میو قوم کی خدمت کوجذبہ اسلام آباد کو سفر
اسلام آباد کو سفر۔میو قوم کی بہتری کوجذبہ
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
جب سو ہم نے ارادہ کرو ہے کہ میو قوم کے مارے
اپنا جثہ کے مطابق اپنی خدمات دان کرنگا
زیادہ ذمہ داری کو احساس ہورو ہے،
سعد میومیموریل انسٹیٹوٹ پاکستان کا قیام سو
پیچھےکاندھان پے اور بھی گھنوبوجھ محسو س ہورو ہے
دو چار دن پہلے اسلام کنونشن سنٹر میں آئی ٹی ماہرین کو
ایک اجتماع ہورو ہے ہم کو دعوت ملی یائی سلسلہ میں آج
اسلام آباد/ پنڈی کا سفرپے نکلن رو ہوں
موئے ایسو لگے ہے کہ یا سفر سو جہاں موکو ذاتی طور پے
فائدہ پہنچے گو ۔ممکن ہےیاسو گھنو فائدہ میو قوم کو پہنچے گو
دراصل یا کنوینشن میں ایسا ماہرین آنگا جو
آئی سیکٹر کا ماہر ہا۔فری لانسنگ۔سوفٹ وئیر۔
ویب ڈزائنر۔گرافیکس کا ماہر لوگ۔ای کامرس میں پہنچا ہویا لوگ
کوڈنگ۔موبائل اپلیکیشنز۔آرٹیجیشل انٹلیجنس ماہرین آراہاں۔
ممکن ہے ای پروگرام پانچ سات گھنٹہ چلے گو۔
موئے خوشی ہے کہ اللہ نے موکو صحت ۔وسائل۔ہمت۔جذبہ خدمت
ذۃنی طورپے آمادگی۔میو قوم کے مارے کچھ کر گزر نا کو جذبہ دئیو ہے
سعد میو میموریل انسٹیٹیوٹ پاکستان کا کورسز میں بہتری آئے گی
کیونکہ تجربہ ایسی دولت ہے جامیں زندگی کھپانی پڑے ہے
اگر ای کہیں سو مل جائے تو دیر نہ کرنی چاہے۔
انسانی زندگی سیکھن کھان میں گزرے تو
ہر قدم سانس انسان اے ترقی کا مہیں لے جاوے ہے
سیکھنو سکھانو جہاں بند ہوجائے سمجھو وائی جگہ انسانی سوچ
اور ترقی بھی بند ہوجاوے ہے۔کائینات میں
ہر پل سیکھن سکھان کوسلسلہ جاری رہوے ہے
میو برادری کا کچھ لوگ پنڈی اسلام آباد میں رہوا ہاں
ان سو بھی ملن کو جی کررو ہو۔یاکے علاوہ میرا متعلقین /شاگرد۔
مرید۔مریض اور جانن والا ای کامرس۔ایمازون۔فری لانسنگ
اور دوسرا آئی شعبان میں بہت دنن سو کام کرراہاں۔
انن نے کئی بار دعوت دی لیکن جا نہ سکو۔آج ذہن میں ٹھان لئیو ہے
چاہے آن لائن کلاسز دو چار دنن کے مارے چھوڑنی پڑاں
ان سبن کا گلہ شکوان نے دور کرونگو۔ان سو ای کامرس کا بھیدن نے
پوچھونگو۔جاسو مین اپنی میو قوم کے مارے کچھ بہتر کرسکوں۔
پہلے میں یا مارے نہ ملے ہو کہ موئے ان کی ضرورت نہ ہی
روزی روٹی اللہ نے بہت دے راکھی ہی۔گھنی بھوک نہ ہی
آج موئے ایسو لگے ہے اگر مین ان سو ملاقات کرلوں تو
میری میو قوم کے مارے بہتر رہے گو۔میں نے میزبانن سو بھی
تاکید کری ہے کہ میرے ساتھ دوچار بالک بھجوگا جاسو وے بھی
تجربہ اور سلیقہ کی بات سناں۔اور قوم کے مارے کچھ بہتر کرسکاں
میرے اوپر اللہ کو خاص احسان ہے زندگی میں جب موئے کا ئی
چیز کی ضرورت پڑے ہے تو اللہ واکا اسباب پیدا کردیوے ہے
موئے امید ہے میرو ای سفر میرے مارے اور میری میوقوم کے
مارے خیر کو سبب بنے گو۔ہوسکے ہے میں
سعد میومیموریلپاکستان۔
کا لپیٹ فارم کی مدد سو اپنی میو قوم کے مارے کچھ بہتر کرسکوں
ایک ایسو نمونہ پیش کرسکوں۔جامیں مانگن کے بجائے
کمانا کو جذبہ اور اپنی محنت کی کمائی سو میو قوم کی خدمت کرن کو جذبہ
پیدا کرن میں کامیاب ہوجائوں۔
میں نے کئی سال سوچو ہے کہ میں اپنی قوم کے مارے ایسو کام
کرجائوں جاسو پیسہ کمائیو جاسکے۔کاروبار دئیو جاسکے۔
کم وسائل لوگن نے اپنا پائوں پے کھڑا ہون میں مدد مل سکے
کمزور لوگ بہتر زندگی گزار سکاں۔لیکن یا مارے بہت زیادہ وسئال
اور پیسہ،محنت۔افرادی قوم کی درکار ہی ۔ای سب کچھ میرے پئے
نہ ہو۔یامارے دل ای دل مین کُڈھے ہو،کچھ کر نہ سکے ہو
میرا بیٹا سعد یونس مرحوم نے موکو ای راستہ دکھائیو۔
موئے ایسو لگے ہے کہ اللہ موسو میری میو قوم کے مارے کچھ کام
لینو چاہے۔کیونکہ میں اپنا کمپیوٹر پے بیٹھ کے بہت کچھ کرسکو ہوں
بہت کچھ سکھا سکو ہوں ۔وسائل پیدا کرسکو ہون۔
سب سو بڑی بات ای ہے کہ میں اپنی میو قوم کا بارہ مین
بہتر سوچ سکو ہون۔اور کچھ کرن کو جذبہ راکھو ہوں۔
جادن سو مین نے اپنا کیالات کو اظہار کرنو شروع کرو ہے
اللہ جانے ہے میو قوم کا مخلصن میں سو بہت سا لوگن نے
فون کرکے حوصلہ افزائی کری ہے۔ہر قسم کا تعاون کی یقین دھیانی
کروائی ہے۔ان کا لب و لہجہ سو اخلاص ٹپکے ہو۔
موکو روپیہ پیسہ۔فی مہارت۔اور تکنینی معاونت کی بھی پپیش کش
کری گئی ہان ۔میں نے سبن کو شکریہ ادا کرو۔صرف اتنو کہو
کہ میرے مارے دعا کرو۔موئے کائی چیز کی ضرورت نہ ہے
اللہ سو دعا ہے موئے دوسران کی محتاجی سو بچائےراکھے
اگر میو قوم کی بھلائی کے مارے کائی قسم کا تعاون کی ضرورت ہوئی
تو ضرور لئیو جائے گو۔
لیکن ۔اللہ واسطے کام میں رکاوٹ کی اجازت نہ دی جائے گی
ہوسکے ہے اللہ موسو کوئی ایسو کام لئے جو میری قوم کے مارے
مثال بن جائے۔اور دیکھا دیکھی دوسرا لوگن کے مارے بھی
فارمیٹ مل جائے کہ یا طرح بھی میو قوم کی خدمت کری جاسکے ہے