الہامی نسخے
یعنی
مجربات صالحین
الہامی نسخے
یعنی
مجربات صالحین
جس میں صرف وہی نسخہ جات اور مجربات خاص اہتمام سے جمع کئے گئے ہیں
جو مختلف بزرگوں سے مختلف اوقات میں بذریعہ الہام و کشف یا خواب میں
بتائے گئے ہیں اور تجربہ پر سو فی صد مفید و کامیاب ثابت ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیش لفظ
مقدس و محترم نسخوں کا مبارک دگرانمایہ مجموعہ جو اسوقت آپ کے زیر مطالعہ ہے اپنے اندروہ تحریم و تقدیس
رکھتا ہے۔ جواب تک اور کیسی کتاب کو نصیب نہیں ہوئی یعنی اس کردم گنجینہ مجربات میں وہ پاک اور پوتر دوائیں درج ہیں جو انبیا ، اولیا، صلحا، ابدال ۔غنیاث، رشیوں ہرنیوں اوتار وں، منیوں مہاتماؤں، اور دوسرے بزرگوں کو وحی والہام کے ذریعے یا اشارہ داستعارہ کے طور پربتائی گئیں۔ اس قسم کا القاء یا اشارہ بعض اوقات معمولی اشخاص کو بھی ہو جاتا ہے ۔ اس کی وجہ غالبا یہ ہے کہ جب کوئی شخص شدید مرض میں مبتلا
ہو جاتا ہے ۔ اور دوا دارو کرنے کرانے کے باوجود ما یو سی اُس پر تسلط جما لیتی ہے۔ تو وہ عالم بیم وہر اس میں مضطرب و بیخود ہو کر مایوسوں کی آخری اسی امیدگاہ اور لا تقنطو امن رحمتہ اللہ کی نوید جانفز اسا نیوالے طبیب علی الاطلاق کا سہار الیتا اور اسے عجز وانکسار سے پکارنے لگتا ہے پر اس مجیب الدعوات قاضی الحاجات حکیم مطلق کی حکمت بالغہ جوش میں آتی ہےاور اسے بیداری یا خواب میں بتادیا جاتا ہے کہ فلاںدواکھائویا کھلاؤ پھر وہ دوا چاہے کیسی ہی حقیر اور معمولی سی ہو مریض استعمال کرتا ہےتو اس زبردست حکیم کے حکم سے وہ کامل شفا پاجاتا ہے۔ ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء۔۔
یہ بھی پڑھئے
تحریک امراض اور علاج از حکیم قاری محمد یونس قانون مفرد اعضاء
بغیر حساب اس قسم کے نسخےا گرچہ چندسے باہر ہیں لیکن ہمنے نہایت تحقیق تفحص صرف وہی نسخے مرتب ومتخب کئےہیں جوروایات صحیحہ مطابق درست ہیں۔
بفرض محال اگر کوئی سند راست طور پر غلط بھی ہو تواس میں ہمارا کوئی قصور نہیں بلکہ اس کا گناہ روایت کندہ کی گردن پرہو گا :
عبدہ۔ابوالوحید عبدالمجید خادم