حروف صوامت کی اجازت۔۔۔سورج گرہن اکتوبر 2024
از
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
انسانی زندگی میں توہمات بہت گہرا اثر مرتب کرتے ہیں۔بالخصوص ان چیزوں کے بارہ میں جنہیں کوئی بھی انسان اپنی سوچ کے مطابق فوقیت دیتا ہے۔ایک وقت تھا جب سورج اور چاند کو دیوی دیوتا کا مقام دیا جاتا تھا۔اور ان کے چہرے کو داغدار ہوتا(گرہن لگنے)کو واقعات عظیمہ اور کائنات مین ٹگیر سمجھا جاتا تھا۔انسانی سوچ کی دنیا محدود تھی ۔ان کی کائناتی سوچ بھی محدود تھی حتی کہ وہ کسی بڑی شخصیت یا بادشاہوں کی زندگی و موت کو بھی ان کی طرف منسوب کیا کرتے تھے جیساکہ اس حدیث
مبارکہ میں نشان دہی کی گئی ہے
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دی کہ آپ نے فرمایا سورج اور چاند میں گرہن کسی کی موت و زندگی سے نہیں لگتا بلکہ یہ اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، اس لیے جب تم یہ دیکھو تو نماز پڑھو۔ ——–صحیح بخاری – المجلد 1 – الصفحة 1042 – جامع الكتب الإسلامية۔
نماز کا حکم اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ انسانی ذہنوں سے توہمات کو کھرچا جائے۔اور توحید باری باری کا علاج کیا جائے کہ دلوں میں گھر کرجائے
عاملین جس صورت میں بھی پائے جائیں۔ان کے کام ملتے جلتے ہیں۔یعنی طریقہ کار الگ الگ لیکن مفادات سب کے ایک ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نجوم۔ساعات۔اور اوقات میں سب دلچسپی دکھاتے ہیں اور خاص اوقات میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔من جملہ ان اوقات میں نیرین کے گرہن خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
حروف صوامت کی زکوٰۃ۔
یہ بھی پڑھئے
حروف صوامت ان حروف تہجی کو کہتے ہیں خالی ہوتے ہیں۔۔۔ان پر نکات نہیں ہوتے۔یہ کل 13 ہیں۔احد رسص طعک لموہ۔ان کے 543 اعداد بنتے ہیں گرہم کے اوقات میں لکھنے ہوتے ہیں۔شرط صرف ایک ہوتی ہے کہ زبان بند رکھنی ہے۔اگر بات کرلی تو عمل برباد ہوا۔دوبارہ کرنا پڑے گا۔
کسی صاف کاغذ پر ان چاروں جملوں کو(احد۔رسص۔طعک۔لموہ)کو 543 بار لکھنا ہوتا ہے۔تعداد کا خاص خیال رکھا جاتا ۔کم زیادہ نہ ہو۔
اس کی تیاری پہلے سے ہوجائے اور نمبرنگ کرلی جائے۔یا خانے بنا لئے جائیں تو احتمال خلط سے حفاظت رکھتی ہے۔مثلا بچوں کی ریاضی کی کاپی میں خانے بنے ہوتے ہیں کو بھی کام میں لایا جاسکتا ہے۔
جب تعداد مکمل ہوجائےتو لکھے ہوئے کاغذ کو کہیں بھی زمین میں دفن کردیں۔زکوٰۃ ادا ہوئی آپ ایک سال کے لئے عامل ٹہرے۔
آپ جب چاہے بندش کا کام کرسکتے ہیں۔جس کی کچھ تفصیل ہم نے اپنی کتاب۔حروف صوامت اور اعمال گرہن میں دیدی ہے۔اور یہ کتاب سعد طبیہ کالج میں شریک عملیاتی کلاس کے طلباء کو بھیجی جاچکی ہے۔نئے آنے والے طلباء۔عالمین جو حروف صوامت سے کام لینا چاہتے ہیں اوراپنی عملیاتی ضروریات کی تکمیل چاہتے ہیں۔وہ رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایک دن باقی ہے۔ تاکہ بہتر انداز میں اعمال کی صورت بنائی جاسکے۔
جولوگ اپنی ضروریات کی تکمیل چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ ان اوقات سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔