جسم میں رطوبات دمویہ کی اہمیت
رطوبات دمویہ کی زیادتی:
انسانی چہرے پر آنے والے رنگوں کی کیفیات۔قران و حدیث میں بیان کی گئی ہیں،یعنی خوشی اور غمی کی حالت میں تغیر للون
خون میں موجود رطوبت میں خون کے تمام خواص پائے جاتے ہیں،البتہ اعضاء کی مناسبت سے ان کی ماہیت میں ضرور فرق ہوتا ہے مثلاََ اعصابی تحریک ہوتو رطوبات رقیق ہونگی، اس میں سردی غالب ہوگی جسم میں خون کا دباؤ بہت کم ہوگا رنگت میں سفیدی غالب ہوگی گویا جسم میں شوریت(ہائیڈروجن)کا غلبہ ہوگا ۔جب رطوبت غدی ہوگی تو رطوبت غلیظ اس میں حدت غالب،پیشاب میں جلن جسم میں خون کا دباؤ دل کی طرف بڑھا ہوا، رنگت میں زردی نمایاں ہوگی گویا جسم میں کبریت(آکسیجن)کا غلبہ ہوگا۔عضلاتی تحریک میں رطوبت زیادہ غلیظ۔اکثر ناقابل اخراج،خشکی غالب جسم میں خون کا دباؤ دماغ کی طرف بڑھا ہوا رنگت میں سرخی نمایاں ہوگی گویا جسم میںدخان(کاربن)کا غلبہ ہوگا،جب دو تحریکوں کو سامنے رکھیں گے تو افعال و اثرات مشترک ہونگے (تحقیقات سوزش اورام340/1)
قدرت جسم میں کسی علامت کوبغیر کسی مفید وجہ کے ہرگز پیدا نہیں کرتی اگرچہ اس کی غیر طبعی صورت باعث تکلیف اور مرض کے تحت داخل ہو یہی صورت اس رطوبت دمویہ (ترشح)کی بھی ہے اس کے فوائد ذیل میں بیان کئے جارہے ہیں ؛(1)اپنے اعضاء کی مناسبت کی وجہ سے انہیں ترشح میںکھاری و ترشی اور نمکینی کے اثرات غالب ہوتے ہیں(2)فاد زہر ہوتا ہے۔۔(3)اس میں ہر قسم کے حیوانی و نباتاتی اور جماداتی زہر ختم یا خفیف ہوجاتے ہیں ….
(4)سوزش و جلن کو کم کرتا ہے (5)خون کے اجتماع کو کم کرتا ہے(6)دوران خون کو اس طرف آنے سے روکتاہے..(7)اس کے دباؤ کی وجہ سے اعضاء کے افعال میں سکون پیدا ہوتا ہے۔اورام پر گرم پلٹس ،ٹکور اور گرم مالش کا مقصد اس طرف رطوبات کو بڑھاتا ہے، یہی اس کے مفید ہونے کی دلیل ہے گویا رطوبت دمویہ کے ساتھ سوجن بھی فطرت کا ایک مفید عمل ہے ۔
- جلد کی نمی: رطوبات دمویہ جلد کو نمی فراہم کر کے اسے خشک ہونے سے بچاتی ہیں۔
- بالوں کی صحت: یہ بالوں کو چمکدار اور مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
- جوڑوں کی حرکت: جوڑوں کو لچکدار بناتی ہے اور حرکت میں آسانی پیدا کرتی ہے۔
- عصبی نظام: عصبی نظام کو تقویت دے کر یادداشت اور توجہ کو بہتر بناتی ہے۔
- ہاضمہ: ہاضمے کے نظام کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
- عورتوں کی صحت: عورتوں میں ہارمونز کے توازن کو برقرار رکھتی ہے۔
- بیماریوں سے حفاظت: جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی قوت دیتی ہے۔
- توانائی: جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔
- دل کی صحت: دل کی صحت کے لیے اہم ہے۔
- جسم کا درجہ حرارت: جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔
غلط فہمی:
کچھ لوگ اس غلط فہمی میں مبتلاء ہوتے ہیں کہ مولد خون ادویہ اشیاء مفرد طورپر پائی جاتی ہیں یاد رکھئے کوئی غذا یا دوا جس کی جسم کو ضرورت نہیں اس سے قطعی طورپر خون نہیں بن سکتا اور نہ وہ مولد خون ہوسکتی ہیں اس لئے بغیر ضرورت مقوی و مولد خون اغذیہ و ادویہ نہیں کھانی چاہئیں کیونکہ اس طرح فائدہ کے بجائے نقصان کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔