چراغ رو طب
پیش لفظ
عزت مآب پروفیسر اخلاق الرحمن قدوائی صاحب
سابق گورنر صوبه بهار و بنگال | مرد درویش، دانائے راز حکیم عبد الحمید بانی چانسلر جامعہ ہمدرد کی رحلت ملک و ملت کے لئے عظیم سانحہ ہے انہوں نے ملک وملت کے تعلق سے دنیائے تعلیم و ثقافت اور جہان طلب میں جو کارہائے نمایاں انجام دیتے ہیں اسے رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
برادران وطن بغیر کسی پس و پیش کے اس سے استفادہ
کرتے رہیں گے۔ ہمیں خوشی ہے کہ جامعہ ہمدرد کے ایک استاد ڈاکٹر غلام بینی انجم صدر شعبہ علوم اسلامیہ نے خلد آشیانی قبلہ حکیم صاحب کی زندگی، طبی خدمات اور تعلیمی و ثقافتی : سرگرمیوں پر مشتمل چراغ رہ طب کے نام سے ایک منظوم سوانحی خاکہ مرتب کیا ہے اور یہ شاید اس لئے کہ منظوم کلام نثر کی بہ نسبت قاری پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ حالانکہ کسی طویل تاریخ کو شاعری کے پیمانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نظم کے قالب میں ڈھالنا کس قدر مشکل ہے اس کا صحیح انداز وہی لگا سکتے ہیں جو اس خار زار وادی کے رہ گزر ہیں۔ ڈاکٹر انجم نے ہمدرد، جامعہ ہو رو اور حکیم صاحب کے دیگر کارناموں کے تعلق سے اپنے احساسات و جذبات کا ذکر جس انداز سے شعری لب ولہجہ میں کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں اور بارگاہ رب العزت میں دعا کرتے ہیں کہ وہ حکیم صاحب کے کارناموں کو ہم سب کے لئے مشعل راہ بنائے اور ملت کی فلاح و بہبود کے تعلق سے انہوں نے تن ، من ، دھن کی جو قربانیاں دی ہیں اسے قبول فرما کر جنت
الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)
اصلات او می خوانی نئی دہلی
۲۶ اگست ۱۹۹۹ء
(اخلاق الرحمن قدوائی)