کیا نسخہ جات کے لئے
قیمتی اجزا ضروری ہیں
ایک طبیب معمولی جڑی بوٹیوں سے اپنے نسخہ جات ترتیب دیتا ہے۔وہ قیمتی و نایات اجزا کا مطالبہ نہیں کرتا کیونکہ وہ اپنے فن میں مہارت رکھتا ہے۔قیمتی اجزاء کا استعمال ہی صحت کا ضامن نہیں ہوتا بلکہ شفاء کے لئے طبیب کی مہارت اور مرض کی تشخیص اور عقاقیر کا گہر ا علم ہوتا ہے۔ایک ماہر طبیب کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے میرض کی ضرورت کونسی معمولی قیمت رکھنے والی اشیاء سے ممکن ہوسکتا ہے۔۔۔
Advertisements
علم الطب میں یہی مرحلہ آزمائش کا ہوتا ہے ایک طرف مریض وسائل سے تہی دست ہوتا ہے ۔دوسری طرف معالج کی روزی روٹی کا مسئلہ ہوتا ہے۔ایسے میں اگر ایمانداری سے کام لیا جائے تو مریض کا بھلا ہوسکتا ہے لیکن معالج مالی طورپر خسارہ میں رہتا ہے