۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تشخیصات متعددہ نیو ڈیجیٹل ایڈیشن طلباء کو بھیج دی گئی۔
از ۔۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہدمیو
شخیصات متعددہ نیو ڈیجیٹل ایڈیشن ۔
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کی طرف سے شروع ہونے والی کلاس کے لئے منتخب کی گئی ہے۔شریک درس طلباء کو یہ کتاب ارسال کردی گئی ہے۔
تشخیصات متعددہ پرانے ایڈیشن کے انٹر نیٹ سے لاکھوں لوگوں نے ڈائون لوڈ کیا۔ کتب کے حوالے بے شمار ویب سائٹس،سوشل میڈیاز اکائونٹس۔اور نجی قسم کے بلاگرز نے اسے اپنے بلاگز کا حصہ بنایا۔اس سے متعلق نئے پرانے لوگ اپنے اپنے معیار و انداز اور ضرورت کے مطابق سوالات بھی کرتے تھے /کرتے ہیں۔کچھ مخیر حضرات الفاظ کی ترتیب۔عنوانات کی ترتیب تک کی تبدیلی کے خواہاں ہوئے۔اس مرتبہ کوشش کی گئی ہے وہ تمام مشاورت ۔ذاتی تجربات۔طلباء اور مبتدی حضرات کے ذہن میں ابھرنے والے سوالات۔آج کی کلینیکلی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ترتیب دی گئی ہے۔
تشخیصات متعددہ بیو ڈیجیٹل ایڈیشن۔
پہلے ایڈیشن سے مواد حجم اورتجربات میں تقریبا دوگنا ہوچکی ہے۔پرانی کاپی سے اس کا موازہ کرنا مناسب نہیں۔امراض علامات معالجات کی ایک نئی فہرست دیکھنے کو ملے گی۔
اس ایڈیشن کو الگ سے کتاب کہنا مناسب ہے۔
پچھلے سات سال میں سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی ﷺ نے اپنی ڈیجیٹل سروسز آن لائن کیا ہے دنیا کے تقریبا دس بیس ممالک سےضرورت مند لوگوں نے رجوع کیا ۔اس میں شک نہیں کہ کچھ لوگوں نے ایسے سوالات اور امراض سو رروشناس کرایا جن کا کسی طبی کتاب میں ذکر تھا نہ کسی نہ وہ مرض تشخیص کیا تھا۔مقامی نوعیت کے امراض۔جب ان امراض کو ان طبی اصولوں پر پرکھا جو اساتذہ کرام سے سیکھے تو ایک نئی روشنی دکھائی دی ۔اللہ تعالی ٰنے ان کی بیماری دور کردی۔ہمارے لئے تشخیص امراض ،تجویز علاج کا نیا دروازہ کھول دیا۔
تشخیصات متعددہ نیو ڈیجٹل ایڈیشن۔طلباء کو ارسال کردی گئی ہے۔
جنہیں ملی وہ مطلع فرمائیں تاکہ بھیجی جاسکے۔کیونکہ انٹر نیٹ نے اتنا پریشان کیا ہواہے کہ ۔۔بیان سے باہر ہے۔ایک فائل اپ لوڈ کی جاتی ہے ۔کافی انتظار کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اپ لوڈنگ نہیں ہوسکتی۔
کلاسز کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔رابطے والی اپلیکیشنیں کام نہیں کررہیں۔۔ایک غیر یقینی کی صورت حال ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر کلاسز کو ریکاڑد کیا جارہا ہے۔جیسے ہی رابطے بحال ہوتے ہیں۔طلباء کو اسباق کی ویڈیوز بھیج دی جائیں گی۔۔سوالات کے لئے وٹس ایپ گروپس میں شمولیت ضرورت کو پورا کردیگی۔
۔کلاسز کے پہلے اسباق تشخیصات معتددہ پر مشتمل ہونگے۔تاکہ کتاب کی تفہیم کے ساتھ ساتھ جب میدان عمل میں اتریں تو پتہ ہوکہ فلاں سوال۔یا بیماری کا کیا حل ہے؟۔گھریلو طورپر کونسی چیز بطور علاج کام میں لائی جاسکتی ہے۔