رمضان میں تبدیلی کیسے پیدا کریں؟
رمضان کریم میں صرف کھانے پینے اور مخصوص عادات کے ترک کرنے کو اصل مقصد سمجھ لیا گیا ہے۔قران کریم نے رمضان کو تقوی پیدا کرنے کا سبب قرار دیا ہے ۔جب تک کسی کام سے مقصد حاصل نہ ہو اسے سوائے مشقت کے اورکہابھی کیا جاسکتا ہے؟سحری میں تو اتنا زیادہ وقت نہیں نکل تا کہ غور و فکر کے لئے وقت نکالا جاسکے۔البتہ افطاری میں دس پانچ منٹ افطار کے مل جاتے ہیں جب روزہ کی افطاری کرنے بیٹھے ہیں۔ رمضان المبارک کے کئی قیمتی ایام گزر چکے ہیں جو باقی بچے ہیں انہیں قیمتی بنالیں۔
چند منٹ غور و فکر کرلیں کہ اس رمضان میں کونسی وہ نیکی ے جو پہلے نہیں کرتے تھے اب اختیا ر کی گئی ہے؟
کونسا ایسا گناہ ہے جو پہلے کرتے تھے اس رمضان کی برکت سے چھوڑ دیا ہے؟
کونسا ایسا حق ہے جوپہلے دبا رکھا تھا اب اصل مالک کے حوالے کردیا گیا ہے؟
پہلے قران کریم کی تلاوت کتنی مقدار میں کرتے تھے۔اب کتنا اضافہ ہوا ہے؟
آنکھیں بند کرکے تنا ضرور سوچیں کہ جو گناہ دوسروں کے حقوق غصب کرتے تھے ان کے تمہاری ذات کو کیا فائدہ پہنچا ہے؟
یا تم اس زمین جائیداد۔وغیرہ سے کتنی دیر فائدہ کرسکتے ہو۔اس کے بعد کیا ہوگا؟
جن لوگوں کے لئے یہ سب کیا ہے ۔کیا وہ آپ کے لئے دعائے مغفرت کے لئے ہاتھ بلند کریںگے؟
اگر تمہیں خوش فہمی ہے کہ جو اس فراڈ یا دھوکہ وہی کی بنیادپر مالک بنیں گے ،وہ دعا کریں گے؟
خود پر قیاس کیجئے کہ آپ اپنے والدین ،دادا، نانا ،پھوپھی۔تایا ،چچا ،بھائی، بہن، رشتہ داروں کے لئے کتنی دعا کرتے ہیں؟
اگر تم کسی کے لئے نہیں کرتے تو دوسروں کو کیا پڑی کہ وہ تمہارے کے لئے دعا کریں؟
معمولی سا تصور یہ بھی کرلیں کہ قبر میں نکیرین کھڑے ہیں اور حساب مانگ رہے ہے ہیں ۔گھر والے دفنا کر واپس آچکے ہیں؟
یا میدان محشر میں بے سرو سامانی کے عالم میں حساب و کتاب جاری ہے۔جواب دہی لازمی ہے۔؟
یہ وہ حقائق ہیں جن سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں ۔آج کی افطاری کے انتظار کے دس منٹ اگر اس غورو فکر میں لگا دئے تو ممکن ہے
کل کی حقیقی حولناکی میں کچھ کمی ہوجائے۔
رمضان و تقوی اس انداز کا ہو کہ جب رمضان مکمل ہوتو واضح تبدیلی محسوس کریں کہ اس رمضان نے اندرونی طورپر یہ بدلائو پیدا کیا ہے
اگر صرف بھوکا پیاسا ہی رہنا تو شوق سے رہیں کون زنردستی کرسکتا ہے؟۔۔
جن لوگوں کو خدا اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کی پروا نہیں انہیں بھلا کون روک سکتا ہے؟۔
غور وفکر کے دس منٹ اور کاغذ کا ایک ٹکڑا ممکن ہے زندگی بدلنے کا سبب بن جائے۔
اور زندگی میں رمضان کا فلسفہ۔تاکہ تم پرہیز گار بن جائو۔۔کے کچھ حصہ مل سکے۔۔
اس ویڈیو میں یہی کچھ بتانے کی کوشش کی گئی ہے۔