معرکہ ایمان و مادیت
سور کہف کا مطالعہ تفسیر قران،حدیث اور قدیم تاریخ،جدید معلومات اور حالات حاضرہ کی روشنی میں۔
تالیف:۔مولانا ابو الحسن علی ندویؒ
ترجمہ:۔مولانا محمد الحسنیؒ۔مدیر البعث الاسلامی
پیش لفظ
پیش نظر کتاب معرکه ایمان و مادیت، راقم سطور کی عربی کتاب الصراع بين الايمان والمادية” کا اردو ترجمہ ہے۔
یہ کتاب ۱۳۹۰ (۹71ا) میں دار القلم کو یت کی طرف سے شائع ہوئی، ترجمہ کی خدمت مصنف کی اکثر عربی کتابوں کی طرح اس کے برادر زادہ عزیز مولوی محمد الحسنی مدیر البعث الاسلامی نے انجام دی آیات کا رجمہ زیاد ترمولانا ابوالکلام آزاد مرحوم کے ترجمان القرآن سے ماخوذ ہے، اس لئے کہ وہ ترجمہ کتاب کی زبان اور طرز تحر یرسے زیاد ہ میل کھاتا تھا یہاںجہاں ان کا ترجمہ نہیں ملا اوہاں دوسرے تراجم قرآن مثلا تفہیم القرآن مولانا سید ابوالاعلی مودودی نیز حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کے
ترجمہ سے ،مد دلی گئی ہے۔
یہ کتاب کس طرح وجود میں آئی، اور اس کے مضامین اور مطالب کسی طرح ارتقاء و تکمیل کی منزلوں سے گئے اس تفسیر و تشریح کی نوعیت کیا ہے اس کے مضامین کے ماخذ کیا ہیں اور کن حضرات کی تحقیقات اور غور وفکرسے اس میں مد د لی اس کا عصر حاضر کے حالات سے کیا تعلق ہے اور اس سورہ سے کیا رہنمائی اور روشنی حاصل ہوتی ہے، ان کے سب سوالات کا جواب آپ خود اس کتاب میں پائیں گئے اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے یہ کتاب اس سورہ کے علوم و حقائق پر غور کرنے اور قران کریم کے عام فہم تدبر میں مدد دیگی۔وما توفیقی الابا اللہ
ابو الحسن علی ندوی