نور الانوار یعنی عملیات روحانی
دیباچہ
یہ جانا چاہیے کہ اللہ تعالے نے اپنے اسماء جلیل القدر میں اپنے فضل رحمت، بخشش و کرم عدل قہر رحمت و مغفرت کے مخفی اسرار رکھے ہیں جن کا اظہار ان اسموں کے توسط سے ہوتا ہے۔ جب طالب کسی اسم کا ذکر کرتا ہے اس وقت اس اسم کے تمام و کمال اسرار اس پر جلوہ گر ہوتے ہیں جو طالب کومطلوب کی طرف پہنچاتے ہیں۔
اسماء حسنیٰ کی تعداد کا کوئی احاطہ نہیں ہے، مگر ان میں سے جو کلام مجید فرقان حمید میں جن کا ذکر پرور دگار خود فرماتا ہے اور جو سب سے زیادہ بزرگ ہیں وہ ننانوے ہیں ۔ ان کا بیان اور تعریف و صفات جمیلہ بہ ترتیب بیان کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اور اسماء بھی ہیں جو فوائد میں بے نظیر ہیں۔ ہر خاص و عام اس سے مستفیذ ہوں گے کیسی ناجائز طریقہ پر فائدہ اٹھانے کے وہ خود ذمہ دار ہیں۔ یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے گر کسی اسم کا نتیجہ دو
چار بار پڑھنے سے نہیں ہوتا، بلکہ بار بار پڑھتار ہے۔
دوسرے، اکل حلال ، صدق مقال کی سخت ضرورت ہے تاکہ اسم کے فوائد ظاہر ہوں بہت سی مخلوق معصیت کے جرم میں مبتلا ہے وہ اسماء کے فوائد سے نفع اٹھانا چاہتی ہے۔ پس مجھے پیچھے کہ جس قدر پاکیزگی، ریا منت خلوص، نفع مخلوق ہو گا اسی قدر فائدہ پہنچے گا۔
جب انسان کسی مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے، کسی قدر خشوع و خضوع سے اہم کو ہمہ تن خاطر جمعیت کے ساتھ پڑھتا ہے، تاکہ اس ناگہانی آفت یا خود کردہ معصیت و قصور سے نجات مل جائے۔
بس اسی طرح خود غرضی کو چھوڑ کر بلا حاجت کسی اسم کو معمول بنائے انشاء اللہ تمام خطرات، آفات ارضی و سماوی سے محفوظ رہے گا۔ نتیجہ خاطر خواہ برآمدہوگا۔
نیز یہ ظاہر کر دینا بھی ضروری ہے کہ بعض لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ میان پڑھنے پڑھانے سے کیا ہوتا ہے۔ جو شدنی امر ہے ۔ وہ ہو کر رہے گا۔ درحقیقت سچ ہے اور اس پر سب مسلمانوں کا ایمان ہے لیکن پڑھنے سے پروردگار عالم کا غضب ٹھنڈا ہو جاتا ہے. اور بہت سی دیا دنیاں مخلوق کی جاتی رہتی ہیں جرم ہلکا پڑ جاتا ہے۔ جس طرح انسان مستلزم سزا بہ قتل ہو کوشش کرنے سےبچ جائے اور بجائے قصاص یا پھانسی کے دائم الجس کر دیا جائے۔ آخر میں دعا ہے کہ اے اللہ جو شخص ان اسماء سے فائدہ اٹھائے ان کے پڑھنے میں برکت عطا کیجیو ۔عصیاں کا عضو فرمائیور خطرات سے بچائیور حاجات بر لائیو اور بہ طفیل حبیب پاک مجھے بے کس کی بخشش کا سامان فرمائیو۔ آمین۔ثم آمین
عاصی – ابرار اللہ شاہ