ صرف طب کے شعبہ میں ان کے کا رہائے نمایاں کی وجہ سے نہ تھی، بلکہ وہ ایک با کمال شاعر بھی تھے، ان کی فقہی، لغوی اور ادبی ثقافت بہت گہری تھی جس پر کسی کو کلام نہیں تھا، ان کی ایک نظم “ایہا الساقی” (اے ساقی) مشرق ومغرب میں بہت مشہور ہے۔

شاہ کے دونوں پر بے پناہ اکرام نے وزیر ابی زید عبد الرحمن کو حسد میں مبتلا کر دیا اور اس نے ایک سازش کرکے دونوں کو زہر دلوادیا جس سے متاثر ہوکر دونوں ماما بھانجی 595 ہجری کو انتقال کر گئے .

عبد اللہ بن زہر[ترمیم]

ان کا نام “محمد عبد اللہ بن ابی بکر” ہے، یہ بھی مندرجہ بالا کے بیٹے ہیں، اشبیلیہ میں 577 ہجری کو پیدا ہوئے، ان کے والد بوڑھے ہو چکے تھے چنانچہ ان کا بہت سخت خیال رکھا اور ان سے فنِ طب اور ادب لیا، جوان ہوتے ہی ان کے والد نے انھیں شاہ منصور الموحدی کی خدمت میں دے دیا، پھر ان کے خلیفہ شاہ محمد الناصر کی خدمت میں رہے اور اپنے مرکز پر فائز رہے، جلد ہی عملی طب کے میدان میں مشہور ہوئے، اپنے والد کی طرح انھیں بھی 602 ہجری کو رباط الفتح سے مراکش جاتے ہوئے راستے میں زہر دے دیا گیا، اس وقت ان کی عمر پچیس سال تھی، ان کے دو بیٹے بھی ہیں پہلے کا نام ابا مروان عبد الملک ہے اور دوسرے کا نام ابا العلاء محمد ہے جو یہ بھی ایک مشہور طبیب گذرے ہیں .

حوالہ جات[ترمیم]

  1.  بی این ایف – آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12417647b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm