زندگی جینے کافن
اظہار خیال
سب تعریفیں اللہ تبارک و تعالیٰ کے لئے جو تمام جہانوں کا رب ہے، جو بڑا مہربان نہایت رحم فرمانے والا
ہے ۔ درودوسلام ہو اللہ کے آخری نبی و رسول جناب محمد صلی لا یہ تم پر ۔ خوشگوار زندگی گزارنا ہر انسان کا ایک خواب ہوتا ہے۔ وہ پرسکون زندگی گزارنا چاہتا ہے۔ یہ اُسی وقت ممکن ہے جب کہ انسان دین اسلام پر عمل کرے،
کیونکہ اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو زندگی کے ہر گوشہ میں انسان کی صحیح رہنمائی کرتا ہے۔ اللہ رب العزت کے نازل کردہ دین میں جہاں اُخروی معاملات میں رُشد و ہدایت دی گئی ہے، وہاں اس میں دنیوی امور میں بھی انسانوں کی راہنمائی کی گئی ہے۔ اس دین کا مقصد جس طرح انسان کی اخروی کامیابی ہے۔
اسی طرح اس دین کا یہ بھی مقصد ہے کہ انسانیت اس دین سے وابستہ ہو کر دنیا میں بھی خوش بختی اور سعادت مندی کی زندگی بسر کرے۔ حدیث میں آتا ہے کہ نبی کریم سلا می ایستم اکثر یہ دعا کرتے :
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطافرما۔ اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا ۔ ) ( صحیح بخاری، کتاب
الدعوات، رقم الحديث : 6389)
پیش نظر کتاب خالص قرآن اور صحیح احادیث کی روشنی میں زندگی گزارنے کے سنہرے اسلامی اصولوں کو بیان کرتی ہے۔ احادیث کی تشریح میں روایتی انداز کے بجائے عملی اسلوب کو اختیار کیا گیا ہے، تا کہ قارئین آسانی سے سمجھ سکے۔
الغرض ڈاکٹر نورالحسین صاحب کی کتاب،
زندگی جینے کا فن ،
کا مطالعہ ہر فرد کے لئے ضروری ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے اور عمل کرنے سے ان شاء اللہ کوئی بھی قاری خوشگوار زندگی گزار سکے گا، باذن اللہ ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو قبول فرمائے اور ذخیرہ آخرت بنائے اور اس کتاب کا نفع عام کرے اور مؤلف، ناشر اور جو کوئی اس کتاب کو پھیلائے ان کی مغفرت فرمائے۔
خادم الاسلام ڈاکٹر محمد یسین شورا پوری