بالوں کے امراض اور ان کا حل
بالوں کے امراض اور ان کا حل
کتاب التیسیر فی المداوۃ التدبیر
(1092تا1162ء۔۔484۔557ھ)
آحکیم قاری محمد یونس شاہد میو
ابریہ(سرکی بھوسی)
سرکی جلد کے امراض میں ایک مرض ابریہ یعنی بھوسی کا پیدا ہونا بھی ہے ۔ یہ بھوسی سر کی جلد پر ظاہر ہوتی ہے۔۔ اس کا سبب خلط بلغمی ہے
جو اس مقام پرموجود ہوتی ہے۔ اس خلط بلغمی غلیظ کے پیدا ہونے کے اسباب پرخوری اور مولد بلغم اسباب کو اختیار کرنا مثلا
غذا سے قبل آرام و سکون یاغذا کے بعد جسمانی حرکت کرنا وغیرہ ہیں۔ ایک اہم سبب غذا کے بعد بہت زیادہ حرکات یا حمام سے باہر ٹھنٖڈےپانی یا نیم گرم پانی سے بکثرت غسل کرنا بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مریض جسمانی محنت و مشقت کی عادت ڈالے۔ غذا میں کمی کرے۔ پانی میں غوطے لگا کے جنگلی کبوتر چڑیاں اور قنابر سرکہ میں پکا کر کھائے جائیں۔خالص پانی پینے سے احتراز کریں۔پْیاس لگنے پر پانی میں شہد یا کوئی مربہ ملا کر استعمال کریں۔ ادویہ ، مسہلہ کا استعمال کریں سب سے اچھے سہلات ایلوااور شحم حنظل ہیں۔
مرکب برآں ۔
مصبری سقوطری، تخم قرطم اور ایرسا ہر ایک 5/3گرام،مصطگی 75گرام، انزروت 30گرام ،شحم حنظ؛ 500 ملی گرام حنظل کو کاٹ کر باریک کر لیں۔ اور انزروت کو کوٹ لیا جائے۔ اور دونوں کے ہموزن مغز بادام شیریں اور کتیرملالیں پھر ج،لہ ادویہ کوسکنجبین میں اچھی طرح ملا کر گوندھ کر اورسقمونیا 75۔3گرام شامل کر کے گولیاں بنالیں پھر وہ گولی5/17 رام صعتر اور لہسن کے جوشاندہ کے ہمراہ دیں ۔ تاکہ ادویہ مسہلہ کے فوائد بھی اس سے حاصل کیے جا سکیں
،مریض کے سر کو اس سرکہ انگوری سے دھولیں جس میں گل قیمولیا شامل جیسا کہ لوگوں کی عام عادت ہے۔ اگر شہد میں سرکہ ملاکرسر کو دھویا جائے تومرض سے نجات مل جاتی ہے ،اگرموسم سرمامیں سرکہ کے ہمراہ عصارہ قنطوریون رقیق لگائیں سرکی پیمائش کی جائے۔ توجوں پیدا کرنے والے مادہ مادہ کو فنا کردیتا ہے اور جوئیں موجود ہوں تو ان کو بھی مار ڈالتا ہے۔
الصواب(لیکھ)
سر کے بالوں میں لیکھ بھی ہوجاتی ہیں ان کی پیدائش کی وجوہ کے متعلق اطباء کی مختلف آراء ہیں بہر حال اگر سر پرقنطوریون رقیق یا قطران جن کا ابھی ذخر کیا گیا ہے طلاء کیا جائے تو پھر یہ پیدا نہیں ہوتیں حمام کرنے اور سر کو پانی سے دھونے سے بھی ختم ہوجاتی ہیںاگر مادہ مرض کو ختم کرنا ہوتو تو عمدہ غذائی مثلاََ مرغیوں کے چوزے،چنگلی کبوتر،سرکہ انگوری،کچے انگور کے سرکہ اور لیموں کے رس میں پکاکر مریج کو استعمال کرائیں
الجراحات بالحدید(لوہے سے زخم لگنا)
تیز دھار دار لوہے یا پتھر یا لکڑی وغیرہ سر میں زخم ہوجاتا ہے۔
زخم سے اگر جلد میں زیادہ تفرق اتصال نہ ہوا ہو تو پیپ پڑنے کا امکان کم ہوتا ہے اور اگر پیپ پڑ بھی جائے تو مرض حفیف ہی ہوتا ہے جو مولی علاج سے رفع ہوسکتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ مقام زخم کوماء العسل سے دھوئیں اور اس کے بعد سر کے بال منڈا دیں۔ اور اس پر مرہم نخلی لگائیں۔