عملیات میں تشخیص مرض کی اہمیت۔
The importance of diagnosis in the operation.
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
انسانی زندگی میں مرض ایک ایسی کیفیت کانام ہے جو زندگی کے مزے کو کرکرا کردیتی ہے۔جسمانی امراض میں تو علاج کے کئی ایک راستے اور طریقے موجود ہیں لیکن روحانیت کے سلسلہ میں کم ذرائع میسر ہیں سب سے پہلے تتو اس سلسلہ میں مستند قسم کے لوگ کم میسر ہیں دوسرا لوگ اس قسم کے مریض کو پورے شرح صدر کے ساتھ لوٹتے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں
عملیات کو مذہب و مسلک کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔جو لوگ مذہب کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں وہ جادو اور جنات کت علاج کے لئے اپنے ہم مسلک اور ہم مذۃب کے کسی بزرگ کو تلاش کرتے ہیں۔جب کہ عملیات کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔البتہ اس فن کو مذہبی تڑکا لگاکر مذہبی رنگ دیدیا گیا ہے۔
مرض جسمانی ہو یا روحانی جب تک اس کی ٹھیک انداز مین تشخیص نہ ہوگی۔اس وقت تک علاج ممکن نہیں ہوگا ۔مریض دربدر بھٹکتا رہے گا۔تژخیص بنیادی طور مریض کی بیماری کا حل یا پھر مریض کے لئے اس بات کا تعین کرنا ہوتا ہے کہ اس کی ضرورت کیا ہے؟
جب ضرورت پوری کردی جائے تو مریض مرض سے چھٹکارا پالیتا ہے۔۔اور تندرست زندگی گزارنے لگتا ہے۔
اس ویڈیو میں عالمین اور مستند قسم کے روحانی لوگوں میں رائج تشخیصات بتائی گئی ہیں ۔اور ان تشخیصات پر بے لاگ تبصرہ کیا گیا ہے۔