Importance of characteristics in treatment
علاج میں تشخیصات کی اہمیت۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
معالج کی شخصیت و حذاقت ان کے امراض کی شناخت۔اور مرض کی تشخیص ہوتی ہے۔جو معالج تشخیصاست امراض کو سمجھ جاتا ہے اسے علاج مین کامیابی کا بہت بڑا راز حاصل ہوجاتا ہے۔تشخیص کی بنیاد پر معالج مریضوں اپنا مقام بنا لینا ہے۔
یہ بھی مطالعہ کیجئے
تشخیصات متعددہ/حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
کچھ لوگ علاج کرنے کو کاص زاویہ سے پیش کرتے ہین۔لیکن قانون فطرت ہے کہ یہاں جو فطرت کے قوانین کی پیروی کرتا ہے اس کی کوششوں کے نتائج دو اور چار ہی نکلتے ہیں ۔ تین نہ پانچ۔یہ تو ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ دو اور دو چار ہی بنتا ہے،اسی طرحمرض کی ٹھیک تشخیص اور غذا و دوا تجویز کرناہے۔
میرے اپنے طلباء و متعلقین کو زور دیکر ہدایت کرتا ہوں کہ میدان علاج مین اگر کامیابی چاہتے ہو تو نسخوں اور صدری مجربات۔کے پیچھے بھاگنے کے بجائے تشخیص میں مہارت پیدا کرلو۔پھر آپ کا باورچی خانہ //کچن ہی آپ کا دوا خانہ ثابت ہوگا۔کیونکہ آپ کو معلوم ہوگا کہ مریض کی ضرورت مہنگے اجزاء اور نایاب
اشیاء کے بجائے آپ کے کچن مین استعمال ہونے والے اشیاء ہی کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔
آپ سبزیوں اور پھلوں اور کھانے میں روزمرہ کی استعمال کی اشیاء آپ کے حکمت کے تھیلے میں بطور طبی صندوقچہ کام آسکتی ہیں۔ اس وقت مریضوں کے جتنے اخراضات ٹیسٹوں اور تشخیصات پر کرائے جاتے ہیں اس سے کہیں کم قیمت پر کئی مریضوں کے مشکل ترین امراض کے علاج کئے جاسکتے ہیں۔