قہوہ مکو دانہ۔۔ مکو دانہ کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال
قہوہ مکو دانہ۔۔ مکو دانہ کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
امراض جگر میں مفید ہے جگر کی خرابی کی وجہ سے اگر ہاتھ پائوں پر ورن ہوتا ہو ایسے مریضوں کے لئے۔مکو دانہ اور کانسی کے بیج نیم گرم پانی میں رات کو بھگو دیں صبح مل چھان کر پلا دیں ۔یا پھر قہوہ بنا کر استعمال کریں ،بہترین فوائد کا حامل قہوہ ہے۔
• مکو دانہ میں موجود غذائیت
مکو دانہ زیادہ تر ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے ، اگر اسے کچا استعمال یا جائے تو ذائقہ تلخ جبکہ پکے ہوئے مکو کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے، اس کی میں موجود غذائی اجزاء میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس، فولاد شامل ہوتے ہیں۔
• مکو دانہ کی تاثیر
اس کا مزاج سرد اور خشک ہے، عام طور پر موسم برسات میں اُگتا ہے جبکہ گھریلو علاج میں اس کا پانی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے لوگ موٹاپے اور دیگر کئی قسم کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں۔
• مکو دانہ کے فوائد
خشک مکو دانہ کا پانی استعمال کرنے سے جسم میں کی اندرونی بیرونی ہر قسم کی سوجن سے نجات ملتی ہے، جگر کے ورم اور معدے کے ورم میں خشک مکو دانہ اور اس کے پتوں کا پانی اُبال کر انہیں چھان کر یہ پانی پلانا بہت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔
• خواتین کے لئے مفید
اس کے علاوہ یہ بوٹی پیشاب آور ہے جبکہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے مکو دانہ خؤاتین کے لئے بئی بہترین بوٹی ہے، اس کے استعمال عورت کی رحم میں موجود ورم بھی ختم کیا جا سکتا ہے اس کے لئے اس کے پتوں کے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر لگائیں۔
• وزن کم کرنے کے لئے مفید
مکو دانہ کے پانی کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ پانی پینے سے جہاں جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء کا ورم اور سوجن اُترتی ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے، وزن میں کمی اور ورم دور کرنے کے لئے اس کا پانی باقاعدگی سے استعمال کریں،